• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا شیخ الاسلام ابن تیمہ رحمہ اللہ کے مزاج میں شدت تھی ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,000
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
773
عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی تغلیط کاالزام



مذکورہ اقتباس میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی غلطی بیان کی ، اول تو یہاں بھی اس کا کوئی حوالہ نہیں ، دوم یہاں بھی یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ غلطی بیان کرنے سے کیا مراد ہے؟؟؟ کیا اجتہادی غلطی کی طرف اشارہ ہے ؟؟؟

اگر ایسا ہی ہے تو بتلائے کہ کیا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اجتہادی غلطیاں نہیں ہوئی ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟
اگر نہیں تو ذیل میں عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے کچھ فتاوے و اعمال دئے درج کئے جاتے ہیں اس بارے وضاحت کریں کہ احناف نظر میں یہ درست ہیں یا نہیں ؟؟؟
اگر درست ہیں تو احناف کے یہاں یہ قابل قبول کیوں نہیں اوردرست نہیں ہیں ؟؟ تو احناف کو یہ حق کہاں سےملا کہ وہ فاروق رضی اللہ عنہ کی تغلیط کریں:

١: عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک امام کے پیچھے جہر وسر دونوں حالتوں میں فاتحہ کی قرات کی جائے گی۔
امام حاكم رحمه الله (المتوفى:405)نے کہا:
حَدَّثَنَاهُ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أَنْبَأَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا حَفْصٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ جَوَّابٍ التَّيْمِيِّ، وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَرِيكٍ، أَنَّهُ سَأَلَ عُمَرَ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ، فَقَالَ: " اقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، قُلْتُ: وَإِنْ كُنْتَ أَنْتَ؟ قَالَ: «وَإِنْ كُنْتُ أَنَا» ، قُلْتُ: وَإِنْ جَهَرْتَ؟ قَالَ: «وَإِنْ جَهَرْتُ» [المستدرك على الصحيحين للحاكم: 1/ 365]۔

امام دارقطني رحمه الله (المتوفى:385)نے کہا:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا , ثنا أَبُو كُرَيْبٍ , ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ , عَنِ الشَّيْبَانِيِّ , عَنْ جَوَّابٍ , عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَرِيكٍ , قَالَ: سَأَلْتُ عُمَرَ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ , فَأَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ , قَالَ: قُلْتُ: وَإِنْ كُنْتَ أَنْتَ؟ , قَالَ: «وَإِنْ كُنْتُ أَنَا» , قُلْتُ: وَإِنْ جَهَرْتَ؟ , قَالَ: «وَإِنْ جَهَرْتُ» . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ [سنن الدارقطني: 1/ 317]۔

٢: عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک سورۃ الحج میں سجدے ہیں۔
امام ابن أبي شيبة رحمه الله (المتوفى: 235)نے کہا:
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صُعَيْرٍ، أَنَّهُ صَلَّى مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ «فَقَرَأَ بِالْحَجِّ، فَسَجَدَ فِيهَا سَجْدَتَيْنِ»[مصنف ابن أبي شيبة: 1/ 373]

٣: عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک سجدہ تلاوت واجب نہیں۔
امام بخاري رحمه الله (المتوفى:256)نے کہا:
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى قَالَ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّيْمِيِّ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهُدَيْرِ التَّيْمِيِّ قَالَ أَبُو بَكْرٍ وَكَانَ رَبِيعَةُ مِنْ خِيَارِ النَّاسِ عَمَّا حَضَرَ رَبِيعَةُ مِنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَرَأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ بِسُورَةِ النَّحْلِ حَتَّى إِذَا جَاءَ السَّجْدَةَ نَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدَ النَّاسُ حَتَّى إِذَا كَانَتْ الْجُمُعَةُ الْقَابِلَةُ قَرَأَ بِهَا حَتَّى إِذَا جَاءَ السَّجْدَةَ قَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا نَمُرُّ بِالسُّجُودِ فَمَنْ سَجَدَ فَقَدْ أَصَابَ وَمَنْ لَمْ يَسْجُدْ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ وَلَمْ يَسْجُدْ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ [صحيح البخاري: 2/ 504]۔

٤: عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھنا چاہئے۔
امام مالك رحمه الله (المتوفى:179)نے کہا:
عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَتَبَ إِلَى عُمَّالِهِ: " إِنَّ أَهَمَّ أَمْرِكُمْ عِنْدِي الصَّلَاةُ. فَمَنْ حَفِظَهَا وَحَافَظَ عَلَيْهَا، حَفِظَ دِينَهُ. وَمَنْ ضَيَّعَهَا فَهُوَ لِمَا سِوَاهَا أَضْيَعُ، ثُمَّ كَتَبَ: أَنْ صَلُّوا الظُّهْرَ، إِذَا كَانَ الْفَيْءُ ذِرَاعًا، إِلَى أَنْ يَكُونَ ظِلُّ أَحَدِكُمْ [ص:7] مِثْلَهُ. وَالْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ بَيْضَاءُ نَقِيَّةٌ، قَدْرَ مَا يَسِيرُ الرَّاكِبُ فَرْسَخَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً، قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ وَالْمَغْرِبَ إِذَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ. وَالْعِشَاءَ إِذَا غَابَ الشَّفَقُ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ. فَمَنْ نَامَ فَلَا نَامَتْ عَيْنُهُ. فَمَنْ نَامَ فَلَا نَامَتْ عَيْنُهُ فَمَنْ نَامَ فَلَا نَامَتْ عَيْنُهُ ". وَالصُّبْحَ وَالنُّجُومُ بَادِيَةٌ مُشْتَبِكَةٌ[موطأ مالك ت عبد الباقي: 1/ 6]۔

٥: عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک عصر کا وقت ایک مثل سایہ کے بعد شروع ہوجاتاہے۔
امام ابن المنذر رحمه الله (المتوفى:319)نے کہا:
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: ثنا حَجَّاجٌ، قَالَ: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ أَسْلَمَ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَنَّ وَقْتَ الظُّهْرِ إِذَا كَانَ الظِّلُّ ذِرَاعًا إِلَى أَنْ يَسْتَوِيَ أَحَدُكُمْ بِظِلِّهِ[الأوسط لابن المنذر: 2/ 328]۔

٦: عمر فارق رضی اللہ عنہ نے حج تمتع سے منع کیا۔
امام بخاري رحمه الله (المتوفى:256) نے کہا:
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ حَدَّثَنِي مُطَرِّفٌ عَنْ عِمْرَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ تَمَتَّعْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَلَ الْقُرْآنُ قَالَ رَجُلٌ بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ.
[صحيح البخاري: 4/ 78]

٧: عمرفاروق رضی اللہ عنہ نے ام ولد لونڈی کی خرید وفروخت سے منع کیا۔
امام أبوداؤد رحمه الله (المتوفى:275)نے کہا:
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: «بِعْنَا أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ نَهَانَا فَانْتَهَيْنَا»[سنن أبي داود: 2/ 421]۔

٨: عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک مفقودالخبر شوہر کی بیوی چارسال انتظارکرے گی۔
امام مالك رحمه الله (المتوفى:179) نے کہا:
عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: «أَيُّمَا امْرَأَةٍ فَقَدَتْ زَوْجَهَا فَلَمْ تَدْرِ أَيْنَ هُوَ؟ فَإِنَّهَا تَنْتَظِرُ أَرْبَعَ سِنِينَ، ثُمَّ تَعْتَدُّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ثُمَّ تَحِلُّ»[موطأ مالك ت عبد الباقي: 2/ 575]۔

امام سعید بن منصور رحمه الله (المتوفى:227) نے کہا:
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ: «تَرَبَّصُ امْرَأَةُ الْمَفْقُودِ أَرْبَعَ سِنِينَ، ثُمَّ تَعْتَدُّ عِدَّةَ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا، وَتَزَوَّجُ إِنْ شَاءَتْ» .[سنن سعيد بن منصور (1/ 449)]۔

٩:عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک مروجہ نکاح حلالہ میں فریقین کے لئے رجم کی سزاء ہے۔
امام عبد الرزاق رحمه الله (المتوفى:211) نے کہا:
عَنِ الثَّوْرِيِّ، وَمَعْمَرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ الْأَسْدِيِّ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: «لَا أُوتَى بِمُحَلِّلٍ وَلَا بِمُحَلَّلَةٍ إِلَّا رَجَمْتُهُمَا»[مصنف عبد الرزاق: 6/ 265]۔

امام سعيد بن منصور رحمه الله (المتوفى: 227)نے کہا:
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ الْأَسَدِيِّ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «لَا أَجِدُ مُحِلًّا وَلَا مُحَلَّلًا لَهُ إِلَّا رَجَمْتُهُ»[سنن سعيد بن منصور: 2/ 75]۔

امام ابن أبي شيبة رحمه الله (المتوفى: 235) نے کہا:
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: «لَا أُوتِيَ بِمُحَلِّلٍ وَلَا مُحَلَّلٍ لَهُ إِلَّا رَجَمْتُهُمَا»[مصنف ابن أبي شيبة: 7/ 292]۔

١٠: عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک بغیر ولی کے شادی شدہ جوڑے پر کوڑے لگائے جائیں گے۔
امام سعيد بن منصور رحمه الله (المتوفى: 227):
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ بْنَ خَالِدٍ يَقُولُ: «جَمَعَتِ الطَّرِيقُ رَكْبًا، فَوَلَّتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ أَمْرَهَا رَجُلًا، فَزَوَّجَهَا، فَرُفِعُوا إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَجَلَدَ النَّاكِحَ وَالْمُنْكِحَ، وَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا» [سنن سعيد بن منصور: 1/ 175]۔

امام دارقطني رحمه الله (المتوفى:385) نے کہا:
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ , نا رَوْحٌ , نا ابْنُ جُرَيْجٍ , أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ شَيْبَةَ , عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ , قَالَ: جَمَعَتِ الطَّرِيقُ رَكْبًا فَجَعَلَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُمْ ثَيِّبٌ أَمْرَهَا بِيَدِ رَجُلٍ غَيْرِ وَلِيٍّ فَأَنْكَحَهَا فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ «فَجَلَدَ النَّاكِحَ وَالْمُنْكِحَ وَرَدَّ نِكَاحَهَا»[سنن الدارقطني: 3/ 225]۔

١١: عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک حالت احرام میں نکاح ممنوع ہے۔
امام مالك رحمه الله (المتوفى:179) نے کہا:
عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، أَنَّ أَبَا غَطَفَانَ بْنَ طَرِيفٍ الْمُرِّيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ طَرِيفًا تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَهُوَ مُحْرِمٌ «فَرَدَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ نِكَاحَهُ»[موطأ مالك ت عبد الباقي: 1/ 349]۔

امام بيهقي رحمه الله (المتوفى:458) نے کہا:
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي , ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ , أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ , أنبأ الشَّافِعِيُّ , أنبأ مَالِكٌ , عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ , عَنْ أَبِي غَطَفَانَ بْنِ طَرِيفٍ الْمُرِّيِّ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ طَرِيفًا تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَهُوَ مُحْرِمٌ فَرَدَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ نِكَاحَهُ [السنن الكبرى للبيهقي: 5/ 66]۔

١٢: عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک غلام اپنی بیوی کو صرف دو طلاق دے سکتا ہے۔
امام شافعي رحمه الله (المتوفى: 204) نے کہا:
أخبرنا سُفْيَانُ عن محمدِ بنِ عبدِ الرحمنِ مَوْلَى آلِ طلحَةَ عن سُليمانَ ابنِ يَسَارٍ عن عبدِ اللَّهِ بن عُتْبَةَ عن عُمَرُ بنُ الخطابِ أنَّهُ قال : - ينْكِحُ العبدُ امرأتينِ ويُطَلِّقُ تَطْلِيقَتَيْنِ وتَعْتَدُّ الأَمَّةُ حَيْضَتَيْنِ فإنْ لم تكنْ تحيضُ فشهرينِ أوْ شهراً ونصفاً قال سفيانُ : وكان ثقَةً ( ومنه يؤخذ أن عدة الأمة على النصف من عدة الحرة ) [مسند الشافعي،ص: 1283]۔

امام سعيد بن منصور رحمه الله (المتوفى: 227) نے کہا:
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ قَالَ: نا سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: " يَنْكِحُ الْعَبْدُ اثْنَتَيْنِ وَيُطَلِّقُ تَطْلِيقَتَيْنِ، وَتَعْتَدُّ الْأَمَةُ حَيْضَتَيْنِ، فَإِنْ لَمْ تَحِضْ فَشَهْرًا وَنِصْفًا أَوْ قَالَ: شَهْرَيْنِ، شَكَّ سُفْيَانُ "[سنن سعيد بن منصور: 1/ 344]۔

١٣: عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک زبردستی کی طلاق مردود ہے۔
امام سعيد بن منصور رحمه الله (المتوفى: 227)نے کہا:
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ قُدَامَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْجُمَحِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي قُدَامَةَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ رَجُلًا عَلَى عَهْدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَدَلَّى بِشَتَّارٍ عَسَلًا فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فَجَلَسَتْ عَلَى الْحَبْلِ، فَقَالَتْ: لَتُطَلِّقَنَّهَا ثَلَاثًا وَإِلَّا قَطَعَتِ الْحَبْلَ، فَذَكَّرَهَا اللَّهَ وَالْإِسْلَامَ أَنْ تَفْعَلَ فَأَبَتْ أَوْ تَقْطَعَ الْحَبْلَ أَوْ يُطَلِّقَهَا، فَطَلَّقَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: «ارْجِعْ إِلَى أَهْلِكَ فَلَيْسَ هَذَا بِطَلَاقٍ»[سنن سعيد بن منصور: 1/ 313]۔

١٤: عمرفاروق رضی اللہ عنہ رکوع والا رفع الیدین کرتے اور ہرنماز کی آخری بیٹھک میں تورک کرتے تھے اوراسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم بتلاتے تھے۔
امام بيهقي رحمه الله (المتوفى:458) نے کہا:
أخبرنا أبو عبد الله الحافظ، قال: حدثني أبو أحمد الحسين بن علي، قال: حدثنا محمد بن إسحاق، قال: حدثنا أحمد بن الحسن الترمذي، حدثنا الحجاج بن ابراهيم الازرق، أخبرنا عبد الله بن وهب، أخبرني حيوة، عن ابي عيسي سليمان بن کيسان، عن عبد الله بن القاسم، قال: بينما الناس يصلون يطلولون في القيام والقعود والرکوع والسجود اذ خرج عمر بن الخطاب فلما راي ذلک غضب وهيت بهم حتي تجوزوا في الصلاة فانصرفوا فقال عمر اقبلوا علي بوجوهکم وانظروا الي کيف اصلي بکم صلاة رسول الله صلي الله عليه وسلم التي کان يصلي فيأمر بها فقام مستقبل القبلة فرفع يديه حتي حاذا بهما منکبيه فکبر ثم غض بصره وخفض جناحه ثم قام قدر ما يقرأ بأم القرأن وسورة من المفصل ثم رفع يديه حتي حاذي بهما منکبيه فکبر ثم رکع فوضع راحتيه علي رکبتيه وبسط يديه عليهما ومد عنقه وخفض عجزه غير منصوب ولا متقنع حتي ان لو قطرة ماء وقعت في فقرة قفاه لم تنته ان تقع فمکث قدر ثلاث تسبيحات غير عجل ثم کبر وذکر الحديث الي ان قال ثم کبر فرفع رأسه فاستوي علي عقبيه حتي وقع کل عظم منه موقعه ثم کبر فسجد قدر ذلک ورفع رأسه فاستوي قائما ثم صلي رکعة اخري مثلها ثم استوي جالسا فنحي رجليه عن مقعدته والزم مقعدته الارض ثم جلس قدر ان يتشهد بتسع کلمات ثم سلم وانصرف فقال للقوم هـکذا کان رسول اله صلي الله عليه وسلم يصلي بنا.[خلافيات البيهقي ـ نقلا عن ـ مسند الفاروق لابن کثير:1/ 166 - 164، وهو موجود في المكتبة الشاملة، وشرح الترمذي لإبن سيد الناس: 2/ 712، مخطوط، وفيه ذكر إسناده كاملا وذكره أيضا مختصرا الحافظ ابن حجر في الدراية في تخريج أحاديث الهداية 1/ 154والزيلعي في نصب الراية 1/ 415 وإسناده حسن].

١٥: ھدم طلاق سے متعلق عمرفاروق رضی اللہ عنہ کا موقف۔
امام ابن أبي شيبة رحمه الله (المتوفى: 235) نے کہا:
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، وَحُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: سَمِعْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: سَأَلْتُ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَحْرَيْنِ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ، فَتَزَوَّجَتْ، ثُمَّ إِنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا، ثُمَّ إِنَّ الْأَوَّلَ تَزَوَّجَهَا، عَلَى كَمْ هِيَ عِنْدَهُ؟ قَالَ: «هِيَ عَلَى مَا بَقِيَ مِنَ الطَّلَاقِ»[مصنف ابن أبي شيبة: 4/ 112]۔

امام ابن أبي شيبة رحمه الله (المتوفى: 235) نے دوسری سند سے کہا:
نا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ عُمَرَ قَالَ: «عَلَى مَا بَقِيَ مِنَ الطَّلَاقِ»[مصنف ابن أبي شيبة: 4/ 112]۔

امام سعيد بن منصور رحمه الله (المتوفى: 227) نے کہا:
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: «هِيَ عَلَى مَا بَقِيَ مِنَ الطَّلَاقِ»[سنن سعيد بن منصور: 1/ 398]۔

١٦: عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک اپنی بیوی کو’’ أَنْتِ عَلَيَّ حَرَامٌ‘‘ کہنے سے تین طلاقیں پڑجائیں گی۔
امام عبد الرزاق رحمه الله (المتوفى:211)نے کہا:
عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: رُفِعَ إِلَى عُمَرَ رَجُلٌ فَارَقَ امْرَأَتَهُ بِتَطْلِيقَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: أَنْتِ عَلَيَّ حَرَامٌ قَالَ: «مَا كُنْتُ لِأَرُدُّهَا عَلَيْهِ أَبَدًا»[مصنف عبد الرزاق: 6/ 405]۔

امام سعيد بن منصور رحمه الله (المتوفى: 227) نے کہا:
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، كَتَبَ إِلَى أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ: " لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَجْعَلَ إِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فِي مَجْلِسٍ أَنْ أَجْعَلَهَا وَاحِدَةً، وَلَكِنَّ أَقْوَامًا حَمَلُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ، فَأَلْزِمْ كُلَّ نَفْسٍ مَا أَلْزَمَ نَفْسَهُ، مَنْ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ عَلَيَّ حَرَامٌ فَهِيَ حَرَامٌ، وَمَنْ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ بَائِنَةٌ فَهِيَ بَائِنَةٌ، وَمَنْ قَالَ: أَنْتِ طَالِقٌ ثَلَاثًا فَهِيَ ثَلَاثٌ "[سنن سعيد بن منصور: 1/ 301]۔

١٧: عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک دس دینار سے کم یعنی ربع دینار یا اس سے زائد کی چوری پرہاتھ کاٹنا درست ہے۔
امام ابن أبي شيبة رحمه الله (المتوفى: 235) نے کہا:
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «تُقْطَعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ» وَقَالَتْ عَمْرَةُ: قَطَعَ عُمَرُ فِي أُتْرُجَّةٍ "[مصنف ابن أبي شيبة: 5/ 475]۔

امام بيهقي رحمه الله (المتوفى:458)نے کہا:
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا أَبُو يَعْلَى، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: ثنا شَيْبَانُ، ثنا أَبُو هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَطَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فِي مِجَنٍّ، قُلْتُ: كَمْ كَانَ يُسَاوِي؟ قَالَ: خَمْسَةَ دَرَاهِمَ " [السنن الكبرى للبيهقي: 8/ 260]۔

١٨: عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک ضب حلال ہے۔
امام ابن أبي شيبة رحمه الله (المتوفى: 235)نے کہا:
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: «ضَبٌّ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ دَجَاجَةٍ»[مصنف ابن أبي شيبة: 5/ 125]۔

امام ابن طبری رحمه الله (المتوفى:310 )نے کہا:
حَدَّثَنِي عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ لَيْثٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: «مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي مَكَانَ كُلِّ ضَبٍّ دَجَاجَةً»[تهذيب الآثار مسند عمر (1/ 173)]۔

١٩: عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک مزارعہ (بٹائی پر کھیت دینا) جائزہے۔
امام ابن أبي شيبة رحمه الله (المتوفى: 235) نے کہا:
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، وَوَكِيعٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنِ الْمُزَارَعَةِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ، فَقَالَ: «إِنْ نَظَرْتَ فِي آلِ أَبِي بَكْرٍ، وَآلِ عُمَرَ، وَآلِ عَلِيٍّ وَجَدْتُهُمْ يَفْعَلُونَ ذَلِكَ»
[مصنف ابن أبي شيبة: 4/ 377]۔

امام بخاري رحمه الله (المتوفى:256)نے کہا:
مَا بِالْمَدِينَةِ أَهْلُ بَيْتِ هِجْرَةٍ إِلَّا يَزْرَعُونَ عَلَى الثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَزَارَعَ عَلِيٌّ وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَالْقَاسِمُ وَعُرْوَةُ وَآلُ أَبِي بَكْرٍ وَآلُ عُمَرَ وَآلُ عَلِيٍّ وَابْنُ سِيرِينَ وَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ كُنْتُ أُشَارِكُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ فِي الزَّرْعِ وَعَامَلَ عُمَرُ النَّاسَ عَلَى إِنْ جَاءَ عُمَرُ بِالْبَذْرِ مِنْ عِنْدِهِ فَلَهُ الشَّطْرُ وَإِنْ جَاءُوا بِالْبَذْرِ فَلَهُمْ[صحيح البخاري: 6/ 48]۔

٢٠: عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک مدت ایلا گذرجانے کے بعد رجوع یا طلاق ہے۔
امام طبری رحمه الله (المتوفى:310)نے کہا:
حدثنا علي بن سهل قال، حدثنا الوليد بن مسلم قال، أخبرنا المثنى بن الصباح، عن عمرو بن شعيب عن سعيد بن المسيب: أن عمر قال في الإيلاء: لا شيء عليه حتى يُوقَف، فيطلق أو يمسك [تفسير الطبري (4/ 488)]۔

عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے ان اقوال یا اعمال کو تمام احناف یا جمہور احناف نہیں مانتے اس کی وجہ کیا ہے ؟؟؟؟ بتانے کی زحمت کریں !!

جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,000
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
773
مذہب حنابلہ کے ساتھ تعصب کا الزام


مذکورہ اقتباس میں شیخ الاسلام ابن تیمہ رحمہ اللہ پر حنابلہ کے ساتھ تعصب کا بھی الزام ہے لیکن یہ بات بھی بے بنیاد ہے، جس کسی کو بھی شیخ الاسلام رحمہ اللہ کی کسی ایک بھی کتاب کے مطالعہ کی توفیق مل جائے وہ اس بکواس کی حقیقت سمجھ جائے گا۔

ویسے دلچسپ بات یہ ہے کہ امام طحاوی کی پرتعصب شخصیت کا دفاع کرتے ہوئے یہی جمشید صاحب رقم طرازہیں:
جہاں تک ابن احمر کی تنقید کاسوال ہے تواس کی غلطی ہراس شخص پر ظاہر ہوجائے گی جس نے امام طحاوی کی تصنیفات کاکچھ بھی مطالعہ کررکھاہو۔ابن احمرکایہ کہناکہ امام طحاوی مسلک احنا ف کے خلاف حق سمجھتے ہی نہیں تھے صراحتا اوربداہتاًغلط ہے۔
جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے جس شخص نے بھی امام طحاوی کی کتابوں کادقت نظر اورگہرائی کے ساتھ مطالعہ کیاہوگا وہ جانتاہے کہ امام طحاوی نے کتنے مقامات امام ابوحنیفہ اوردیگر ائمہ احناف کی مخالفت کی ہے۔اورجہاں بھی جوبھی قول اختیار کیاہے تو وہ اپنے اجتہاد کی بدولت نہ کسی کے تعصب میں اورنہ کسی کی تقلید میں ۔
امام طحاوی حیات وخدمات
عرض ہے کہ اسی اصول کے تحت ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتابوں خصوصا مجموع الفتاوی کا مطالعہ کرلیا جائے ، یاکم ازکم اسی تھریڈ کے عنوان ’’کافر اورواجب القتل لوگوں کی ایک قسم شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی نظر میں‘‘ پرغورکرتے ہوئے اس کا پہلا مراسلہ ہی پڑھ لیا جائے ، حقیقت واضح ہوجائے گی بشرط یہ کہ خیرو شر کی تمیز سلب نہ کرلی گئی ہو۔

جہاں تک بات ہے امام طحاوی کے متعصب ہونے کی تو اس پر بحث کرنے کے لئے دفاتر درکارہیں ، ہم سردست صرف ایک گھریلو گواہی پیش کرنے پراکتفاء کرتے ہیں:
مولانا عبدالحیی لکھنوی امام طحاوی سے متعلق لکھتے ہیں :
قدسلک فيه مسلک الإنصاف و تجنب عن طريق الإعتساب إلافي بعض المواضع قد عزل النظر فيها عن التحقيق و سلک مسلک الجدل والخلاف الغيرالأنيق کمابسطته في تصانيفي في الفقه. [الفوائد البهية فى تراجم الحنفية لعبدالحیی اللکنوی : ص ٣٣]۔

ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے غیرمتعصب ہونے پر امام ذھبی رحمہ اللہ کی گواہی:
ولقد نصر السنة المحضة والطريقة السلفية، واحتج لها ببراهين ومقدمات، وأمور لم يسبق إليها، وأطلق عبارات أحجم عنها الأولون والآخرون وهابوا وجسر هو عليها، حتى قام عليه خلق من علماء مصر والشام قياما لا مزيد عليه، وبدَّعوه وناظروه وكابروه، وهو ثابت لا يداهن ولا يحابي، بل يقول الحق المر الذي أداه إليه اجتهاده، وحدة ذهنه، وسعة دائرته في السنن والأقوال؛ مع ما اشتهر منه من الورع، وكمال الفكر، وسرعة الإدراك، والخوف من الله، والتعظيم لحرمات الله [الدرة اليتيمية في السيرة التيمية للذهبي: ص: 4]

خود شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی تصریح:
امام طحاوی کے تعصب کے دفاع میں جمشید صاحب کہتے ہیں:
کتاب الشروط امام طحاوی کی مفقود کتابوں میں سے ہیں لیکن اس کے کچھ اجزاء دستیاب ہوئے ہیں جوشائع ہوچکے ہیں۔ کتاب الشروط کے مقدمہ میں امام طحاوی واشگاف اورعلی الاعلان لکھتے ہیں۔
قد وضعت ھذاالکتاب علی الاجتہاد منی لاصابۃ ماامراللہ عزوجل بہ من الکتاب بین الناس بالعدل علی ذکرت فی صدرھذاالکتاب مماعلی الکاتب بین الناس وجعلت ذلک اصنافا ،ذکرت فی کل صنف فیہااختلاف الناس فی الحکم فی ذلک ،وفی رسم الکتاب فیہ وبینت حجۃ کل فریق منھم وذکرت ماصح عندی من مذاھبھم وممارسموابہ کتبھم فی ذلک واللہ اسالہ التوفیق فانہ لاحول ولاقوۃ الابہ(مقدمہ کتاب الشروط1/21،بحوالہ مقدمہ مشکل الآثارلشعیب الارنوئوط،ص61)
امام طحاوی نے کتنے صاف اورصریح اندازمیں اعلان کردیاہے کہ وہ جوکچھ بھی لکھیں گے وہ ان کے اپنے اجتہاد پر مبنی ہوگااوردلائل کی روسے وہ جوبات راجح ہوگی وہ اسی کواختیار کریں گے امام طحاوی حیات وخدمات
عرض ہے کہ اس عبارت میں طحاوی صاحب نے فقط اپنے مجتہد ہونے کا دعوی کیا ہے وہ بھی صرف مذکورہ کتاب کی حدت ، مگر حنفیت سے متعلق تعصب کی نفی نہیں کی ہے !!!!!
مگرہم آپ کی خدمت میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی ایسی عبارت پیش کرتے ہیں جس میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے کسی ایک موقع سے متعلق نہیں بلکہ اپنی پوری زندگی سے متعلق ، واضح طور پر حنبلیت کے ساتھ عدم تعصب کی صراحت کی ہے۔
شیخ الاسلام فرماتے ہیں:
مَعَ أَنِّي فِي عُمْرِي إلَى سَاعَتِي هَذِهِ لَمْ أَدْعُ أَحَدًا قَطُّ فِي أُصُولِ الدِّينِ إلَى مَذْهَبٍ حَنْبَلِيٍّ وَغَيْرِ حَنْبَلِيٍّ ، وَلَا انْتَصَرْت لِذَلِكَ ، وَلَا أَذْكُرُهُ فِي كَلَامِي ، وَلَا أَذْكُرُ إلَّا مَا اتَّفَقَ عَلَيْهِ سَلَفُ الْأُمَّةِ وَأَئِمَّتُهَا[مجموع الفتاوى ( الباز المعدلة ) 3/ 229]۔

شیخ الاسلام کے شاگرد امام ابن القیم رحمہ اللہ نے نقل کیا کہ:
ولقد أنكر بعض المقلدين على شيخ الإسلام في تدريسه بمدرسة ابن الحنبلي وهي وقف على الحنابلة والمجتهد ليس منهم فقال: إنما أتناول ما أتناوله منها على معرفتي بمذهب أحمد لا على تقليدي له [إعلام الموقعين عن رب العالمين 2/ 272]۔


اس تفصیل سے واضح ہوا کہ شیخ الاسلام رحمہ اللہ پر حنابلہ کے ساتھ تعصب کا الزام لگانا محض ایک بہتان اورشرارت ہے۔


جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,000
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
773
اشاعرہ پر نکتہ چینی اوران کی توہین کاالزام

اول تو یہ بات بھی بے بنیاد ہے ۔
دوم اس سے کیا مراد ہے ؟؟؟؟؟؟؟ اگر یہ مراد ہے شیخ الاسلام نے ان کےغلط عقائد پر تعاقب کیا اوران کی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے تو یہ ہرعالم کا خاصہ ہے ، اس میں تو کوئی عیب کی بات نہیں ۔
لیکن اگریہ مراد ہے کہ شیخ الاسلام ان کی توہین کرتے تھے ، تو یہ ایک بہتان ہے ۔
شیخ الاسلام نے اشاعرہ پر مہذب تنقید کے ساتھ ساتھ ان کی خوبیوں کو بھی تسلیم کیا ہے۔

ایک مقام پر اشاعرہ کو اہل سنت والجماعت سے قریب بتلاتے ہوئے کہتے ہیں:
لَكِنْ أُولَئِكَ أَشَدُّ اتِّبَاعًا لِلْأَثَارَةِ النَّبَوِيَّةِ وَأَقْرَبُ إلَى مَذْهَبِ أَهْلِ السُّنَّةِ مِنْ الْمُعْتَزِلَة وَنَحْوِهِمْ مِنْ وُجُوهٍ كَثِيرَةٍ [مجموع الفتاوى ( الباز المعدلة ) 12/ 33]۔

بلکہ معتزلہ و رافضہ کے مقابلہ میں انہیں اہل سنت والجماعت بتلاتے ہوئی رقم طراز ہیں:
وإن كان في كلامهم من الأدلة الصحيحة وموافقة السنة ما لا يوجد في كلام عامة الطوائف، فإنهم أقرب طوائف أهل الكلام إلى السنة والجماعة والحديث، وهو يعدون من أهل السنة والجماعة عند النظر إلى مثل المعتزلة والرافضة وغيرهم، بل هم أهل السنة والجماعة في البلاد التي يكون أهل البدع فيها هم المعتزلة والرافضة ونحوهم [نقض تأسيس المطبوع (2/87) ]۔

اشاعرہ نے ملحدین اورباطنیہ پر رد کرکے جو خدمات انجام دی ہیں شیخ الاسلام نے ان کی ان خدمات کو بھی سراہا ہے ، چنانچہ ایک مقام پر اشاعرہ کے ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
ثم إنه ما من هؤلاء إلا من له في الإسلام مساع مشكورة وحسنات مبرورة وله في الرد على كثير من أهل الإلحاد والبدع والانتصار لكثير من أهل السنة والدين ما لا يخفى على من عرف أحوالهم وتكلم فيهم بعلم وصدق وعدل وإنصاف لكن لما التبس عليهم هذا لأصل المأخوذ ابتداء عن المعتزلة وهم فضلاء عقلاء احتاجوا إلى طرده والتزام لوازمه فلزمهم بسبب ذلك من الأقوال ما أنكره المسلمون من أهل العلم والدين وصار الناس بسبب ذلك : منهم من يعظمهم لما لهم من المحاسن والفضائل ومنهم من يذمهم لما وقع في كلامهم من البدع والباطل وخيار الأمور أوساطها وهذا لي مخصوصا بهؤلاء بل مثل هذا وقع لطوائف من أهل العلم والدين والله تعالى يتقبل من جميع عباده المؤمنين الحسنات ويتجاوز لهم عن السيئات { ربنا اغفر لنا ولإخواننا الذين سبقونا بالإيمان ولا تجعل في قلوبنا غلا للذين آمنوا ربنا إنك رؤوف رحيم } ( الحشر : ١٠) [درء التعارض 1/ 283]


اور تو اور ہے بلکہ جن لوگ اشاعرہ پرلعن طعن کرتے ہیں شیخ الاسلام نے ان کی بھی مذمت کی ہے ، چنانچہ منہاج السنہ میں لکھتے ہیں:
فإن غالب شناعته على الأشعرية ومن وافقهم والأشعرية خير من المعتزلة والرافضة عند كل من يدري ما يقول ويتقي الله فيما يقول وإذا قيل إن في كلامهم وكلام من قد وافقهم أحيانا من أصحاب الأئمة الأربعة وغيرهم ما هو ضعيف فكثير من ذلك الضعيف إنما تلقوه من المعتزلة فهم أصل الخطأ في هذا الباب وبعض ذلك أخطاؤا فيه لإفراط المعتزلة في الخطأ فقابلوهم مقابلة انحرفوا فيها كالجيش الذي يقاتل الكفار فربما حصل منه إفراط وعدوان [منهاج السنة النبوية 1/ 444]۔

صرف یہی نہیں بلکہ شیخ الاسلام نے اشاعرہ کی غلطیوں کو اجتہادی غلطی کی صورت میں ان کی مغفرت کی بھی بات کرتے ہیں :
ولكنّ بعضهم أقرب إلى السنة من بعض، وقد يكون هذا أقرب في بعض، وهذا أقرب في مواضع؛ وهذا لكون أصل اعتمادهم لم يكن على القرآن والحديث؛ بخلاف الفقهاء؛ فإنّهم في كثيرٍ ممّا يقولونه إنّما يعتمدون على القرآن والحديث، فلهذا كانوا أكثر متابعة، لكن ما تكلّم فيه أولئك أجلّ، ولهذا يُعظَّمون من وجه، ويذمّون من وجه؛ فإنّ لهم حسنات، وفضائل، وسعياً مشكوراً، وخطأهم بعد الاجتهاد مغفورٌ. [النبوات 21/ 34]۔


بالخصوص اشاعرہ کے امام اشعری کے بارے میں کہتے ہیں:
وهذا مما مدح به الأشعري فإنه من بين من فضائح المعتزلة وتناقض أقوالهم وفسادها ما لم يبينه غيره لأنه كان منهم وكان قد درس الكلام على أبي على الجبائي أربعين سنة وكان ذكيا ثم إنه رجع عنهم وصنف في الرد عليهم ونصر في الصفات طريقة ابن كلاب لأنها أقرب إلى الحق والسنة من قولهم ولم يعرف غيرها فإنه لم يكن خبيرا بالسنة والحديث وأقوال الصحابة والتابعين وغيرهم وتفسير السلف للقرآن والعلم بالسنة المحضة إنما يستفاد من هذا [منهاج السنة النبوية 5/ 277]۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ شیخ الاسلام رحمہ اللہ فریق مخالف سے اختلاف کی صورت میں اس پر طعن وتشنیع کوقطعا پسند نہیں کرتے تھے بلکہ پوری صراحت کے ساتھ اسے غلط کہتے تھے:
ومن اتبع ظنه وهواه فأخذ يشنع على من خالفه بما وقع فيه من خطأ ظنه صوابا بعد اجتهاده وهو من البدع المخالفه للسنة فإنه يلزمه نظير ذلك أو أعظم أو أصغر في من يعظمه هو من أصحابه فقل من يسلم من مثل ذلك من المتأخرين لكثرة الإشتباه و الإضطراب وبعد الناس عن نور النبوة وشمس الرسالة الذي به يحصل الهدى والصواب ويزول به عن القلوب الشك والاتياب [درء تعارض العقل والنقل 2/ 103]۔

ان حوالہ جات سے یہ بات واضح ہوگئی کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے اشاعرہ کی اہانت کا صدور بعید ہے ۔
ہم نے اشاعرہ سے متعلق شیخ الاسلام کے موقف بادلائل سامنے رکھ دیا اگر اب بھی کوئی اس کے برعکس دعوی کرے تو لازم ہے ثبوت پیش کرے۔


جاری ہے۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,000
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
773
امام غزالی پر سب شتم کا الزام


یہ بات بھی بلادلیل ہے اور اصل حقیقت یہی ہے کہ شیخ الاسلام نے امام غزالی سے اختلاف تو کیا مگر ان کی توہین قطعا نہیں کی ہے ، یہ محض ایک بہتان ہے ۔
واضح رہے کہ امام غزالی کے بعض عقائد بہت ہی عجیب و غریب اورقابل مواخذہ ہیں ، چند نمونے ملاحظہ ہوں:

إن لله عباداً في هذه البلدة لو دعوا على الظالمين لم يصبح على وجه الأرض ظالم إلا مات في ليلة واحدة ولكن لا يفعلون قيل لم قال لأنهم لا يحبون ما لا يحب ثم ذكر من إجابة الله تعالى أشياء لا يستطاع ذكرها حتى قال ولو سألوه أن لا يقيم الساعة لم يقمها [إحياء علوم الدين للغزالي: 4/ 356]۔
اس شہر میں اللہ کے ایسے بندے بھی ہیں کہ اگر وہ ظالموں کے خلاف بددعا کردیں تو روئے زمین کا ہرظالم شخص راتوں رات فنا ہوجائے ، لیکن وہ ایسا نہیں کرتے ، پوچھا گیا کیوں ؟ تو جواب دیا کہ : کیونکہ وہ غیر پسندیدہ چیزوں کی چاہت نہیں کرتے ، پھر اللہ کی قبولیت سے متعلق ایسی چیزوں کاذکر کیا جوناقابل ذکر ہیں ، یہاں تک کہ کہا : اگر یہ بندے اللہ سے یہ مطالبہ کریں کہ اللہ قیامت قائم نہ کرے تو اللہ قیامت قائم نہیں کرے گا۔
فالصبر على الطاعة شديد لأن النفس بطبعها تنفر عن العبودية وتشتهي الربوبية ولذلك قال بعض العارفين ما من نفس إلا وهي مضمرة ما أظهر فرعون من قوله أنا ربكم الأعلى[إحياء علوم الدين للغزالي: 4/ 70]۔
فرمانبرداری پرصبر بڑی مشکل چیز ہے کیونکہ نفس فطرتا عبادت سے متنفرہوتا ہے اورربوبیت کی چاہت کرتا ہے اسی لئے بعض عارفین نے کہا ہے کہ ہرنفس کے اندر وہ بات پوشیدہ ہے جسے فرعون نے یہ کہتے ہوئے ظاہر کیا تھا کہ میں تمہار سب سے بڑا رب ہوں۔
فمن عرف الله تعالى عرف أنه يفعل ما يشاء ولا يبالي ويحكم ما يريد ولا يخاف قرب الملائكة من غير وسيلة سابقة وأبعد إبليس من غير جريمة سالفة [إحياء علوم الدين للغزالي: 4/ 168]۔
جو اللہ کو پہچان لے اسے معلوم ہوگا کہ اللہ بغیرکسی پرواہ کے جو چاہتا ہے کرتا ہے اوربغیر کسی خوف کے جوچاہتا ہے حکم دیتاہے ، اللہ نے فرشتوں کو ان کی بغیرکسی عبادت کے مقرب بنالیا اور ابلیس کو اس کے بغیر کسی جرم کے بھگا دیا۔
یہ ساری باتیں امام غزالی کی صرف ایک کتاب ’’الاحیا ‘‘ میں موجود ہیں ، اس کتاب میں اس طرح کی بہت سی باتیں ہیں بعض باتوں کو خود امام غزالی نے پیش کیا اوربعض باتوں کو دیگر گمراہ لوگوں سے برضاء ورغبت نقل کیا ، اب اگر شیخ الاسلام رحمہ اللہ نے اس طرح کی باتوں کی تردید کردی تو کیا یہ امام غزالی کی توہین ہے؟؟؟؟؟؟؟؟

اگر تردید ہی توہین ہے تو جمشید صاحب بتلائیں کہ امام غزالی کی ان باتوں سے متعلق ان کا کیا موقف ہے؟؟؟؟؟
ویسے ان کے بزرگوں کا کیاموقف ہے یہ ہمیں معلوم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

ذرج ذیل لنک بھی دیکھ لئے جائیں:
ما أفضل كتاب يبين (أخطاء)أبي حامد الغزالي - ملتقى أهل الحديث
أرجو رفع كتب تتكلم عن الغزالي تبين أخطاءه - ملتقى أهل الحديث

بقول امام غزالی ابوحنیفہ مجتہد نہیں تھے۔

أبو حامد محمد بن محمد الغزالي الطوسي (المتوفى: 505) نے کہا:
وأما مالك فكان من المجتهدين نعم له زلل في الاسترسال على المصالح وتقديم عمل علماء المدينة وله وجه كما ذكرناه من قبل وأما أبو حنيفة فلم يكن مجتهدا لأنه كان لا يعرف اللغة وعليه يدل قوله ولو رماه بأبو قبيس وكان لا يعرف الأحاديث ولهذا ضري بقبول الأحاديث الضعيفة ورد الصحيح منها ( المنخول من تعليقات الأصول ص: 581)

میرے خیال سے احناف کو امام غزالی کی اس بات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے اور اگر امام غزالی کی اس بات کا انکار کردیا جائے تو امام غزالی کی شان میں بڑی گستاخی ہوگی۔

جاری ہے۔۔۔۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,000
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
773
امام ابوحنیفہ کا جگر


اورایک موقع پر کہاکہ حضرت علی نے کتاب اللہ کی مخالفت کی ۔ یہ ان کاہی جگر تھا۔
کتاب اللہ کی مخالفت والی بات کا جواب تو مفصل دیا جاچکاہے ، یہاں آپ نے جگرکی ناپ تول بھی شروع کردی اس لئے اس کے تعلق سے بھی ہم کچھ عرض کرنا ضروری سمجھتےہیں۔

جمشید صاحب بے سروپا باتوں کو بنیاد بنا کر شیخ الاسلام کا جگر تول رہے ہیں ، کیا خیال ہے اگر ہم بھی بے سرو پا نہیں بلکہ ثابت شدہ باتوں کی بنیاد پر ابوحنیفہ کے جگر کا جائزہ پیش کردیں ، تو ملاحظہ ہو:

خلیفہ اول ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ اورابوحنیفہ کا جگر۔
امام عبد الله بن أحمد بن حنبل رحمه الله (المتوفى:290) نے کہا:
حدثني إبراهيم بن سعيد نا أبو توبة عن أبي إسحاق الفزاري قال كان أبو حنيفة يقول إيمان إبليس وإيمان أبي بكر الصديق رضي الله عنه واحد قال أبو بكر يا رب وقال إبليس يا رب[السنة لعبد الله بن أحمد: 1/ 219 ، قال محقق الکتاب محمد سعيد سالم القحطاني :اسنادہ صحیح]۔
امام فزاری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابوحنیفہ کا کہنا تھا کہ ابلیس کا ایمان اور ابوبکررضی اللہ عنہ کا ایمان یکساں تھا ، ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے کہا اے میرے رب !اور ابلیس نے بھی کہا ہے کہ اے میرے رب ! !

خلیفہ دوم عمرفارق رضی اللہ عنہ اورابو حنیفہ کا جگر۔
خطیب بغدادی رحمہ اللہ (المتوفى:643) نے کہا:
أخبرنا ابن رزق، أَخْبَرَنَا أَحْمَد بْن جعفر بْن سلم، حَدَّثَنَا أحمد بن علي الأبار، حدّثنا محمّد بن يحيى النّيسابوريّ- بنيسابور- حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرِ عَبْدُ اللَّه بْنُ عَمْرِو بن أبي الحجّاج ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ: كُنْتُ بِمَكَّةَ- وَبِهَا أَبُو حَنِيفَةَ- فَأَتَيْتُهُ وَعِنْدَهُ نَفَرٌ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ مَسْأَلَةٍ، فَأَجَابَ فِيهَا، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: فَمَا رِوَايَةٌ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ؟ قَالَ: ذَاكَ قَوْلُ شَيْطَانٍ. قَالَ: فَسَبَّحْتُ، فَقَالَ لِي رَجُلٌ: أَتَعْجَبُ؟ فَقَدْ جَاءَهُ رَجُلٌ قَبْلَ هَذَا فَسَأَلَهُ عَنْ مَسْأَلَةٍ فَأَجَابَهُ. قال: فَمَا رِوَايَةٌ رُوِيَتْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ» ؟ فَقَالَ: هَذَا سَجْعٌ. فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: هَذَا مَجْلِسٌ لا أَعُودُ فِيهِ أَبَدًا. [تاريخ بغداد:13/ 388 ، السنة لعبد الله بن أحمد 1/ 226 واسنادہ صحیح]۔
بخاری و مسلم کے ثقہ راوی عبد الوارث بن سعيد بن ذكوان کہتے ہیں کہ : میں مکہ میں تھااور وہاں ابوحنیفہ بھی تھے ، تو میں بھی ان کے پاس آیا اس وقت وہاں اورلوگ بھی تھے ، اسی بیچ ایک شخص نے ابوحنیفہ سے ایک مسئلہ پوچھا جس کا ابوحنیفہ نے جواب دیا ، جواب سن کراس شخص نے کہا کہ پھر عمربن الخطاب سے مروی روایت کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں تو ابوحنیفہ نے کہا کہ یہ تو شیطان کی بات ہے ، اس پر انہوں نے سبحان اللہ کہا ، یہ سن کر ایک شخص نے کہا کہ کیا تمہیں تعجب ہورہا ہے ؟؟؟ ارے ابھی اس سے پہلے بھی ایک صاحب نے سوال کیا تھا جس کا ابوحنیفہ نے جواب دیا تو سائل نے کہا کہ پھر آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث کے بارے میں کیا کہتے ہیں جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ» ؟؟؟؟تو ابوحنیفہ نے کہا کہ یہ تو تک بندی ہے ۔ یہ سب سن کرمیں میں نے اپنے دل میں کہا کہ میں ایسی مجلس میں آئندہ کبھی نہیں آؤں گا۔

راوی اسلام ابوہریرہ و خادم رسول انس رضی عنہما اور ابو حنیفہ کا جگر۔
ابوھریرہ اور انس رضی اللہ عنہ کو غیر فقیہ کس نے کہا؟؟؟؟؟ یہاں آپ کو جگر کے ناپ تول کی ضرورت نہیں پڑی ۔
ابن تیمیہ نے بالفرض کسی صحابی کو بعض دفعہ غلط کہہ دیا تو امام ابوحنیفہ کے بارے میں کیا کہو گے اس امام نے تو مکمل طور پر بعض صحابہ کو غیر فقیہ کہہ دیا!!!

ایمان آدم علیہ السلام اور ابوحنیفہ کا جگر۔
امام يعقوب بن سفيان،الفسوي، (المتوفى: 277) نے کہا:
حدثني أبو بكر عن أبي صالح الفراء عن الفزاري قَال : قال أبو حنيفة : ايمان آدم وايمان ابليس واحد ، قال ابليس: رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي، وقال: رَبِّ فَأَنْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ ، وقال آدم: رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا.[المعرفة والتاريخ للفسوي: 2/ 788 واسنادہ صحیح]۔
امام فزاری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابوحنیفہ نے کہا : آدم علیہ السلام کا ایمان اور ابلیس کاایمان یکساں ہے ، ابلیس نے کہا ’’اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراه کیا ہے‘‘نیزابلیس نے کہا :’’اے میرے رب! مجھے اس دن تک کی ڈھیل دے کہ لوگ دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں‘‘ اورآدم علیہ السلام نے بھی کہا :’’اے رب، ہم نے اپنے اوپر ستم کیا‘‘

حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوحنیفہ کا جگر۔
امام عبد الله بن أحمد بن حنبل رحمه الله (المتوفى:290) نے کہا:
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ، ثنا أَبُو تَوْبَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْفَزَارِيِّ، قَالَ " حَدَّثْتُ أَبَا حَنِيفَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَدِيثٍ فِي رَدِّ السَّيْفِ فَقَالَ: هَذَا حَدِيثُ خُرَافَةٍ "[السنة لعبد الله بن أحمد: 1/ 207 ، قال محقق الکتاب محمد سعيد سالم القحطاني :رجاله ثقات]۔
امام ابواسحاق فزاری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوحنیفہ کےسامنے (مسلمانوں کے خلاف ) تلوار نہ اٹھانے سے متعلق حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیان کی تو ابوحنیفہ نے کہا یہ بکواس حدیث ہے۔
امام عبد الله بن أحمد بن حنبل رحمه الله (المتوفى:290) نےدوسری سند سےکہا:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ، نا أَبُو صَالِحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْفَزَارِيَّ، يَقُولُ «حَدَّثْتُ أَبَا حَنِيفَةَ، بِحَدِيثٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَدِّ السَّيْفِ فَقَالَ هَذَا حَدِيثُ خُرَافَةٍ» [السنة لعبد الله بن أحمد: 1/ 219، قال محقق الکتاب محمد سعيد سالم القحطاني :إسناده حسن ]۔
امام ابواسحاق فزاری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوحنیفہ کےسامنے (مسلمانوں کے خلاف ) تلوار نہ اٹھانے سے متعلق حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیان کی تو ابوحنیفہ نے کہا یہ بکواس حدیث ہے۔
امام ابن حبان رحمه الله (المتوفى:354)نے کہا:
اخبرنا الثقفي قال : سمعت محمد بن سهل بن عسكر يقول : سمعت أبا صالح الفراء يقول : سمعت أبا إسحاق الفزارى يقول : كنت عند أبي حنيفة فجاءه رجل فسأله عن مسألة ، فقال فيه فقلت : إن النبي عليه الصلاة والسلام قال : كذا ، وكذا ، قال : هذا حديث خرافة[المجروحين لابن حبان: 2/ 330 واسنادہ صحیح]۔
امام ابواسحاق فزاری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں ابوحنیفہ کے پاس تھا اتنے میں ایک شخص آیا اورایک مسئلہ کے بارے میں سوال کیا اورابوحنیفہ نے اس کا جواب دیا ، میں نے کہا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث اس طرح ہے ، اس پر ابوحنیفہ نے کہا کہ یہ بکواس حدیث ہے۔
قارئین یہ ہے امام ابوحنیفہ کے جگر کاحال !!!!!!!
ان تمام حقائق کے ہوتے ہوئے جمشیدصاحب اوران کے بزرگان بجائے اس کے ابوحنیفہ کو متشدد بتلائیں ، بلاوجہ ابن تیمیہ کو مطعون کررہے ہیں ، حالانکہ محدثین نے یہ باتیں سن کر صاف بتادیا کہ ابوحنیفہ کیسے تھے ، مثلا :

امام عبد الله بن أحمد بن حنبل رحمه الله (المتوفى:290) نے کہا:
حدثني إسحاق بن منصور الكوسج ثنا محمد بن يوسف الفريابي قال سمعت سفيان الثوري يقول قيل لسوار لو نظرت في شيء من كلام أبي حنيفة وقضاياه فقال كيف أقبل من رجل يؤت الرفق في دينه [السنة لعبد الله بن أحمد: 1/ 190، قال محقق الکتاب محمد سعيد سالم القحطاني :اسنادہ صحیح]
امام فریابی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے امام سفیان ثوری رحمہ اللہ کو کہتے ہوئے سنا کہ امام سوار رحمہ اللہ سے کہا گیا کہ آپ ابوحنیفہ کی باتوں کا جائزہ لے لیتے تو بہتر تھا ، اس پر امام سوار رحمہ اللہ نے کہا کہ میں ایسے شخص کی باتیں کیسے قبول کرسکتا ہوجس کے دین میں نرمی ہی نہ ہو۔
یعنی ابوحنیفہ کے پاس جو دین تھا اس میں نرمی کی تعلیم ہی نہیں تھی یعنی ابوحنیفہ بڑے متشدد تھے ۔
یہ ہے حقیقت مگر کیا کیا جائے کہ بجائے اس کے اپنے امام کا جگر تولیں ، مفت میں ابن تیمیہ کو بدنام کررہے ہیں۔

قارئین غورکریں !
جمشید صاحب کو ابن تیمیہ سے متعلق بے بنیاد باتیں ملی اور اسی کی روشنی میں موصوف ابن تیمیہ کا جگر تولنے لگے لیکن ہمیں صحیح سندوں کے ساتھ ابوحنیفہ سے متعلق مذکورہ باتیں مل رہی ہیں ، اب بتلائیں کہ ہم کیا کریں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

نیز سوچیں کہ اس طرح کی باتیں اگر ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے متعلق احناف کو مل جاتیں تو وہ کیا کرتے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,000
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
773
مذکورہ الزامات حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے نہیں لگائے


جمشیدصاحب نے مذکورہ الزامات اس طرح پیش کئے ہیں کہ پڑھنے والے کو یہ غلط فہمی ہوسکتی ہے کہ یہ سارے الزامات حافظ ابن حجررحمہ اللہ کے ہیں !!! لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ الزامات حافظ ابن حجررحمہ اللہ کے لگائے ہوئے نہیں ہیں بلکہ حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے صرف نقل کیا ہے ۔
جمشید صاحب کی تحریرسے اقتباسات ملاحظہ ہوں:
ومن ثم نسب أصحابه إلى الغلو فيه واقتضى له ذلك العجب بنفسه حتى زها على أبناء جنسه واستشعر أنه مجتهد فصار يرد على صغير العلماء وكبيرهم قويهم وحديثهم حتى انتهى إلى عمر فخطأه في شيء فبلغ الشيخ إبراهيم الرقي فأنكر عليه فذهب إليه واعتذر واستغفر وقال في حق علي أخطأ في سبعة عشر شيئا ثم خالف فيها نص الكتاب منها اعتداد المتوفى عنها زوجها أطول الأجلين وكان لتعصبه لمذهب الحنابلة يقع في الأشاعرة حتى أنه سب الغزالي فقام عليه قوم كادوايقتلونه۔۔۔۔۔۔۔۔(1/179)
حافظ ابن حجر کیاکہہ رہے ہیں غورکیاکفایت اللہ صاحب۔اوریہ صرف حافظ ابن حجر ہی کاکہنانہیں ہے بلکہ دیگر افراد نے بھی کہاہے ۔
ویسے بقول ابن حجر حضرت ابن تیمیہ نے 17مسائل بتائے ہیں اورایک موقع پر کہاکہ حضرت علی نے کتاب اللہ کی مخالفت کی ۔ یہ ان کاہی جگر تھا۔ جیساکہ الدرالکامنہ میں موجود ہے۔ اورایک موقع پر تو حضرت عمرکی غلطی بھی بیان کی تھی۔
اسی طرح حافظ ابن حجر کی وہ بات بھی یاد کرلیجئے کہ رافضی کی تردید مین وہ حضرت علی کی تنقیص تک جاپہنچے۔
جمشید صاحب نے ان منقولہ عبارات کو ایسے اسلوب میں پیش کیا ہے کہ پڑھنے والا یہی سمجھے گا کہ یہ سب کچھ حافظ ابن حجررحمہ اللہ کہہ رہے ہیں ، جبکہ ایسا نہیں ہے، اس طرح بغیر کسی وضاحت کے عبارات نقل کرنا میرے خیال سے تدلیس ہی کی ایک قسم ہے۔

درحقیت یہ ساری باتیں حافظ ابن حجر نے ’’الآقْشِهْري‘‘ نامی سیاح سے نقل کی ہیں یہ خود حافظ ابن حجر کا اپنا کلام نہیں ہے حافظ ابن حجر نے ان عبارات کے نقل سے قبل صاف طورسے لکھا:
وقال الأقشهري في رحلته في حق ابن تيمية ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ومن ثم نسب أصحابه إلى الغلو فيه واقتضى له ذلك العجب بنفسه حتى زها على أبناء جنسه واستشعر أنه مجتهد فصار يرد على صغير العلماء وكبيرهم قويهم وحديثهم حتى انتهى إلى عمر فخطأه في شيء فبلغ الشيخ إبراهيم الرقي فأنكر عليه فذهب إليه واعتذر واستغفر وقال في حق علي أخطأ في سبعة عشر شيئا ثم خالف فيها نص الكتاب منها اعتداد المتوفى عنها زوجها أطول الأجلين وكان لتعصبه لمذهب الحنابلة يقع في الأشاعرة حتى أنه سب الغزالي فقام عليه قوم كادوا يقتلونه[الدرر الكامنة لابن حجر: 1/ 180]۔

اورمولوی لکھنوی نے بھی جہان ان باتوں کو نقل کیا وہے وہاں یہ صراحت کی ہے کہ حافظ ابن حجر نے یہ باتیں ’’الآقْشِهْري‘‘ سے نقل کی ہیں، لکھنوی صاحب لکھتے ہیں:
وقال ابن حجر ايضاً نقلاعن رحلة الاقشهري حتى زها على أبناء جنسه واستشعر أنه مجتهد فصار يرد على صغير العلماء وكبيرهم قويهم وحديثهم حتى انتهى إلى عمر فخطأه في شيء فبلغ الشيخ إبراهيم الرقي فأنكر عليه فذهب إليه واعتذر واستغفر وقال في حق علي أخطأ في سبعة عشر شيئا ثم خالف فيها نص الكتاب منها اعتداد المتوفى عنها زوجها أطول الأجلين وكان لتعصبه لمذهب الحنابلة يقع في الأشاعرة حتى أنه سب الغزالي فقام عليه قوم كادوا ، يقتلونه [إمام الكلام في القراءة خلف الإمام (3/ 14)]۔

جب یہ وضاحت ہوگی کہ ان باتوں کو کہنے والے ’’الآقْشِهْري‘‘ ہیں تو عرض ہے کہ اس ’’الآقْشِهْري‘‘ کی توثیق یا تعدیل سے متعلق کوئی بات کتب رجال میں نہیں ملتی ۔
الدرر الكامنة لابن حجر: 5/ 36، ذيل التقييد في رواة السنن والأسانيد (1/ 40) ، الأعلام للزركلي (5/ 325) اور العقد الثمين (1/286) وغیرہ میں ان کے حالات ملتے ہیں مگر ان کی ثقاہت تو درکنار ان کے عدالت سے متعلق بھی کچھ نہیں ملتا ہے۔

بلکہ امام تقي الدين محمد بن أحمد الحسني الفاسي المكي (المتوفی:832) نے تو ان پر ان الفاظ میں جرح کی ہے :
وله عناية كبيرة بهذا الشأن ؛ إلا أنه لم يكن فيه نجيباً ؛ لأن له تعاليق مشتملة على أوهام فاحشة [العقد الثمين (1/286)]۔

لہٰذا ’’الآقْشِهْري‘‘ نام کا یہ سیاح بذات خود مجروح ہے۔
اورمجروح لوگوں کے نقد کو خود جمشیدصاحب بھی قابل قبول نہیں سمجھتے۔
چنانچہ حافظ ابن حجر نے نقل کیا کہ:
وقال مسلمة بن قاسم الأندلسي في كتاب الصلة كان ثقة جليل القدر فقيه البدن عالما باختلاف العلماء بصيرا بالتصنيف وكان يذهب مذهب أبي حنيفة وكان شديد العصبية فيه[لسان الميزان لابن حجر: 1/ 276]۔

اس عبارت میں مسلمہ بن قاسم نے امام طحاوی کو سخت حنفی متعصب بتلایا ہے ۔
جمشید صاحب مسلمہ بن قاسم کے اس تبصرہ کو رد کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
مسلمہ بن قاسم القرطبی نے بھی امام طحاوی پر تعصب کا الزام لگایاہے لیکن افسوس کہ خود ان کی ذات معرض تنقید ہے اورحافظ حاذہبی نے سیراعلام النبلاء میں جوان کا تذکرہ لکھاہے اس سے پتہ چلتاہے کہ وہ اس لائق نہیں کہ ان کی تنقید پر کچھ بھی توجہ دی جائے۔امام طحاوی حیات وخدمات
عرض ہے کہ اسی اصول کے تحت شیخ الاسلام کے خلاف اس مجروح سیاح کی منقولہ باتیں بھی قطعا قابل التفات نہیں ، مزید یہ ہے کہ یہ مجروح سیاح ان باتوں کو نقل کرنے میں منفرد ہے، دیگر لوگوں اس طرح کی بکواس قطعا نہیں پیش کی اس لئے اس کی باتیں یکسر مردود ہیں۔


جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,000
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
773
امام طحاوی (المتوفى: 321) پر ظلم


میرے خیال میں تویہ سب ان کی حدت مزاجی کاہی کرشمہ تھا۔ورنہ ایسانہیں کہ ان سے علم وفن مین ان سے بڑے عالم نہیں گزرے۔حافظ ابن عبدالبر امام طحاوی وغیرہ کامقام ان سے بلند وبالاہے لیکن اس طرح کے الفاظ کسی نے بھی نہیں کہے۔
آخر کار دل کی بات زبان پر آہی گئی ابھی تک آپ نسبتا حدت کی بات کررہے ، اوراب حدت کا کرشمہ بھی دکھانے لگے ، خیر اس بارے میں تو باتیں ہوچکی ہیں ۔
یہاں آپ نے امام طحاوی کی شان میں بلاوجہ غلو کردیا ، اس کے بارے میں ہم کچھ عرض کریں گے۔

امام طحاوی کا بلندمقام آپ کے نظریے کے اعتبار سے دو حیثیت سے ہوسکتاہے۔
  • فقہ حدیث میں بلندمقام ۔
  • علم حدیث میں بلند مقام۔

جہاں تک فقہ حدیث کی بات ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ موصوف ایک فقیہ تھے مگر ان کی فقاہت کا موازنہ ابن تیمیہ کی فقاہت سےکرنا ایک لطیفہ ہونے کے ساتھ ساتھ خود امام طحاوی پر بہت بڑا ظلم ہے، اللہ رحم کرے !! کہاں امام ابن تیمیہ اورکہاں امام طحاوی !!!!

آپ تدوین فقہ کو فقاہت کی دلیل سمجھتے ہیں تو کیا یہ بتلانے کی کوشش کریں گے کہ فقہ طحاوی کا مجموعہ کہاں ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہمیں تو ان کی فقاہت فقط ان کی چندکتابوں میں ہی نظر آتی ہے۔
اس کے برخلاف ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کوئی بھی کتاب اٹھاکر دیکھ لیں فقاہت کی ایک شاہکار ہے۔
نیز صرف ان کافتاوی ہی امام طحاوی کی ساری کتابوں پر بھاری ہے۔

آپ نے ابن تیمیہ پررد کرتے ہوئے حافظ ابن حجر کی منقولہ بات کو خود ابن حجر کی بات کہا ہے تو آئیے ہم بھی حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی کتاب سے کچھ اقتباسات پیش کرتے ہیں ، آپ یہاں بھی اپنے اصول کے مطابق اسے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ہی کا کلام سمجھ لیں:

پہلی گواہی:

حافظ ابن حجر(المتوفى:852)رقم طراز ہیں:
وكان يذهب مذهب أبي حنيفة وكان شديد العصبية فيه [لسان الميزان لابن حجر: 1/ 276]۔
امام طحاوی ، ابوحنیفہ کے مذہب پر کاربندتھے اور اس میں سخت متعصب تھے۔
حافظ ابن حجر کی منقولہ عبارتوں کو ابن حجر کی عبارات بتلانے والے اپنے اصول کے مطابق غور کریں کہ ابن حجررحمہ اللہ کے نزدیک امام طحاوی سخت متعصب ہیں ، اس طرح کے متعصبین تو عام اہل علم کے مقام کو بھی نہیں پہنچ سکتے ، ابن تیمیہ کا مقام تو بہت دور کی بات ہے۔

ویسے ہم انصاف کا خون نہیں کریں گے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ قول مَسْلَمَة بن القاسم القُرْطُبي. (المتوفى: 353)کا ہے لیکن مسلمہ بن قاسم مذکورہ بات میں منفرد نہیں بلکہ دیگرلوگوں نے بھی یہ بات کہی ہے۔

تنبیہ:
امام أبو الوليد، ابن الفرضي (المتوفى: 403) نے کہا:
وسَمِعْتُ من ينسبه إلى الكذب.وسألت محمد بن أحمد بن يحيى القَاضِي عنه فقالَ لِي: لم يكن كَذّاباً[تاريخ علماء الأندلس لابن الفرضي: 2/ 130]۔

عرض ہے کہ ابن الفرضی نے کذب کا الزام لگانے والے کا نام نہیں بتلایا ہے اورنہ ہی اس قول سے موافقت ظاہر کی ہے لہذا یہ جرح مردود ہے ، مزید یہ کہ آگے ابن یحیی القاضی نے اس الزام کی تردید بھی کردی ہے۔

بعض لوگوں نے اس پر تشبیہ کا الزام بھی لگایا ہے مگر حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس کی تردید کرتے ہوئے کہتے ہیں:
وقيل كان من المشبهة روى عن أبي جعفر الطحاوي وأحمد بن خالد بن الحباب انتهى قلت هذا رجل كبير القدر ما نسبه إلى التشبيه إلا من عاداه[لسان الميزان لابن حجر: 6/ 35]۔

الغرض یہ کہ مسلمہ بن القاسم نیک بزرگ تھے مگر روایت میں ضعیف ہیں ، لیکن مذکورہ بات میں مسلمہ بن القاسم منفرد نہیں ہیں دیگر لوگوں نے بھی اس کی تائید کی ہے۔

دوسری گواہی:
أبو بكر محمد بن معاوية بن الأحمر القرشي رحمه الله(المتوفى: 358)نے کہا:
دخلت مصر قبل الثلاث مائة وأهل مصري يرمون الطحاوي بأمر عظيم فظيع يعني من جهة أمور القضاء أو من جهة ما قيل أنه أفتى به أبا الجيش من أمر الخصيان قال وكان يذهب مذهب أبي حنيفة لا يرى حقا في خلافه [لسان الميزان لابن حجر: 1/ 276]۔

تیسری گواہی :
امام بيهقي رحمه الله (المتوفى:458)نے کہا:
قَالَ الشَّيْخُ أَحْمَدُ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَحِينَ شَرَعْتُ فِي هَذَا الْكِتَابِ بَعَثَ إِلَيَّ بَعْضُ إِخْوَانِي مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ بِالْحَدِيثِ بِكِتَابٍ لِأَبِي جَعْفَرٍ الطَّحَاوِيِّ رَحِمَنَا اللَّهُ وَإِيَّاهُ وَشَكَا فِيمَا كَتَبَ إِلَيَّ مَا رَأَى فِيهِ مِنْ تَضْعِيفِ أَخْبَارٍ صَحِيحَةٍ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ بِالْحَدِيثِ حِينَ خَالَفَهَا رَأْيُهُ , وَتَصْحِيحِ أَخْبَارٍ ضَعِيفَةٍ عِنْدَهُمْ حِينَ وَافَقَهَا رَأْيُهُ [معرفة السنن والآثار للبيهقي: 1/ 219]۔

چوتھی اور گھرکی گواہی :
علاوازیں ،گذشتہ مراسلات میں عبدالحیی لکھنوی کا یہ اعتراف گذر چکا ہے کہ طحاوی صاحب فقہ میں جدل و کٹ حجتی بھی کرتے تھے ،چنانچہ:

مولانا عبدالحیی لکھنوی(المتوفى:1304) امام طحاوی سے متعلق لکھتے ہیں :
قدسلک فيه مسلک الإنصاف و تجنب عن طريق الإعتساب إلافي بعض المواضع قد عزل النظر فيها عن التحقيق و سلک مسلک الجدل والخلاف الغيرالأنيق کمابسطته في تصانيفي في الفقه. [الفوائد البهية فى تراجم الحنفية لعبدالحیی اللکنوی : ص ٣٣]۔

اب ذرا غورکریں کہ تعصب ، کٹ حجتی جیسے اوصاف کے حامل لوگ عام اہل علم کے برابر بھی نہیں پہنچ سکتے ابن تیمیہ رحمہ اللہ جیسی شخصیت تو بہت دور کی بات ہے۔

جہاں تک بات ہے علم حدیث میں ان کے مقام کی تو اس میں بھی کوئی شک نہیں امام طحاوی محدث تھے ، مگر اس میدان میں بھی وہ ابن تیمیہ سے کوسوں دور ہے۔

امام بيهقي رحمه الله (المتوفى:458)نے کہا:
قَالَ الشَّيْخُ أَحْمَدُ: وَنَحْنُ إِنَّمَا اعْتَمَدْنَا فِي الْبَابِ عَلَى مَا مَضَى وَحَدِيثُ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ يُؤَكِّدُهُ إِلَّا أَنَّ هَذَا الشَّيْخَ لَعَلَّهُ سَمِعَ شَيْئًا فَلَمْ يُحْكِمْهُ، فَأَرَدْتُ أَنْ أُبَيِّنَ خَطَأَهُ فِي ذَلِكَ، وَقَدْ سَكَتَ عَنْ كَثِيرٍ مِنْ أَمْثَالِ ذَلِكَ، فَبَيَّنَ فِي كَلَامِهِ أَنَّ عِلْمَ الْحَدِيثِ لَمْ يَكُنْ مِنْ صِنَاعَتِهِ، وَإِنَّمَا أَخَذَ الْكَلِمَةَ بَعْدَ الْكَلِمَةِ مِنْ أَهْلِهِ، ثُمَّ لَمْ يُحْكِمْهَا، وَبِاللَّهُ التَّوْفِيقُ،[معرفة السنن والآثار للبيهقي: 1/ 406]۔

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے بارے میں امام ذہبی رحمہ اللہ نے کہا:
قلت:وله خبرة تامة بالرجال وجرحهم وتعديلهم وطبقاتهم، ومعرفة بفنون الحديث، وبالعالي والنازل، والصحيح والسقيم، مع حفظه لمتونه الذي انفرد به. فلا يبلغ أحدٌ في العصر رتبته، ولا يقاربه، وهو عجب في استحضاره واستخراج الحجج منه، وإليه المنتهى في عزوه إلى الكتب الستة والمسند؛ بحيث يصدق عليه أن يقال: كل حديثٍ لا يعرفه ابن تيمية فليس بحديث.[الدرة اليتيمية في السيرة التيمية للذهبي: ص: 3]۔

یہی شیخ الاسلام ،علم حدیث میں طحاوی صاحب کی بے بضاعتی کے بارے میں کہتے ہیں:
والطحاوي ليست عادته نقد الحديث كنقد أهل العلم ولهذا روى في شرح معاني الآثار الأحاديث المختلفة وإنما يرجح ما يرجحه منها في الغالب من جهة القياس الذي رآه حجة ويكون أكثرها مجروحا من جهة الإسناد لا يثبت ولا يتعرض لذلك فإنه لم تكن معرفته بالإسناد كعرفة أهل العلم به وإن كان كثير الحديث فقيها عالما[منهاج السنة النبوية 8/ 196]۔



داخلی شہادتیں:


الف:
ردشمس والی موضوع من گھڑت حدیث کو موصوف نے حسن کہہ دیا ، یہ حدیث طحاوی صاحب ہی کی کتاب سے ملاحظہ ہو:
امام طحاوی صاحب فرماتے ہیں:
حدثنا أبو أمية قال حدثنا عبيد الله بن موسى العبسي قال حدثنا الفضيل بن مرزوق عن إبراهيم بن الحسن عن فاطمة بنت الحسين عن أسماء ابنة عميس قالت كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يوحى إليه ورأسه في حجر علي فلم يصل العصر حتى غربت الشمس فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم صليت يا علي قال لا فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم اللهم إنه كان في طاعتك وطاعة رسولك فاردد عليه الشمس قالت أسماء فرأيتها غربت ثم رأيتها طلعت بعدما غربت [شرح مشكل الآثار ـ الطحاوى 3/ 77 باب بيان مشكل ما روي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم في مسألته الله عز وجل أن يرد الشمس عليه بعد غيبوبتها ورد الله عز وجل إياها عليه وما روي عنه مما يوهم من توهم مضاد ذلك ، ]۔
اسماء بنت عمیس فرماتی ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پروحی ہورہی تھی اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک علی رضی اللہ عنہ کی گود میں تھا ، چنانچہ علی رضی اللہ عنہ عصر کی نماز پڑھ ہی نہیں سکے یہاں تک سورج غروب ہوگیا ، تواللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : اے علی ! کیا تم نے نماز پڑھ لی؟ علی نے جواب دیا :نہیں ! تواللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دعاکی کہ اے اللہ ! یہ علی تیری اور تیرے رسول کی اطاعت میں تھا ، لہذا اس کے لئے سورج پلٹا دے !اسماء کہتی ہیں کہ : میں نے سورج کو ڈوبتے ہوئے دیکھا تھا تھا ، پھر میں نے دیکھا کہ سورج دوبارہ نکل آیا حالانکہ وہ ڈوب چکا تھا۔
اس حدیث کا موضوع ومن گھڑت ہونا اس کے الفاظ ہی سے ظاہر ہے، پھر بھی طحاوی صاحب نے اس کی تحسین کردی ۔
یہ ایک واضح دلیل ہے کہ موصوف علم حدیث میں کوئی خاص درک نہیں رکھتے ۔
ممکن ہے کہا جائے کہ کون سا ایسا محدث ہے جس سے احادیث پر حکم لگانے میں غلطی نہ ہوئی ہو تو عرض ہے کہ طحاوی صاحب کا معاملہ الگ ہے ، عام محدثین کے ساتھ بہت سارے عذر ہوتے ہیں مثلا کسی ایک ہی طریق سے آگاہی ہوئی اور دوسرے طریق سے مطلع نہ ہوئے وغیرہ وغیرہ۔
مگر رد شمس والی والی حدیث کا تو کوئی ایک طریق بھی صحیح نہیں ہے ۔
یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ طحاوی صاحب کی یہ تصحیح ان کے تساہل کا نتیجہ ہے جیساکہ امام ترمذی و امام حاکم رحمہما اللہ سے تساہل کے سبب حکم حدیث میں چوک ہوئی ہے اس لئے کہ امام ترمذی اور اورامام حاکم کی فنی مہارت ناقابل انکار دلائل سے ثابت ہے اس لئے اہل علم نے انہیں صرف متساہل کہا ہے نہ کے علم رجال سے ناواقف، لیکن طحاوی صاحب کے بارے میں ان کی توثیق کے علاوہ ایسی کوئ بات نہیں ملتی جس سے علم اسناد میں بھی موصوف کی مہارت کا پتہ چلے، لہذا مذکورہ موضوع حدیث کی تحسین طحاوی صاحب کی اس فن میں عدم مہارت ہی کا نتیجہ ہے۔


ب:
صفت صلاۃ سے متعلق ابوحمیدساعدی رضی اللہ عنہ کی مشہور حدیث ہے ، طحاوی صاحب نے اسے ضعیف کہہ دیا، اناللہ و انا الیہ راجعون۔
یہاں بھی ایسا ہی معاملہ ہے کیونکہ اس حدیث کی سند میں کوئی علت ہے ہی نہیں محض قیاس آرائی کرتے ہوئے موصوف نے اس حدیث کو ضعیف کہہ دیا ، طحاوی صاحب کی اس بے بنیاد تضعیف کی حقیقت جاننے کے لئے قارئین نورالعینین کی طرف مراجعت کریں۔

واضح رہے کہ ابوحمیدساعدی کی مذکورہ حدیث کو امام بخاری نے بھی راویت کیا ہے اورصحیح بخاری کی شرح میں ابن حجررحمہ اللہ نے بھی طحاوی صاحب کا رد کیا ہے۔
یہ ساری مصیبتیں طحاوی صاحب کے ساتھ اسی لئے ہیں کیونکہ موصوف علم اسناد میں بہت کمزورتھے ، اس فن میں ان کی جانکاری انتہائی محدود تھی۔

جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,000
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
773
الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے !دوسری بحث خود آپ نے شروع کی ہے موضوع تھا تقلید ، اس پر بات کرنے کے بجائے آپ شیخ الاسلام کی تحریر وں میں شدت دکھانے پر اتر آئے ، قصور آپ کا نہیں قصور آپ کے حکیم الامت کا ہے جنہوں نے ایسے مواقع کے لئے آپ کو یہ پڑیا عنایت کی ہے۔
میرایہ شک گہراہوتاجارہاہے کہ آج کل آنجناب کم سورہے ہیں اس لئے بیداری میں بھی پوری طرح بیدار نہیں رہتے بلکہ جوچاہتے ہیں لکھ دیتے ہیں بغیر غوروفکر کئے ہوئے۔
میرے خیال سے آپ کی اس بات کا جواب میں یہاں ضمنا دے چکا ہوں ۔

آپ نے ابن تیمیہ کاآدھاادھوراکلام نقل کیا۔ اس پر میں نے ایک مراسلہ لکھا۔ اس کے بعد آنجناب نے برادرم عبداللہ حیدر کے توجہ دلانے پر پوراکلام لکھا۔ غلطی کس کی ہے اس کو ہم نظرانداز کرتے ہیں۔
بات یہاں ختم ہوجاتی ۔آپ نے پھر سے مراسلہ بازی شروع کردی ۔ اورحضرت ابن تیمیہ کی شدت پسندی جوثبات شدہ حقیقت ہے اس پر بحث شروع کردی جس پر یہ بات آگے بڑھ رہی ہے اگر غوروفکر سے کام لیں گے توآنجناب پرپوری طرح واضح ہوجائے کہ آنجناب ہی البادی ہیں لہذا اظلم کے مصداق بھی ہیں۔والسلام
جواقتباس نقل کیا گیاتھا اس میں شدت کا نام ونشان نہیں ، پھر شدت کے تیر چلانا کس کی غلطی ہے ، اگر آپ نے خواہ مخواہ شدت کی بات نہ کی ہوتی تو موضوع سے ہٹ کر یہ بحث ہوتی ہی نہیں ۔
ہم نے ادھورا کلام نقل کیا تھا تو اس ادھورے پن کی تکمیل کی گذارش کی جاتی جیساکہ عبداللہ صاحب نے کیا تھا مگر آپ نے توشدت ہی کی بحث چھیڑ دی اوراپنے ساتھ میرا بھی اچھا خاصا وقت ضائع کیا اس کا ذمہ دار کون ہے؟؟؟


لطیفہ:
جمشید صاحب نے اسی محدث فورم پر یہاں پر شیخ الاسلام ابن تیمہ رحمہ اللہ کی ایک کتاب ’’الالفۃ بین المسلمین‘‘ کے کچھ اقتباسات پیش کئے ہیں ، عجیب بات ہے کہ ایک مقام پر انہیں شیخ الاسلام سے الفت و نرمی کی دعوت دی جاتی ہے اور دوسرے مقام پر خود انہیں کی عبارات کو پر تشدد بتلایا جاتا ہے !!
کیا جو شخصیت ’’الالفۃ بین المسلمین‘‘ جیسی کتاب لکھے اس کے اندروہ شدت ہوسکتی ہے جس کا الزام جشید صاحب لگارہے ہیں؟؟؟
میں نے شروع میں ہی اس کی وضاحت کردی تھی یہ اوربات ہے کہ ہمارے ایک محترم کو اس پراعتراض تھامیں نے وہ الفاظ حذف کردیئے ۔ویسے یہ تومزید قابل قدر بات ہونی چاہئے جب ابن تیمیہ جیسے حضرت اس موضوع پر لکھ رہے ہیں تو وہ زیادہ قابل قدر ہونی چاہئے جیسے متشدد ناقد رجال اگرکسی حدیث کی توثیق کرے تو وہ زیادہ قابل اخذ ہوتی ہے۔
کتنا عجیب وغریب قیاس ہے !!!!!!!!!
اور ہو بھی کیوں نہ آخر اہل الرائے جو ٹہرے !!
محترم ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مذکورہ تحریر کا کسی حدیث کی تصحیح یا کسی راوی توثیق سے قیاسا بھی کوئی تعلق نہیں بلکہ وہاں تو شیخ الاسلام نرمی کی تعلیم دیتے ہیں یعنی عین اسی بات کی مذمت کرتے ہیں جس سے آپ انہیں متصف کررہے ہیں جبکہ متشدد ناقدین جب کی روای کی توثیق کرتے ہیں تو اس میں تشدد کی مذمت نہیں ہوتی۔
کیا متشدد ناقدین کو بھی دیکھا ہے کہ کبھی وہ بھی دیگرمتشددین کو تشدد سے باز رہنے کی نصیحت کریں؟؟؟؟؟؟؟
یہ تو لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ والی بات ہوجائے گی !!!

بڑا فرق ہے دونوں میں۔
الغرض ابن تیمیہ رحمہ کا الفت و محبت کا درس دینا یہ بھی داخلی دلیل ہے کہ آپ متشدد نہیں۔


جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,000
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
773
سبکی اشعری (المتوفى:771) کا چہرہ


ایک ہم عصر اور عظیم شخصیت کی گواہی ملاحظہ ہو:
علامہ شمس الدين محمد بن أحمد بن عبد الهادي بن يوسف الدمشقي الحنبلي (المتوفى: 744ھ) فرماتے ہیں:
فوَاللَّه ثمَّ وَالله ثمَّ وَالله لم ير أَدِيم تَحت السَّمَاء مثل شيخكم علما وَعَملا وَحَالا وخلفا واتباعا وكرما وحلما فِي حق نَفسه وقياما فِي حق الله عِنْد انتهاك حرماته أصدق النَّاس عقدا وأصحهم علما وعزما وأنفذهم وَأَعْلَاهُمْ فِي انتصار الْحق وقيامه همة وأسخاهم كفا وأكملهم اتبَاعا لنَبيه مُحَمَّد صلى الله عَلَيْهِ وَسلم [العقود الدرية من مناقب شيخ الإسلام أحمد بن تيمية ص: 327]
کیاخوبصورت طریقہ کار ہے میٹھامیٹھاہپ ہپ کڑواکڑواتھوتھو۔ ان کے معاصرین میں ایک علامہ سبکی کابھی نام ہے وہ بھی بڑے عالم بلکہ درجہ اجتہاد پرفائز تھے ان کا کلام کیوں نہیں نقل کیاحضرت! یاآپ نے صرف امام ابوحنیفہ کے بارے میں ہی سیکھاہے کہ کتب جرح وتعدیل میں جوازقبیل جرح منقول ہو وہ نقل کردو اورجوازقبیل جرح نہ ہواس سے خاموشی اختیار کرلو۔
کیا خیال ہے کہ شیخ الاسلام سے متعلق سبکی کے اقوال نقل کرنے کے بجائے ہم خود سبکی سے متعلق دیگر اہل علم کے اقوال نقل کردیں ؟؟؟؟؟
توبتلائیں کہ سبکی سے متعلق ہم کون سا قول نقل کریں؟؟؟
کیا یہ قول نقل کرے کہ سبکی بڑا بے ادب اور اہل علم کے مقام ومرتبہ سے جاہل تھا ؟
یا یہ قول نقل کریں کہ سبکی پاپی اور شراب خور تھا؟؟
یا یہ قول نقل کریں کہ سبکی بدکار اورزناکار تھا؟؟؟

یہ لیں کچھ عبارتیں ملاحظہ ہوں:
محمد بن حسن وادي الصيادي لکھتے ہیں:
وکذا انکرو علی الشیخ تاج الدین السبکی رموه بالكفر واستحلال شرب الخمر وغیرہما وأتوا به مغلولاً مقيداً من الشام إلى مصر ومعه خلائق يشهدون عليه [قلادة الجواهر في سيرة الرفاعي وأتباعة الأكابر ص: ٢٠٦]۔
اسی طرح شیخ تاج الدین سبکی کی بھی لوگوں نے مذمت کی ،ان پرکفر ، اور شراب کو حلال سمجھنے اور اس جیسی برائیوں کا الزام لگایا ، اور انہیں باندھ اور جکڑ کر شام سے مصر لایا گیا ، ان کے ساتھ بہت سارے لوگ ان کے خلاف گواہی دینے کے لئے بھی موجود تھے۔
علام آلوسی صاحب روح المعانی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
ونقل الشيخ عبد الوهاب الشعرانى في كتابه ((الأجوبة المرضية)) : أن أهل زمانه رموه بالكفر واستحلال شرب الخمر والزنا وأنه كان يلبس الغيار والزنار بالليل ويخلعهما بالنهار ، وتحزبوا عليه وأتوا به مقيداً مغلولاً من الشام إلى مصر ، وجاء معه خلائق من الشام يشهدون عليه ؛ ثم تداركه اللطف على يد الشيخ جمال الدين الإسنوى . [جلاء العينين في محاكمة الأحمدين ص: 38]۔
ترجمہ: شیخ عبدالوہاب شعرانی نے اپنی کتاب ((الأجوبة المرضية)) میں نقل کیا کہ سبکی کے دور کے لوگوں نے اس پر کفر ، شراب نوشی کو حلال سمجھنے اور زناکاری کا الزام لگایا ہے، نیز یہ بھی کہ یہ شخص رات میں ذمیوں اور مجوسیوں کا لباس پہنتا تھا اور دن میں اتار دیتا تھا ، آخر کار لوگ اس کے خلاف جمع ہوگئے، اور اسے باندھ اورجکڑ کر شام سے مصر لے آئے ، اس کے ساتھ شام سے بہت سارے لوگ بھی اس کے خلاف گواہی دینے کے آگئے، بالاخر شیخ جمال الدین کی کرم فرمائی پر اسے عافیت ملی۔
سبکی سے متعلق مذکورہ الزامات کہاں تک صحیح ہیں اللہ ہی بہتر جانتا ہے ، ہم نے جمشیدصاحب کے اصول کے مطابق یہ سطور نقل کردئے ، کیونکہ وہ ابن تیمیہ کے تعلق سے جو چاہتے ہیں نقل کردیتے ہیں ۔

جمشیدصاحب لوگوں کو صرف یہ بتانا چاہتے ہیں کہ سبکی نے شیخ الاسلام کے تعلق سے کیا کہا ہے لیکن ہم قارئین کو یہ بھی بتائیں گے کہ سبکی صاحب نے امام ذہبی سے متعلق کیا کیا تبصرے کئے ہیں ، ذیل میں ہم صرف ان کی ایک کتاب سے چند ایسے اقتباسات پیش کرتے ہیں جن میں سبکی نے امام ذہبی کے خلاف سخت زبان استعمال کی ہے ، ملاحظہ ہو:

تاج الدين السبكي (المتوفى:771) نے لکھا:
وهذا شيخنا الذهبي رحمه الله تعالى من هذا القبيل له علم وديانة وعنده على اهل السنة تحامل مفرط لا يجوز ان يعتمد عليه [قاعدة في الجرح والتعديل ص: 43]۔
ترجمہ:اورہمارے شیخ ذہبی کا بھی یہی حال ہے ان کے پاس علم ودیانت ہے اورساتھ میں اہل سنت کے ساتھ حددرجہ زیادتی بھی ، ان پر اعتماد کرنا قطعا درست نہیں۔
تاج الدين السبكي (المتوفى:771) نے مزید لکھا:
وَكَانَ شَيخنَا وَالْحق أَحَق مَا قيل والصدق أولى مَا آثره ذُو السَّبِيل شَدِيد الْميل إِلَى آراء الْحَنَابِلَة كثير الإزراء بِأَهْل السّنة[طبقات الشافعية الكبرى للسبكي 9/ 103]۔
ترجمہ : اورہمارے شیخ ۔۔۔۔۔۔۔۔حق اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اسے بیان کیا جائے اورسچائی اس بات کے زیادہ قابل ہے کہ متلاشیان حق اسے فوقیت دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔(ذہبی) حنابلہ کی آراء کی طرف شدت سے مائل تھے ، اور اہل سنت کی بڑی توہین کرتے تھے۔
تاج الدين السبكي (المتوفى:771) نے مزید لکھا:
وَأما تَارِيخ شَيخنَا الذَّهَبِيّ غفر اللَّه لَهُ فَإِنَّهُ عَلَى حسنه وَجمعه مشحون بالتعصب المفرط لَا واخذه اللَّه فَلَقَد أَكثر الوقيعة فِي أهل الدّين أَعنِي الْفُقَرَاء الَّذين هم صفوة الْخلق واستطال بِلِسَانِهِ عَلَى كثير من أَئِمَّة الشافعيين والحنفيين وَمَال فأفرط عَلَى الأشاعرة ومدح فَزَاد فِي المجسمة هَذَا وَهُوَ الْحَافِظ المدره وَالْإِمَام المبجل فَمَا ظَنك بعوام المؤرخين [طبقات الشافعية الكبرى للسبكي 2/ 22]
ترجمہ: اورجہاں تک ہمارے شیخ ذہبی کی کتاب تاریخ الاسلام کی بات ہے تو اللہ ان کی مغفرت کرے ، ان کی یہ کتاب عمدہ اورجامع ہونے کے باوجود حددرجہ تعصب سے پر ہے اللہ انہیں درگزرکرے ، یقینا اس کتاب میں ذہبی نے دیندار و پرہیز گار اور اللہ کے برگزیدہ بندوں کی شان میں بڑی گستاخیاں کی ہیں ، اور شوافع و احناف کے بہت سے ائمہ کے خلاف زبان درازی کے مرتکب ہوئے ہیں ، جب برائی پر اتر آئے تو اشاعرہ کی مذمت میں حد کردی اور جب مدح سرائی پرآمادہ ہوئے تو مجسمہ کے غلو میں انتہا کردی ، یہ بہت بڑے حافظ وعلامہ اور عظیم الشان امام کاحال ہے ، پھر دیگر عام مؤرخین کا کیا حال ہوگا آپ خودسوچ لیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ قیامت میں امام ذہبی رحمہ اللہ کے ساتھ کیا ہوگا ، سبکی نے یہ پتہ نہیں کیسے معلوم کرلیا چنانچہ بڑے اعتماد سے لکھتے ہیں:
وَأَنا أخْشَى عَلَيْهِ يَوْم الْقِيَامَة من غَالب عُلَمَاء الْمُسلمين وأئمتهم الَّذين حملُوا لنا الشَّرِيعَة النَّبَوِيَّة فَإِن غالبهم أشاعرة وَهُوَ إِذا وَقع بأشعري لَا يبقي وَلَا يذر ،وَالَّذِي أعتقده أَنهم خصماؤه يَوْم الْقِيَامَة [طبقات الشافعية الكبرى للسبكي 2/ 14]۔
ترجمہ:اورمجھے ذہبی کی بابت امت مسلمہ کے اکثر ائمہ و علماء سے متعلق ڈر ہے ، جنہوں نے شریعت محمدیہ کو ہم تک پہنچایا ہے کیونکہ ان کی اکثریت اشاعرہ ہی کی ہے ، اوریہ ذہبی جب کسی اشعری کی برائی کرتے ہیں تو کوئی کسرباقی نہیں چھوڑتے ، میرا خیال تو یہ ہے کہ یہ سب علماء و ائمہ قیامت کے روز ذہبی کے خلاف کھڑے ہوں گے،
اورحد تو یہ ہے کہ یہی سبکی امام ذہبی رحمہ اللہ پر تعصب اور بے جا اظہار غضب کا الزام لگانے کے بعد کہتے ہیں:
ثمَّ هُوَ مَعَ ذَلِك غير خَبِير بمدلولات الْأَلْفَاظ كَمَا يَنْبَغِي فَرُبمَا ذكر لَفْظَة من الذَّم لَو عقل مَعْنَاهَا لما نطق بهَا[طبقات الشافعية الكبرى للسبكي 2/ 14]
ترجمہ: اس کے ساتھ امام ذہبی الفاظ کے صحیح معانی و مفہوم سے بھی ناواقف تھے ، چنانچہ بسا اوقات انہوں نے مذمت میں ایسالفظ استعمال کردیا ہے کہ اگر انہیں اس کا معنی پتہ ہوتا تو کبھی یہ لفظ زبان پر نہ لاتے۔
یہ اکثرحوالے سبکی کی صرف ایک کتاب سے ہیں انہوں نے اپنی دیگر کتب مثلا قاعدة في الجرح والتعديل اور معید النعم وغیرہ میں بھی اسی طرح کی بے ادبی کی ہے۔

یاد رہے کہ سبکی اپنی اسی کتاب میں ابن عربی جیسے کافر اورزندیق کا ذکر کرتے ہیں ، مگر کوئی مؤاخذہ نہیں ، مگر امام ذہبی رحمہ اللہ کا بار بار ذکر کرکے ان کی بے ادبی کرتے ہیں۔

سبکی کی انہیں سخت کلامیوں کی وجہ سے انہیں کے استاذ علامہ قاضي القضاة عز الدين أبو عمر،کنانی (المتوفى:٧٦٧)نے کہا :
هو رجل قليل الأدب عديم الإنصاف جاهل بأهل السنة ورتبهم يدلك على ذلك كلامه [الإعلان بالتوبيخ لمن ذم التاريخ ص: 159]۔
ترجمہ: یہ آدمی (سبکی) بے ادب ، انصاف سے محروم ، اور اہل سنت اور ان کے مقام سے جاہل ہے جیساکہ اس کی باتوں سے پتہ چلتاہے۔

قارئین غور کریں کیا ایسی شخصیت اس قابل ہے کہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے متعلق ان کا کوئی قول نقل کیا جائے؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,000
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
773
سبکی کے نام سے سبکی مذکور کے والد بھی مشہور ہیں اور موصوف نے بھی ابن تیمیہ کے خلاف کافی گل گھلایا ہے جس کا جواب بھی اہل علم نے دے دیا ہے ، ممکن ہے جمشید صاحب کی مراد یہی سبکی ہو ۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top