• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نور تھے یا بشر؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
صحابہ کرام جنکے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم نبی بناکر مبعوث ہوے وہ آپکو انساں ہی مانتے تھے انکے یہاں نورکا تصور ہی نہ تھا کفار مکہ کا اعتراض یہی تھا کہ آپ بشر تھے اسلیے ایمان نہین لاتے تھے اگرفرشتہ ہوتے یا کویی دوسری مخلوٖٖق تو وہ ایمان لے آتے اسی طرح تابعینَ تبع تابعین ایمہ اربعہ محدثین اور تمام علماے اہل سنت بلکہ پوری امت کاقول و یقین ہے کہ آپ انسان تھےکچھ باطل فرقے اورباطل عقاید کے حاملین جنکاقرآن پر صحیح ایمان نہین ہے بلکہ انکے عقاید و ایمان صوفٰیاںہ نظریات وخیالات ہیں وہی اس قسم نظریہ لیکرخود گمراہ ہوتے اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتے ہین قرآن جب صراحتاکہتاہے ٖٖٖقل انما انا بشرِ۔ اور جب کلمہ شہادت پڑھتے ہیں تو اسمیں اقرار کرتے ِ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہِ۔ یہان بھی پہلے عبد ہونے کا اقرارکرتے بعد میں رسول کا۔اسی طرح آپکا ظاہر وباطن ایک تھاایسا نہیں کہ ظاہر اور ۔اورباطن کچھ اور۔ نیز ہمارے دلایل قرآن وسنت کے واضح نصوص اور انکے واضح اورظآہری معنی ومفہوم۔اسلام ظاہری ایماں وعمل کانام ہے باطن کانہیں ِکویی کہے ہم باطن میں مسلماں ہیں ظاہر مین نہیں تو اسکا ایماں ہی صحٰیح نہیں۔ یہ عقلی ونقلی دلیل ہے باقی جیسا اعتراض ویسا جواب۔واللہ اعلمبالصواب
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
قادری رانا نے لکھا ہے کہ آپ کی بشریت عارضی تھی ۔ تو عارضی کا مطلب یہ ہوتاہےکہ کچھدیر ہے پہر ختم ہو جایگا جیسے کسی کو بیماری عارضی وقت کیلیے ہوتی ہے پہر ختم ہوجاتی ہے یہ مطلب عارضی کاہے ۔تو اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم عارضی انسان تھے تو نعوذباللہ کچھ دن کے بعد انسانیت سے ختم ہوجانا چاہیے تھانعوذباللہ کویی دوسری شی ہوجاتے ۔حالانکہ آپ انسان بن کر پیدا ہوے دوسرے بچوں کیطرح عورت کادودھ پیا اور انسان ہی کی حالت میں آپ کی وفات ہوتی ہے آپکو غسل دیا گیا ۔آپکی قبر بنای گیی آپکو قبر میں رکھا گیا ۔یہ تمام کیفیات انسان ہی کے تھے تو عارضی والی کیفیت کہاں گیی ۔انسان ہی کی حالت میں اپکا دندان مبارک شھید کیا گیا تو اگر عارضی انسان تھے تو اس موقع پر کچھ دوسرا ہو جاتے تاکہ دندان مبارک محفوظ رہتے ۔بہرحال جب عقل میں فتور پہداہوجاتاہے تو انسان اسی طرح بہکتا ہے اور گمراہ بھی ہوجاتاہے۔ اسی لیے اللہ تعالی سے ہمیشہ ھدایت اورخیرکی دعا کرتے رہنا چاہیے ۔انکے عقل میں فتور ہے ورنہ صحابہ کرام کے راستے سے نہ بھٹکتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو انسان مان کر مذھب اہل سنت سے جدا نہ ہوتے ۔واللہ اعلم بالصواب
 

احمد نواز

مبتدی
شمولیت
جون 19، 2014
پیغامات
36
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
11
قادری رانا جی:انتہائی معزرت کے ساتھ فرضی طور پر پوچھتا ہوں تاکہ ظاہری ،حقیقی،عارضی کا فرق معلوم ہو جائے!
اگر کوئی یہ کہے کہ جناب کے والد محترم کا نکاح جناب کی والدہ محترمہ سے ظاہری ہوا تھا حقیقت میں نہیں ؟کیا جناب یہ بات برداشت کریں گے؟
اگر کوئی یہ کہے کہ جناب اپنے والدین کی ظاہری اولاد ہیں حقیقت میں نہیں ؟کیا یہ بات جناب کو قبول ہے؟
یا اگر کوئی یوں کہے کہ آپ کے والد نے آپ کی والدہ سے عارضی نکاح (مُتہ)طے کیا تھا؟کیا اسلام عارضی نکاح کی اجازت دیتا ہے؟اور جناب اس عارضی نکاح کی اولاد ہیں؟کیا عارضی نکاح اورعارضی اولادکا ہونا جناب کو برداشت ہے؟
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
676
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
انس بھائی اسی پر تو دلائیل تھے آپ غور سے پڑھتے تو سہی۔بس تعصب کی وجہ سے ڈیلیٹ کر دیا میں یہی بات آپ سے کرو کہ حضور کی نورانیت کی نفی کی ایک دلیل دے دیً بات ختم۔ میں نے بشریت کی نہیں نورانیت کی نفی کی دلیل مانگی ہے۔
 

احمد نواز

مبتدی
شمولیت
جون 19، 2014
پیغامات
36
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
11
قادری رانا جی: ان احادیث کا مطالعہ کریں کہ جن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آپ کو صرف اور صرف بشر کہا؟
(1)"عن ابن مسعود قال،قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم انما انا بشر انسی کما تنسون فذکرونی اذا نسیت"(بخاری ومسلم)
(2) "عن ام سلمہ قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم انما انا بشر وانہ یاتینی الخصم ولعل بعضھم ابلغ من بّض فا حسب انہ صادق فاقضی لہ فمن اقضی لہ بحق مسلم فانما ھی قطعہ من النار"(بخاری ومسلم)
(3)قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم اکھم انما انا بشر ایما المسلمین اذیتہ وشتمتہ وفی روایۃ لعنتہ او سبیتہ فاجعلہ لہ ذکواۃ واجرہ"(مسلم)
یہ حدیث مبارکہ دس صحابہ کرام سے الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ منقول ہے
(4)"قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم اذاامرتکم بشئ من امردینکم فخذوابہ واذا امرتکم بشئ من رایی فانما انا بشر"(مسلم)
(5) "عن محمد بن لبید قال: قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم انما انا بشر تدمع العین و یخشع القلب ولا نقل ما یسخط الرب واللہ یا ابراھیم انا بک لمحزونون"(الجامع الصغیر ج1÷102)
(6) "عن ابی جعفر مر سلا قال :قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم انما انا بشر اما زحکم"(الجامع الصغیر)
(7)"۔۔۔۔۔۔۔فصلی بھم فلما قضی الصلاۃ قال انما انا بشر وانی کنت جنبا" ابو داؤد ومسند احمد)
اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بشر کہنا یا سمجھنا گستاخی ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے کیا فتوی صادر کریں گے کہ ان احادیث مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آپ کو "بشر" کہا؟
 

احمد نواز

مبتدی
شمولیت
جون 19، 2014
پیغامات
36
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
11
انس بھائی اسی پر تو دلائیل تھے آپ غور سے پڑھتے تو سہی۔بس تعصب کی وجہ سے ڈیلیٹ کر دیا میں یہی بات آپ سے کرو کہ حضور کی نورانیت کی نفی کی ایک دلیل دے دیً بات ختم۔ میں نے بشریت کی نہیں نورانیت کی نفی کی دلیل مانگی ہے۔
قادری رانا جی :ناراض نہ ہوں اِن امیج کو یونی کوڈ میں لکھ دیں !
یاد رہے کہ دعویٰ پر دلیل کا پیش کرنا مدعی کے ذمہ ہوتا ہے منکر کے نہیں؟ہم جناب کے "مذعومہ" دعووں کے منکر ہیں ،ان پر دلیل پیش کرنا جناب کے ذمہ ہے اس لئے بھای انس نضر کے اَن سوالوں کا جواب دیکر اپنی اس قرض سے سبکدوش ہونے کی کوشش کریں؟

نبی کریمﷺ کے حقیقت میں بشر ہونے اور ویسے بشر نہ ہونے

یا

آپﷺ کے ظاہر میں بشر ہونے اور باطن میں بشر نہ ہونے

یا

آپﷺ کے عارضی بشر ہونے اور دائمی بشر نہ ہونے

کی

صرف ایک دلیل؟!!
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
میں یہی بات آپ سے کرو کہ حضور کی نورانیت کی نفی کی ایک دلیل دے دیً بات ختم۔ میں نے بشریت کی نہیں نورانیت کی نفی کی دلیل مانگی ہے۔
بھائی! ہمارا موقف یہ ہے کہ نبی کریمﷺ بشر تھے۔ اس تھریڈ کے شروع سے اب تک اس کے دسیوں دلائل پیش کر دئیے ہیں۔ لیجئے آپ کے مطالبے پر پھر ایک دلیل پیش کر دیتا ہوں:

﴿ وَقَالُوا لَن نُّؤْمِنَ لَكَ حَتَّىٰ تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْأَرْضِ يَنبُوعًا ٩٠أَوْ تَكُونَ لَكَ جَنَّةٌ مِّن نَّخِيلٍ وَعِنَبٍ فَتُفَجِّرَ الْأَنْهَارَ خِلَالَهَا تَفْجِيرًا ٩١أَوْ تُسْقِطَ السَّمَاءَ كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا أَوْ تَأْتِيَ بِاللَّـهِ وَالْمَلَائِكَةِ قَبِيلًا ٩٢أَوْ يَكُونَ لَكَ بَيْتٌ مِّن زُخْرُفٍ أَوْ تَرْقَىٰ فِي السَّمَاءِ وَلَن نُّؤْمِنَ لِرُقِيِّكَ حَتَّىٰ تُنَزِّلَ عَلَيْنَا كِتَابًا نَّقْرَؤُهُ ۗ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا ٩٣ وَمَا مَنَعَ النَّاسَ أَن يُؤْمِنُوا إِذْ جَاءَهُمُ الْهُدَىٰ إِلَّا أَن قَالُوا أَبَعَثَ اللَّـهُ بَشَرًا رَّسُولًا ٩٤ قُل لَّوْ كَانَ فِي الْأَرْضِ مَلَائِكَةٌ يَمْشُونَ مُطْمَئِنِّينَ لَنَزَّلْنَا عَلَيْهِم مِّنَ السَّمَاءِ مَلَكًا رَّسُولًا ٩٥قُلْ كَفَىٰ بِاللَّـهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ۚ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا ٩٦
کہہ دیجئے کہ سبحان اللہ! نہیں ہوں میں مگر بشر رسول۔ (یہ انداز ہی حصر کا ہے۔ جس سے آپﷺ کا صرف بشر ہونے اور کوئی اور جنس نہ ہونے کی صراحت ہو رہی ہے۔)

جب نبی کریمﷺ کا بشر ہونا طے ہو گیا تو نور یا فرشتہ ہونے کی اپنے آپ نفی ہوگئی۔ کیونکہ ایک شخصیت کی ایک ہی جنس ہو سکتی ہے، کئی نہیں! تو درج بالا دلیل آپ کے بشر ہونے کی بھی ہے اور نور یا فرشتہ نہ ہونے کی بھی۔

یہ ایسا ہی ہے کہ جیسے کوئی کہے کہ ہاروت ماروت کے فرشتہ ہونے اور بشر نہ ہونے کی دلیل پیش کرو تو ہم سورۃ البقرۃ کی آیت کریمہ پیش کریں گے:
وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَانُ وَلَـٰكِنَّ الشَّيَاطِينَ كَفَرُوا يُعَلِّمُونَ النَّاسَ السِّحْرَ وَمَا أُنزِلَ عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوتَ وَمَارُوتَ

کہ درج بالا آیت کریمہ سے ثابت ہے کہ ہاروت ماروت فرشتے تھے۔ اگر وہ شخص دوبارہ کہے کہ یہ تو فرشتہ ہونے کی دلیل ہے۔ بشر نہ ہونے کی دلیل نہیں اب ان کے بشر نہ ہونے کی دلیل پیش کی جائے۔ تو پھر آپ ہی بتائیے کہ کیا اس کی عقل پر ماتم نہیں کرنا چاہئے؟؟!!

یہ تو ہمارے سیدھے سادھے موقف کی دلیل ہوئی۔

آپ حضرات کا مسئلہ یہ ہے کہ آپ لوگوں نے نبی کریمﷺ کی ذات بابرکات میں غلو کرکے نہ جانے کیا بنا دیا ہے؟ جس کا اب آپ کو بھی علم نہیں۔

آپ کا موقف یہ ہے کہ نبی کریمﷺ عارضی بشر ہیں۔ یعنی صرف بشر نہیں بلکہ عارضی بشر! تو اب ان دونوں باتوں کی دلیل آپ کو پیش کرنی ہے، بلکہ خصوصا عارضی ہونے کی۔ یا تو آپ کہیں کہ صرف بشر ثابت کرنے سے عارضی بشر ہونا خود بخود ثابت ہوجاتا ہے۔ ہرگز نہیں!!!

کبھی آپ کہتے ہیں کہ آپﷺ ظاہری بشر ہیں۔ یعنی باطن میں نہیں۔ اب یہ آپ کا موقف ہے جو پورا آپ کو ثابت کرنا ہے، ہمیں نہیں۔ آپ کہیں کہ نہیں! بس بشر کی دلیل پیش کرنے سے اپنے آپ ہی ثابت ہوگیا کہ اس سے مراد صرف ظاہر ہے، باطن نہیں۔ ہرگز نہیں!!!

اصل میں آپ ہماری دلیل سے بلاوجہ اپنا اُلّو سیدھا کرنا چاہتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ نبی کریمﷺ کے متعلق آپ کا اصل موقف تو بشر ہونے کا ہے ہی نہیں کہ آپ قرآن کریم کے بشر ہونے کے دلائل پیش کرکے سمجھیں کہ ہم نے دلیل پیش کر دی۔ آپ کا اصل موقف تو عارضی یا ظاہری (اور نہ جانے کیا وغیرہ وغیرہ) کا ہے۔ در حقیقت اس تھریڈ کے شروع سے آپ سے اسی کی دلیل کا تقاضا کیا جا رہا ہے۔ جسے آپ قیامت تک پیش نہیں کر سکیں گے۔ ان شاء اللہ!

میری @خضر حیات بھائی سے گزارش ہے کہ عید تک انتظار فرمائیں، اگر اس وقت یہ حضرات اپنی دلیل پیش کر دیں تو فبہا ورنہ پھر اس تھریڈ کو مقفل کر دیں تاکہ آئندہ جو بھی اس تھریڈ کو پڑھے اس کے سامنے ان حضرات کی قلعی کھل جائے کہ کس طرح کتاب وسنت کے خلاف موقف اپنا کر تاویلیں کرکے عوام الناس کو بے وقوف بنایا جاتا ہے۔

میرے بھائیو! کتاب وسنت بات ماننے، سر تسلیم خم کرنے کیلئے ہیں، تاویلیں کرنے کیلئے نہیں۔ خدارا ماہِ رمضان المبارک میں درج ذیل آیت کریمہ پر غور کریں!

﴿ وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ ۚ فَالَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَمِنْ هَـٰؤُلَاءِ مَن يُؤْمِنُ بِهِ ۚ وَمَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلَّا الْكَافِرُونَ ٤٧ ﴾ ۔۔۔ سورۃ العنکبوت
اور ہم نے اسی طرح آپ کی طرف اپنی کتاب نازل فرمائی ہے، پس جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وه اس پر ایمان لاتے ہیں اور ان (مشرکین) میں سے بعض اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ہماری آیتوں کا انکار صرف کافر ہی کرتے ہیں (47)

اللہ تعالیٰ ہمیں کتاب وسنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
میری @خضر حیات بھائی سے گزارش ہے کہ عید تک انتظار فرمائیں، اگر اس وقت یہ حضرات اپنی دلیل پیش کر دیں تو فبہا ورنہ پھر اس تھریڈ کو مقفل کر دیں تاکہ آئندہ جو بھی اس تھریڈ کو پڑھے اس کے سامنے ان حضرات کی قلعی کھل جائے کہ کس طرح کتاب وسنت کے خلاف موقف اپنا کر تاویلیں کرکے عوام الناس کو بے وقوف بنایا جاتا ہے۔
متفق
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
اس تھریڈکے لئے اہم پوسٹ جن حضرات کے خیال سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نور بھی تھے اور بشر بھی،،،،یعنی بشریت کے تو وہ قائل ہیں اس کے دلائل ان کےلئے ضرورت کی حیثیت نہیں رکھتے ،علاوہ اس بات کے کہ حقیقت اس کے برعکس ہے بہرحال نورانیت پر جب دلائل مکمل ہو جائیں تو میر ادنی سی گزرارش ہے کہ اس پر بحث ختم کر دی جائے منوانا کسی کی ذمہ داری نہیں لہذا بات کو طول دینا بے مقصد ہو گا۔
جس دن نورانیت کے دلائل پورے ہوجائیں سب کو اطلاع دے دی جائے۔اس کے بعد ہم ان دلائل سے اتفاق و اختلاف دلائل کی روشنی میں پیش کریں گے ان شاء اللہ جس کےلئے ایک الگ مستقل تھریڈ کا آغاز کیا جائےگا۔
دوبارہ بات کہہ دوں کہ بریلوی حضرات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بشر ہونے کا قائل ہیں اس تھریڈ میں اس پر پوسٹس موجود بھی ہیں بات صرف نورانیت کے دلائل پر کی جائے گی اللہ کے فضل سے۔
ان شاء اللہ ۔۔
دلائل کے اختتام کا انتظار رہے گا۔۔۔۔۔۔۔!!!
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top