• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا قائد اعظم سیکولر تھے ۔ از ڈاکٹر صفدر محمود

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
بانی پاکستان کی باتوںمیں تضاد پایا جاتا ہے؛معاملات میں وہ دیانت دار تھے لیکن نظریاتی طور پر واضح نہیں تھے؛انھیں اسلام سے زیادہ واقفیت نہ تھی،اس لیے ان کو اس باب میں زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش نہ ہی کیا جائے تو بہتر ہے۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
پہلے وزیر قانون جوگندر ناتھ منڈل ہندو تھے؛اسلامی ریاست کا اساسی اور اہم ترین عہدہ انھیں کیوں کر دے دیا گیا ؟یا یہ بھی جائز ہے؟؟بہ راہ کرم اسلام کو اس کے ساتھ نتھی نہ کریں؛میرے خیال میں وہ مسلمانوں کا الگ وطن ضرور چاہتے تھے تاکہ ان کے معاشی مفادات کا تحفظ ہو سکے،لیکن صحیح معنوں میں اسلامی ریاست کا قیام شاید ان کے پیش نظر تھا ہی نہیں۔
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
  1. پاکستان کے پہلے زیر خارجہ سر ظفراللہ خان قادیانی تھے۔ تحریک پاکستان کے سرکردہ لیڈروں میں آغاخانی ،شیعہ اور انگریزیوں کے بنائے ہوئے نواب ابن نواب بھی تھے۔ پاکستان “انہی لوگوں” نے بنایا تھا ۔ اور کوئی سوال؟
  2. اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو قائد اعظم کب اور کس نے کہا ہے؟ اور قرآن و حدیث میں یہ کہاں لکھا ہے کہ: اللہ کے نبی ﷺ کی بجائے کسی دوسرے کو قائداعظم کہنا غلط ہے ؟
وزیر قانون کون تھے ؟؟ اور ان کو کس نے وزیر خارجہ اور وزیر قانون بنایا تھا اور مولوی صاحب کا نام بھی بتا دیں کیا یہ کام کرنے والا اسلام پسند ہو سکتا ہے یا سیکولر؟؟؟
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
پہلے وزیر قانون جوگندر ناتھ منڈل ہندو تھے؛اسلامی ریاست کا اساسی اور اہم ترین عہدہ انھیں کیوں کر دے دیا گیا ؟یا یہ بھی جائز ہے؟؟بہ راہ کرم اسلام کو اس کے ساتھ نتھی نہ کریں؛میرے خیال میں وہ مسلمانوں کا الگ وطن ضرور چاہتے تھے تاکہ ان کے معاشی مفادات کا تحفظ ہو سکے،لیکن صحیح معنوں میں اسلامی ریاست کا قیام شاید ان کے پیش نظر تھا ہی نہیں۔
میں نے یہی غلط فہمی دور کرنے کے لیے اس تھریڈ کو دوبارہ چھیڑا ہے
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
وزیر قانون کون تھے ؟؟ اور ان کو کس نے وزیر خارجہ اور وزیر قانون بنایا تھا اور مولوی صاحب کا نام بھی بتا دیں کیا یہ کام کرنے والا اسلام پسند ہو سکتا ہے یا سیکولر؟؟؟
پہلے آپ نے جواب دیا ہے اور اب اس کو غیر متعلق قرار دے دیا کچھ سمجھ نہیں آیا ؟؟ؕ
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
حافظ صاحب! آپ کی بے تکی باتوں کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ لہٰذا آپ مجھ سے کسی جواب کی توقع نہ رکھیں اور نہ ہی براہ راست مجھ سے کوئی سوال کریں۔ یہ ایک اوپن فورم ہے۔ ہر ایک اپنی مرضی سے جواب اور اپنی مرضی کی ریٹنگ دے سکتا ہے۔ آپ بھی ایسا ہی کیجئے۔ نہ خود پریشان ہوں اور نہ کسی اور کو پریشان کریں۔ بہت بہت شکریہ۔
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
حافظ صاحب! آپ کی بے تکی باتوں کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ لہٰذا آپ مجھ سے کسی جواب کی توقع نہ رکھیں اور نہ ہی براہ راست مجھ سے کوئی سوال کریں۔ یہ ایک اوپن فورم ہے۔ ہر ایک اپنی مرضی سے جواب اور اپنی مرضی کی ریٹنگ دے سکتا ہے۔ آپ بھی ایسا ہی کیجئے۔ نہ خود پریشان ہوں اور نہ کسی اور کو پریشان کریں۔ بہت بہت شکریہ۔
محترم بھائی جان میں غلط ریٹینگ نہیں کرتا اللہ اآپکو خوش رکھے چلیں میں اپنی بے تکی باتوں کو واپس لیتا ہوں
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
’مسلم لیگ کے کسی ریزولوشن اور لیگ کے ذمہ دار لیڈروں میں سے کسی کی تقریر میں یہ بات واضح نہیں کی گئی کہ انکا آخری مطمح نظر پاکستان میں اسلامی نظام حکومت کرنا تھا۔ برعکس اس کے ان کی طر ف سے بصراحت اور بتکرار جس چیز کا اظہار کیا گیا تھا وہ یہ تھا کہ ان کے پیش نظر ایک ایسی جمہوری حکومت تھی جس میں دوسری غیر مسلم قوموں کو بھی حصہ دار بنایا جائے گا مگر اکثریت کے حق کی بنا پر مسلمانوں کا حصہ غالب ہو گا۔'(سید ابو الاعلی ٰ مودودیؒ)
 

جواد

رکن
شمولیت
اپریل 16، 2011
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
42
آپ سب کی باتیں دلچسپ ہیں، میرا خیال ہے کہ اس میں کسی کا اختلاف نہیں ہے کہ قائد اعظم اور دیگر لیڈرز ایک ایسا ملک حاصل کرنا چاہتے تھے جہاں مسلم اکثریت ہو۔اس کے بعد اختلاف ہے، بعض یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ سیکولر ملک چاہتے تھے اور بعض کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی ریاست چاہتے تھے۔ سوال یہ ہے کہ اگر وہ سیکولر ملک چاہتے تھے تو الگ سے مسلم اکثریتی ملک کا مطالبہ کیا معنیٰ رکھتا ہے؟ سیکولر ہی بنانا تھا تو ہندووں کے ساتھ رہنے میں کیا حرج تھا؟ ان سے چند مطالبات منوا کر ایک مشترکہ ملک میں رہا جاسکتا تھا۔ میرا خیال ہے کہ قائد ایسا ملک چاہتے تھے جس میں مسلمان آزادانہ طور پر اسلامی تعلیمات پر عمل کر سکیں، جیسا کہ ان کی تقریروں سے واضح ہے۔
جہاں تک اس سوال کا تعلق ہے کہ قائد کے نزدیک اس مسلم اکثریتی ملک کے قومی اور سیاسی خدوخال کیا تھے؟ تو میرا خیال ہے کہ قائد اعظم اسے اسلامی خطوط پر ہی استوار کرنا چاہتے تھے، جس طرح کہ پاکستان بننے سے پہلے اور بعد میں ان کی تقریروں سے ظاہر ہے۔ پاکستان بننے کے بعد ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک ری کنسٹرکشن کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ البتہ قائد کی تعلیم چونکہ خالص اسلامی ماحول میں نہ ہوئی تھی اور اسلام کی بنیادوں اور اساس کو شاید اس طرح کر کے گہرائی کے ساتھ نہیں جانتے تھے جیسے جید علمائے کرام جانتے ہیں۔ اس لیے وہ اسے اسلامی ملک بنانا تو چاہتے تھے لیکن صرف ویسا ہی جیسا انہیں معلوم تھا۔
مزید یہ کہ اگر کوئی شخص خلوص نیت کے ساتھ اسلام چاہتا ہو تو جب کسی بھی سٹیج (فرد، گھر، معاشرہ، یا ریاست) پر اسے نفاذ کا موقع ملتا ہے تو صرف وہی چیز نافذ کر پاتا ہے جو اسے معلوم ہو۔ البتہ اگر وہ مخلص ہو تو دلیل واضح ہوجانے پر اس کی پیروی بھی کرتا ہے۔
 

اٹیچمنٹس

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
679
ری ایکشن اسکور
743
پوائنٹ
301
اصل بات یہ نہیں ہے کہ محمد علی جناح کیا تھے،کیا نہیں تھے،کیا چاہتے تھے ،کیا نہیں چاہتے تھے،کیا محمد علی جناح کی چاہت ہی سب کچھ ہے۔اصل بات اب یہ ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں اور ہمیں کیسا پاکستان چاہئے،اور ہم اس کے حصول کے لئے کہاں تک محنت کر رہے ہیں۔
 
Top