انس نضر صاحب
اطاعت رسول تو فرض ھے۔
آپ کہتے ہیں کہ اطاعت رسول فرض ہے۔ سوال یہ ہے کہ رسول کریمﷺ کے وہ کون کے احکامات ہیں جن کی اطاعت آپ پر فرض ہے؟ احکامات کو تو آپ مانتے ہی نہیں۔ تو پھر کیوں دوسروں کو دھوکا دیتے ہیں کہ آپ کے نزدیک اطاعت رسول فرض ہے؟
فرق یہ ھے کہ آپ انسانی ہاتھوں سے لکھی ھوئی کتابوں کے زریعہ اطاعت رسول کی کوشش کرتے ہیں اور میں اللہ کی کتاب قراٰن مجید کے زریعہ کوشش کرتا ھوں، جو لا ریب ھے۔
کیا اللہ کی کتاب انسانی ہاتھوں نے نہیں لکھی؟؟؟
آپ جو قرآن پڑھتے ہیں کیا وہ اللہ تعالیٰ سے آپ کے پاس ڈائریکٹ اسی طرح اترا ہے یا کسی کاتب کا لکھا ہوا ہے؟؟؟
نبی کریمﷺ پر جو آیت کریمہ نازل ہوتی آپ کاتبین وحی صحابہ کرام کو بلا کر لکھوا دیتے۔
اسی طرح جو احادیث مبارکہ نبی کریمﷺ پر نازل ہوئیں وہ بھی لکھی گئیں۔
تو اللہ کی وحی صرف اس لئے ردّ کردینا کہ وہ لکھی ہوئی کیوں ہے کتنی بے وقوفی کی بات ہے؟
جس طرح اللہ کی کتاب لا ریب ہے۔
اسی طرح اس کا بیان (حدیث وسنت) بھی لا ریب ہے۔
کیا جو اللہ اپنی کتاب کی حفاظت کر سکتا ہے وہ اپنی کتاب کے بیان (حدیث وسنت) کی حفاظت نہیں کر سکتا؟؟؟