کربلا کے واقعہ کے بعد بھی یزید نام مسلمانوں میں ملتا ہے مثلا
بایزید بسطامی کا نام تو سنا ہو گا جو حنفی تھے اور صوفیوں کے سرخیل تھے جنید بغدادی کہتے ہیں وہ ہم میں ایسے تھے جیسے فرشتوں میں جبرائیل- انہوں نے شیعوں کے امام جعفر صادق رحمہ اللہ سے بھی پڑھا ہے
اب ایسے امام نے اپنی کنیت ابو یزید(با یزید) رکھی غالبا فارسی میں ابو کے با کہتے ہیں
بایزید بسطامی ،، محض ایک صوفی تھے ،ان کی طرف منسوب مشہور کفریہ جملہ (سبحانی ما اعظم شانی )ہے
نُقل عن البسطامي أنه قال"سبحاني سبحاني ما أعظم شاني"
ونقل عنه أنه دخل مدينة فتبعه منها خلق كثير، فالتفت إليهم وقال
"أنا الله لا إله إلا أنا فاعبدوني" فقال الناس:"لقد جن أبو يزيد" فتركوه
(1) ایسا آدمی امام کیسے ؟؟
(2) اور جناب امام جعفر صادق رحمہ اللہ ،،بسطامی کی پیدائش سے پہلے ہی فوت ہوچکے ،اس لئے شاگردی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ؛
(3)امام جعفر صادق قطعاً شیعوں کے امام نہیں ،وہ صرف اور صرف اہل السنہ اہل الحدیث کے بڑے نیک اور ثقہ امام تھے؛
اور صرف نیک اور عالم ہی نہیں ،بڑے اعلی نسب اور خاندان کے حامل بھی تھے ،ملاحظہ فرمائیں :
جَعْفَرُ بنُ مُحَمَّدِ بنِ عَلِيٍّ القُرَشِيُّ الهَاشِمِيُّ ابْنِ الشَّهِيْدِ أَبِي عَبْدِ اللهِ رَيْحَانَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
یعنی سیدنا حسین رضی اللہ عنہ ،کے پڑپوتے ،سیدنا زین العابدین کے پوتے اور جناب محمد الباقر کے بیٹے تھے ؛
اب ان کا نسب شریف ان کی والدہ کی طرف سے دیکھئے :
وَأُمُّه: هِيَ أُمُّ فَرْوَةَ بِنْتُ القَاسِمِ بنِ مُحَمَّدِ بنِ أَبِي بَكْرٍ التَّيْمِيِّ.وَأُمُّهَا: هِيَ أَسْمَاءُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بنِ أَبِي بَكْرٍ، وَلِهَذَا كَانَ يَقُوْلُ: وَلَدَنِي أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيْقُ مَرَّتَيْنِ.
یعنی انکی والدہ محترمہ ،جناب قاسم کی صاحبزادی تھی ، جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پوتے تھے ،
اور جناب جعفر کی نانی ، سیدنا ابوبکر کی پوتی تھیں ،
اسی لئے وہ فرمایا کرتے تھے ،کہ مجھے ابوبکر رضی اللہ نے دو دفعہ جنم دیا،