• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کہیں تقلید اپنے امام کی عبادت تو نہیں؟

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
جزاک اللہ شاہد نذیر بھائی جان۔
پتا نہیں کیوں آپ کے اس جملے سے مجھے یوں محسوس ہورہا ہے جیسے بظاہر تو آپ دعا دے رہے ہیں لیکن دل میں مجھ سے ناراضگی کا اظہار فرما رہے ہیں۔ خیر میرا یہ خیال ہے مجھے اپنے بھائی سے یہ امید نہیں۔ اگر میری کوئی بات بری لگی ہوتو میں تہہ دل سے آپ سے معذرت خواہ ہوں۔ آپ تو میرے بہت عزیز اور پسندیدہ بھائیوں میں سے ایک ہیں۔علمی اختلاف اپنی جگہ ہے اور یہ اختلاف برادرانہ تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونا چا ہیے کیونکہ آپ کی ناراضگی میرے لئے ناقابل برداشت ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
پتا نہیں کیوں آپ کے اس جملے سے مجھے یوں محسوس ہورہا ہے جیسے بظاہر تو آپ دعا دے رہے ہیں لیکن دل میں مجھ سے ناراضگی کا اظہار فرما رہے ہیں۔ خیر میرا یہ خیال ہے مجھے اپنے بھائی سے یہ امید نہیں۔ اگر میری کوئی بات بری لگی ہوتو میں تہہ دل سے آپ سے معذرت خواہ ہوں۔ آپ تو میرے بہت عزیز اور پسندیدہ بھائیوں میں سے ایک ہیں۔علمی اختلاف اپنی جگہ ہے اور یہ اختلاف برادرانہ تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونا چا ہیے کیونکہ آپ کی ناراضگی میرے لئے ناقابل برداشت ہے۔
ارے شاہد بھائی، جذباتی نہ ہوں۔ جب آپ کی پوسٹ پڑھی تو بس دماغ میں یہی الفاظ آئے۔ بے فکر رہیں ناراضگی کا بھلا یہاں کیا مقام ؟ کم و بیش یہی الفاظ انس بھائی کے جواب پر بھی کہے تھے۔ آپ کی محبت کے لئے شکریہ بھائی۔
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

محترم عبداللہ حیدر صاحب شاید آپ عالم ہیں۔
جی نہیں، میں دین کا حقیقی طالب علم کہلانے کا مستحق بھی نہیں ہوں عالم بہت بڑی چیز ہے۔
بات شروع ہوئی تھی آپ کے مجھ پر عائد کئے گئے الزام سے کہ میں نے سیاق و سباق سے ہٹ کر تقی عثمانی کی عبارتیں پیش کی ہیں اور ان کا غلط مطلب اخذ کیا ہے۔ لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی آپ اپنے الزام کو ثابت نہیں کر پائے۔
پوری کتاب کا ڈاؤن لوڈ ربط دے دیا ہے، متعلقہ صفحات الگ سے بھی لگا دیے ہیں، مزید کس چیز کی حاجت ہے؟
یہ ادب ہے مقلدین اور عبداللہ حیدر جیسے لوگوں کے ہاں فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا۔
عبداللہ حیدر صاحب کو اس بات سے بڑی تکلیف ہوتی ہے کہ قول امام کو رد کردیا جائے اور اس بات سے دلی سکون حاصل ہوتا ہے کہ اندھی تقلید میں فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹھکرا دیا جائے۔ تف ہے ان جاہلوں اور اسلام دشمنوں کی گھٹیا سوچ پر۔
میرے متعلق آپ نے جو گل پاشی کی ہے اس کا کوئی جواب میں آپ کو نہیں دوں گا، اس کا حساب قیامت کے دن پر چھوڑتے ہیں۔
 

ابو حنظلہ

مبتدی
شمولیت
جولائی 12، 2011
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
32
پوائنٹ
0
حدیث کو سمجھنا کسی عامی کے لئے بھی اتنا مشکل نہیں ہوتا جتنا آپ سمجھ رہے ہیں عام طور پر اس حدیث میں ہی پوری وضاحت موجود ہوتی ہے اور عامی کے غلطی کرنے کا امکان بہت ہی کم ہوتا ہے
شاہد نذیر صاحب آپ نے تو بات کی اگر کسی عامی کے پاس اگر کوئی صحیح حديث پہنچے تو اس عامی کو کیا کرنا چاہئیے لیکن ایک عامی صحیح اور ضعیف حدیث اور ناسخ اور منسوخ حديث کو کیسے پہچانے گا ۔ پہلے یہ تو بتائیں ۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
شاہد نذیر صاحب آپ نے تو بات کی اگر کسی عامی کے پاس اگر کوئی صحیح حديث پہنچے تو اس عامی کو کیا کرنا چاہئیے لیکن ایک عامی صحیح اور ضعیف حدیث اور ناسخ اور منسوخ حديث کو کیسے پہچانے گا ۔ پہلے یہ تو بتائیں ۔
اس موضوع پر کچھ اظہار خیال کرنے سے پہلے مناسب تھا کہ آپ اس کا مکمل مطالعہ کرتے بہرحال آپ کے اس سوال کا جواب اسی تھریڈ میں محترم انس نضر حفظہ اللہ کی پوسٹس میں موجود ہے اور میرا اس پر اتفاق ہے۔

آپ کے سوال کا جواب تو آپکو ان شاءاللہ انس نضر بھائی کی تحریر میں مل جائے گا لیکن ہمارا بھی آپ سے ایک سوال ہے کیا امام ابوحنیفہ صحیح،ضعیف، ناسخ اور منسوخ احادیث کو پہچانتے تھے؟ اگر ہاں تو ناسخ منسوخ پر امام صاحب نے جو کتاب لکھی تھی زرا وہ پیش فرمادیں اور اس کے ساتھ صحیح اور ضعیف احادیث کا مجموعہ بھی تلاش کر لیجئے گا جو امام صاحب نے مرتب فرمایا۔یہاں تو آپ عامی کا رونا رورہے ہیں زرا امام ابوحنیفہ کی خبر بھی تو لیجئے
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
یہ ادب ہے مقلدین اور عبداللہ حیدر جیسے لوگوں کے ہاں فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا۔
عبداللہ حیدر صاحب کو اس بات سے بڑی تکلیف ہوتی ہے کہ قول امام کو رد کردیا جائے اور اس بات سے دلی سکون حاصل ہوتا ہے کہ اندھی تقلید میں فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹھکرا دیا جائے۔ تف ہے ان جاہلوں اور اسلام دشمنوں کی گھٹیا سوچ پر۔
میرے متعلق آپ نے جو گل پاشی کی ہے اس کا کوئی جواب میں آپ کو نہیں دوں گا، اس کا حساب قیامت کے دن پر چھوڑتے ہیں۔
شاہد نذیر بھائی! اختلاف کی صورت میں ہمارا انداز فریقِ مخالف سے عداوت یا مخالفت کی بجائے ہمدردی کا ہونا چاہئے۔ جس میں حکمت، موعظہ حسنہ کو لازماً ملحوظ رکھنا چاہئے۔ ’حکمت‘ سے مراد یہ ہے کہ ہر شخص سے اس کے مینٹل لیول اور معیار کے مطابق بات کی جائے، جبکہ موعظہ حسنہ سے مراد یہ ہے کہ اچھے اور دل موہ لینے والے انداز سے بات کی جائے کہ اگلا شخص آپ کو اپنا (مخالف نہیں بلکہ) سب سے بڑا ہمدرد اور خیر خواہ تصور کرے کہ آپ اس کی بھلائی کیلئے اور اس کو برے انجام سے بچانے کیلئے نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم!
نبی کریمﷺ نے اپنی اور اپنے مخاطبین کی مثال یہ بیان فرمائی ہے: « مثلي كمثل رجل استوقد نارا . فلما أضاءت ما حولها جعل الفراش وهذه الدواب التي في النار يقعن فيها . وجعل يحجزهن ويغلبنه فيتقحمن فيها . قال فذلكم مثلي ومثلكم . أنا آخذ بحجزكم عن النار . هلم عن النار . فتغلبوني تقحمون فيها » ... صحيح مسلم
حدیث مبارکہ کے مطابق صحیح مسلمان ہی وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دیگر مسلمان بھائی محفوظ رہیں تو حق کے داعی شخص میں تو یہ صفت بدرجہ اتم موجود ہونی چاہئے کہ اس کے الفاظ اور ہاتھوں سے دوسرے بھائیوں کو تکلیف نہ پہنچے۔ صورتحال یہ ہے کہ ہم دینی مسائل میں بحث کر رہے ہوتے ہیں جو کہ تعلیم وتعلّم اور بہت ہی بڑی نیکی ہے لیکن دوسری طرف اسی نیکی کے دوران ہم دوسرے بھائیوں کا دل دکھانے کا گناہ کبیرہ کر دیتے ہیں۔ جو کم از کم داعی کا شیوہ نہیں۔ فرمانِ باری ہے: ﴿ وَقُل لِّعِبَادِي يَقُولُوا الَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ۚ إِنَّ الشَّيْطَانَ يَنزَغُ بَيْنَهُمْ ۚ إِنَّ الشَّيْطَانَ كَانَ لِلْإِنسَانِ عَدُوًّا مُّبِينًا ﴾ ... سورة بنی اسرائیل کہ ’’اور میرے بندوں سے کہہ دیجیئے کہ وه بہت ہی اچھی بات منھ سے نکالا کریں کیونکہ شیطان آپس میں فساد ڈلواتا ہے۔ بےشک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔‘‘
داعی شخص کو تو اللہ تعالیٰ نے خصوصی حکم دیا ہے کہ اگر دعوت کے جواب میں اسے کسی ازمائش اور مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ اس کا جواب بھی برائی سے دینے (جو جائز ہے) کی بجائے اچھائی سے دے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی فرما دیا کہ یہ کام ہر ایرا غیرا اور عام شخص نہیں کر سکتا بلکہ اس کی توفیق تو صرف صبر کرنے والوں اور بہت ہی نصیب والے لوگوں کو ملتی ہے، فرمانِ باری ہے: ﴿ وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا إِلَى اللَّـهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ ﴿٣٣﴾ وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ۚ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ ﴿٣٤﴾ وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُ‌وا وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ ... سورة فصلت
نبی کریمﷺ کا فرمان ہے: « إن العبد ليتكلم بالكلمة من رضوان الله ، لا يلقي لها بالا ، يرفع الله بها درجات ، وإن العبد ليتكلم بالكلمة من سخط الله ، لا يلقي لها بالا ، يهوي بها في جهنم » ... صحيح البخاري
اللہ تعالیٰ ہم سب کی اصلاح فرمائیں، آمین یا رب العٰلمین!
ربنا اغفر لنا ولإخواننا الذين سبقونا بالإيمان ولا تجعل في قلوبنا غلا للذين ءامنوا ربنا إنك رؤوف رحيم
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
میرے متعلق آپ نے جو گل پاشی کی ہے اس کا کوئی جواب میں آپ کو نہیں دوں گا، اس کا حساب قیامت کے دن پر چھوڑتے ہیں۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

میرے بھائی آپ ناراض نہ ہوں اور حساب قیامت کے دن پر نہ چھوڑیں بلکہ معاملات یہیں طے کر لیں۔ میں معذرت کے ساتھ اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔

پوری کتاب کا ڈاؤن لوڈ ربط دے دیا ہے، متعلقہ صفحات الگ سے بھی لگا دیے ہیں، مزید کس چیز کی حاجت ہے؟
محترم کتاب تو میرے پاس بھی موجود ہے اور میں اسکا بغور مطالعہ بھی کرچکا ہوں۔ اوّل تو پوری کتاب کا ڈاون لوڈ ربط دینے اور متعلقہ صفحات الگ سے لگانے کی ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ الگ سے صفحات میں نے بھی اپنے مضمون میں منسلک کئے ہیں۔ دوم: جب آپ نےپوری کتاب پیش کردی تو الگ سے اعتراضات کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ میں ایک مرتبہ پھر دوہرا دیتا ہوں کہ پوری کتاب اور منتخب صفحات پیش کرنے کی ضرورت آپ کو اس لئے پیش آئی کہ آپ بتانا چاہتے تھے کہ میں تقی عثمانی کی عبارات کا غلط مطلب اخذ کر رہا ہوں جبکہ میں نے بالتفصیل اس مسئلہ پر دلائل سے روشنی ڈالی کہ آپ کی میرے بارے میں رائے غلط فہمی پر مبنی تھی۔ آپ کو تو یہ چاہیے تھا کہ میری پوسٹس کا تعاقب کرتے لیکن آپ شروع سے ان پوسٹس سے جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہوئے ہر نئی پوسٹ میں ایک غیر متعلق بحث چھیڑ دیتے ہیں۔ جب آپ کے پاس دلائل نہیں ہیں تو میں آپ کو مجبور تو نہیں کررہا کہ آپ مجھ سے بحث کریں۔ آپ کو برادرانہ مشورہ یہ ہے کہ آپ مجھ پر بے جا الزامات نہ لگائیں بلکہ خاموش ہو جائیں لیکن اگر ان الزامات کو آپ دلائل سے ثابت بھی کرسکیں تو ضرور اس شوق کو پورا فرمالیں۔ والسلام
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
جزاک اللہ خیرا

جو لوگ واقعی حق کی تلاش میں ہیں اس پوسٹ کو شروع سے آخر تک پڑھیں مگر شرط ہیں کہ بغیر کسی تعصب کے کیونکہ تعصب کی عینک انسان کو حق سے دور کر دیتی ہیں -

جس کی وجہ سے وہ حق بات سامنے آنے کے بعد بھی حق قبول نہیں کرتا -


جزاک اللہ خیرا
 
Top