• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نعلین کے عکس پر نبی کریم صلی اللہ والیہ وسلم کا نام لکهنا اور بسم اللہ لکهنا جائز ہے... الیاس قادری

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,801
پوائنٹ
1,069
اگر ہم عرض کریں گے تو شکایت ہوگی....

نعلین (جوتی) کے عکس پر نبی کریم صلی اللہ والیہ وسلم کا نام لکهنا اور بسم اللہ لکهنا جائز ہے... نعوذباللہ

الیاس قادری کا فتوی

پوری ویڈیو دیکهے اور کمنٹس دے....

 

HUMAIR YOUSUF

رکن
شمولیت
مارچ 22، 2014
پیغامات
191
ری ایکشن اسکور
56
پوائنٹ
57
یار نبی اکرم ﷺ کا نام اور بسم اللہ لکھنے کے بجائے صرف اگر "مولانا الیاس قادری" اور انکے باپ کا نام ہی لکھ دو گے تو دیکھنا کہ ہرے طوطوں کو کیسی مرچیں لگتی ہیں
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
یار نبی اکرم ﷺ کا نام اور بسم اللہ لکھنے کے بجائے صرف اگر "مولانا الیاس قادری" اور انکے باپ کا نام ہی لکھ دو گے تو دیکھنا کہ ہرے طوطوں کو کیسی مرچیں لگتی ہیں
یا الله اس مداری کو اٹھا لے
اختلاف کیجئے لیکن دلیل اور متانت کے ساتھ۔ جگت بازی اور تذلیل سے کیا فائدہ؟
 
شمولیت
مارچ 04، 2015
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
42
پوائنٹ
56
تذلیل سے کیا فائدہ؟
ایک لحاظ سے بات آپ کی درست ہے! مگر واقعی ایسا ہی ہوتا ہے، ان کو اپنے پیر و مرشد کا نام لکھ دالے کوئی تو جھگڑنے پر آجاتا ہیں۔ جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لکھتے ہوئے اور بسم اللہ لکھتے ہوئے برا نہیں لگتا بلکہ صحیح سمجھ کر اسے ثابت کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
ویسے یہ گستاخی ہی ہے، جس کہ الزام بریلوی حضرات ہمیشہ اھلِ حدیث پر لگاتے رہے ہیں۔
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
سید توصیف الرحمٰن شاہ صاحب کی ایک تقریر سے اقتباس
-------
آپ نے پاک وہند میں یہ قوالیاں نہیں سنیں
خدا کا پکڑا چھڑاوے محمد
محمد کا پکڑا چھڑا کوئی نہیں سکتا
یہ جملے آپ کی سماعت سے نہ ٹکرائے
خدا کا پکڑا چھڑاواے محمد
محمد کا پکڑا چھڑا کوئی نہیں سکتا
جس کو اللہ پکڑ لے آقا آگے بڑھ کے چھڑا کے جنت میں لے جائیں گے
جس کو محمد پکڑ لے اللہ بھی نہیں چھڑا سکتا (نعوذباللہ)
یہ کیا ہے؟
یہ کونسا اسلام ہے؟
یہ کونسی توحید ہے؟
کہ اللہ جس کو پکڑنے پہ آئے
اور پھردیوان محمدی کے مصنف اپنی کتاب میں لکھ کر گئے
گر (مولوی) محمد نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا مان لیا تب توسمجھو مسلمان ہے دغاباز نہیں
اس کا اسلام کب پورا ہوتا ہے: جب نبی کو اٹھائے خدا کر دکھائے
اماموں کو اٹھائے نبی بنا کر دکھائے
یہ کیاہے، یہ غلو کا راستہ ہے
یہ اسلام کے بگاڑ کا راستہ ہے
اور بدعت کی ابتدا یہیں سے ہوتی ہے
بدعت کی ابتداءمحبت میں غلو سے ہوتی ہے
جب محبت کثرت سے بڑھ جائے تو انسان پاگل ہو جاتا ہے
عقل سے بے بہرہ ہو جاتاہےآپ نے نہیں سنا۔ ۔ ۔ ۔
ابھی یہ آنے والا ہے ربیع الاول آنے والا ہے
بدعات کے ایسے سلسلے کھلیں گے کہ اگر رسول صلی اللہ وسلم ان کو دیکھ لیں کوئی کہہ سکتا ہے کہ نبی ان سے راضی ہوں گے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زندگی میں کہہ رہے ہیں
لاتتخذو قبری عید۱
اے صحابہ کی جماعت میری قبر پر میلے نہ لگانا
عرس نہ لگانا
اللہم لا تجعل قبری۔ ۔ ۔۔
اللہ! میری قبر کی حفاظت فرما، یہاں پر اجتماع نہ ہوں، یہاں پر میلے نہ لگیں ۔ ۔۔
لوگ آ کر میری عبادتیں نہ کریں
ہم نے کہا اللہ کو کب راضی کیا جائے گا جب اللہ کے رسول کو اللہ کا مقام دیا جائے گا

اور اسی غلو میں بڑھتے ہوئے
دین کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا
ابھی ربیع الاول آئے گا اور یہ آوازیں شروع ہو جائیں گی
میٹھے کی آمد مرحبا ۔۔ ۔۔

پیارے کی آمد مرحبا۔۔ ۔۔
سوہنے کی آمد مرحبا۔۔ ۔۔
اور دین کی دھجیاں کیسے بکھریں گی؟؟؟؟؟
جوتی۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔
میرے بھائیو غور کرنا۔ ۔۔۔ ۔۔۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتی کا نقشہ دیکھا ہے یا نہیں دیکھا ؟؟؟؟
چھپا ہوا۔۔ ۔۔
اور اس پر کیا لکھا ہے ؟؟؟؟؟
الصلوةوالسلام علیک یا رسول اللہ
ارے جوتی جوتی ہی ہوتی ہے۔ کسی کی ہودرست ہے یا غلط ؟؟؟؟؟
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آکر کہا آقاآپ کی جوتی پر گندگی لگی ہے آپ نے جوتی دوران نماز اتاردی صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنہم نے بھی اتار دی۔۔۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: صحابہ جوتی کو کیوں اتارا ؟؟؟؟
کہا:آقا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواتارا
کہا:میں نے اس لیے اتارا کہ جبرائیل نے خبر دی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتی پر گندگی لگی ہے

اور یہ مسلمان کی عقل کہاں تباہ ہوئی ؟؟؟؟؟
اس مسلمان کی عقل کا کہاں جنازہ نکلا ؟؟؟؟

کہ جوتی پر اٹھا کر نام کس کا لکھا ؟؟؟؟
اللہ کااور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا
ارے میں تیری جوتی پر۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ۔۔
تیرے باپ کا نام لکھ دوں۔
برداشت کرے گا؟
تیری جوتی پر۔۔۔۔۔

تیرے باپ کا نام لکھ دوں، برداشت کرےگا؟؟؟؟
تجھے آگ لگ جائے گی کہ میراباپ اور جوتی پر نام۔۔۔۔۔۔
تیرے ماتھے پر بل پڑجائیں گے۔۔۔
جتنی تیرے باپ کی عزت ہے کیا میرے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتنی عزت بھی نہیں ؟؟؟؟؟؟

یہ جوتی کے سٹکر چھپے ہوئے۔۔۔۔۔
یہ جوتی کے جھنڈے چھپے ہوئے۔۔۔۔۔
اور اللہ کا نام جوتی کے اوپرلکھا ہوا۔۔۔۔۔۔
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام جوتی کے اوپر لکھا ہوا۔۔ ۔۔ ۔۔
کیوں ؟؟؟؟
ہمارا دین ہندووں سے آیا ہوا اور ہمارے دین کا انحصارجوتیوں کے اوپر
آپ نے دیکھا نہیں ؟ بڑی خوبصورت گاڑی پاک و ہند کے اندر
بالکل new corolla نکالی
اس کے آگے جوتی بندھی ہوئی
حضرت یہ کیا ہے ؟
مولانا جس گاڑی کے آگے جوتی باندھ دو اس کا ایکسیڈینٹ ہوتا ہی نہیں
جس قوم کے عقیدے جوتیوں پر آجائ یں رب اس کےسر میں جوتیاں نہ مارے تو کیا مارے
اور یہ پیدا کیوں ہوئی کیونکہ عقل کے جنازے نکلے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
اگر ہم عرض کریں گے تو شکایت ہوگی....

نعلین (جوتی) کے عکس پر نبی کریم صلی اللہ والیہ وسلم کا نام لکهنا اور بسم اللہ لکهنا جائز ہے... نعوذباللہ

الیاس قادری کا فتوی

پوری ویڈیو دیکهے اور کمنٹس دے....

اس ویڈیو میں قادری صاحب نے جو کچھ کہا ہے اس کا خلاصہ جو میں سمجھا ہوں ،جیسا کہ انہوں نے کہا بھی ہے کہ یہ نقش ہے ۔ جس کا مفہوم یہ نکلا کہ اسی اساس پر وہ ساری بحث کررہے ہیں۔ گویا کہ حقیقی جوتی کا حکم اور ہے۔
عرض ہے کہ یہ کتنی عجیب فقاہت کہ ایک شے اصلاً خود نہیں رکھی جاسکتی ،لیکن اس کا عکس رکھا جاسکتا ہے۔
مثلاً معاذاللہ یہاں اگر کوئی شخص یہ سوال کردے کہ اگر اس عکس کی بجائے حقیقی طور پر نبی ﷺ کی جوتی کا کوئی دعوی کردے کہ میرے پاس جوتی ہےتو کیا اس پر بسم اللہ لکھی جائے تو یقیناً یہی قادری صاحب کہیں گے کہ نہیں یہ جائز نہیں ۔ تو عرض یہ ہے کہ جب اصل پر نہیں لکھا جاسکتا تو اس کے عکس پر کیسے جائز ہوگیا ۔جبکہ اصل اور اس کے عکس کا حکم ایک ہی ہوتا ہے۔ جس طرح سبب اور مسبب کا حکم ایک ہی ہوتا ہے۔ ورنہ قادری صاحب کے اصول کی رو سے تو کچھ اس طرح کے نتائج نکلیں گے:
کتا گھر میں رکھنا جائز نہیں ، جیسا کہ رسول اللہ ﷺ کی حدیث ہے کہ جس گھر میں کتا ہو اس گھر میں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے۔
(صحیح بخاری: 3322، صحیح مسلم : 2106)​
اسی طرح رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ من أمسك كلبا فإنه ينقص كل يوم من عمله قيراط ‘‘ (صحیح بخاری: 2322)
یعنی جس گھر میں کتا ہو روزانہ اس کے عمل سے ایک قیراط کم کیا جاتا ہے۔
لیکن قادری صاحب کے اصول کے مطابق اگر کوئی رکھنا چاہتا ہے تو اس کی شبیہ رکھ لے۔ اور شبیہ رکھنے والا گناہ گار نہیں ہوگا۔
عورت کو مرد کی مشابہت اختیار کرنے کی اجازت نہیں، جیسا کہ مستدرک میں نبی ﷺ کی حدیث میں تین قسم کے افراد کے بارے میں وعید ہے کہ وہ جنت میں داخل نہیں ہوں گے ان میں سے ایک وہ عورت جو مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہے۔ اسی طرح مسند ابی یعلی میں ہے کہ سیدہ عائشہ نے عورت کو مردوں کی مشابہت سے منع فرمایا۔ (مسند ابی یعلی: 4880) بلکہ معرفۃ السنن میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے مروی ہے کہ "لعن الله رجلة النساء " (معرفۃ السنن والآثار: 6369)
لیکن قادری صاحب کے اصول کی گہرائی میں جائیں تو نتیجتاً یہ مشابہت بھی جائز ہوجائے گی۔
واضح رہے یہ ساری تفصیل حیثیت کے حوالے سے ورنہ دیگر فروعی احکام قطعاً ایک جیسے نہیں ہونگے اور نہ ہی کوئی ان کو گھما پھرا کر اپنے مقصد کے لئے پیش کرے۔ یعنی کتےسے متعلقہ باقی احکام اور اس کے شبیہ کے احکام من حیث الطھارۃ ، یا دیگر عوامل کے مختلف ہیں البتہ حیثیت کے لحاظ سے ظاہر سی بات ہے فرق ہوگا یعنی جو حیثیت کتے کی ہے وہی اس کے عکس یا شبیہ کی ہے۔ جس طرح کتا قابل قدر نہیں اس طرح اس کی شبیہ یا عکس بھی قابل قدر نہیں ۔ لہذا جہاں فرق بتلا نا مقصود ہے اس فرق کو سمجھا جائے اور جہاں ان کی حیثیت کو بتلانا مقصود ہے اس کو بھی ملحوظ رکھا جائے۔ واللہ اعلم بالصواب
 
Last edited:
Top