• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہند پاک تقسیم پر ایک مکالمہ

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
۔۔۔ پاکستان کی ”ادبی دنیا“ میں ایسے ”سیکولر نام نہاد مسلمانوں“ کی تعداد بھارتی ”سرپرستی“ میں تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔
یعنی کہ بالکل ویسے ہی جیسے پاکستانی نوجوانوں کا ایک اکثریتی گروہ نفس پرستی میں مبتلا ہو کر دین سے دور یا دین بیزار ہوتا جا رہا ہے تو دوسرا اکثریتی گروہ مذہبی تشدد پسندی کا شکار ہو کر معاشرہ میں انتشار پھیلانے کا سبب بن رہا ہے۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
برا نہ مانیں ، مگر میں آپ کو ایک بڑے اردو فورم پر بھی اس اخبار کا دفاع کرتے دیکھتا آ رہا ہوں جسے وہاں "چیتھڑا" اخبار کے عنوان سے جانا جاتا ہے۔
ویسے اس اخبار کے متعلق معلومات کی فراہمی کا شکریہ۔ مگر جتنا کچھ اس کی خبروں /تجزیوں کا مطالعہ کیا ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئے اگر کوئی باشعور قاری اس اخبار پر ٹابلائیڈ جرنلزم یا زرد صحافت کا الزام لگاتا ہے تو میرے خیال سے بھی کچھ برا نہیں کہتا۔
کسی اخبار کے معیار اور اعتبار کی تحسین کے لیے ضروری نہیں کہ معاصر اخبارات اس کی تعریف ہی کریں بلکہ محققین یا ناقدین یا قومی/بین الاقوامی حیثیت کے صحافی (بشرطیکہ وہ کسی مخصوص گروہ یا طبقہ یا مسلک سے وابستہ نہ ہوں) اگر اس اخبار کی خبروں یا تجزیوں کے حوالے دیتے ہوں تو بھی یہ کافی ہے۔ مگر افسوس کہ ایسا کبھی دیکھنے یا پڑھنے میں نہیں آیا۔
@حیدرآبادی بھائی! صرف الزام برائے الزام سے کچھ نہیں ہوتا۔ آپ یقیناً اس بات سے آگاہ ہوں گے کہ دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کی ”آبرو“ کیا ہے اور انہیں کن کن القابات سے نوازا جاتا ہے؟ تو کیا واقعتاً اسلام اور مسلمان ایسے ہی ہیں، جیسا لوگ کہتے ہیں ؟ آپ نے بھی وہی بچکانہ رویہ اختیار کیا ہے، امت کے بارے میں۔ یہ احقر صحافت کا تین ساڑھے تین عشروں سے ایک ادنیٰ طالب علم ہے اور پاکستان بھر کی صحافت سے بخوبی واقف ہے۔ اگر آپ بھی صحافتی اقدار سے واقف ہیں تو ازراہ کرم امت کی ان خامیوں سے آگاہ کیجئے، جو معیار صحافت کے منافی ہیں۔ صحافت کی سب سے بڑی پہچان ”نیوز“ ہوا کرتی ہے۔ اس کے بعد ”نیوز پر ویوز“ ۔ ویوز تو ہر فرد کا الگ الگ ہو سکتا ہے، لیکن نیوز اسٹوری الگ الگ نہیں ہوسکتی۔ آپ امت کی دس ایسی نیوز اسٹوری بتلا دیجئے جو حقائق کے منافی ہوں۔ یا پھر اسی زمرے میں بھارت سے متعلق شائع شدہ ”نیوز اسٹوریز“ کو غلط ثابت کردیجئے۔) واضح رہے کہ آپ پاکستان کے ہر بڑے اور چھوٹے اخبار میں غلط نیوز استوریز چھپتی رہتی ہیں۔ لیکن امت میں ایسا نہیں ہوتا۔ درست نیوز کو نہ چھاپنا بھی صحافتی بد دیانتی کے زمرے میں آتا ہے اور وقت پر نہ چھاپنا بھی۔ میں آپ سے اس موضوع پر مزید بحث نہیں کرنا چاہتا اس لئے کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ صحافت یا پاکستانی صحافت سے قطعی آگاہ نہیں ہیں اور محض سنی سنائی باتوں کو اپنی ”علمیت“ کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ کیونکہ اسی زمرے میں اب تک آپ نے کوئی ٹھوس دلیل شواہد پیش نہین کئے کہ امت کی فلاں فلاں نیوز اسٹوریز غلط ہیں اور اس کے مقابلہ میں درست بات یہ ہے۔ والسلام
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
شادی اور مذہب از ابراہیم عزمی روزنامہ ایکسپریس، کراچی

abc.gif
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
برا نہ مانیں ، مگر میں آپ کو ایک بڑے اردو فورم پر بھی اس اخبار کا دفاع کرتے دیکھتا آ رہا ہوں جسے وہاں "چیتھڑا" اخبار کے عنوان سے جانا جاتا ہے۔
ویسے اس اخبار کے متعلق معلومات کی فراہمی کا شکریہ۔ مگر جتنا کچھ اس کی خبروں /تجزیوں کا مطالعہ کیا ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئے اگر کوئی باشعور قاری اس اخبار پر ٹابلائیڈ جرنلزم یا زرد صحافت کا الزام لگاتا ہے تو میرے خیال سے بھی کچھ برا نہیں کہتا۔
کسی اخبار کے معیار اور اعتبار کی تحسین کے لیے ضروری نہیں کہ معاصر اخبارات اس کی تعریف ہی کریں بلکہ محققین یا ناقدین یا قومی/بین الاقوامی حیثیت کے صحافی (بشرطیکہ وہ کسی مخصوص گروہ یا طبقہ یا مسلک سے وابستہ نہ ہوں) اگر اس اخبار کی خبروں یا تجزیوں کے حوالے دیتے ہوں تو بھی یہ کافی ہے۔ مگر افسوس کہ ایسا کبھی دیکھنے یا پڑھنے میں نہیں آیا۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرے بھائی آپ تو ’’امت‘‘ کے پیچھے ہی پڑ گئے۔ آپ کچھ دیر کے لئے بھول جائیں کہ میں نے امت اخبار کے مضامین یہاں لگائے ہیں۔ بس اتنا بتا دیں کہ ’’امت‘‘ نے فلم انڈسٹری سے منسلک مسلمانوں کے بارے میں ان مضامین میں جو کچھ لکھا ہے وہ صحیح ہے یا غلط؟
اگر صحیح ہے تو ہمارا دعویٰ ثابت ہوگیا کہ پاکستان بننا صحیح تھا یعنی دو قومی نظریہ صحیح تھا اور ہندو کے ساتھ رہنے سے مسلمان ان کے مذہبی رنگ میں رنگ جاتے ہیں۔ اور اگر غلط ہے تو ہمارا دعویٰ بھی غلط ہے لیکن ایسا مشکل ہے کیونکہ ’’امت‘‘ کے مضامین پر بھروسہ کرنے کے علاوہ بھی بھارتی فلم انڈسٹری سے منسلک مسلمان اداکاروں کے انٹرویوز پر مشتمل دستیاب ویڈیوز بھی یہ کہانیاں سناتی ہیں۔
 
حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
میرے بھائی آپ تو ’’امت‘‘ کے پیچھے ہی پڑ گئے۔ آپ کچھ دیر کے لئے بھول جائیں کہ میں نے امت اخبار کے مضامین یہاں لگائے ہیں۔ بس اتنا بتا دیں کہ ’’امت‘‘ نے فلم انڈسٹری سے منسلک مسلمانوں کے بارے میں ان مضامین میں جو کچھ لکھا ہے وہ صحیح ہے یا غلط؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بھائی آپ کا سوال ہی غیرمتعلق ہے۔
اول تو امت کے پیچھے میں نہیں بلکہ آپ پڑے ہوئے ہیں ۔۔۔ اور امت بچاری بالی ووڈ میں برسرکار مسلم ناموں کے پیچھے ہاتھ دھو کر ایسا پڑی ہے اسے یہ تک سمجھ میں نہیں آ رہا کہ عام ہندوستانی مسلمان کا اس طبقہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
ویسے تو میں پاکستان کے بننے اور دو قومی نظریے کے متعلق سرفراز بھائی کے خیالات سے بھی اختلاف کر چکا ہوں۔ لہذا اس موضوع پر میرا آپ سے کوئی جھگڑا ہی نہیں۔ البتہ آپ جو قیاسات بیان کر رہے ہیں کہ یوں ہوتا تو یوں ، یوں نہ ہوا اسلئے یوں ۔۔۔ تو اس پر ہی میرا اعتراض ہے بس۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بھارتی مسلمان سیاستدان بتوں کے آگے ماتھا ٹیکتا ہے۔ یہ پوسٹ تو میں نے بھی کی تھی لیکن اب نظر نہیں آرہی کیا کسی نے حذف کردی ہے؟
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
اول تو امت کے پیچھے میں نہیں بلکہ آپ پڑے ہوئے ہیں ۔۔۔
دیکھیں بھائی انصاف کی بات کریں اور انصاف کی بات یہ ہے کہ امت کے پیچھے آپ بھی پڑے ہیں اور میں بھی، بس فرق صرف اتنا ہے کہ آپ لٹھ لے کر پیچھے پڑے ہیں اور میں پیار سے پیچھے پڑا ہوں۔ابتسامہ
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بھارتی مسلمان سیاستدان بتوں کے آگے ماتھا ٹیکتا ہے۔ یہ پوسٹ تو میں نے بھی کی تھی لیکن اب نظر نہیں آرہی کیا کسی نے حذف کردی ہے؟
و علیکم السلام ور حمۃ اللہ وبرکاتہ
پوسٹ اسی جگہ کی گئی تھی یا کسی اور جگہ ۔؟
یہاں اس طرح کی کوئی پوسٹ حذف نہیں ہوئی ۔ ممکن ہے پوسٹ ہوئی ہی نہ ہو ۔
 
Top