عبدالرحمن حمزہ
رکن
- شمولیت
- مئی 27، 2016
- پیغامات
- 256
- ری ایکشن اسکور
- 75
- پوائنٹ
- 85
قال تعالی فی کتابہ( لکل جعلنا منکم شرعۃ ومنھاجا)"دین میں شرع ایک ہی ھے
سورۃ المائدہ
قال تعالی فی کتابہ( لکل جعلنا منکم شرعۃ ومنھاجا)"دین میں شرع ایک ہی ھے
میرے خیال سے علماء جو اظطراری حالت میں ویڈیو بنوانے کے جواز کے قائل ہیں ان میں سے کسی کا بھی یہ خیال نہیں کہ تصویر کے اثرات لوگوں کو حق کی جانب رجوع میں مدد دیتے ہیں۔ بس بات صرف اتنی سی ہے کہ کیونکہ ٹی وی کے ذریعے کفر و الحاد کو پھیلایا جارہا ہے تو اس کے موثر تدارک کے لئے اہل حق کو بھی یہی میڈیم استعمال کرنا پڑے گا جو کہ ظاہر ہے تصویر ہی کی شکل میں ہوگا۔
ازالہ : -محترم راشد صاحب
تصویر تخلیق کر نے اور کیمرے سے کھینچنے میں بہت واضح فرق ہے ۔ آپ دونوں کو ایک کیٹیگری میں نہیں رکھ سکتے ۔
جواب : - جناب ! آئینہ کیمرے کی طرح کیسے ہو گیا ؟؟؟ کیمرے میں تو تصویر بنائی جاتی ہے - اگر کوئی نہ بنائے تو نہیں بنتی - جب کہ آئینے میں کوئی بنا نہیں سکتا - جسے ہی کوئی اس کے سامنے سے ہٹ جاتا ہے تو عکس زائل ہو جاتا ہے -پھر آئینہ کے استعمال کو کیا کہیں گے وہ بھی تو کیمرے کی طرح کام کر تا ہے کیمرا عکس محفوظ کر لیتا ہے آئینہ نہیں کر تا ۔ پانی میں عکس بھی کیا اسی زمرے میں آئے گا۔
حقیقت سے آنکھیں چرانے والی بات ہے - کیا تصویر بنانا ممنوع نہیں ہے ؟؟؟ یقیناً ہے تو پھر جو آج کل بن رہی ہیں وہ گناہ کیسے نہیں ؟؟؟اس کے علاوہ اس وقت تصویر تو ہر وقت کسی نہ کسی شکل میں ہمارے پاس ہوتی ہے تو یہ بھی ایک گناہ مسلسل ہے جو ہم کر رہے ہیں (آپ کے دعوی کے مطابق)