محمد طارق عبداللہ
سینئر رکن
- شمولیت
- ستمبر 21، 2015
- پیغامات
- 2,697
- ری ایکشن اسکور
- 762
- پوائنٹ
- 290
"قارئین" یقینا ان سوالات کے جوابات کے منتظر ہیں ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مگر امام ابو حنیفہ اور فقہ حنفیہ مندرجہ ذیل میں سے ملون کو لازم نہیں مانتی!
امام ابو حنیفہ اور فقہ حنفیہ کے مطابق تو نشیلی شراب سے بھی ''اچھی طرح'' وضو کیا جاسکتا ہے!
امام ابو حنیفہ کے نزدیک'' اللہ اکبر ''شرط نماز نہیں! بلکہ اللہ کی ثناء کے دوسرے کلمات اور وہ بھی عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان مثلاً فارسی میں بھی کہے جا سکتے ہیں!
فقہ حنفیہ میں قرآن کی قراءت کے بغیر بھی رکعت ونماز ادا ہو جاتی ہے! خواہ اسے قراءت آتی بھی ہو!
امام ابو حنیفہ اور فقہ حنفیہ میں رکوع اطمینان کے ساتھ کرنا لازم نہیں! اس کے بغیر بھی نماز ادا ہو جاتی ہے!
فقہ حنفیہ میں رکوع سے سیدھا کھڑا ہونا لازم نہیں، بس اس قدر اٹھ جائے کہ ہاتھ گھٹنوں سے اوپر آجائیں، کافی ہے! اور فقہ حنفی میں سیدھا کھڑے ہوئے بغیر نماز ہو جاتی ہے!
فقہ حنفیہ میں سجدہ اطمینان سے کرنا لازم نہیں، نہ پہلا نہ دوسرا! اس کے بغیر بھی نماز ادا ہو جاتی ہے!
فقہ حنفیہ میں سجدہ اطمینان سے کرنا لازم نہیں، نہ پہلا نہ دوسرا! اس کے بغیر بھی نماز ادا ہو جاتی ہے!
مگر امام ابو حنیفہ اور فقہ حنفیہ اس حدیث میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے برخلاف ملون امور کے بغیر بھی نماز کی ادائیگی کے قائل ہیں!
اور یہ آپ کی غلط فہمی ہے!
اختتامیہ جملہ کن کی طرف منسوب کیا هے!؟
محترم -
آئمہ اربعہ کے فقہ سے متعلق باہمی اختلافات کو تو آپ رحمت قرار دیتے ہیں؟؟ اور یہاں فرما رہے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی کو اختلاف کرنا جائز نہیں- جب کہ دیگر مسائل میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبولیت کی حد کی تفصیل بیان فرمائی ہے - یعنی اگر بغض ہے تو صرف غیر مقلدوں سے ہے- باقی آئمہ اگر کسی مسئلے میں اختلاف کریں تو وہ رحمت ہے اور آپ کے نزدیک آپ کا امام اجتہادی خطاء پر دوگنا اجر پائے گا - یہ کیسا انصاف ہے بھائی ؟؟-
پھر آپ فرماتے ہیں کہ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بارہ سو سال بعد ایک طبقہ ایسا اٹھا جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے خلاف نعرہ بلند کیا اور باجماعت نماز میں بھی کچھ امور کو مقتدی پر بھی لازم قرار دے دیا جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منفرد کو بھی حکم نہ دیا۔"
تو محترم اگر آپ کے نزدیک غیر مقلد نبی کریم صل الله علیہ و آ له وسلم کے وصال کے بارہ سو سال بعد معارض وجود میں آئے - تو کیا "احناف" بعثت رسول سے ہی اس دنیا میں بنفس نفیس موجود تھے ؟؟ - کہ جن کے اصول عین نبی کریم صل الله علیہ و آ له وسلم کے بیان کردہ احکامات کے مطابق تھے اور جن پر عمل امّت کے لئے واجب قرار پایا ؟؟
اگر امام ابو حنیفہ ؒ کا مسلک ہی ”مسلک ِ حق“ اور رسول اللہ ﷺ کے ”عین مطابق “ تھا تو دوسرے ائمہ ثلاثہ ؒ ( امام مالک ؒ ، امام شافعیؒ اور امام احمد بن حنبل ؒ ) نے اپنی ”فقہ“ کی بنیاد کیوں رکھی اور” لوگوں“ کی ایک ”تعداد“ نے ”امام ابو حنیفہؒ “کی بجائے ان کی” تقلید“ کیوں اختیار کی؟