asifchinioty
رکن
- شمولیت
- جولائی 27، 2015
- پیغامات
- 138
- ری ایکشن اسکور
- 11
- پوائنٹ
- 37
گفتگو کا رخ غیرمقلد کے لفظ کی طرف موڑنے کی بجائے اگر لفظ اہل الحدیث کے اطلاق پر ہی توجہ دی جائے تو مناسب ہوگا
مقلد کی ضد غیرمقلد کی طرف گفتگو کا رخ نہ موڑنے کی کوشش ہے، اور نہ ایسا کیا جائے گا۔ بلکہ موقع ملا تو اس مسئلہ پر الگ سے گفتگو کی جائے گی۔ میں نے تو آپ کی عادت معمول بتائی، آپ نے اس کو دوسرے موضوع کی طرف بات موڑنا سمجھ کر توانائیاں صرف کرنے بیٹھ گئے۔ابتسامہ ڈبل ابتسامہگفتگو کا رخ غیرمقلد کے لفظ کی طرف موڑنے کی بجائے اگر لفظ اہل الحدیث کے اطلاق پر ہی توجہ دی جائے تو مناسب ہوگا
اہل الحدیث ہونے کے لئے شرائط:٭آپ وہ خاص اوصاف گنوا دیں، جن کے حاملین کو اہل الحدیث کا نام دیا جائے گا، باقی جو ان اوصاف کا حامل نہ ہو، اسے اہلحدیث نہ کہا جائے گا، نہ وہ اپنا نام اہلحدیث رکھ سکتا ہے اور نہ اس کا نام اہلحدیث رکھا جاسکتا ہے۔ جتنے بھی خاص اوصاف ہیں، آپ ایک دو تین کرکے لکھ دیں۔جزاک اللہ
دوبارہ غور کرنے کی گزارش
میرے بھائی ہماری بحث اس پر ہے کہ کیا جہلاء لفظ اہلحدیث سے خارج ہیں؟ مطلب جو عوام ہے،
٭ کیا وہ اپنے آپ کو اہلحدیث کہہ سکتے ہیں؟
٭ یا اپنا نام اہلحدیث رکھ سکتے ہیں؟
٭ یا جہلاء کا نام اہلحدیث رکھا جاسکتا ہے؟
٭ یا جہلاء کو اہلحدیث کہا جاسکتا ہے؟
آپ کا کہنا ہے کہ نہیں کہا جاسکتا، نہیں رکھا جاسکتا، جبکہ ہمارا کہنا ہے کہ کہا جاسکتا ہے۔اور اہل حدیث نام رکھا جاسکتا ہے۔ اور عامی اپنے آپ کو اہلحدیث کہہ سکتا ہے۔اس لیے جن دلائل میں اصحاب الحدیث اور اہل الحدیث کو محدثین کے ساتھ لکھا گیا ہے، وہ عبارات نہ پیش کریں، اور نہ ہماری اس پر بحث ہے۔ ہماری جس موضوع پر بحث ہے، اگر اس پر آپ کے پاس بادلیل کوئی تصریح ہے، تو پیش کریں ، ورنہ ٹائم کے ضیاع کا سبب نہ بنیں۔شکریہ
محترم میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ جناب میرے دعوی کو نہ پڑھ رہے ہیں اور نہ سمجھ رہے ہیں، اس لئے بار بار ایسی چیز پر اصرار کر رہے ہیں جو میرے دعوی کا حصہ ہی نہیں۔ میں اپنا دعوی ایک دفعہ پھر لکھ رہا ہوں اسے غور سے پڑھ لیں اور میرے دلائل پر غور کریں کہ میں اپنے دعوی کے مطابق دلائل مکمل کر چکا ہوںجزاک اللہ آصف بھائی مگر پوسٹ نمبر22 میں چھ باتیں تھیں، آپ نے پوسٹ نمبر24 اور پوسٹ نمبر25 میں صرف ایک بات پر لب کشائی کی، دیگر ؟؟
نیز اگر آپ موضوع بحث پر صرف ایک تصریح دلیل پیش کرکے اپنا اور میرا ٹائم کے ضیاع سے بچیں، تو کمال ہوجائے گا اور پھرآپ کے دعویٰ پر دلیل مکمل ۔۔ اس کے بعد میں اپنے دعویٰ کو ثابت کرونگا۔ اور آخر میں فیصلہ
کیا خیال ہے؟
باقی جب تمام باتوں پر آپ کی طرف سے تبصرہ آئے گا، تو پھر ایک ساتھ جواب دونگا۔ ان شاءاللہ
محترم! پوسٹ نمبر 22 اور 24 کی بہت ساری شقوں کا جواب میں دے چکا ہوں اس کے لئے میری پوسٹوں کو پڑھنا ضروری ہے،جزاک اللہ آصف بھائی مگر پوسٹ نمبر22 میں چھ باتیں تھیں، آپ نے پوسٹ نمبر24 اور پوسٹ نمبر25 میں صرف ایک بات پر لب کشائی کی، دیگر ؟؟
میرا دعوی وہی ہے جو فیس بک سے جناب نے کاپی کیا لیکن اس میں مزید اضافہ جناب نے خود کیا ہے، دوسرا حصہ میرا دعوی نہین انکار ہے،السلام علیکم
فیس بک پر ابو محمد حنفی ( مفتی محمد آصف) نے دعویٰ کیا، کہ اہل الحدیث اور اصحاب الحدیث صرف محدثین کو ہی کہا جاسکتا ہے، اور جب اہل الحدیث لفظ بولا جاتا ہے، تو صرف محدثین ہی اس سے مراد ہوتے ہیں۔ عوام پر اہل حدیث لفظ نہ بولا جاسکتا ہے، اور نہ اس لفظ کا عوام پر اطلاق ہوتا ہے اور نہ کوئی عامی اہل حدیث ہوسکتا ہے۔ اور نہ کوئی اہل حدیث ہے۔
چونکہ فیس بک پر سنجیدہ گفتگو نہیں ہوسکتی، اور نہ وہاں ایسا ماحول ہوتا ہے۔ اس لیے یہاں تھریڈ بنا کر آصف بھائی کو لنک دیا جا رہا ہے، تاکہ اس موضوع پر آصف بھائی سے بات ہوسکے۔