• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا قران کے مطابق زمین گول نہیں بلکہ چپٹی سپاٹ ہے ۔؟

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
قرآنِ پاک کی ان آیات پر بھی غور فرما لیا جائے؛
وَأَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِينَ كَانُوا يُسْتَضْعَفُونَ مَشَارِقَ الْأَرْضِ وَمَغَارِبَهَا الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا ۔۔۔ الآیۃ (سورۃ الاعراف)
رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ (5) (سورۃ الصافات آیت 5)
فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ (سورۃ المعارج آیت 40)

قرآن میں اللہ تعالیٰ نے کہیں بھی زمین کو چپٹی نہیں کہا۔ قرآنِ پاک کی بعض آیات کی تفسیر میں مفسرین کرام نے اگر کچھ کہا ہو تو وہ مفسرین کی بات ہے اللہ تعالیٰ کی نہیں۔
میدانی علاقوں میں زمین پر جب مربع شکل میں نشان لگائے جاتے ہیں تو مخصوص فاصلہ کے بعد ان مربع اشکال میں تکون کی شکل کا ایک خطہ دینا پڑتا ہے وگرنہ مربع شکل نہیں بنتی۔ یہ عام مشاہدہ کی بات ہے جسے ہر کوئی دیکھ سکتا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
میدانی علاقوں میں زمین پر جب مربع شکل میں نشان لگائے جاتے ہیں تو مخصوص فاصلہ کے بعد ان مربع اشکال میں تکون کی شکل کا ایک خطہ دینا پڑتا ہے وگرنہ مربع شکل نہیں بنتی۔ یہ عام مشاہدہ کی بات ہے جسے ہر کوئی دیکھ سکتا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
اس کے کوئی لنک مل سکتا ہے۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
اس کے کوئی لنک مل سکتا ہے۔
یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے۔
میں ایک دیہاتی علاقہ کا رہائشی ہوں۔ یہاں زرعی زمین کے یونٹ (25 ایکڑ) مربع شکل میں ہوتے ہیں۔ اسی تقسیم میں کچھ فاصلوں کے بعد یہ تکونیں آتی ہیں وگرنہ مربع شکل نہیں رہتی۔
 

amateen777

رکن
شمولیت
اپریل 02، 2015
پیغامات
71
ری ایکشن اسکور
17
پوائنٹ
59
ابن کثیر آیت 18:86 کی تفسیر میں لکھتا ہے (لنک):
۔۔۔ (دو قراتیں مشہور ہیں کہ سورج سیاہ رنگ کی مٹی میں غائب ہو جاتا ہے اور دوسری قرات یہ کہ سورج گرم پانی کے چشمے میں غروب ہو جاتا ہے۔ یہ دونوں قراتیں مشہور ہیں اور دونوں ہی درست ہیں خواہ کوئی سے قرات پڑھے اور انکے معنی میں تفاوت نہیں کیونکہ (زمین کے مغربی کنارے سے) سورج کی نزدیکی کی وجہ سے پانی گرم ہو اور وہاں کی مٹی کی سیاہ رنگت کی وجہ سے اس پانی کی کیچڑ اسی رنگت کی ہو۔
https://islamqa.info/ar/176375
 

Tahir baig

مبتدی
شمولیت
فروری 27، 2018
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
6
اسلام علیکم ورحمۃاللہ
تحریر لکھنے والے سے سوال ہے کہ سائنس زمین کو گلوب ثابت کر سکتے ہے ؟؟ قرآن مجید سے تو دلائل خود ہی دے دیئے کہ زمین چپٹی ہے اور ساکن جبکہ آسمان گول ہے
سوال یہ ہے کہ جو تصاویر ناسا ہمیں دکھاتی ہے کیا ہم ان تصویروں پر ہی یہ بات مان لیں کہ ہمارا مشاہدہ جو چپٹی زمین کا ہے وہ غلط ہے جبکہ ناسا کی تصاویر درست ہیں بڑے دعوی کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت بھی بہت بڑے درکار ہوتے ہیں
ناسا کی فراہم کردہ تصاویر آپس میں نہیں ملتی ہر تصویر میں زمین کے رقبے اور رنگ کا فرق موجود ہوتا ہے اسکے علاوہ آپ جہاز میں سفر کریں تو جتنی بھی بلندی پر چلے جائیں افق آپ کو کبھی گول ہوتا نظر نہیں آئے گا
تحریر لکھنے والے صاحب اب زرا زمین کو گول ثابت کریں گے
 
Top