تحريک طالبان پاکستان – اور ان کے برے سیاسی عزائم
محترم ممبران
السلام عليکم
ميں ان قابل احترام اراکين کے تاثرات کی قدر کرتا ہوں جنہوں نے اپنی پوسٹنگز ميں پاکستانی معصوم عوام کے خلاف ٹی ٹی پی کے حقیقی سیاہ چہرے اور شیطانی سوچ کو بےنقاب کيا ہے۔ پاکستانی عوام کے ذہنوں ميں کوئی ابہام نہيں ہے کہ ٹی ٹی پی اپنے سياسی مقاصد کے حصول کيلۓ دانستہ طور پر پاکستانی بے گناہ عوام کے خلاف بہيمانہ جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ پاکستان میں بڑے پیمانے پر لوگ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ ٹی ٹی پی اپنی بيہمانہ کارروائيوں کو مذہب اور جہاد کی آڑ ميں چھپانے کی کوشش کر رہی ہے. ميں يہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ يہ ٹی ٹی پی کی حمايت کرنے والے حضرات کيوں ٹی ٹی پی کےانتہاپسند نظريات کو مسلط کرنے کيلۓ ان کی جاری ظالمانہ کارروائيوں پر پردہ ڈالنے کيلۓ بے بنياد سازشی نظريات کی تشہير کررہے ہيں۔ ہر ايک پاکستانی واضح طور پر سمجھتا ہے کہ يہ درندہ صفت انتہاپسند اپنے مذموم سياسی عزائم کے حصول کيلۓ انسانيت کی ہر ايک حد پار کرسکتے
ہيں۔ پاکستان میں ان کی جاری خونریزی سے ٹی ٹی پی نے اپنے سياہ چہرے اور انسانيت کيلۓ حقيقی احترام کو واضح طور پر ثابت کر دیا ہے۔
ٹی ٹی پی نے کھلم کھلا پاکستانی ریاست اور اس کے آئین کو مسترد کيا ہے اور اور ملک میں اپنے انتہا پسند سیاسی نظریات کو مسلط کرنے کيلۓ ان کے حقيقی ارادے کسی سے بھی چھپے ہوۓ نہيں ہیں۔ پاکستانی عوام اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ يہ انتہا پسند ملک اور آئین کے وفادار نہیں۔
پاکستانی عوام نے ٹی ٹی پی اور اسکے انتہاپسند سیاسی نظريےکو مسترد کیا ہے جو واضح طور پر مذہبی، ثقافتی ، سماجی اور ملکی اقدار کے بالکل منافی ہے۔
يہاں ميں ٹی ٹی پی کے حاميوں کی توجہ چاہتا ہوں، کہ براہ کرم پاکستان کے بے گناہ لوگوں کے خلاف ظلم اور ٹی ٹی پی کی بيہمانہ کارروائیوں کو چھپانے کيلۓ بے بنياد سازشی نظريات کی تشہير اور اس دہشتگردی کيلۓ کسی پراسرار غير ملکی ہاتھ پر الزام لگانا چھوڑ ديں۔ ان من گھڑت کہانیوں سے پاکستانی عوام کو گمراہ کرنے کے لئے بہت دیر ہو چکی ہے کيونکہ
ٹی ٹی پی کے انتہا پسندوں نے بے گناہوں کے دانستہ قتل وغارت سے اپنے حقیقی سیاہ چہرے کو عوام کے سامنے واضح کرديا ہے۔ سب سے بڑھ کر پاکستانی عوام ٹی ٹی پی کی حقيقت جان چکے ہيں اور عوام طالبان کو ملکی خوشحالی، استحکام اور امن کيلۓ ايک بہت بڑا خطرہ سمجھتے ہيں۔
ہميں يہ ياد رکھنا چاہيۓ کہ ٹی ٹی پی اپنے
انتہا پسند سياسی عزائم کے حصول کيلۓ ہر روز معصوم لوگوں کو قتل کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ان بيہمانہ حملوں پر وہ فخر بھی کرتے ہیں۔ طالبان کے حمايتی حضرات کو ان خيالی کہانيوں کی تشہير بند کرنا چاہيۓ اور حکومت، افواج اور ان بہادر پاکستانيوں کيساتھ کھڑا ہونا چاہيے جنہوں نے ٹی ٹی پی اور اس کے انتہا پسند نظريے کو مسترد کيا ہے تاکہ اس انتہاپسندی کی لعنت کو ختم کرکے ملک ميں ايک پائيدار امن کے قيام کو ممکن بنايا جاسکے۔
تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
tashfin28@gmail.com
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu