• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کچھ حنفی علماء کا حدیثیں گھڑنے کا ثبوت

منصور

مبتدی
شمولیت
جولائی 21، 2012
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
0
میرے دوست آپ جس فورم سے متعلق ہیں کم ازکم اس فورم کے اصولوں کا تو خیال کریں آپ کے الفاظ "حدیث گھڑنا" آپ کی کسی قدر گھٹیا
سوچ کی غمازی کر رہے ہیں آپ نے اپنے ان الفاظ سے نہ صرف یہ کہ اپنی ذہنیت کا پوسٹ مارٹم کر دیا بلکہ اپنی مکتبہ فکر کو بھی ظاہر کر
دیاہے ۔ یہ گستاخانہ طرز تخاطب صرف ایک مخصوص طبقہ کے لئے خاص ہے جنہیں لوگ گستاخ رسول کے نام سے جانتے ہیں مجھے کچھ
بتانے کی ضرورت نیہیں ہے اگر آپکو کسی سے اعتراض ہے تو اعتراض کو بیان کرنے کا اس سے بہتر سلیقہ آپ کو سکھایا ہی نہیں گیا یا
آپ کا انداز ہی یہی ہے۔ یاد رکھئے علماء پر اعتراض در اصل علم پہ اعتراض ہے اور علم پہ اعتراض ہی کر سکتا ہے جو جاہل ہو ورنہ علم کا اختلاف رحمت ہے لیکن آپ کے طرز تخاطب نے اسے جس انداز میں پیش کیا ہے وہ رحمت کم زحمت زیادہ لگ رہاہے ایسا لگ رہا ہے
یہ فورم آپ نے کچھ سیکھنے سکھانے کے لئے نہیں صرف لڑنے اور مباحثہ اور اعتراضات کے لئے جوائین کیا ہے۔
یاد رکھئے جس نے ایک بھی حدیث اپنی طرف سے بیان کی اس نے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لیا۔ اور اس کے باوجود آپ کو اعتراض ہے کہ جالی حدیثین شامل کردی گئی ہیں میں مانتا ہوں کہ ایسا ہوا ہے لیکن یہ شرارت رافضیوں اور خارجیوں نے کی تھی جو سب پر عیاں ہے۔ لیکن
موصوف کا اوڑھنا بچھونا لگتا ہےکہ صرف تحاریر میں نقس تلاش کرنا ہی ہے۔کبھی قرآن بھی کھول کر پڑھ لیا ہوتا تو نبی کی عظمت معلوم
ہو جاتی کس طرح تم نے نبی کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،کا لفظ جو میں اپنی زبان سے ادا کرنا بھی نبی کی شان کے خلاف سمجھتا ہوں استعمال کیا
ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں اپنے تمام اراکین فورم سے کہ یہ لفظ نبی کی شان کے لائق ہے جو ان موصوف نے استعمال کیا ہے۔
وقت نکال کے کبھی قرآن بھی پڑھ لیا ہوتا تو یہ حال نہ ہوتا لیکن قرآن تو تمہارے حلقوں سے نیچے نہیں اتر سکتا میرے غیب جاننے والے
نبی نے پہلے ہی فرما دیا تھا کہ ایک فرقہ ایسا ہوگا جو نماز روزہ سب کچھ کرے گا لیکن قرآن ان کے گلوں سے نیچے نہیں اترے گا اور وہ
دین میں سے ایسے نکل جائین گے جیسے کمان کسے تیر ،۔کہ دو یہ حدیث بھی بنالی گئی ہے۔اگر شک ہے تو حوالوں کے انبار پیش کردوں؟
آنکھیں کھول کے دیکھو قرآن کیا کہتا ہے نبی کی تعظیم کے بارے میں اے نبی کے ساتھ والو نبی سے اس طرح کلام مت کرو جس طرح تم
آپس میں بات کرتے ہو کہیں تمہارے اعمال ضائع ہو جائیں اور تمیہں خبر بھی نہ ہو ۔
اور موصوف نے جو عامیانہ لفظ نبی کے بارے میں استعمال کیا ہے اس سے یہ شخص قرآن کا مخاطب نہیں قرار پا رہے یقینا اس کو اپنی اس حرکت سے توبہ کر کے معافی مانگنی چاہئے ورنہ میں اپیل کروں گا اہلیانِ فورم سے کہ ایسے شخص کو فی الفور فورم سے نکل باہر کرنا
چاہئے جس کے دل میں نبی کی عظمت نہ ہو۔
آپ کی اس سوچ سے ہمیں خوب اندازہ ہو گیا کہ آپ کو حدیثوں سے کتنا علم ملا ہے بے ادب کو خدا کبھی عللم نہیں دیتا یہ تنقیدیںکرنا اور
نقائص تلاش کرنا علم نہیں جہالت ہے میں اپیل کرتا ہوں اپنے فورم کے تمام اراکین سے ایسے شر پسند عناصر لوگو کو جو فورم کی
خوش گوار فضا کو اپنی جہالت کی وجہ سے غیر موثر بنا رہے ہیں سخت ایکشن لیا جائے ۔
اور ایسے لوگو پر پابندی عاید کی جائے جو اختلافی مسائل کو ہوا دے کر لوگو کے اذہان میں زہر گھول رہے ہیں اگر تنقید برائے تنقید کا
بازار گرم رہا تو میرے پاس ان موصوف کے بڑوں کے وہ کارنامے محفوظ ہیں کہ اگر میں انہیں طشت از بام کر دوں تو موصوف دوسروں پر تنقید چھوڑ اپنی دھوتی سنبھال بھاگتے نظر آئیں گے لیکن میرا یہ مزاج نہیں ہے میں کچھ سیکھنے آیا ہوں جہالت پھیلانے نہیں اس وقت ہمیں
انتشار کی نہیں اتفاق کی ضرورت ہے۔
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
دوست منصور نے یہ پوسٹ کیوں، کس کےنام اور کس کےجواب میں لکھی کوئی سمجھ نہیں آرہی۔ اس تھریڈ کو پوسٹ میں نے کیا تھا اور مجھے محسوس ہورہا ہے کہ منصور بھائی مجھے ہی مخاطب ہیں۔اس لیے کچھ عرض ہے۔
میرے دوست آپ جس فورم سے متعلق ہیں کم ازکم اس فورم کے اصولوں کا تو خیال کریں آپ کے الفاظ "حدیث گھڑنا" آپ کی کسی قدر گھٹیا
سوچ کی غمازی کر رہے ہیں آپ نے اپنے ان الفاظ سے نہ صرف یہ کہ اپنی ذہنیت کا پوسٹ مارٹم کر دیا بلکہ اپنی مکتبہ فکر کو بھی ظاہر کر
دیاہے ۔
محترم منصور صاحب سب سے پہلی بات الحمدللہ میں اس فورم کے اصول کاخیال رکھتا ہوں۔اور دوسری بات آپ نےکہا کہ آپ کے یہ الفاظ ’’حدیث گھڑنا‘‘ آپ کی گھٹیا سوچ کی غمازی کرتے ہیں۔محترم بڑے بڑے جید علماء نے اصول حدیث میں ’’موضوع حدیث‘‘ کے الفاظ کو استعمال کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔اورموضوع حدیث کی تعریف سے آپ واقف ہی ہونگے۔تو پھر ان علماء پر آپ کیا حکم شریف صادر کریں گے ؟ کیا یہی کہیں گے کہ ان کی گھٹیا سوچ تھی ؟ اور انہوں نے یہ الفاظ استعمال کرکے اپنی ذہنیت کا پوسٹ مارٹم کرنے کے ساتھ اپنے مکتبہ فکر کو بھی ظاہر کردیا ؟ محترم اگر عنوان یوں رکھ دیا ہے کہ ’’ کچھ حنفی علماء کا حدیثیں گھڑنے کا ثبوت‘‘ تو کونسی پھانسی آگئی ہے ؟ موضوع حدیث یا وضع کی گئی حدیث یا وضع کرنا ان کامعنی کیا ہوتا ہے ؟ یہی ناں کہ جو خود گھڑی، بنائی گئی ہو۔تو اگر تھریڈ عنوان میں وضع کا معنی گھڑنا کیا گیا ہے تو کیا یہ گھٹیا سوچ کی غمازی ہے ؟
یہ گستاخانہ طرز تخاطب صرف ایک مخصوص طبقہ کے لئے خاص ہے جنہیں لوگ گستاخ رسول کے نام سے جانتے ہیں مجھے کچھ
بتانے کی ضرورت نیہیں ہے
ہمیں لوگوں کی پرواہ نہیں لوگ جو کہتے پھریں۔جب لوگوں نے رحمت دوجہاںﷺ کو کاہن اور شاعر وغیرہ کہنے سے گریز نہیں کیا تو پھر ہم کس باغ کی مولی ہیں؟ اور مجھے معلوم ہے کہ جو عشق رسول کا دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں ان کی رگوں میں عشق رسول کتنا کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ؟ اگر یہ لوگ اپنے دعویٰ میں سچے ہوتے تو پھر کبھی عشق کا لفظ ہی آپﷺ کےلیے استعمال نہ کرتے۔
اگر آپکو کسی سے اعتراض ہے تو اعتراض کو بیان کرنے کا اس سے بہتر سلیقہ آپ کو سکھایا ہی نہیں گیا یا
آپ کا انداز ہی یہی ہے۔
ماشاءاللہ آپ تو غیب کے خبروں پر مطلع ہونےوالی سرکار ہیں۔
یاد رکھئے علماء پر اعتراض در اصل علم پہ اعتراض ہے اور علم پہ اعتراض ہی کر سکتا ہے جو جاہل ہو ورنہ علم کا اختلاف رحمت ہے
تھریڈ کوشروع علماء پر اعتراض کرنے کی غرض سے نہیں کیا گیا بلکہ یہ واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ کچھ لوگ آنحضورﷺ پر جھوٹ بولنے سے نہیں کتراتے۔اور یہ باور کرانے کی کوشش کرتےرہتے ہیں کہ آنحضورﷺ نے (نعوذباللہ) کچھ مسائل پر شرعی رہنمائی نہیں فرمائی چلیں ہم ہی آنحضورﷺ کی سیٹ سنبھال لیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔اور جب اسی بات کو بیان کیا تو آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ جہالت ہے؟ عزیز ایک بار پھر غور سے پوسٹ پڑھ لیں اور دیکھیں اس پوسٹ میں کیا بیان کیا گیا ہے۔کیا علماء کےعلم پر اعتراض ہے یا جو انہوں نے کارنامے سرانجام دیئے ہیں ان کو بیان کیا گیا ہے ؟ اور پھر آپ نے ان الفاظ میں ’’ورنہ علم کا اختلاف رحمت ہے‘‘ شاید اس حدیث ’’اختلاف امتی رحمة‘‘ کی طرف اگر اشارہ کیا ہے تو باادب عرض ہے کہ یہ بھی آنحضورﷺ پر جھوٹ ہے۔اور یہ موضوع روایت ہے۔اپنے علم میں اضافہ فرمالیں۔
یہ فورم آپ نے کچھ سیکھنے سکھانے کے لئے نہیں صرف لڑنے اور مباحثہ اور اعتراضات کے لئے جوائین کیا ہے۔
ماشاءاللہ ثم ماشاءاللہ دلوں کے احوال کےمتعلق خبریں دینےوالی ایک اور ہستی
یاد رکھئے جس نے ایک بھی حدیث اپنی طرف سے بیان کی اس نے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لیا۔ اور اس کے باوجود آپ کو اعتراض ہے کہ جالی حدیثین شامل کردی گئی ہیں میں مانتا ہوں کہ ایسا ہوا ہے لیکن یہ شرارت رافضیوں اور خارجیوں نے کی تھی جو سب پر عیاں ہے۔
من کذب علی متعمدا فلیتبوا مقعدہ من النار حدیث کو ماشاءاللہ آپ مانتے ہیں۔اور پھر پہلی پوسٹ میں باثبوت من گھڑت احادیث کو دیکھ کر پھر بھی آپ تعجب میں ہیں کہ آپ یہ اعتراض کررہے ہیں کہ جالی حدیثیں شامل کرلی گئی ہیں؟ اور پھر مزے کی بات تو یہ ہے کہ مان بھی رہےہیں کہ یہ کام ہوا ہے۔اچھا دوست ذرا پہلی پوسٹ پڑھ کر نشاندہی کردو کہ جن کےنام لیے گئے ہیں ان میں کون رافضی اور کون خارجی ہے؟
لیکن
موصوف کا اوڑھنا بچھونا لگتا ہےکہ صرف تحاریر میں نقس تلاش کرنا ہی ہے۔کبھی قرآن بھی کھول کر پڑھ لیا ہوتا تو نبی کی عظمت معلوم
ہو جاتی کس طرح تم نے نبی کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،کا لفظ جو میں اپنی زبان سے ادا کرنا بھی نبی کی شان کے خلاف سمجھتا ہوں استعمال کیا
ہے۔
پہلی بات تویہ ہے کہ الحمدللہ ثم الحمدللہ ہمیں اپنے آقاﷺ کی شان،عظمت اچھی طرح معلوم ہے۔آپﷺ کے اقوال افعال کی حفاظت کرتے ہوئے ہماری ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑا تو ان شاءاللہ دریغ نہیں کریں گے۔
دوسری بات جس لفظ کو آپ اپنی زبان شریف سے اداء نہیں کرنا چاہتے اس کو میں نے اس تھریڈ میں کہیں بھی نہیں لكھا۔ اور نہ اس تھریڈ میں میرے ہم مسلک بھائیوں نے لکھا ہے۔
میں پوچھنا چاہتا ہوں اپنے تمام اراکین فورم سے کہ یہ لفظ نبی کی شان کے لائق ہے جو ان موصوف نے استعمال کیا ہے۔
پہلے آپ اس لفظ کو تو سامنے لائیں جو موصوف نے استعمال کیا ہے ؟
وقت نکال کے کبھی قرآن بھی پڑھ لیا ہوتا تو یہ حال نہ ہوتا لیکن قرآن تو تمہارے حلقوں سے نیچے نہیں اتر سکتا
ماشاءاللہ ثم ماشاء اللہ ثم ماشاءاللہ دلوں کے احوال بتانے والا ۔بہت خوب۔اس عظیم ہستی کو کیا نام دوں میری سمجھ میں نہیں آرہا ؟
میرے غیب جاننے والے

نبی نے پہلے ہی فرما دیا تھا کہ ایک فرقہ ایسا ہوگا جو نماز روزہ سب کچھ کرے گا لیکن قرآن ان کے گلوں سے نیچے نہیں اترے گا اور وہ
دین میں سے ایسے نکل جائین گے جیسے کمان کسے تیر ،۔
آپ نے کہا کہ میرے غیب جاننے والے نبی۔اللہ کی قسم آپﷺ پر آپ نے یہ جھوٹ باندھا ہے۔اور سراسر قرآن کی مخالفت کی ہے۔کیا آپ اپنے اس دعویٰ کو بادلائل صحیحہ کسی نئےتھریڈ میں پیش کرسکتے ہیں۔؟
کہ دو یہ حدیث بھی بنالی گئی ہے۔اگر شک ہے تو حوالوں کے انبار پیش کردوں؟
عزیز آپ سے گزارش ہے کہ جو احادیث فرسٹ پوسٹ میں مذکور ہیں ان کے ثبوت پر حوالوں کے ابنار لگائیے۔بہت بہت بہت مہربانی ہوگی
اور موصوف نے جو عامیانہ لفظ نبی کے بارے میں استعمال کیا ہے اس سے یہ شخص قرآن کا مخاطب نہیں قرار پا رہے یقینا اس کو اپنی اس حرکت سے توبہ کر کے معافی مانگنی چاہئے ورنہ میں اپیل کروں گا اہلیانِ فورم سے کہ ایسے شخص کو فی الفور فورم سے نکل باہر کرنا
چاہئے جس کے دل میں نبی کی عظمت نہ ہو۔
میں تعجب میں مبتلا ہوں کہ حضور منصور صاحب کس لفظ کی طرف اشارہ فرمارہےہیں؟ اور پھر ساتھ اہلیان فورم سے معافی منگوانے کی بھی درخواست کررہے ہیں۔؟ آپ سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ میں کس نے آنحضورﷺ کےلیے عامیانہ کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔وہ ذرا پیش فرمادیں۔جزاک اللہ
اور پھر قرآن پاک کی دو آیات پیش ہیں ان پر بھی غور کرنا
الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّ‌سُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِندَهُمْ فِي التَّوْرَ‌اةِ وَالْإِنجِيلِ يَأْمُرُ‌هُم بِالْمَعْرُ‌وفِ وَيَنْهَاهُمْ عَنِ الْمُنكَرِ‌ ۔(الاعراف: 157)
فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرَ‌سُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَاتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ۔(الاعراف: 158)
اگر تنقید برائے تنقید کا
بازار گرم رہا تو میرے پاس ان موصوف کے بڑوں کے وہ کارنامے محفوظ ہیں کہ اگر میں انہیں طشت از بام کر دوں تو موصوف دوسروں پر تنقید چھوڑ اپنی دھوتی سنبھال بھاگتے نظر آئیں گے
نہ میں نےتنقید کی ہے اور نہ تنقید کا قائل ہوں بس حقیقت کو واضح کیا ہے۔ کہ اپنے مسلک کی تائید میں لوگوں نے کیاکیا گل کھلائے ہیں؟
لیکن میرا یہ مزاج نہیں ہے میں کچھ سیکھنے آیا ہوں جہالت پھیلانے نہیں اس وقت ہمیں
انتشار کی نہیں اتفاق کی ضرورت ہے۔
وہ تو آپ کی اس پوسٹ سےواضح ہوہی گیاہے کہ آپ کتنا کچھ سیکھنے آئےہیں ۔
 
qureshi

رکن
شمولیت
جنوری 08، 2012
پیغامات
235
ری ایکشن اسکور
392
پوائنٹ
88
میرے دوست آپ جس فورم سے متعلق ہیں کم ازکم اس فورم کے اصولوں کا تو خیال کریں آپ کے الفاظ "حدیث گھڑنا" آپ کی کسی قدر گھٹیا
سوچ کی غمازی کر رہے ہیں آپ نے اپنے ان الفاظ سے نہ صرف یہ کہ اپنی ذہنیت کا پوسٹ مارٹم کر دیا بلکہ اپنی مکتبہ فکر کو بھی ظاہر کر
دیاہے ۔ یہ گستاخانہ طرز تخاطب صرف ایک مخصوص طبقہ کے لئے خاص ہے جنہیں لوگ گستاخ رسول کے نام سے جانتے ہیں مجھے کچھ
بتانے کی ضرورت نیہیں ہے اگر آپکو کسی سے اعتراض ہے تو اعتراض کو بیان کرنے کا اس سے بہتر سلیقہ آپ کو سکھایا ہی نہیں گیا یا
آپ کا انداز ہی یہی ہے۔ یاد رکھئے علماء پر اعتراض در اصل علم پہ اعتراض ہے اور علم پہ اعتراض ہی کر سکتا ہے جو جاہل ہو ورنہ علم کا اختلاف رحمت ہے لیکن آپ کے طرز تخاطب نے اسے جس انداز میں پیش کیا ہے وہ رحمت کم زحمت زیادہ لگ رہاہے ایسا لگ رہا ہے
یہ فورم آپ نے کچھ سیکھنے سکھانے کے لئے نہیں صرف لڑنے اور مباحثہ اور اعتراضات کے لئے جوائین کیا ہے۔
یاد رکھئے جس نے ایک بھی حدیث اپنی طرف سے بیان کی اس نے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لیا۔ اور اس کے باوجود آپ کو اعتراض ہے کہ جالی حدیثین شامل کردی گئی ہیں میں مانتا ہوں کہ ایسا ہوا ہے لیکن یہ شرارت رافضیوں اور خارجیوں نے کی تھی جو سب پر عیاں ہے۔ لیکن
موصوف کا اوڑھنا بچھونا لگتا ہےکہ صرف تحاریر میں نقس تلاش کرنا ہی ہے۔کبھی قرآن بھی کھول کر پڑھ لیا ہوتا تو نبی کی عظمت معلوم
ہو جاتی کس طرح تم نے نبی کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،کا لفظ جو میں اپنی زبان سے ادا کرنا بھی نبی کی شان کے خلاف سمجھتا ہوں استعمال کیا
ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں اپنے تمام اراکین فورم سے کہ یہ لفظ نبی کی شان کے لائق ہے جو ان موصوف نے استعمال کیا ہے۔
وقت نکال کے کبھی قرآن بھی پڑھ لیا ہوتا تو یہ حال نہ ہوتا لیکن قرآن تو تمہارے حلقوں سے نیچے نہیں اتر سکتا میرے غیب جاننے والے
نبی نے پہلے ہی فرما دیا تھا کہ ایک فرقہ ایسا ہوگا جو نماز روزہ سب کچھ کرے گا لیکن قرآن ان کے گلوں سے نیچے نہیں اترے گا اور وہ
دین میں سے ایسے نکل جائین گے جیسے کمان کسے تیر ،۔کہ دو یہ حدیث بھی بنالی گئی ہے۔اگر شک ہے تو حوالوں کے انبار پیش کردوں؟
آنکھیں کھول کے دیکھو قرآن کیا کہتا ہے نبی کی تعظیم کے بارے میں اے نبی کے ساتھ والو نبی سے اس طرح کلام مت کرو جس طرح تم
آپس میں بات کرتے ہو کہیں تمہارے اعمال ضائع ہو جائیں اور تمیہں خبر بھی نہ ہو ۔
اور موصوف نے جو عامیانہ لفظ نبی کے بارے میں استعمال کیا ہے اس سے یہ شخص قرآن کا مخاطب نہیں قرار پا رہے یقینا اس کو اپنی اس حرکت سے توبہ کر کے معافی مانگنی چاہئے ورنہ میں اپیل کروں گا اہلیانِ فورم سے کہ ایسے شخص کو فی الفور فورم سے نکل باہر کرنا
چاہئے جس کے دل میں نبی کی عظمت نہ ہو۔
آپ کی اس سوچ سے ہمیں خوب اندازہ ہو گیا کہ آپ کو حدیثوں سے کتنا علم ملا ہے بے ادب کو خدا کبھی عللم نہیں دیتا یہ تنقیدیںکرنا اور
نقائص تلاش کرنا علم نہیں جہالت ہے میں اپیل کرتا ہوں اپنے فورم کے تمام اراکین سے ایسے شر پسند عناصر لوگو کو جو فورم کی
خوش گوار فضا کو اپنی جہالت کی وجہ سے غیر موثر بنا رہے ہیں سخت ایکشن لیا جائے ۔
اور ایسے لوگو پر پابندی عاید کی جائے جو اختلافی مسائل کو ہوا دے کر لوگو کے اذہان میں زہر گھول رہے ہیں اگر تنقید برائے تنقید کا
بازار گرم رہا تو میرے پاس ان موصوف کے بڑوں کے وہ کارنامے محفوظ ہیں کہ اگر میں انہیں طشت از بام کر دوں تو موصوف دوسروں پر تنقید چھوڑ اپنی دھوتی سنبھال بھاگتے نظر آئیں گے لیکن میرا یہ مزاج نہیں ہے میں کچھ سیکھنے آیا ہوں جہالت پھیلانے نہیں اس وقت ہمیں
انتشار کی نہیں اتفاق کی ضرورت ہے۔
منصور صاحب ان لوگوں کیلئے دعا کرو ،انکے ساتھ الجھو مت ،۔
 
منصور

مبتدی
شمولیت
جولائی 21، 2012
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
0
اوہو میرے بھائی آپ نے تو ایسے سوالات قائم کر دئے جس کے جواب ہی میرے پاس نہیں ہیں اب کیا ہوگا میں تو پھنس گیا اوہو ہو یہ تو بہت برا ہوا
میرے بھولے شہزادے یہ وہ سوالات ہیں جن کے جواب سینکڑوں بار دیئے جا چکے ہیں اور اب بھی میں ان کے جواب دے سکتا ہوں لیکن
میں نے شروع میں کہا ہے کہ میرا مزاج یہ نہیں ہے کہ تنقید برائے تنقید ہاں بات اگر اصلاح کی ہو تو اور بات ہے انسان اپنی توانائی استعمال بھی کرے لیکن بات جہان تنقید برائے تنقید ہو تو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا اگر ہوتا ہے تو آپ بتا دیں
جب تک انسان غیر جانب دار ہونا نہ جانتا ہو وہ حق کو پا ہی نہیں سکتا جب آپ یہ بات فرض کر لیتے ہو کہ جو میں کہ رہا ہوں وہی سہی ہے
تو بات ماننے اور نہ ماننے کی حد سے آگے گزر جاتی ہے کیوں کہ مانتا وہ ہے جو چاہتا ہے کہ مجھے حق پہنچے اور میں اسے اسی طرح سمجھوں جیسا سمجھنے کا حق ہے اگر آپ پہلے ہی سے فرض کر لو کہ میں حق پہ ہوں تو بات ہی ختم ہوگئی آپ کی تلاش ختم ہوگئی آپ کو ملے گا کیا کچھ نہیں کیوں کہ آپ نے اسکا حق ادا نہیں کیا یا آپ کو اس کا طریقہ ہی نہیں آیا۔
میں سمجھ رہا تھا کہ شاید آپ اس سے کچن نصیحت لے سکین گے لیکن مجھے معلوم ہوا کہ یہ ایک لامتناہی سلسلہ ہے جس کا کوئی اختتام
نہیں ہے میرے سوالوں کو سمجھنے کے بجائے آپ نے ان پر ہی تنقید شروع کردی اب میں بھی ایسا ہی کروں گا اور پھر یہ سلسلہ چل نکلے گا اور رہا آپ کےسوالوں کے جوابات تو میرے بھائی ایک بار نہیں بار بار ان کے جوابات دیئے جاچکے ہیں لیکن وہی ڈھاک کے تین پات
لیکن ایک بات کی میں آپ سے ضرور کنفرمیشن چاہوں گا آپ نے جو مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ پر جو الزام لگا یا ہے کہ انہوں نے جاء الحق میں پوری ایک سورت ہی گھڑ دی ہے بقول آپ کے آپ سے میں اس کی نشاندہی چاہوں گا کیوں کہ اور کتب جو آپ نے گنوائی
ہیں میرے پاس نہیں ہیں یاں جاء الحق ضرور ہے میں بھی تو زرا دیکھوں کیا یہ بات کہاں تک سہی ہے میرے پاس صرف یہ ایک سند ہے اس پہ اعتبار کر کے میں آپ کی ساری سندیں سہی تسلیم کر لوں گااور اگر اس ایک سند میں آپ جھوٹے نکلے تو میں سمجھو گا کہ آپ نے یہ ساری باتیں جھوٹ اور صرف جھوٹ لکھی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے آپ مجھے جاء الحق کا باب نمبر اور صفحہ نمبر بھی بتائیے گا
اور میرے بھائی میری دعا ہر اس مسلمان کے لئے وقف ہے جو اللہ اور اس کے رسول کا گستاخ نہیں ہے
اور ایک بات ہی اور اصلاح کردوں لوگ اپنے آپ کو عاشق رسول کہتے ہوں گے لیکن عاشق رسول ہونا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے کم سے کم میں تو اپنے آپ کو اس مقام سے قریب بھی نہیں پاتا عشق کرنے والوں نے تو تاریخ رقم کردی ہے ہم اس مقام کےکہاں وہ اویس
رضی اللہ عنہ تھے، مولانا جامی رحمۃ اللہ علیہ تھے اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ تھے جن کی نعتوں سے عشق چھلکتا ہے ہم کہاں کے عاشق دعا کرو اللہ اس پائے کا بنادے ہم تو ان کے پاؤن کی دھول بھی نہین ہیں۔
جواب در جواب
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
منصور صاحب ان لوگوں کیلئے دعا کرو ،انکے ساتھ الجھو مت ،۔
کفار مکہ بھی کہتے تھے کہ یارو ایک جادو گر (نعوذباللہ) آیا ہوا ہے اس سے بچ کر رہو کیونکہ وہ جادو کی وجہ سے ہر کسی کو اپنا کیےجارہا ہے۔اورآج اس محمدجوانﷺ کی تعلیم کو پھیلانے والوں کے بارے میں بھی لوگ کہتے ہیں کہ ان لوگوں سے مت الجھو۔واہ میرا مالک کیسا اتفاق ہے۔الحمدللہ رب العالمین
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
اوہو میرے بھائی آپ نے تو ایسے سوالات قائم کر دئے جس کے جواب ہی میرے پاس نہیں ہیں اب کیا ہوگا میں تو پھنس گیا اوہو ہو یہ تو بہت برا ہوا
اوہو بہت برا ہوا نہیں بلکہ برا ہوگیا ہے۔اس لیے آپ اس برے میں نہ پڑیں آپ سے جو سوال کیے گئے ہیں اسی پر توجہ دیں۔
میرے بھولے شہزادے یہ وہ سوالات ہیں جن کے جواب سینکڑوں بار دیئے جا چکے ہیں اور اب بھی میں ان کے جواب دے سکتا ہوں
گڈ یعنی یہ مانتے ہوئے کہ سینکڑوں بار جوابات دیئے جاچکے ہیں لیکن پھر بھی وہ باتیں پیش کررہے ہو۔؟ بھائی میرے جوابات دینا کوئی کمال کی بات نہیں ہوتی پر صحیح جواب دینا اور پھر اس جواب کو مان لینا ہی کمال ہے۔
ہاں بات اگر اصلاح کی ہو تو اور بات ہے انسان اپنی توانائی استعمال بھی کرے
ہم چاہتے ہی امت کی اصلاح ہیں۔آپ کیا چاہتے ہیں وہ مجھے معلوم نہیں کیونکہ آپ کی طرح میں دلوں کے احوال نہیں جانتا۔
جب تک انسان غیر جانب دار ہونا نہ جانتا ہو وہ حق کو پا ہی نہیں سکتا جب آپ یہ بات فرض کر لیتے ہو کہ جو میں کہ رہا ہوں وہی سہی ہے
میں فرض کرلیتاہوں؟ جناب ہم وہ فرض کرلیتے ہیں جو دلائل صحیحہ سے ثابت ہوتا ہے آپ لوگوں کی طرح نہیں کہ دلائل تو ہوتے نہیں بس کہا جاتا ہے کہ حق یہی ہے کیونکہ اس پر ہمارے امام کے پاس دلیل ہوگی۔ یہ ہوگی موگی کے چکر میں آپ لوگ پڑے رہتے ہیں۔ اور اس چکر میں واضح دلائل تک کا انکار کردیتے ہیں۔
میں سمجھ رہا تھا کہ شاید آپ اس سے کچن نصیحت لے سکین گے لیکن مجھے معلوم ہوا کہ یہ ایک لامتناہی سلسلہ ہے جس کا کوئی اختتام
نہیں ہے میرے سوالوں کو سمجھنے کے بجائے آپ نے ان پر ہی تنقید شروع کردی اب میں بھی ایسا ہی کروں گا اور پھر یہ سلسلہ چل نکلے گا اور رہا آپ کےسوالوں کے جوابات تو میرے بھائی ایک بار نہیں بار بار ان کے جوابات دیئے جاچکے ہیں لیکن وہی ڈھاک کے تین پات
یہ لامتناہی سلسلہ ہے یا نہیں ۔ پر آپ نے جہاں پر غلط موقف اپنایا اس کو غلط ہی کہا گیا ہے۔
اور ایک بات ہی اور اصلاح کردوں لوگ اپنے آپ کو عاشق رسول کہتے ہوں گے لیکن عاشق رسول ہونا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے کم سے کم میں تو اپنے آپ کو اس مقام سے قریب بھی نہیں پاتا عشق کرنے والوں نے تو تاریخ رقم کردی ہے ہم اس مقام کےکہاں وہ اویس
رضی اللہ عنہ تھے، مولانا جامی رحمۃ اللہ علیہ تھے اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ تھے جن کی نعتوں سے عشق چھلکتا ہے ہم کہاں کے عاشق دعا کرو اللہ اس پائے کا بنادے ہم تو ان کے پاؤن کی دھول بھی نہین ہیں۔
جواب در جواب
ماقبل پوسٹ میں بھی اشارہ کیا تھا اور اب دوبارہ کہہ رہا ہوں کہ عزیز رسولﷺ کےلیےعشق کا لفظ استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہے۔اور پھر آپ احمدرضاں خاں کو محب رسول سمجھتے ہیں؟
نوٹ:
آپ سے ماقبل پوسٹ میں دو تین باتیں پوچھیں گئی تھیں۔ ان کا جواب آپ نے نہیں دیا

1۔جس لفظ کو لے کر آپ نے اہلیان فورم سے معافی منگوانے کےساتھ آئی ڈی بین کرنے کی گزارش کرتے ہوئے گستاخ قرار دیا تھا اس لفظ کو پیش کریں
2۔آپ نےکہا کہ موضوع احادیث خارجی اور رافضی بناتے ہیں تو گزارش کی گئی تھی کہ پہلی پوسٹ میں خارجی کون ہیں اور رافضی کون ہیں نشاندہی کریں
3۔پھر آپ نے کہا کہ میرے غیب جاننے والے نبی ان جملوں میں آپ نے قرآن کی مخالفت کی۔یا آپ ثابت کریں یا پھر توبہ کریں
 
منصور

مبتدی
شمولیت
جولائی 21، 2012
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
0
میں نے آپ سے سوال کیا ہے کہ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نے کون سی قرآن کی آیت گھڑی ہے جاء الحق میں بقو آپ کے اگر آپ اس کا جواب نہں دے سکتے تو آپ مان لیں کہ آپ کی ساری باتین لغو ہیں ورنہ وہ قرآن کی صورت ثابت کریں ورنہ معافی مانگیں اپنے قول سے
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
میں نے آپ سے سوال کیا ہے کہ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نے کون سی قرآن کی آیت گھڑی ہے جاء الحق میں بقو آپ کے
آپ نےمجھ سےسوال ہی غلط کیا ہے۔ جب سوال ہی غلط ہے تو پھر میرا حق بھی نہیں بنتا کہ میں آپ کوجواب دوں۔ آپ سے پھر گزارش ہے کہ میرے اٹھائے گئے سوالات کےجواب دیں۔شکریہ
اگر آپ اس کا جواب نہں دے سکتے تو آپ مان لیں کہ آپ کی ساری باتین لغو ہیں ورنہ
آپ ایک بار پھر بغور اور حوصلہ سےاس تھریڈ کا مطالعہ کریں۔ ان شاءاللہ یہ بات کس نےکہی اس کی حقیقت شاید آپ کے سامنے واضح ہوجائے اگر واضح نہ ہوئی تو ہم ہی واضح کردیں گے۔
وہ قرآن کی صورت ثابت کریں
کہاں یہ گیا تھا عزیز ’’جاءالحق میں تو مفتی احمد یار خان نعیمی نے تو قرآن کی آیت ہی بنا ڈالی ‘‘ تو یہاں سورت کا ذکر کہاں ہے؟ اور ان شاءاللہ جس بھائی نے یہ کہا وہ حوالہ بھی دیں گے۔
ورنہ معافی مانگیں اپنے قول سے
معافی تو آپ کو مانگنی چاہیے یا پھر میرے کیے گئے سوالات کا ثبوت پیش کرناچاہیے۔سوالات دوبارہ کوٹ کررہا ہوں
1۔وہ لفظ کون سا تھا جس بنا پر فورم سے چھٹی کروانے اور معافی مانگنے کے ساتھ واویلا کیاتھا کہ یہ گستاخ رسول ہے؟ وہ الفاظ سامنے لائیں۔
2۔آپ کے بقول خارجی اور رافضی احادیث گھڑتےہیں تو بتایئے پہلی پوسٹ میں خارجی کون ہے اور روافضی کون ہے؟ یا پھر اگر آپ کےنزدیک پہلی پوسٹ میں بیان شدہ احادیث موضوع نہیں تو پھر صحیح ثابت کردیں۔
3۔آپ نے محمدﷺ کو علم غیب جاننے والا قرار دیاہے۔اس میں سراسر قرآن کی مخالفت ہے۔آپ اپنی اس بات کو ثابت کریں یا معافی مانگیں۔
نوٹ
ایک اہم گزارش کررہا ہوں کہ پوسٹ کواچھی طرح پہلے پڑھ لیا کریں تاکہ شرمندگی نہ اٹھانا پڑے۔
 
Top