• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا لفظ اہل الحدیث سے عوام خارج ہے؟

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
جب آپ نے یہ تسلیم کرلیا کہ سارے کے سارے صحابہ اہلحدیث نہیں ہیں، تو جو صحابہ محدث نہیں، ان صحابہ کو کیا نام دو گے؟ یا بے نام ہی رکھنے کا شوق ہے؟
جناب عالی! صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کو وہی نام دیئے جائیں گے جو اللہ جل شانہ نے، رسول اللہ ﷺ نے، اور امت مسلمہ کے اکابر نے دیئے ہیں۔

صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے لئے خود صحابی کا نام ایسا ہے کہ شاید ساری امت میں کسی کو ایسا اعزاز نہ دیا گیا ہو۔
یاد رہے!
صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے لئے جو صحابی کا لفظ بولا جاتا ہے یہ لغوی معنی میں ہی نہیں بلکہ اصطلاحی معنی میں بولا جاتا ہے، امید ہے اصطلاحی معنی کو جناب عالی جانتے ہونگے اگر نہ جانتے ہو تو میں رہنمائی کر دونگا ان شاء اللہ
اس کو دیکھ لیا جائے تو بہت فائدہ ہوگا

السؤال:
من هو الصحابي؟ ما تعريف الصحابي؟



الإجابة:
الصحابي مثل ما قال: “صاحب النخبة” (1)، من لاقى النبي مؤمنًا به، ومات على ذلك، قال رحمه الله ولو تخللت ردة في الأصح، الصحابي هو من لقي، ما نقول: من رأى، من لقي النبي عليه الصلاة والسلام يدخل فيه كفيف البصر مثل ابن أم مكتوم، وأبو أحمد بن جحش، ومن ذكر من بعض الصحابة، يشمل من لقي النبي صلى الله عليه وسلم وربما أيضا يدخل في هذا العموم من لقيه غير مميز، هو لاشك صحابي، من لقي النبي وهو غير مميز صحابي، لكنه صحابي من وجه، وتابعي من وجه، هو صحابي في باب الصحبة وفضلها، وتابعي في باب الرواية.

هو من لقي النبي صلى الله عليه وسلم غير مميز، مثل محمد بن أبي بكر، ومحمد بن طلحة بن عبيد الله التيمي، والمحسن بن علي بن أبي طالب، لكن هذا قيل مات صغيرًا أيضا قبل ذلك، لكنه في شرف الصحبة كذلك، وفي بعضهم اختلف فيهم، فهؤلاء صحابه أيضا، لكن صحابة في باب شرف الصحبة وفضلها، لا في باب الرواية، باب الرواية حكم روايته عند أهل العلم، حكم مرسل كبار التابعين؛ لأنه لم يسمع من النبي، لأنه لم يعقل عن النبي صلى الله عليه وسلم شيئًا، فلهذا كانت حكمها حكم مرسل كبار التابعيين.

فهذا هو الصحابي من لقي النبي صلى الله عليه وسلم مؤمنًا به ولو تخللت ردة، لكن بشرط أن يكون مثل أشعث بن قيس، حصل له ما حصل، ثم تاب الله عليه فرجع إلى الإسلام، لكن لو مات مثل ربيعة بن أمية بن خلف عن هذا، فيفوته هذا الوصف، ويشمل كل من لقي النبي عليه الصلاة والسلام من كبار الصحابة، وصغار الصحابة، قبل الفتح، وبعد الفتح، فشرف الصحبة وفضلها عظيم، كما تقدم فيحصل بهذا ضابط القيد.


لنک یہ ہے
http://ar.islamway.net/fatwa/64728/من-هو-الصحابى
اس کے علاوہ جناب کے باتوں میں کوئی بات اس قابل نہیں کہ جواب دیا جائے

اس کا جواب دو، تاکہ پھر بات آگے چلائی جاسکے
یہ جملہ موصوف اپنے ہر سوال کے ساتھ بولتے ہیں لیکن جواب ملنے کے بعد پھر اگلے سوال کے ساتھ یہی جملہ داغ دیتے ہیں، معلوم نہیں جناب بات کب آگے چلائیں گے؟؟؟
 
Last edited:

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
آپ کے اپنے اسی فورم پر صحابی کی تعریف کچھ یوں لکھی ہے

سوال: صحابی کسے کہتے ہیں؟
جواب: "صحابی انہیں کہا جاتا ہے جن کو ایمان کی حالت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شرف ملاقات یا آپ کا دیدار نصیب ہوا ہو، اور ایمان ہی پر ان کی وفات ہوئی ہو"۔
اس لنک پر دیکھا جاسکتا ہے
http://forum.mohaddis.com/threads/احادیث-کے-متعلق-سوالات-و-جوابات.22826/
 
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
سوال گندم جواب چنا

میری پوسٹ سے اقتباس یہ لیا
جب آپ نے یہ تسلیم کرلیا کہ سارے کے سارے صحابہ اہلحدیث نہیں ہیں، تو جو صحابہ محدث نہیں، ان صحابہ کو کیا نام دو گے؟ یا بے نام ہی رکھنے کا شوق ہے؟
اور جواب دیا کہ صحابی یہ یہ ہوتا ہے؟ صحابی کی یہ تعریف ہے۔
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا


محترم جی صحابی کون ہوتا ہے؟ اس بارے میں میرا سوال نہیں، میرا سوال آپ سمجھ چکے ہیں، اس لیے مجھے سوال کا جواب چاہیے، کہ جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین محدث نہیں تھے، ان کو کیا اہلحدیث لکھا بولا اور کہا جاسکتا ہے یا نہیں؟ مجھے صحابی کی تعریف مت سناؤ شاباش

اور پھر کاپی پیسٹ کرنے کا تھوڑا سا بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ھاھاھاھاھاھا
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
اور پھر کاپی پیسٹ کرنے کا تھوڑا سا بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ھاھاھاھاھاھا
میرے دلائل کا یہ جواب تو موصوف کے پاس بہت آسان ہے، کہ دلائل کو کاپی پیسٹ کہہ کر یہ سمجھا جائے کہ شاید جناب نے جواب دے دیا، اسے سوائے خوش فہمی کے کچھ نہیں کہا جا سکتا
آپ کو اصل غر ض دلائل سے ہونی چاہیے نہ کہ اس چیز سے کہ دلائل کاپی پیسٹ سے دیئے ہیں یا الگ سے ٹائپ کئے ہیں، کوئی بات نہیں یہ جناب کے بھاگنے کی پرانی روایت ہے کہ کاپی پیسٹ کا الزام دے کر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلیں اور سمجھیں کہ شاید دلیل کو رد کر دیا ہے



سوال گندم جواب چنا
میری پوسٹ سے اقتباس یہ لیا
جب آپ نے یہ تسلیم کرلیا کہ سارے کے سارے صحابہ اہلحدیث نہیں ہیں، تو جو صحابہ محدث نہیں، ان صحابہ کو کیا نام دو گے؟ یا بے نام ہی رکھنے کا شوق ہے؟
اور جواب دیا کہ صحابی یہ یہ ہوتا ہے؟ صحابی کی یہ تعریف ہے۔
جناب نے پوچھا تھا کہ صحابہ کو کیا نام دیا جائے گا تو جناب میں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے لئے ایک ایسا نام بتایا ہے جس میں محدثین(اہل حدیث) صحابہ، مجتہدین صحابہ، مفسرین صحابہ، قضاۃ صحابہ، اور تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنھم شامل ہوگئے،
میں نے یہ ثابت کیا ہے کہ سارے کے سارے صحابہ اہل حدیث (محدثین) نہیں ہےبلکہ سب کا مشترکہ نام صحابی ہے اور صحابی کسے کہتے ہیں یہ بھی ثابت کر دیا تاکہ موصوف کو کوئی سوال کرنے کے لئے موقع ہی نہ مل سکے، اس کے علاوہ وہ تمام نام صحابہ کو دیئے جائیں گے جو اللہ جل شانہ اور رسول اللہ ﷺ اور اکابر امت نے دیئے ہیں
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
محترم! آپ کی دال گلتی ہوئی نظر نہیں آرہی، اور نہ ہے ایسا کوئی امکان ہے، سوالات کا سلسلہ بند کرکے شروع سے لیکر آخر تک میرے دلائل کا جواب دو اگر ہمت ہے تو، اور یہ بات ثابت کرو کہ محدثین کے علاوہ جہلاء پر بھی اہل حدیث کا اطلاق ہوتا ہے
 
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
میں نے یہ ثابت کیا ہے کہ سارے کے سارے صحابہ اہل حدیث (محدثین) نہیں ہےبلکہ سب کا مشترکہ نام صحابی ہے اور صحابی کسے کہتے ہیں یہ بھی ثابت کر دیا تاکہ موصوف کو کوئی سوال کرنے کے لئے موقع ہی نہ مل سکے، اس کے علاوہ وہ تمام نام صحابہ کو دیئے جائیں گے جو اللہ جل شانہ اور رسول اللہ ﷺ اور اکابر امت نے دیئے ہیں
نہ تو میں نے آپ سے یہ پوچھا کہ صحابی کی تعریف کیا ہے؟ اور نہ یہ پوچھا کہ سب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا مشترکہ نام کیا ہے؟۔ میرا سوال صرف اتنا ہے کہ آپ نے کچھ صحابہ کرام کو اہلحدیث لکھا، کیونکہ آپ کے بقول وہ محدث تھے، اس لیے آپ نے انہیں اہلحدیث کہا، تو جو صحابہ کرام بقول آپ کے محدث نہیں تو کیا انہیں اہلحدیث لکھا بولا کہا جاسکتا ہے یا نہیں؟ میرا جواب لینا ہے تو ہم برملا کہتے ہیں کہ وہ بھی صحابہ اہلحدیث تھے۔ کیونکہ اہلحدیث کون ہوتا ہے؟ یہ کئی بار بتا چکا ہوں۔ اب آپ بتائیں، شاباش، تاکہ اس کے بعد پھر آپ کی پوسٹس پر لکھا جائے۔
باقی محدث کون ہوتا ہے؟ کس کس علوم پر مہارت ہو تو محدث کہلائے گا؟ کتنی احادیث کو جمع کرنے، یاد کرنے بیان کرنے والا ہو تو محدثین میں شمار ہوگا؟ یہ سب سوالات بعد میں، تاکہ یہ بھی تو پتہ چلے کہ جن صحابہ کرام کو آپ نے محدث لکھا، ان میں کتنے صحابہ کو آپ محدث مانتے ہیں؟ یا بس مکھی پہ مکھی مار دی۔

نوٹ
مجبوری میں سمجھتا ہوں، میرے دوست، مگر جواب دیے بغیر چارہ بھی تو نہیں۔ اس لیے سوال پر جواب دیں، خواہ مخواہ ادھر ادھر کی بات کرکے نہ میرا ٹائم ضائع کریں اور نہ اپنا۔شکریہ
 
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
محترم! آپ کی دال گلتی ہوئی نظر نہیں آرہی، اور نہ ہے ایسا کوئی امکان ہے، سوالات کا سلسلہ بند کرکے شروع سے لیکر آخر تک میرے دلائل کا جواب دو اگر ہمت ہے تو، اور یہ بات ثابت کرو کہ محدثین کے علاوہ جہلاء پر بھی اہل حدیث کا اطلاق ہوتا ہے
بے فکر رہیں
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
میں نے جناب کے مرضی ، خواہش ، چاہت اور توقع کے مطابق جواب نہیں دیا، جس سے اپنے لئے بحث و مباحثہ میں قائم رہنے کا کئی بہانہ تلاش کر سکتے اس لئے موصوف بار بار ایک ہی بات کو دہر رہے ہیں، کہ شاید موصوف کے طعنہ زنی سےتنگ آکر ان کی مرضی کا جواب مل سکےجو ان کی خواہشات کی تکمیل کر سکے

لیکن یاد رکھیں ہم جواب اپنے نظریہ، سوچ کے مطابق دیا کرتے ہیں سائل کی مرضی اور چاہت کے مطابق نہیں
اہل السنۃ والجماعت امت مسلمہ کا مشترکہ نام ہےجس میں امت مسلمہ کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان شامل ہیں
اہل السنہ والجماعت میں اہل حدیث (محدثین) بھی شامل ہیں
اہل السنہ والجماعت میں مفسرین بھی شامل ہیں
اہل السنہ والجماعت میں اہل اللغہ بھی شامل ہیں
اہل السنہ والجماعت میں مجتہدین بھی شامل ہیں
اہل السنہ والجماعت میں علماء بھی شامل ہیں
اہل السنہ والجماعت میں عامۃ الناس بھی شامل ہیں
گویا کہ اہل السنہ والجماعت میں امت مسلمہ کا ہر طبقہ شامل ہے
اسی طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کا مشترکہ نام صحابی ہونا ہے
صحابہ میں اہل حدیث(محدثین) صحابہ بھی شامل ہیں
مفسرین صحابہ بھی شامل ہیں
صحابہ میں مجتہد صحابہ بھی شامل ہیں
صحابہ میں قضاۃ صحابہ بھی شامل ہیں
اسی طرح صحابہ کا ہر طبقہ صحابی میں شامل ہے

اس کے بعد بھی اگر سمجھ نہ آئے تو میں اذا خاطبھم الجاھلون قالوا سلاما والی آیت پڑھنے پر مجبور ہوں

نوٹ
مجبوری میں سمجھتا ہوں، میرے دوست، مگر جواب دیے بغیر چارہ بھی تو نہیں۔ اس لیے سوال پر جواب دیں، خواہ مخواہ ادھر ادھر کی بات کرکے نہ میرا ٹائم ضائع کریں اور نہ اپنا۔شکریہ
جناب عالی میری مجبوری تو یہ ہے کہ آپ کو میدان گفتگو سے بھاگنے نہ دیا جائے، لیکن شاید آپ کی کوشش ہے کہ یہیں پر گفتگو کا روکنے کی کوشش کی جائے اور فضول سوالات کرکے وقت ضائع کیا جائے
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
ایک سو اٹھاسی پوسٹ لکھی جاچکی ہیں، ان پوسٹوں میں جناب نے ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ میں ان کی مرضی کے مطابق جوابات دو، لیکن جناب کی یہ خواہش ابھی تک پایا تکمیل تک نہیں پہنچ سکی اور نہ ہی آئندہ پوسٹوں میں مکمل ہوسکے گی،
ان پوسٹوں میں وہی فیس بک والا روایتی انداز اختیار کیا گیا ہے کہ صرف سوالات ہی سوالات کرنے ہیں اصل موضوع کی طرف آنے ہی نہیں دینا ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الخ
 
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
میرے دوست آیت کو پڑھنا آپ کی مجبوری بن چکا ہے، اس لیے آپ اسے لازمی ہی پڑھیں گے، کیونکہ آپ بری طرح پھنس چکے ہیں، اور مزید اب آگے بات چلانا بھی آپ کےلیے مشکل ہے کیونکہ جتنی باتیں کرتے جائیں گے، مزید دلدل میں پھنستے چلے جائیں گے، اور یہ بھی یاد رکھیں کہ اس مقام پر آپ خود نہیں آئے بلکہ آپ کو لایا گیا ہے، ورنہ یہ سب باتیں اور سب دلائل پہلے بھی بیان کیے جاسکتے تھے، لیکن نہیں کیے، اس کی خاص وجہ ہی یہی تھی کہ آپ کے پاس جتنا مواد ہے، جو کچھ آپ کے کشکول میں ہے، اسے نکلوا لیا جائے۔ اور وہ الحمدللہ نکلوایا جا چکا ہے۔ کوئی بھی ایک بات ایسی اب تک پیش نہیں کی، جو اپنے دعویٰ پر ہو۔ اس بات کی شدید حیرت ہے۔ اور کم سے کم آپ جیسے لوگ جو اپنے آپ کو مفتی سمجھتے ہیں، سے اس طرح کی توقع نہیں کی جاسکتی، کہ وہ ایک ایسا دعویٰ کردیں گے، کہ جس کی دلیل خود بھی نہیں رکھتے ہونگے

باقی رہی یہ بات کہ میں اپنے سوال سے دستبردار ہوجاؤں؟ یہ ناممکن ہے، اور پھر میرا سوال بہت ہی معقول ہے کہ آپ نے کچھ صحابہ کرام کو تو اہلحدیث کہا (اور میں یقین سے کہتا ہوں کہ جب آپ سے محدث کون ہوتا ہے؟ کس کس علوم پر مہارت ہو تو محدث کہلائے گا؟ کتنی احادیث کے راوی کو محدثین کی لسٹ میں شمار کیا جائے گا؟ وغیرہ جب اس پر بات آئے گی تو بہت سارے صحابہ جن کو آج آپ تقلید میں محدث کہہ رہے ہو، اس سے بھی انکار کردو گے۔) اور باقی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو اہلحدیث لکھا، بولا اور کہا جاسکتا ہے یا نہیں؟

نوٹ
میں نے تو برملا کہہ دیا کہ ہم سب صحابہ کرام کو اہلحدیث کہتے ہیں، اور پھر آپ کے ہی علماء نے اہلحدیث لکھا ہوا ہے، چلو خود جواب نہیں دے سکتے تو کم سے کم اپنے علماء کی ہی تقلید میں جواب دے دیں، کہ باقی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو اہلحدیث لکھا، کہا اور بولا جاسکتا ہے یا نہیں؟

نوٹ
مفتی صاحب ادھر ادھر کی بات کرکے اپنی حاضری لگانے کےلیے تھریڈ میں آنے کی ضرورت نہیں، جو سوال ہے اس کا جواب دو، تاکہ بات آگے چلائی جاسکے۔شکریہ

ایک سو اٹھاسی پوسٹ لکھی جاچکی ہیں، ان پوسٹوں میں جناب نے ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ میں ان کی مرضی کے مطابق جوابات دو، لیکن جناب کی یہ خواہش ابھی تک پایا تکمیل تک نہیں پہنچ سکی اور نہ ہی آئندہ پوسٹوں میں مکمل ہوسکے گی،
ان پوسٹوں میں وہی فیس بک والا روایتی انداز اختیار کیا گیا ہے کہ صرف سوالات ہی سوالات کرنے ہیں اصل موضوع کی طرف آنے ہی نہیں دینا ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الخ
ابتسامہ محب

التماس
جب آپ اتنا کہہ چکے ہیں کہ سارے صحابہ اہلحدیث نہیں، تو پھر اتنا بھی بتا دیں کہ کیا باقی صحابہ کو اہلحدیث لکھا بولا اور کہا جاسکتا ہے یا نہیں؟ التماس ہی کرسکتے ہیں، کیونکہ آپ تو بالکل حرکت ہی نہیں کررہے، شاید التماس پر کان دھر لیے جائیں۔ اس لیے یہ حربہ بھی آزمایا جا رہا ہے؟
 
Top