• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا دیوبندیوں کے نزدیک یہ صحیح ہے؟

شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
153
ری ایکشن اسکور
420
پوائنٹ
57
ابن جوزی صاحب کی باتوں کا کسی بھی طرف سے جواب نہ آنا ان کابے تکا اور علم سے بالکل خالی ہونا تھا۔
اصولآ آپ کا جملہ یہ ہونا چاہیئے تھا ابن جوزی صوحب کی باتوں کا کسی سے جواب نہ بن پڑنا غیر مقلدوں کا علم سے بالکل خالی ہونا ہے۔ یہ اس لئے کہ آپ نےہمارے بنیادی مقدمےسے تعرض نہ کرتے ہوئے گویا ہمارے مقدمے کو تسلیم کر لیا ہے البتہ ہماری باتوں سے جو ذہنی خلجان آپکو درپیش آئی اسے دور کرنے کیلئے ایک دور از کار بات آپ نے ہماری طرف منسوب کردی۔ آپ کی ذہانت کی داد میں کیسے دوں اور کن الفاظ میں دوں۔ کہ کمال بے نیازی سے آپ نے یہ مقدمہ کہ ہم خبر واحد کے منکر ہیں اپنے ذہن میں فرض کیا اور ہماری طرف منسوب کرکے نمبرواری کا شوق پورا فرمایا۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ Bکاری کو بیچ میں ڈالا گیا اور ہمیں باور کرایا گیا کہ ان میں مندرج احبار آحاد صحیح ہیں اور یہ بات امت میں مسلمہ ہے۔ ہماری اضافی تسلی کیلئے شاہ صاحب رحمہ اللہ کا قول نقل کیا گیا اور آخری تڑکہ تقلید و اتباع کا دیا گیا۔
میں حیراں ہوں کہ یہ سب غیر ضروری واردات آپ کو کیوں کرنی پڑی۔ حالانکہ نا میں خبر واحد کا منکر ہوں نا اس حوالے سے بخاری و مسلم کی حیثیت پر آپ سے کوئی وضاحت طلب کی۔ اور تقلید و اتباع کے حوالے سے پھبتیاں کسنے پر تو دل چاہتا ہے کہ اتباع کی جامع و مانع تعریف کا آپ سے مطالبہ کروں۔
٢،٣،٤ پر آپ کا عمل شاہد ہے
٧ کے جواب میں پھر وہی راگ الاپ رہے کہ حدیث کو مٰن حضت نہیں مان رہا۔
بندہ خدا یہ بات آپ کیسے طے کی۔ جبکہ اس جانب میں نے کوئی بات اشارۃٓ بھی نہیں کی۔ ہاں یہاں حدیث پیش کرنا اور اس سے استدلال کرنا آپکے ذہنی مفروضے کے مردود ہونے کیلئے کافی قرینہ تھا لیکن آپ نے اصل استدلال سے عدم التفات برتتے ہوئے شوشے ہی چھوڑے۔
 
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
153
ری ایکشن اسکور
420
پوائنٹ
57
جناب ہمیں بھی کچھ بتائیں کے اہل حدیث حضرات آپ کی مساجد میں آ کر آمین بالجہر اور رفع الیدین کے سوا اور کون سا ظلم ڈھاجاتے ہیں جس سے خشوع و خضوع میں خلل آتا ہے ۔ تاکہ اصلاح کی جا سکے
فواد بھٹوی صاحب کی پوسٹ گو موضوع سے غیر متعلق ہے۔ آپ نے جو نکتہ اٹھایا ہےغیر مقلد علماء کو اس حوالے سے آپ کی تربیت کرنی چاہئے۔ دیکھئے ہم نے سرشت اور تاریخی کردار کے حوالے سے نشاندہی فرمائی جو احباب کو ناگوار گذری۔ اس تاریخی اور بدیہی حقیقت کو تعصب سے تعبیر کیا گیا۔ اور محترمین جمشید زیدہ مجدہ و تلمیذ حفیظہ اللہ سے فتوٰے طلب کئے گئے (چونکہ دونوں حضرات اہل علم ہیں میری نظر میں بلا مبالغہ اس سابقے لاحقے کے حقدار ہیں) ۔ اگر غیر مقلد حضرات کو میرے جواب سے اتفاق نہیں۔ اور ان کے خیال میں وہ شوافع کیلئے مذکورہ بالا مسائل میں ہمیں روادار اور اپنے ساتھ غیر روادار سمجھتے ہوں ۔ میرے خیال میں یہ ایک قوی اعتراض ہے۔ اگر اعتراض اسی حوالے سے ہو فرمائیں۔ وضاحت کردی جائےگی۔( باقی باتوں کا جواب بعد میں)
والسلام
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جمشید صاحب نے میرے بارے میں اپنی اس پوسٹ میں بہت تنقید کی اور ساری تنقید کا مقصد یہ تھا کہ میں اپنی کم علمی کے اعتراف کا اقرار بھی کرتا ہوں اور پھر میں نے دیوبندیوں کے کفریہ شرکیہ عقیدے کے بارے میں بھی بولنا شروع کر دیا۔

اب جمشید صاحب کا اپنا طرز عمل ملاحظہ فرمائیں:

اہل حدیث میں جولوگ اپنے عقیدہ کو تشبیہ کی حد تک پہنچادیتے ہیں اوراللہ کیلئے قعود وجلوس جیسی تصریحات کرتے ہیں اوراس کے علاوہ بھی بہت کچھ تواس میں شک نہیں کہ ایسے افراد شرکیہ عقائد کے حامل ہیں ۔
آگے چل کر لکھتے ہیں

میں کسی کے کفراورعدم کفر کا فیصلہ نہیں کرناچاہتا
اب جمشید صاحب اپنے اس تضاد بیانی کے متعلق کیا کہنا پسند فرمائیں گے؟
نیز جمشید صاحب یہ بھی بتا دیں کہ آپ کے نزدیک عرش کا انکار کرنے والے کافر ہیں یا نہیں؟
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
جمشید صاحب نے میرے بارے میں اپنی اس پوسٹ میں بہت تنقید کی اور ساری تنقید کا مقصد یہ تھا کہ میں اپنی کم علمی کے اعتراف کا اقرار بھی کرتا ہوں اور پھر میں نے دیوبندیوں کے کفریہ شرکیہ عقیدے کے بارے میں بھی بولنا شروع کر دیا۔

اب جمشید صاحب کا اپنا طرز عمل ملاحظہ فرمائیں:



آگے چل کر لکھتے ہیں



اب جمشید صاحب اپنے اس تضاد بیانی کے متعلق کیا کہنا پسند فرمائیں گے؟
نیز جمشید صاحب یہ بھی بتا دیں کہ آپ کے نزدیک عرش کا انکار کرنے والے کافر ہیں یا نہیں؟
بات اتنی سادہ نہیں جتنی کہ ارسلان صاحب بناکرپیش کررہے ہیں ۔ میں نے تونہ کوئی تنقید کی اورنہ ہی کچھ اوربلکہ ان کے مراسلات کے تدریجی ارتقاء کی جانب قارئین کی رہنمائی کردی۔ کہ بل میں توشہ اورپل میں ماشہ کبھی انکساری کی حد اورکبھی تعلی کی بلندیاں۔
یہ بات اگرآپ گراں کو گراں گزراہے توگزرتارہے مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکہ آنجناب کیامحسوس کرتے ہیں اورکیافیل کرتے ہیں۔
میرے اورآپ کے مراسلے میں وہی فرق ہے جو روزروشن اورشب تاریک میں ہواکرتاہے لیکن اس کوسمجھنے کیلئے فورم کی تحریریں پڑھ کر خود کو اہل علم سمجھنے والوں کی لیاقت کافی نہیں ہے بلکہ فورم سے ہٹ کربھی بہت کچھ پڑھنے کی اورلیاقت پیداکرنے کی ضرورت ہے۔
مجھے پوری توقع ہے کہ یہ باتیں آپ کے طبع نازک پر مزید گراں گزریں گی میری بلاسے۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
اللہ تعالیٰ ہم سب کو تعصب سے ہٹ کر حق بات سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
ان لوگوں کیلئے بطور خاص جوکسی طرح کے نفیساتی پیچیدگی میں مبتلاہوکر اپنے تعصب کو ہی عدم تعصب سمجھارکھاہے۔ اللہ سببھی کو حق راستہ دکھائے اورحق بات حق طورپر سمجھنے کی توفیق دے۔خود رائی سے بچنے کی توفیق دے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,012
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
اور محترمین جمشید زیدہ مجدہ و تلمیذ حفیظہ اللہ سے فتوٰے طلب کئے گئے (چونکہ دونوں حضرات اہل علم ہیں میری نظر میں بلا مبالغہ اس سابقے لاحقے کے حقدار ہیں)
انا اللہ وانا الیہ راجعون!
یہ انکے اہل علم ہیں جھوٹ بولنے میں جری۔ دلائل کے بجائے مغالطے کے شوقین۔ اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخوں کا بے دریغ دفاع کرنے والے۔ حق کے بجائے باطل کے پیروکار
 
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
153
ری ایکشن اسکور
420
پوائنٹ
57
انا اللہ وانا الیہ راجعون!
یہ انکے اہل علم ہیں جھوٹ بولنے میں جری۔ دلائل کے بجائے مغالطے کے شوقین۔ اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخوں کا بے دریغ دفاع کرنے والے۔ حق کے بجائے باطل کے پیروکار
جب خود پسندی اپنی حدیں کراس کرلیتی ہیں تو ایسے روسیاہ انسان کو معاشرہ رد کر دیتا ہے احساس مردودیت انسان کو قنوطی بنادیتی ہے تب ایسے شخص کا ذہنی و اخلاقی انحطاط شروع ہوجاتا ہے اور وہ گوں ناگوں نفسیاتی الجھنوں اور ناہمواریون کا شکار ہوجاتا ہے۔ ایسا شخص اپنے کردار کے عیب دوسروں میں ڈھونڈتا رہتا ہے۔ شاہد نذیر صاحب اسی عارضہ کا شکار ہیں۔ موصوف اپنی خامہ فرسائی سے جن انجان جذبوں کی تسکین کرنا چاہتے ہیں اس کیلئے موصوف کو مشورہ ہے کہ اپنے حلقے کے معتدل علماء اور عام عوام سے مجالست اختیار کریں اور اپنے ذہن پر زیادہ زور نہ ڈالا کریں۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
نا اللہ وانا الیہ راجعون!
یہ انکے اہل علم ہیں جھوٹ بولنے میں جری۔ دلائل کے بجائے مغالطے کے شوقین۔ اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخوں کا بے دریغ دفاع کرنے والے۔ حق کے بجائے باطل کے پیروکار
میں بھی اس پر کچھ لکھنے والاتھااورذرااچھے سے لکھتاجس کا درد شاہد نذیر صاحب مدتوں محسوس کرتے لیکن چونکہ ابن جوزی بھائی نے فرض کفایہ اداکردیاہے لہذا اب اس کوشش کی ضرورت نہیں رہ جاتی
 
Top