• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وٹس ایپ کے متعلق

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ.
ایک مسئلہ لیکر حاضر ہوا ہوں. امید ہے کہ جلد از جلد اس کا حل بتایا جاۓ گا.
واٹس ایپ میں براڈکاسٹ لسٹ کا آپشن ہوتا ہے. میں نے کچھ لوگوں کو اسمیں شامل کر رکھا ہے. اور اسلامی پوسٹس بھیجتا رہتا ہوں. لیکن کچھ لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انکو میسیجس نہیں مل رہے ہیں. گویا کہ کسی کو میسج مل رہے ہیں اور کسی کو نہیں. یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی. آخر کیا وجہ ہے.
براہ کرم اس سلسلے میں رہنمائ کریں.
جزاکم اللہ خیرا
نشریاتی فہرست میں شامل کردہ نمبروں کو میسیج پہنچنے کے لیے دو شرائط کا پایا جانا از حد ضروری ہے :
1۔ نشریاتی فہرست میں شامل کردہ نمبر والے موبائل میں آپ کا واٹس ایپ نمبر محفوظ ہو ۔
2۔ آپ کے واٹس ایپ نمبر پر اس نمبر سے آپ کو کم از کم ایک دفعہ میسیج آیا ہو ۔
جس جس طرف سے شکایتیں آئی ہیں ، دیکھ لیجیے گا ، دونوں میں سے کوئی ایک مسئلہ ہوگا ۔
میں نے بھی چند دن پہلے ’ نشریاتی فہرست ‘ بنائی تھی ، جن جن بھائیوں نے شامل ہونے کے لیے کہا ، ان سب کو الگ الگ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترمی و مکرمی !
رابطہ بحال رکھنے کے لیے آپ کو ایک ’ براڈ کاسٹ لسٹ ’ میں ایڈ کیا گیا ہے ، اگر آپ تواتر سے اس کے پیغامات وصول کرنا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی :
1۔ درج ذیل نمبر کو اپنے موبائل میں محفوظ کرلیں :
00966556469959
2۔ دوسرا اس میسیج کے ریپلائی کے طور پر ’ سلام ’ کا جواب دے دیجیے .
خیر اندیش : حافظ خضر حیات ، مدینہ منورہ
فیس بک آئی ڈی :
www.facebook.com/H.KHIZAR.H
ایک وضاحت :
یاد رکھیے ، واٹس ایپ پر براڈ کاسٹ لسٹ کا مطلب کوئی گروپ وغیرہ نہیں ہے ، بلکہ یہ آپ کو میرے نمبر سے آپ کے نمبر پر ذاتی پیغامات موصول ہوں گے ، جن کا آپ اسی طریقےسے جواب دے سکتے ہیں ، ان پر تبصرہ کرسکتے ہیں ، فکر کی غلطی واضح ، یا کوئی تجویز پیش کرسکتے ہیں .
آپ کے نمبر کو کسی قسم کے گروپ میں ایڈ نہیں کیا جائے گا ، اور امید ہے کہ آپ بھی میرا نمبر خود یا کسی کو دے کر کسی مجموعے میں ایڈ نہیں کریں گے . بلکہ ہم ذاتی پیغامات کے ذریعے ایک دوسرے سے تبادلہ خیال رکھیں گے .
ارسال کیے ، کہ ایک تو نمبر سیو کرلیں ، دوسرا اس میسیج کا جواب دے دیں ۔ جنہوں نے اس گزارش پر عمل کرلیا ، انہیں میسیج ملتے ہیں ، جنہوں نے نہیں کیا ، انہیں نہیں ملتے ۔
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
میں بھی کئی دنوں سے اس مسئلہ ہو لیکر پریشان تھا
الحمد للہ @خضر حیات نے آسانی سے مسئلہ کو حل کردیا
اور ساتھ ہی تمام بھائیوں کا شکریہ جنہوں نے اس میں حصہ لیا ۔ ابتسامہ
جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
میرا بھی ایک مسئلہ ہے ، موبائل کی ذاتی ٹینکی چھوٹی ہے، میں نے 16 جی بی کی ایک الگ ٹینکی ساتھ لگائی ہے ، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس کے باوجود موبائل میں ایپس انسٹال نہیں ہوتیں کہ موبائل کی ٹینکی چھوٹی پڑجاتی ہے ، اس مسئلہ کے حل کے لیے کوئی جگاڑ ہے ؟
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
میرا بھی ایک مسئلہ ہے ، موبائل کی ذاتی ٹینکی چھوٹی ہے، میں نے 16 جی بی کی ایک الگ ٹینکی ساتھ لگائی ہے ، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس کے باوجود موبائل میں ایپس انسٹال نہیں ہوتیں کہ موبائل کی ٹینکی چھوٹی پڑجاتی ہے ، اس مسئلہ کے حل کے لیے کوئی جگاڑ ہے ؟
Settings > apps
میں جاکر ہر app کو کلک کریں اور ایک آپشن کیلیے دیکھیں "move to sd card" اگر موجود ہو تو کلک کریں اس سے اس app کی فائلز میموری کارڈ پر منتقل ہوجائیں گی.
اسی طرح اگر app کو واپس منتقل کرنا ہو تو آپشن ہوگا "move to device" وہ دبانے سے app واپس فون میموری میں منتقل ہوجائے گی.

لیکن یاد رہے اس طرح کرنے کے بعد میموری کارڈ نکالنے کی صورت میں منتقل کردہ apps کام نہیں کریں گی.

نوٹ: کچھ apps کو میموری کارڈ پر منتقل کرنے کا آپشن موجود ہی نہیں ہوتا.

میرا رب اللہ ہے.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
Settings > apps
میں جاکر ہر app کو کلک کریں اور ایک آپشن کیلیے دیکھیں "move to sd card" اگر موجود ہو تو کلک کریں اس سے اس app کی فائلز میموری کارڈ پر منتقل ہوجائیں گی.
اسی طرح اگر app کو واپس منتقل کرنا ہو تو آپشن ہوگا "move to device" وہ دبانے سے app واپس فون میموری میں منتقل ہوجائے گی.
لیکن یاد رہے اس طرح کرنے کے بعد میموری کارڈ نکالنے کی صورت میں منتقل کردہ apps کام نہیں کریں گی.
نوٹ: کچھ apps کو میموری کارڈ پر منتقل کرنے کا آپشن موجود ہی نہیں ہوتا.
میرا رب اللہ ہے.
جی ابو عبد اللہ بھائی ! یہ بات میرے علم میں تھی ، سب کچھ کر لیا ہے ۔ لیکن اس کے باوجود سپیس کم پڑ رہی ہے ، ان ایپس کے لیے جو موبائل کی انٹرنل سپیس کے علاوہ کہیں اور راضی نہیں ہوتیں ۔۔۔ اس طرح کی صورت حال کے حل کے لیے کوئی جگاڑ ہونا چاہیے ، جیساکہ کمپیوٹر میں ہوتا ہے کہ بعض سافٹ ویر کے لیے ایک وہمی سا ڈرائیو بنالیا جاتا ہے ۔
 
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
234
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
52
آج کل ایسے سوفٹویئرز آتے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی RAM یعنی random access memory اور اپنے موبائل کی بھی اسپیس کو بڑھا سکتے ہیں لیکن اسمیں شاید موبائل کو روٹ کرنا پڑتا ہے. اور روٹ میں موبائل کے ڈید (dead) ہونا کا چانس رہتا ہے.

میرا خیال یہ ہے کہ اس جنجال سے پیچھا چھڑانے کا ایک بہتر اور عمدہ طریقہ یہ ہیکہ آپ موبائل تبدیل کر لیں.
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
لیکن موبائل روٹ (root) کرنے کے زبردست فوائد بھی آپ کو ملیں گے.
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرا خیال ہے کہ پاکستان میں جو نیا "سائبرقانون" نافذ ہوا ہے یا ہونا ہے۔۔اس کے تحت موبائل کو روٹ نہیں کیا جاسکتا۔۔؟
 
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
234
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
52
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

بھائ جان. میں اس بارے میں نہیں بتا سکتا ہوں. میں تو ھندوستان میں ھوتا ھوں.
 
Top