السلام علیکم
محترم بھائیو دوستو! اور جملہ مظلومین ومعصومین !؟؟
اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کے ساتھ رنج و غم دکھ تکلیف سکھ چین بیماریاں اور صحت کو لگایا ہے
(۱)ان ہی میں سے ایک میں گناہ گار بندہ ہوں میں نے اپنی زندگی میں خوشی کم اور رنج زیادہ برداشت کیے ہیں لیکن اسی کے ساتھ ساتھ ایسا بھی محسوس ہوتا ہے کہ کوئی قوت مجھے ان سب پریشانیوں کو برداشت کرنے کی قوت عطا فرمارہی ہے بعض مرتبہ تو ایسا ہوتا ہے کہ جیسے کوئی کئی منزلہ عمارت سے گرتا ہے اور اس کے کھرونچ تک نہیں آتی اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک تنومند پہلوان آدمی ٹھوکر کھاتا ہے انتقال کرجاتا ہے یا شدید طور پر زخمی ہوجاتا ہے میری سمجھ میں نہیں آرہا ہے ایسا کیوں ہوتا ہے ۔
(۲)ایک بات کو لیکر کچھ دنوں سے زیادہ پریشان ہوں کیوں کہ میری زندگی کا بیشتر حصہ الیکٹرونک فیلڈ میں گزرا ہے اور اب بھی گزر رہا ہے مجھے ایک صاحب نے ٹوکا کہ تمہارا اس طرح سے الیکٹرنک فلیڈ میں رہنا (اس میں مختلف قسم کی ریز، فری کوئیسیز شامل ہیں)تمہارے لیے نہایت خطرناک ہے اور ٹیومر والے مریض کے لیے تو زیادہ ہی خطرناک ہے ۔کیوں کہ یہ مختلف قسم کی ریز کینسر یا ٹیومر کا باعث ہے ۔انہوں نے یہ فرمایا اس وقت ہر انسان ان الیکٹرونک ریز سے گھرا ہوا ہے ۔ مثلاً جہاں ایکسرے مشین ہوتی ہے وہاں کا کچھ ایریا ان ریز سے متاءثر ہوتا ہے اور جیسے جیسے مشین کی قوت بڑھتی ہے یہ ریز بھی بڑھتی ہیں اسی طرح موبائل کے ٹاور دور تک اس آبادی کو متاءثر کرتے ہیں اسی طرح سے ہمارے سروں پر سیکٹروں سیٹیلائٹ موت اور بیماریاں تقسیم کررہے ہیں ۔ اب نیؓ اس تشویش میں ہوں کہ کیا یہ چیزیں جانداروں کی زندگیوں کو برباد کرنے کی قوت رکھتے ہیں اور کیا کوئی جانداران سے محفوظ ہے یا نہیں؟ اور کہاں تک اس میں صداقت ہے ْ مجھے امید ہے کہ میری اس پریشانی کو دور کرنے میں آپ حضرات مدد فرمائیں گے ٹالیں گے نہیں معافی چاہوں گا موضوع سے ہٹ کر گفتگو کررہا ہوں