• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ویڈیو اور عام کیمرہ سے لی جانے والی تصویر کا حکم !

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,981
پوائنٹ
323
عقل کا کس میں فقدان ہے اور کس میں رجحان ‘ یہ آپکی اور میری تحریر سے ظاہر ہو رہا ہے اور
دل والے خود ہی لکھ لیں گے کہانی اس افسانے کی
میرا سوال ہنوز منتظر جواب ہے :
اس آیت میں تو یہ بات واضح ہے کہ یہودیوں میں سے کچھ لوگوں کی سرکشی کی وجہ سے یہودیوں پر چربی حرام کی گئی ۔
یہ کہیں بھی نہیں ہے کہ صرف سرکشوں پر حرام تھی اور باقیوں پر حلال تھی ۔
وہ آیت دکھائیں جس میں یہ وضاحت ہو کہ سرکشوں کے علاوہ باقیوں کے لیے حلال ہی باقی رہی ۔
ھاتوا برھانکم ان کنتم صادقین !
 

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,597
پوائنٹ
139
السلام علیکم۔

آپ کا جواب قرانی آیات سے مطابقت نہیں رکھتا۔
میرے بھائی آپ نے سورۃ یوسف آیت نمبر ١٠٠ کا حوالہ دیا ھے۔ پہلے تو یہ بات سمجھ لیں کہ قران کی ہر آیت حق اور سچ ھے اور ہمیشہ
کے لیئے ھے۔ اس آیت میں سجدہ جس بھی معنٰی میں استعمال ہوا ھو، یہ ہی حق ھے آپ اس کو مٹا نہیں سکتے۔



یہ کس قدر نامعقول بات آپ نے لکھی ھے۔ اس کا جائزہ قران سے لیتے ہیں۔


شَرَعَ لَكُم مِّنَ الدِّينِ مَا وَصَّىٰ بِهِ نُوحًا وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ وَعِيسَىٰ ۖ أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا فِيهِ ۚ كَبُرَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ ۚ اللَّـهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَن يُنِيبُ ﴿٤٢-١٣﴾
اُس نے تمہارے لیے دین کی وہی شرع مقرر کیا ہے جس کا حکم اُس نے نوحؑ کو دیا تھا، اور جسے (اے محمدؐ) اب تمہاری طرف ہم نے وحی کے ذریعہ سے بھیجا ہے، اور جس کی ہدایت ہم ابراہیمؑ اور موسیٰؑ اور عیسیٰؑ کو دے چکے ہیں، اِس تاکید کے ساتھ کہ قائم کرو اِس دین کو اور اُس میں متفرق نہ ہو جاؤ یہی بات اِن مشرکین کو سخت ناگوار ہوئی ہے جس کی طرف اے محمدؐ تم انہیں دعوت دے رہے ہو اللہ جسے چاہتا ہے اپنا کر لیتا ہے، اور وہ اپنی طرف آنے کا راستہ اُسی کو دکھاتا ہے جو اُس کی طرف رجوع کرے۔

شریعت ہمیشہ ایک ہی رہی ھے۔




یہ بھی سخت جھوٹ افتراء ھے۔
اللہ کا دستور اللہ کی سنت اللہ کے کلمات کبھی بھی تبدیل نہیں ہوتے۔


وَاتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن كِتَابِ رَبِّكَ ۖ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ وَلَن تَجِدَ مِن دُونِهِ مُلْتَحَدًا ﴿١٨-٢٧﴾
اے نبیؐ! تمہارے رب کی کتاب میں سے جو کچھ تم پر وحی کیا گیا ہے اسے (جوں کا توں) سنا دو، کوئی اُس کے فرمودات کو بدل دینے کا مجاز نہیں ہے، (اور اگر تم کسی کی خاطر اس میں رد و بدل کرو گے تو) اُس سے بچ کر بھاگنے کے لیے کوئی جائے پناہ نہ پاؤ گے

وَإِن كَادُوا لَيَسْتَفِزُّونَكَ مِنَ الْأَرْضِ لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا ۖ وَإِذًا لَّا يَلْبَثُونَ خِلَافَكَ إِلَّا قَلِيلًا ﴿٧٦﴾ سُنَّةَ مَن قَدْ أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِن رُّسُلِنَا ۖ وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِيلًا ﴿١٧-٧٧﴾
اور یہ لوگ اس بات پر بھی تلے رہے ہیں کہ تمہارے قدم اِس سر زمین سے اکھاڑ دیں اور تمہیں یہاں سے نکال باہر کریں لیکن اگر یہ ایسا کریں گے تو تمہارے بعد یہ خود یہاں کچھ زیادہ دیر نہ ٹھیر سکیں گے (76) یہ ہمارا مستقل طریق کار ہے جو اُن سب رسولوں کے معاملے میں ہم نے برتا ہے جہیں تم سے پہلے ہم نے بھیجا تھا، اور ہمارے طریق کار میں تم کوئی تغیر نہ پاؤ گے


فَلَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا قَالُوا آمَنَّا بِاللَّـهِ وَحْدَهُ وَكَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهِ مُشْرِكِينَ ﴿٨٤﴾ فَلَمْ يَكُ يَنفَعُهُمْ إِيمَانُهُمْ لَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا ۖ سُنَّتَ اللَّـهِ الَّتِي قَدْ خَلَتْ فِي عِبَادِهِ ۖ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الْكَافِرُونَ ﴿٤٠-٨٥﴾
جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو پکار اٹھے کہ ہم نے مان لیا اللہ وحدہُ لا شریک کو اور ہم انکار کرتے ہیں اُن سب معبودوں کا جنہیں ہم شریک ٹھیراتے تھے (84) مگر ہمارا عذاب دیکھ لینے کے بعد ان کا ایمان اُن کے لیے کچھ بھی نافع نہ ہو سکتا تھا، کیونکہ یہی اللہ کا مقرر ضابطہ ہے جو ہمیشہ اس کے بندوں میں جاری رہا ہے، اور اس وقت کافر لوگ خسارے میں پڑ گئے (85)

وَلَوْ قَاتَلَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوَلَّوُا الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا ﴿٢٢﴾ سُنَّةَ اللَّـهِ الَّتِي قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلُ ۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّـهِ تَبْدِيلًا ﴿٤٨-٢٣﴾

یہ کافر لوگ اگر اِس وقت تم سے لڑ گئے ہوتے تو یقیناً پیٹھ پھیر جاتے اور کوئی حامی و مددگار نہ پاتے (22) یہ اللہ کی سنت ہے جو پہلے سے چلی آ رہی ہے اور تم اللہ کی سنت میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے (23)

اسْتِكْبَارًا فِي الْأَرْضِ وَمَكْرَ السَّيِّئِ ۚ وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ ۚ فَهَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا سُنَّتَ الْأَوَّلِينَ ۚ فَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّـهِ تَبْدِيلًا ۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّـهِ تَحْوِيلًا ﴿٣٥-٤٣﴾

یہ زمین میں اور زیادہ استکبار کرنے لگے اور بری بری چالیں چلنے لگے، حالانکہ بُری چالیں اپنے چلنے والوں ہی کو لے بیٹھتی ہیں اب کیا یہ لوگ اِس کا انتظار کر رہے ہیں کہ پچھلی قوموں کے ساتھ اللہ کا جو طریقہ رہا ہے وہی اِن کے ساتھ بھی برتا جائے؟ یہی بات ہے تو تم اللہ کے طریقے میں ہرگز کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے اور تم کبھی نہ دیکھو گے کہ اللہ کی سنت کو اس کے مقرر راستے سے کوئی طاقت پھیر سکتی ہے (43)


تمام آیات غور اور فکر سے پڑھیں اور تدبر کریں۔

إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ ﴿١٣﴾ وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ ﴿٨٦-١٤﴾
کہ بے شک یہ قول فیصل ہے (13) اور یہ کوئی ہنسی مذاق نہیں۔ (14)

فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ ﴿٧٧-٥٠﴾

اور اس کے بعد یہ کون سی حدیث پر ایمان لائیں گے۔
وعلیکم السلام

جناب آپ کا جواب پڑھ کر تمام احباب کو اندازہ ہو چکا ہو گا کہ آپ نے جو تدبر قرآن کرنے مشورے عنایت کئے ہیں ان کی حقیقت کیا ہے۔
یہ کس قدر نامعقول بات آپ نے لکھی ھے۔ اس کا جائزہ قران سے لیتے ہیں۔
آپ کے اخلاق کا اندازہ تو ہو گیا یہاں سے۔۔۔۔
اب دیکھتے ہیں آپ کے ان دلائل کو جن کو آپ نے اپنے حق میں استعمال کرنے کی سعی لا حاصل کی ہے۔
شریعت ہمیشہ ایک ہی رہی ھے۔




یہ بھی سخت جھوٹ افتراء ھے۔
اللہ کا دستور اللہ کی سنت اللہ کے کلمات کبھی بھی تبدیل نہیں ہوتے۔
مَا نَنسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَا أَوْ مِثْلِهَا ۗ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ [٢:١٠٦]
جس آیت کو ہم منسوخ کردیں، یا بھلا دیں اس سے بہتر یا اس جیسی اور ﻻتے ہیں، کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔

اب اس آیت پر تدبر کے ساتھ تفکر بھی کریں کیوں کہ آپ کے تدبر کی قلعی کھل چکی ہے۔
اب ذرا مندرجہ ذیل آیت پر غور فرمائیں
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ وَأُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُم مِّن نِّسَائِكُمُ اللَّاتِي دَخَلْتُم بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُوا دَخَلْتُم بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ وَأَن تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا [٤:٢٣]
حرام کی گئیں تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری لڑکیاں اور تمہاری بہنیں، تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خاﻻئیں اور بھائی کی لڑکیاں اور بہن کی لڑکیاں اور تمہاری وه مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری ساس اور تمہاری وه پرورش کرده لڑکیاں جو تمہاری گود میں ہیں، تمہاری ان عورتوں سے جن سے تم دخول کر چکے ہو، ہاں اگر تم نے ان سے جماع نہ کیا ہو تو تم پر کوئی گناه نہیں اور تمہارے صلبی سگے بیٹوں کی بیویاں اور تمہارا دو بہنوں کا جمع کرنا ہاں جو گزر چکا سو گزر چکا، یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے۔

مجھے امید ہے کہ اب کی بار آپ ضرور تدبر فرمائیں گے۔
 

muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
السلام علیکم۔

آپ کے اخلاق کا اندازہ تو ہو گیا یہاں سے۔۔۔۔
اردو زبان میں نامعقول کا مطلب ھے جو معقول نہ ھو۔ یہ کوئی غیر اخلاقی لفظ نہیں ھے۔ اگر پھر بھی آپ کو برا لگا تو میں بہت معزرت
خواہ ہوں۔ میرا مقصد حق کی تلاش اور وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ ھے۔ ضد بحث یا کسی کی توہین کرنا نہیں۔

مَا نَنسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَا أَوْ مِثْلِهَا ۗ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ [٢:١٠٦]
جس آیت کو ہم منسوخ کردیں، یا بھلا دیں اس سے بہتر یا اس جیسی اور ﻻتے ہیں، کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔

مِنْ آيَةٍ کا ترجمہ "آیت کو" ہوگا یا "آیت سے"

اسکی وضاحت کردیں۔ باقی جواب اگلی پوسٹ میں دوں گا۔
انشاء اللہ۔
 
شمولیت
مارچ 15، 2012
پیغامات
154
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
95
ومن وھی -١ -لابتداء الغایۃ نحو سرت من البصرۃ الی الکوفۃ-٢- وللتبعیض نحو اخذت من الدراھم ای بعض الدراھم -٣- وللتبین نحو قولہ تعالی فاجتنبوا الرجس من الاوثان ای الرجس الذی ھوالاوثان-٤-وللزیادۃ نحو قولہ تعالی یغفرلکم من ذنوبکم- (شرح مائۃ عامل) من کے مزید ٩ معنی کے لئے دیکھئے مفتاح العوامل
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,981
پوائنٹ
323
ابھی تو میرا ایک سوال ہی منتظر جواب ہے کہ :
اس آیت میں تو یہ بات واضح ہے کہ یہودیوں میں سے کچھ لوگوں کی سرکشی کی وجہ سے یہودیوں پر چربی حرام کی گئی ۔
یہ کہیں بھی نہیں ہے کہ صرف سرکشوں پر حرام تھی اور باقیوں پر حلال تھی ۔
وہ آیت دکھائیں جس میں یہ وضاحت ہو کہ سرکشوں کے علاوہ باقیوں کے لیے حلال ہی باقی رہی ۔
ھاتوا برھانکم ان کنتم صادقین !
اور آپ نے "أن تجمعوا بین الأختین إلا ما قد سلف" والا دوسرا سوال بھی پیش کر دیا ہے ۔ اتنی تیزی نہ دکھائیں کہ مسلم صاحب یہ تسلیم کرنے لگیں کہ وہ "غیر" مسلم ہیں ۔
 

رانا اویس سلفی

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
387
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
109
تصوير کشي اللہ رب العالمين نے حرام کر رکھي ہے , رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم فرماتے ہيں کہ اللہ تعالى نے فرمايا : [/FONT][FONT=&]وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يَخْلُقُ كَخَلْقِي فَلْيَخْلُقُوا حَبَّةً وَلْيَخْلُقُوا ذَرَّةً [/FONT][FONT=&][ صحيح بخاري كتاب اللباس باب نقض الصور (5953)][/FONT]
[FONT=&]اس شخص سے بڑا ظالم کون ہے جو ميري مخلوق جيسي تخليق کرنا چاہتا ہے , يہ کوئي دانہ يا ذرہ بنا کر دکھائيں ۔[/FONT]

جزاک اللہ
[FONT=&]نيز فرمايا :[/FONT][FONT=&]إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُصَوِّرُونَ [/FONT][FONT=&][ صحيح بخاري كتاب اللباس باب عذاب المصورين يوم القيامة (5950)][/FONT]
[FONT=&]الله [/FONT][FONT=&]کے ہاں قيامت کے دن سب سے سخت عذاب تصويريں بنانے والوں کو ہوگا۔[/FONT]
[FONT=&]مزيد فرمايا : [/FONT][FONT=&]أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يُضَاهُونَ بِخَلْقِ اللَّهِ [/FONT][FONT=&][ صحيح بخاري كتاب اللباس باب ما وطئ من التصاوير (5954)][/FONT]
[FONT=&]قيامت کے دن سب سے زيادہ سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو اللہ کي تخليق کي نقالي کرتے ہيں ۔[/FONT]
[FONT=&]مندرجہ بالا احاديث اور ديگر بہت سے دلائل تصوير کي حرمت پر دلالت کرتے ہيں , اور يہ ايسا مسئلہ ہے کہ جس پر امت کا اتفاق ہے ۔[/FONT]
[FONT=&]اور جو اختلاف ہے وہ اس بات ميں واقع ہوا ہے کہ تصوير بنانے کے جديد ذرائع فوٹوگرافي , مووي ميکنگ وغيرہ کيا حکم رکھتي ہے ؟[/FONT]
[FONT=&]کچھ اہل علم کي رائے يہ ہے کہ يہ تصاوير نہيں ہيں بلکہ يہ عکس ہے , اور عکس کے جواز ميں کوئي شک نہيں ہے , لہذا فوٹو گرافي اور مووي بنانا جائز اور مشروع عمل ہے ۔[/FONT]
[FONT=&]جبکہ اہل علم کا دوسرا گروہ اسے بھي تصوير ہي سمجھتا ہے اور کہتا ہے کہ يہ تصوير کي جديد شکل ہے , چونکہ تصوير کي حرمت ميں کوئي شبہہ نہيں ہے , لہذا فوٹو گرافي اور ويڈيو ناجائز اور حرام ہے ۔[/FONT]
[FONT=&]اہل علم کا ايک تيسرا گروہ يہ رائے رکھتا ہےکہ يہ تصوير ہي ہے , ليکن بامر مجبوري ہم دين کي دعوت و تبليغ کي غرض سے ويڈيو کو استعمال کرسکتے ہيں ۔ يہ رائے اکثر اہل علم کي ہے جن ميں عرب وعجم کے بہت سے علماء شامل ہيں ۔[/FONT]
[FONT=&]يعني اس تيسري رائے کے حاملين نے ويڈيو کو اصلا مباح اور حلال قرار نہيں ديا ہے , ليکن ديني اصول " [/FONT][FONT=&]اضطرار[/FONT][FONT=&]" کو ملحوظ رکھ کر قاعدہ فقہيہ " [/FONT][FONT=&]الضرورات تبيح المحظورات[/FONT][FONT=&] " (کہ ضرورتيں ناجائز کاموں کو جائز بنا ديتي ہيں ) پر عمل پيرا ہوتے ہوئے اليکٹرانک ميڈيا کے اس تيز ترين دور ميں ويڈيو کو تبليغ دين کے مقاصد ميں بامر مجبوري استعمال کرنا مباح قرار ديا ہے , يعني دعوت و تبليغ کے علاوہ , يہ گروہ بھي اسے ناجائز ہي سمجھتا ہے , اور بلا امر مجبوري اسے جائز قرار نہيں ديتا ہے ۔ اس اعتبار سے اس گروہ کي رائے مقدم الذکر دونوں گروہوں کي رائے کے مابين ہے ۔[/FONT]
[FONT=&]ليکن مسئلہ چونکہ اجتہادي ہے اس ميں خطأ کا امکان بھي بہر حا ل موجود ہي ہے , لہذا ديکھنا يہ ہے کہ ان تينوں فريقوں کے کيا دلائل ہيں اور ان تينوں ميں سے مضبوط دلائل کس گروہ کے پاس ہيں کيونکہ اجتہادي مسئلہ ميں بھي جب مجتہدين کي آراء مختلف ہو جائيں تو حق اور صواب کسي ايک ہي گروہ کے پاس ہوتا ہے۔[/FONT]
[FONT=&]اور ہماري تحقيق کے مطابق دوسرے گروہ کي بات مبني برحق ہے ۔اور پہلا گروہ اسے عکس قرار ديکر غلطي پر ہے اور تيسرا گروہ " اضطرار" کا لفظ بول کر "حيلہ" کا مرتکب ہے۔[/FONT]
[FONT=&]اس اجما ل کي تفصيل ہم ذيل ميں پيش کرتے ہيں :[/FONT]
[FONT=&]سب سے پہلے تو يہ بات سمجھ ليں کہ عکس اور تصوير ميں کيا فرق ہے ؟[/FONT]
[FONT=&]عکس اسوقت تک باقي رہتا ہے جبتک معکوس سامنے موجود ہو , اور جونہي معکوس سامنے سے غائب ہو جائے عکس بھي غائب ہو جاتا ہے ۔ اور پھر جس پاني يا آئينہ پر عکس ديکھا گيا ہے دوبارہ اس آئينہ پر وہ عکس کبھي نہيں ديکھا جاسکتا جبتک معکوس کو دوبارہ آئينہ کے روبرو نہ کيا جائے ۔[/FONT]
[FONT=&]اور تصوير در اصل اسي عکس کو محفوظ کرلينے سے بنتي ہے ۔!!![/FONT]
[FONT=&]کيونکہ مصور کسي بھي چيز کو ديکھتا ہے تو اس چيز کا عکس اسکي آنکھيں اسکے دماغ ميں دکھاتي ہيں پھر اسکے ہاتھ اس عکس کو کسي کاغذ , چمڑے , لکڑي يا پتھر , وغيرہ پر محفوظ کر ديتے ہيں تو اسکا نام تصوير ہو جاتا ہے جسکي حرمت پر احاديث دلالت کرتي ہيں اور تمام امت جنکي حرمت پر متفق ہے ۔[/FONT]
[FONT=&]اختلاف صرف واقع ہوا ہے تو جديد آلات سے بنائي جانے والي تصاوير پر , ليکن اگر بنظر غائر ديکھا جائے تو يہي بات سمجھ آتي ہے کہ ان آلات يعني کيمرہ وغيرہ سے بنائي جانے والي تصاوير بھي تصاوير ہي ہيں عکس نہيں ہيں !!! , کيونکہ اس دور جديد جسطرح اور بہت سے کام مشينوں سے ليے جانے لگے ہيں اسي طرح تصوير کشي کا کام بھي جديد آلات کے سپرد ہوگيا ہے ۔ ان کيمروں سے تصوير کھينچنے والا اپنے ہاتھ سے صرف اس مشين کا بٹن دباتا ہے جسکے بعد وہ سارا کام جو پہلے پہلے ہاتھ سے ہوتا تھا اس سے کہيں بہتر انداز ميں وہ مشين سر انجام دے ديتي ہے ۔[/FONT]
[FONT=&]اور ويڈيو کيمرے کے بارہ ميں يہ غلط فہمي بھي پائي جاتي ہے کہ يہ متحرک تصوير بناتا ہے , حالانکہ امر واقع يہ ہے کہ ويڈيو کميرہ بھي متحرک تصوير نہيں بناتا بلکہ ساکن تصاوير ہي بناتا ہے ليکن اسکي تصوير کشي کي رفتار بہت تيز ترين ہوتي ہے , ايک ويڈيو کيمرہ ايک سيکنڈ ميں تقريبا نو صد (900) سے زائد تصاوير کھينچتا ہے , اور پھر جب اس ويڈيو کو چلايا جاتا ہے تو اسي تيزي کے ساتھ انکي سلائيڈ شو کرتاہے ۔ جسے اس فن سے نا آشنا لوگ متحرک تصوير سمجھ ليتے ہيں حالانکہ وہ متحرک نہيں ہوتي بلکہ ساکن تصاوير کا ہي ايک تسلسل ہوتا ہے کہ انساني آنکھ جسکا ادراک نہيں کرسکتي ۔ آپ ديکھتے ہيں جب پنکھا اپني پوري رفتا ر سے چل رہا ہو تو اسکي جانب ديکھنے والے کو پنکھے کے پر نظر نہيں آتے بلکہ اسے پنکھے کي موٹر کے گرد ايک ہالہ سا بنا دکھائي ديتا ہے اور يوں محسوس ہوتا ہے کہ شايد اسکے پر نہيں ہيں بلکہ ايک شيشہ سا ہے جو اسکے گرد تنا ہوا ہے ۔ جبکہ ذي شعور اور صاحب علم افراد يہ سب اپني آنکھوں سے ديکھنے کے بعد يقين رکھتے ہيں کہ يہ ہماري آنکھوں کا دھوکہ ہے , پنکھے کے پر يقينا موجود ہيں اور وہي گھوم کر ہميں ہوا دے رہے ہيں , ليکن جس شخص نے پنکھے کو ساکن حالت ميں نہ ديکھا ہو گا شايد وہ اس بات پر يقين نہ کرسکے ۔ يہ تو ايک پنکھے کي مثال ہے جسکي رفتار ويڈيو کيمرے سے کم ازکم پانچ گنا کم ہوتي ہے ۔ہماري اس بات کو وہ لوگ بخوبي سمجھتے ہيں جو" مووي ميکنگ اور ايڈيٹنگ" کے فن سے آشنا ہيں يا "کمپيوٹر کے سافٹ وير " ايڈوب فوٹو شاپ" کو اچھي طرح سے سمجھتے ہيں ۔[/FONT]
[FONT=&]الغرض ويڈيو کيمرہ بھي متحرک تصوير نہيں بناتا ہے بلکہ وہ بھي ساکن تصاوير ہي کھينچتا ہے اور انہي کي " سلائيڈ " "شو" کرتا ہے ۔[/FONT]
[FONT=&]اور ان کيمروں سے لي جانے والي تصاوير ميں عکس کا پہلو ہر گز نہيں پايا جاتا ہے کيونکہ يہ تصاوير عکس کے بر عکس کسي بھي وقت ديکھي جاسکتي ہيں , خواہ وہ شخص جسکي تصاوير لي گئي ہيں دنيا سے ہي کيوں نہ چل بسا ہو۔[/FONT]
[FONT=&]رہي تيسرے گروہ کي اضطرار والي بات تووہ بھي بلکل غلط ہے !!![/FONT]
[FONT=&]کيونکہ [/FONT]
[FONT=&]اضطرار ميں ممنوعہ کاموں کو سرانجام دينے کي جو رخصت اللہ نے دي ہے اس ميں بھي قيد لگا ئي ہے کہ "[/FONT][FONT=&]غَيْرَ بَاغٍ وَلاَ عَادٍ[/FONT][FONT=&] "[البقرة : 173] نيز فرمايا "[/FONT][FONT=&]غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِّإِثْمٍ[/FONT][FONT=&]" [المائدة : 3] , يعني بوقت اضطرار , بقدر اضطرار ممنوع وحرام کي رخصت ہے , وقت اضطرار کے بعد يا قدر اضطرار سے زائد نہيں !!![/FONT]
[FONT=&]اور پھر شريعت نے لفظ " ضرورۃ " نہيں بلکہ " اضطرار" بولا ہے۔ اور فقہي قاعدہ " الضرورات تبيح المحظورات" انہي آيات سے مستفاد ہے اور اس ميں بھي لفظ ضرورت کا معنى اضطرار ہي ہے ۔[/FONT]
[FONT=&]اضطرا ہوتا کيا ہے ؟ يہ سمجھنے کے ليے ہم انہي آيات پر غور کريں جن ميں يہ لفظ استعمال ہوا ہے تو بات بہت واضح ہو جاتي ہے ۔[/FONT]
[FONT=&]اللہ تعالى فرماتے ہيں : " [/FONT][FONT=&]إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللّهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلاَ عَادٍ فَلا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ [/FONT][FONT=&]" [البقرة : 173] يقينا تم پر صرف اور صرف مردار , خون , خنزير کا گوشت اور غير اللہ کے ليے پکارا گيا (ذبيحہ وغيرہ) حرام کيا گيا ہے , تو جو شخص مجبور ہو جائے ,حدسے بڑھنے والا اور دوبارہ ايسا کرنے والا نہ ہو تو اس پر کوئي گنا ہ نہيں ہے يقينا اللہ تعالى بہت زياد ہ مغفرت کرنيوالا اور نہايت رحم کرنيوالا ہے ۔[/FONT]
[FONT=&] اس آيت سے يہ بات واضح ہو جاتي ہے کہ بھوک کي وجہ سے اگر کوئي شخص مجبور ہو جائے اور اسکي دسترس ميں کوئي حلال چيز نہ ہو , اور بھوک کي بناء پر اسکي زندگي کو خطرہ لاحق ہو اور حرام کھانے سے اسکي جان بچ سکتي ہو تو اسکے ليے رخصت ہے کہ جسقدر حرام کھانے سے اسکي جان بچ سکتي ہے صرف اسقدر حرام کھالے اس سے زائد نہ کھائے , پيٹ بھرنا شروع نہ کردے اور پھر دوبارہ اس حرام کي طرف نگا ہ اٹھا کر بھي نہ ديکھے ۔[/FONT]
[FONT=&]جبکہ دين کي دعوت و تبليغ کے ليے يہ کوئي مجبوري نہيں ہے کہ ويڈيو بنائي جائے , اور دعوت دين ويڈيو کے ذريعہ نہيں آڈيو کے ذريعہ ہي ہوتي ہے حتى کہ ويڈيو ميں نظر آنے والے عالم دين کي تصوير لوگوں کو راہ ہدايت پرلانے کا باعث نہيں بني ہے بلکہ اسکي آواز ميں جو دلائل کتاب وسنت کے مذکور ہوتے ہيں وہ کسي بھي شخص کے راہ ہدايت اختيار کرنے يا حق بات پر عمل کرنے کا باعث بنتے ہيں ۔[/FONT]
[FONT=&]يادر ہے کہ ہم مطلقا ويڈيو يا تصاوير کے خلاف نہيں ہيں اور نہ ہي کوئي صاحب علم مطلقا تصوير يا ويڈيو کو ناجائز کہہ سکتا ہے , کيونکہ ممنوع صرف ذي روح جانداروں کي تصاوير ہيں , بس ويڈيو ميں ذي روح کي تصاوير نہ ہوں تو اسکي حلت ميں کسي قسم کا کوئي اشکال باقي نہيں رہتا ہے ۔[/FONT]
[FONT=&]مذکورہ بالا دلائل کي رو سےيہ بات روز روشن کي طرح عياں ہوجاتي ہے کہ تصوير کي جديد ترين تمام تر صورتيں ناجائز ہيں ان صورتوں ميں سے کسي کوبھي اپنا کر ذي روح کي تصوير کشي نہيں جاسکتي ہے اور يہ تصا وير ہي ہيں عکس نہيں , اور دعوت دين کے بہانے انہيں اضطرار قرار دينا فہم کا سہو ہے ۔ [/FONT]
[FONT=&]ھذا , واللہ تعالى أعلم , وعلمہ أکمل وأتم , ورد العلم إليہ أسلم , والشکر والدعاء لمن نبہ وأرشد وقوم[/FONT]

جزاک اللہ
 

muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ وَأُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُم مِّن نِّسَائِكُمُ اللَّاتِي دَخَلْتُم بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُوا دَخَلْتُم بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ وَ أَن تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا [٤:٢٣]
حرام کی گئیں تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری لڑکیاں اور تمہاری بہنیں، تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خاﻻئیں اور بھائی کی لڑکیاں اور بہن کی لڑکیاں اور تمہاری وه مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری ساس اور تمہاری وه پرورش کرده لڑکیاں جو تمہاری گود میں ہیں، تمہاری ان عورتوں سے جن سے تم دخول کر چکے ہو، ہاں اگر تم نے ان سے جماع نہ کیا ہو تو تم پر کوئی گناه نہیں اور تمہارے صلبی سگے بیٹوں کی بیویاں اور تمہارا دو بہنوں کا جمع کرنا ہاں جو گزر چکا سو گزر چکا، یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے۔

السلام علیکم۔

پچھلی ایک پوسٹ میں آیات سے یہ ثابت ھوچکا ھے کہ "دین میں شرع ایک ہی ھے۔ اللہ کی سنت اللہ کا دستور اور اللہ کے کلمات کبھی بھی
تبدیل نہیں ھوتے۔اور یہ بات بھی قران سے ثابت ھے کہ قران میں کوئی اختلاف نہیں ھے۔ آیات سے آیات کی تصدیق ھوتی ھے تردید نہیں۔
کیونکہ یہ اللہ کا کلام ھے۔ انسانی کلام نہیں ھے۔
اب آپ کے سوال کا جائزہ لیتے ہیں۔

وَأَن تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ ۗ

تمہارا دو بہنوں کا جمع کرنا ہاں جو گزر چکا سو گزر چکا
آیت میں لکھا ھوا حکم ہر زمانے کے لیئے ھے۔
اس کو اس طرح سمجھیں کہ جیسے کوئی شخص دو بہنوں کو اکھٹا رکھتا ھے اور وہ اللہ کے اس حکم سے واقف نہیں ھے، جب اس کو یہ
آیت معلوم ھوجائے اسکے بعد وہ آئندہ کبھی بھی دو بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں نہیں رکھ سکتا۔ جو زمانہ جاہلیت میں سرزد ہوگیا وہ ہوگیا

اس آیت کا یہ مطلب ہرگز نہیں ھے کہ کسی زمانے میں، اللہ نے یہ جائز رکھا ھے اور کسی میں ناجائز رکھا ھے۔ اللہ کا دستور کبھی تبدیل نہیں ہوتا۔
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,981
پوائنٹ
323
میرا سوال تاحال منتظر جواب ہے :
اس آیت میں تو یہ بات واضح ہے کہ یہودیوں میں سے کچھ لوگوں کی سرکشی کی وجہ سے یہودیوں پر چربی حرام کی گئی ۔
یہ کہیں بھی نہیں ہے کہ صرف سرکشوں پر حرام تھی اور باقیوں پر حلال تھی ۔
وہ آیت دکھائیں جس میں یہ وضاحت ہو کہ سرکشوں کے علاوہ باقیوں کے لیے حلال ہی باقی رہی ۔
ھاتوا برھانکم ان کنتم صادقین !
 
Top