• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرنا چاھیے؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,797
پوائنٹ
1,069
وزیر اعظم کی یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلا کی ہدایت
27 مارچ 2015


اسلام آباد(قدرت نیوز) یمن میں چلتی خانہ جنگی کے باعث وزیر اعظم نواز شریف نے یمن سے فوری پاکستانیوں کے انخلاءکی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے یمن سے تمام پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریاستی ڈھانچے میں پاکستانی مشکلات کاشکار ہیں اور پاکستانیوں کو یمن سے نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

http://qudrat.com.pk/pakistan/27-Mar-2015/55261
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,797
پوائنٹ
1,069
پاکستان کو ایران اور سعودی عرب کی جارحیت کا ساتھ نہیں دینا چاہیے، جمعیت علماء اسلام
27 مارچ 2015


ہم ایک دلدل سے نکل کر دوسری دلدل‘‘میں جا رہے ہیں، وزیر اعظم پر کئے گئے احسانات کا بدلہ پوری قوم سے کیوں لیا جا رہا ہے، امریکہ مسلمانوں کو لڑانے اور حکومت کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے

جمعیت علماء اسلام(ف) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد (قدرت نیوز) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے یمن کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم ایک دلدل سے نکل کر دوسری دلدل‘‘میں جا رہے ہیں، پاکستان کو دونوں ممالک ایران اور سعودی عرب کی جارحیت کا ساتھ نہیں دینا چاہیے، وزیر اعظم نواز شریف احسانات کا بدلہ پوری قوم سے کیوں لیا جا رہا ہے۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہواسی ملیشیاء کے پیچھے ایران اور ایران کی پشت پر امریکہ جبکہ دوسری طرف سعودی عرب کو بھی امریکہ تھپکی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پالیسی مسلمانوں کو لڑاؤ اور حکومت کرو، مارا مسلمان جا رہا ہے، ہر طرف سے اور فائدہ کس کو ہو رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پالیسی ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنا بچا کھچا اسلحہ فروخت کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا فیصلہ کرنے سے پہلے ماضی کو مد نظر رکھا جائے ، سوویت یونین اور افغانستان کی لڑائی میں نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا، امریکہ نیٹو لڑائی میں ساتھ دینے پر نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا، کسی خلیجی ممالک کی لڑائی میں نقصان پاکستان پاکستان کو ہی اٹھانا پڑتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھرہم دلدل سے نکل کر دوسری دلدل میں جا رہے ہیں، ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا، ہر طرف ہم اچھے اور برے طالبان کی مخالفت کرتے ہیں اب تیسری جنس کی حمایت کیوں کی جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی کو سعودی عرب کے دفاع کا اتنا درد ہے تو اس کے ساتھ دفاعی معاہدے کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دونوں ممالک سعودی عرب اور ایران کی جارحیت کا ساتھ نہیں دینا چاہیے

http://qudrat.com.pk/pakistan/27-Mar-2015/55262
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,797
پوائنٹ
1,069
سعودی عرب پر تنقید، سعد حریری کا حزب اللہ کو منہ توڑ جواب

28مارچ‬‮2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)

لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری نے شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے یمن میں سعودی عرب کے ’فیصلہ کن طوفان‘ آپریشن پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔ سعد حریری کا کہنا ہے کہ حزب اللہ سربراہ کا بیان ”نفرت کا طوفان“ ہے انہوں نے یمن میں ایرانی مداخلت روکنے کے لیے سعودی عرب کی فوجی کارروائی کی مذمت کر کے اپنی نفرت کا اظہار کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ”ٹیوٹر“ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں سعد حریری کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری حسن نصراللہ کا بیان ’نفرت کا طوفان‘ ہے جو کسی تبصرے کے لائق نہیں ہے۔ سعودی عرب پر تنقید ایک ایسے شخص کی جانب سے کی گئی ہے جو غصے میں بے قابو اور ذہنی توازن کھو چکا ہے۔ اس طرح کے بیانات غصے اور ذہنی توازن درست نہ ہونے اور اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار شخص ہی دے سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ کی تنقید کے باوجود لبنان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ دونوں ملکوں کے عوام میں نفرت کے بیج بونے کی سازشیں ماضی میں بھی بہت ہوتی رہی ہیں۔ اس نوعیت کی شرانگیز مہمات آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔


http://javedch.com/international/2015/03/28/29111
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,797
پوائنٹ
1,069
پی ٹی آئی اوراے این پی نے یمن میں فوج بھیجنے کی مخالفت کردی
27 مارچ 2015



ہمیں پہلے ملک کے اندرونی معاملات ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ،محمودالرشید
افغانستان میں امریکہ کی جنگ میں شمولیت سے سبق حاصل کرناچاہئے ،زاہدخان
اسلام آباد(قدرت نیوز)پاکستان تحریک انصاف اورعوامی نیشنل نے سعودی عرب کی درخواست پریمن میں پاکستانی فوج بھیجنے کی مخالفت کردی ،تحریک انصاف کاکہناہے کہ پہلے ملک کے اندرونی حالات ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اے این پی کاکہناہے کہ افغانستان میں امریکہ کی جنگ میں شمولیت کے نتائج سے سبق حاصل کرناچاہئے ،یمن میں فوج بھیجنے کی سعودی عرب کی درخواست پرردعمل میں اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے راہنمامحمودالرشیدنے کہاکہ پاکستان کے اندرونی حالات خراب ہیں ،ہمیں پہلے اپنے ملک کے حالات کوٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ،ہمیں مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فریق نہیں بنناچاہئے ،جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے راہنمازاہدخان نے کہاکہ ہم افغانستان میں امریکہ کی جنگ میں شمولیت کے نتائج آج بھی بھگت رہے ہیں ،ہمیں پہلے اس جنگ میں شمولیت سے سبق حاصل کرناچاہئے اورپاکستان کودوسرے ملکوں کے معاملا ت میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے

http://qudrat.com.pk/pakistan/27-Mar-2015/55186
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,494
پوائنٹ
964
دنیا کے بت کدوں میں....(ظفرجی کی قلم سے )
کس کس نے دیکھا ہے خانہ کعبہ.....کیا اسے دیکھتے ہی دل محبت سے بھر نہیں جاتا ؟ یا وہ محض ایک مقدس عمارت ہے جہاں کھڑے ہوکر سیلفیاں لی جاتی ہیں....
کیا مدینہ النبی وہی شہر مقدس نہیں ہے جس کی حفاظت کےلئے اللہ کے نبی ﷺ نے یہود قبائل سے بھی معاہدے فرمائے تھے-
افسوس ان شکستہ ذہنوں پر اور شرمسار جبینوں پر جو اتنی بڑی سعادت ملنے پر بھی اپنے پاؤں پر نظریں گاڑے ہوئے ہیں....صد افسوس...!!!!
یہ 1979ء کا واقعہ ہے جب ایک مسلح گروپ نے حرم شریف پر قبضہکر کے کچھ حجاج کو شہید کر دیا تھا...اس وقت فرانس اور سعودیہ کی فوج حرم میں موجود تھی لیکن دہشت گردوں کا قبضہ چھڑانے میں ناکام رہی - جنرل ضیاءالحق صاحب کا دور تھا- انہوں نے حکومت سعودیہ سے خصوصی درخواست کر کے پاک آرمی کے کمانڈو دستے بھجوائے جنہوں نے جان پر کھیل کر دہشت گردوں سے حرم پاک کو واگزار کروایا تھا-
1979ء کا یہ واقعہ ایک انفرادی نوعیت کا واقعہ تھا جو ایک خودساختہ امام مہدی محمد بن عبداللہ قحطانی کے پیروکار کی کارستانی تھی...
لیکن اب ابرہہہ خود لشکر لے کر آرہا ہے......
جنگ قادسیہ میں ضرب فاروقی کی چوٹ کھائے ہوئے ایران نے آج تک عربوں کی بالادستی کو قبول نہیں کیا- اسلام کے مقابلے میں شیعت اب محض ایک فرقہ نہیں رہا بلکہ ایک متحارب عسکری قوّت بن چکی ہے- یہی قوّت اس وقت عرب ممالک کے سامنے سرچڑھ کر بول رہی ہے...!!!
افغانستان میں طالبان اور عراق میں صدام حکومت کے خاتمے کے بعد ایران کا اینٹی عرب کانفیڈنس پہلے سے بہت بڑھ چکا ہے. وہ عراق ، شام ، بحرین اور یمن میں شیعہ حکومتیں بنوا کر عربوں کو دباؤ میں لانا چاھتا ہے- جس داعش کو ہم صبح شام گالیاں دیتے ہیں وہی داعش عراق میں شیعہ حکومت کے قیام کی راہ میں سب سے بڑی چٹان ہے- یمن میں بھی یہی صورتحال ہے- وہاں سنی اتحاد القائدہ داعش سب مل کر شیعت کے خلاف برسر پیکار ہیں- اگر یمن میں اینٹی عرب شیعہ حکومت بن جاتی ہے تو یقیناً باب المندب پر اسی کا قبضہ ہوگا....باب المندب جس کی تفصیل آپ احقر کی تحریر " ڈیڑھ صدی کا قصہ" میں تفصیل سے پڑھ چکے ہیں...وہاں سے اس وقت تین ہزار بحری جہاز سالانہ گزرتے ہیں- نہر سویز اور باب المندب عرب ممالک کی وہ شہ رگیں ہیں جو کبھی ایران کے ہاتھ آگئیں تو وہ آگے بڑھ کر حرمین پر قبضہ کرنے میں سیکنڈ نہیں لگائے گا....
خلیج کی اس کشیدہ صورتحال میں پاکستان کے پاس دو راستے ہیں- پہلا راستہ سعودیہ کی بھرپور عسکری اور سیاسی حمایت ہے...اللہ تعالی ہمارے حکمرانوں کو ایسا کرنے کی توفیق عطا فرمائے.......کیونکہ ان کا کچھ اعتبار نہیں کہ کب پھرکی لے جائیں-
دوسرا راستہ وہی ہے جو جناب عبدالمطلب نے ابرہہ کی فوج کے سامنے اختیار کیا تھا- یعنی میرے اونٹ مجھے لوٹا دو .....باقی کعبہ جانے اور کعبے کا مالک....جناب عبدالمطلب دفاعی لحاظ سے اس پوزیشن میں نہ تھے کہ ابرہہ کی طاقتور فوج کا مقابلہ کرتے چنانچہ انہوں نے حالات کو رب کعبہ کے بھروسے پر چھوڑنا مناسب سمجھا-
اللہ تعالی نے ہمیں وسائل کی دولت سے مالا مال فرمایا ہے- اور ہم دنیا کی بہترین فوج رکھتے ہیں- اگر ہم ان کڑے حالات میں حرمین کے ساتھ نہیں کھڑے ہونگے تو رب کعبہ یہ سعادت کسی اور کو بخش دے گا....اور ہم محروم محض رہ جائیں گے-
دنیا کے بت کدوں میں پہلا وہ گھر خدا کا
ہم اس کے پاسباں ہیں وہ پاسباں ہمارا
بشکریہ @سرفراز فیضی صاحب ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,797
پوائنٹ
1,069
سعودی عرب پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی ،وائٹ ہاؤس

28 مارچ 2015


صنعا/ واشنگٹن(قدرت نیوز) سعودی عرب اور اتحادی خلیجی ممالک نے دوسرے روز بھی یمن کے مختلف علاقوں میں حوثی قبائل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 39 باغی ہلاک ہوگئے،ادھر یمنی صدر منصور ہادی مصر پہنچ گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیاروں نے علی الصبح صنعا کے شمال میں حوثی قبائل کے ایئر بیس کو نشانہ بنایا جس میں 12 باغی ہلاک ہوگئے جب کہ صوبہ امران میں بھی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس میں 27 باغی مارے گئے۔سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ابھی یمن میں زمینی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے جاری رہیں گے۔دوسری جانب یمن میں حوثی باغیوں کی عدن کی جانب پیش قدمی کے بعد فرار ہونے والے یمنی صدر عبدالربوہ منصور ہادی ریاض پہنچ گئے جس کی سعودی حکام نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی صدر مصر میں عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کرنے جائیں گے کیونکہ وہ اب بھی یمن کے قانونی صدر ہیں۔ادھر یمن کے وزیرِ خارجہ ریاض یاسین کا کہنا ہے کہ ملک میں حوثی باغیوں کی جارحیت روکنے کے لیے کارگر فضائی حملے درکار ہیں لیکن انہیں باغیوں کی پیش قدمی رکتے ہی ختم ہو جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک ہونے والے حملوں میں کسی یمنی شہری کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں تاہم ایسا ہوا تو اس کے ذمہ دار باغی ہوں گے جنہوں نے یہ بحران پیدا کیا۔دوسری جانب امریکی وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی امریکہ سعودی عرب کا ساتھ دے رہا ہے ۔

http://qudrat.com.pk/world/28-Mar-2015/55283
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,797
پوائنٹ
1,069
پی آئی اے جہازوں کو حدیدہ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت

28 مارچ 2015




لاہور ( قدرت نیوز) یمن کی ایوی ایشن ڈویژن نے پاکستانی شہریوں کو نکالنے کیلئے پی آئی اے کے جہازوں کو حدیدہ ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کی اجازت دیدی وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم نے اب سے کچھ دیر قبل یمنی شعبہ ہوا بازی سے رابطہ کیا جس میں پاکستانی شہریوں کے بحفاظت انخلاءپر بات چیت کی گئی یمنی ایوی ایشن ڈویژن نے حدیدہ ائیرپورٹ کو پی آئی اے جہازوں کیلئے محفوظ مقام قرار دیتے ہوئے انہیں لینڈ کرنے کی اجازت دیدی ہے اس سے قبل یہ کہا جارہا ہے کہ پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے یمن کے کسی پڑوسی ملک میں پی آئی اے جہازوں کو لینڈ کرایا جائے گا یمن حکام کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد پی آئی اے کے 2جہازوں کو جنگ زدہ ملک بھیجا جائے گا ۔

http://qudrat.com.pk/punjab/28-Mar-2015/55311
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,494
پوائنٹ
964
عامر بھائی ! فورم پر تصویر لگانے کی اجازت نہیں ، آپ کی طرف سے یہ مخالفت ایک سے زیادہ دفعہ ہورہی ہے ۔ احتیاط کریں ۔
 
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
اس کڑے وقت میں ہم موحد مسلمان سعودیہ حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کے لئے تیار ہیں ،اور پا کستان کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس کڑے وقت میں حکومت سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہو
اور جو لوگ یا سیاسی جماعتیں اس کی مخالفت کر رہی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے
حرمین کی حفاظت کسی کی ذات کا مسئلہ نہیں یہ مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ہے اور اسی طرح یمن کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا بھی اہل اسلام کی ذمہ داری ہے
 
Top