کل ہی ایک عزیزہ کا فون آیا۔۔بیٹی کا نام پوچھ رہی تھیں کہ کیا رکھیں؟ام فروہ کا معنی بھی بتا دیں(اب بھلا؟؟مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی)(!!بنت مظفر کا نام "ام رومان" رکھا گیا۔۔مطلب؟؟"رومان کی ماں"۔۔اب ہر کوئی ام ام کہتا ہے):
ام ہانی!!"ہانی کی ماں"
ام فروہ"فروہ کی ماں"۔۔۔۔فروہ کا معنی "شوق" ہوا تو"شوق کی ماں"۔۔۔میرا تو دماغ کھولنے کو آ گیا ہے):۔۔۔اگر افراد کو ٹھیک سےمعلوم ہو جائے کہ یہاں نام میں ماں اور خاص "فُلاں" کی ماں ہے تو اسے بے شرمی سے تعبیر کیا جائے گا:)
دارالسلام کی ناموں والی کتاب بہت خوب ہے۔۔مگر لائبریری سے غائب تھی۔۔چناچہ محدث لائیبریری سے نعمانی کتب خانے کی کتاب ملی۔۔ بہرحال کچھ گزارا ہو ہی گیا۔منتخب کردہ نام پہلے سے پڑھ،پسند کر رکھے تھے،صرف معنی دوبارہ سے دیکھے۔
1۔مَناہِل(چشمے)جاننے والوں میں بچی کا نام تھا
2۔مَلِیحہ(خوبصورت)ننھی عزیزہ کا نام تھا
3۔عَفراء(صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام،خاکستری رنگ والی)
4۔حَرمَلہ(صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام،جنگلی پودا،ایک پوشاک)
5۔باسِمہ(مسکرانے والی)
6۔اَزکٰی(نیک صالحہ)
7۔بازِغَہ(روشن،چمک دار)
8۔اُمامہ(نواسی رسول صلی اللہ علیہ وسلم،رہنما)
9۔رَملَہ(ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا اصل نام،ریت،آرائش کرنا)
10۔مُعاذَہ(پناہ دی گئی)ایک جاننے والی بہن کا نام سنا تھا
11۔دُجانہ(بارش،نڈر)۔۔یہ نام مرد حضرات میں بھی پایاگیا ہے۔واللہ اعلم ۔صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت "ابو دجانہ" تھی!