• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ناموں کے چناؤ میں معاشرے کا رجحان

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
بالکل ہمارے ہاں واقعی بغیر سوچے سمجھے نام رکھ دیا جاتا ہے۔جیسا کہ ہماری فیملی کے یہ نام:
وظیف اللہ(میرے دادا)
حضرت اللہ (میرے دادا کے بھائی)
قسمت اللہ(میرے نانا)
نصیب اللہ (میرے نانا کے بھائی)
ظاہر اللہ (میرے نانا کے بھائی)
فقیر اللہ (میرے تایا)
غریب اللہ (میرے چاچا)
یعنی صرف قافیہ ملانے کی کوشش ہوتی رہی ہے۔
ابو کا نام حبیب اللہ ہے۔
کچھ نام تو ایسے ہیں کہ اُن کا ذکر بھی اچھا نہیں لگ رہا۔
اور جب ابو یا کسی بڑے سے اس بارے میں بات کرتا ہوں تو جھڑک دیتے ہیں کہ تم چپ رہو تمہیں کچھ نہیں پتا۔
ویسے میرے بیٹے کا نام عریش عبد الرحمٰن ہے۔
ندیم بھائی عریش کاکیامطلب ہے؟
 

ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140

ندیم بھائی عریش کاکیامطلب ہے؟
سائبان کو کہتے ہیں۔
غزؤہ بدر میں نبی کریم ﷺ کے خیمے کو بھی تاریخ کی کتابوں میں عریش ہی کہا گیا ہے۔اور سعودی عرب میں عین اُسی جگہ پر مسجد عریش موجود ہے میدان بدر میں۔
 

ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140
سائبان کو کہتے ہیں۔
غزؤہ بدر میں نبی کریم ﷺ کے خیمے کو بھی تاریخ کی کتابوں میں عریش ہی کہا گیا ہے۔اور سعودی عرب میں عین اُسی جگہ پر مسجد عریش موجود ہے میدان بدر میں۔
ویسےعربی میں ہر سایہ دار جگہ کو عریش کہتے ہیں جیسے شامیانہ وغیرہ
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
بایزید بسطامی ،، محض ایک صوفی تھے ،ان کی طرف منسوب مشہور کفریہ جملہ (سبحانی ما اعظم شانی )ہے
جزاک اللہ محترم بھائی اللہ آپ کو اصلاح کرنے پر جزائے خیر دے امین
ویسے میں نے اپنا امام اسکو نہیں کہا تھا بلکہ عموما جس قسم کے لوگ اس نام پر اعتراض کرتے ہیں وہی اسکو امام مانتے ہیں اور انہیں کے لئے یہ حوالہ دیا تھا
 

Muhammad Ayaz

رکن
شمولیت
فروری 11، 2015
پیغامات
29
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
57
ارویٰ نام کا مطلب اور تفصیل کسی کو معلوم ہو تو بتا دیں
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
ارویٰ نام کا مطلب اور تفصیل کسی کو معلوم ہو تو بتا دیں
روی یروی
کے دو معروف معانی یہ ہیں :
1۔ کسی چیز کو بیان کرنا ، نقل کرنا ، روایت کرنا
2۔ سیراب کرنا
اروی نام مؤخر الذکر معنی کے اعتبار سے محسوس ہوتا ہے ، بہترین سیراب کرنا والا ، پیاس بجھانے والا وغیرہ ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ارویٰ نام کا مطلب اور تفصیل کسی کو معلوم ہو تو بتا دیں
ارویٰ بنت عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف القرشيہ الهاشميہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی تھیں۔
ح

اردو لغت کے مطابق

اَرْوی
[اَر + وی] (سنسکرت)

سنکرت زبان کے لفظ 'آلو + اک' سے ماخوذ ہے۔ 1392ء کو "بحرالفضائل" میں مستعمل ملتا ہے۔


1. ایک قسم کی کانٹھ والی جڑ جو ترکاری کے طور پر پکائی کھائی جاتی ہے (پتے چوڑے اور بڑے جن کے پتوے پکائے جاتے ہیں)، گھیّاں، Arum Colocasm



 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
اخت علی کو بوجوہ میڈیکل کی بجائے علم التعلیم پڑھنی پڑی تو عقل ٹھکانے آ گئی۔"یہ کیا ہوتی ہے تہذیب؟اور یہ تمدن کیا بلا ہے؟"اس کا قصور بھی نہیں تھا۔وہ جماعت ششم میں پاکستان آئی تھی اور خالص اصطلاحانہ اردو اسے عذاب لگتی تھی۔تیسرے چوتھے دن خوش و خرم کالج سے لوٹی۔پوچھنے پر بتانے لگی کہ علم التعلیم پڑھنی آسان ہو گئی ہے۔حیرت کا اظہار کیا تو بتایا کہ میرے کالج میں ایک لڑکی کا نام "تہذیب" ہے۔))
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
بڑی بیٹی خولہ کانام میں نے خود رکھا تھا ۔
اس سے چھوٹے عبد المنان کا نام اس کے چاچو کی پسند ہے ۔
جبکہ اس سےچھوٹی بیٹی ’ حوریہ ‘ کا نام اس کی پھوپھو کی پسند ہے ۔
آخری دو نام اختیار کرنے کی ایک وجہ ’ ماں جی ‘ کی ’ تگڑی سفارش ‘ تھی ۔ :)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,590
پوائنٹ
791
ارویٰ نام کا مطلب اور تفصیل کسی کو معلوم ہو تو بتا دیں
أَرْوَى
اسم علم مؤنث عربي، هو ضأن الجبل، أنثى الوعل، العنزة الجبلية. عَنَوا به الفتاة الحسناء ذات المظهر الجميل. معه: أراوٍ و أراويّ.

اصل اسم أَرْوَى: عربي
أروى
أنثى الوعل تسمى أروية بضم الهمزة او كسرها، وجمعها أراوى، واسم الجمع أروى واسم يوحى بالنعومة والخفة والرشاقة والامتلاء الى جانب حسن المنظر والبهاء، وفى عالم الأسماء نجد أروى عمة خاتم الانبياء

هي أروى بنت عبد المطلب بن هاشم القرشية الهاشمية ، عمّة رسول الله صلى الله عليه وسلم وهي شقيقة أبيه عبد الله ، أسلمت هي وأختها صفية جميعاً ، وهاجرت الى المدينة ، أسلم ولدها طُليب قبلها في دار الأرقم ، وكانت ممن بايع الرسول كما كانت تعضّدُ النبي -صلى الله عليه وسلم- بلسانها ، وتحُضّ ابنها على نُصرته والقيام بأمره.
 
Top