میرے بھائی آپ تو ’’امت‘‘ کے پیچھے ہی پڑ گئے۔ آپ کچھ دیر کے لئے بھول جائیں کہ میں نے امت اخبار کے مضامین یہاں لگائے ہیں۔ بس اتنا بتا دیں کہ ’’امت‘‘ نے فلم انڈسٹری سے منسلک مسلمانوں کے بارے میں ان مضامین میں جو کچھ لکھا ہے وہ صحیح ہے یا غلط؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بھائی آپ کا سوال ہی غیرمتعلق ہے۔
اول تو امت کے پیچھے میں نہیں بلکہ آپ پڑے ہوئے ہیں ۔۔۔ اور امت بچاری بالی ووڈ میں برسرکار مسلم ناموں کے پیچھے ہاتھ دھو کر ایسا پڑی ہے اسے یہ تک سمجھ میں نہیں آ رہا کہ عام ہندوستانی مسلمان کا اس طبقہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
ویسے تو میں پاکستان کے بننے اور دو قومی نظریے کے متعلق سرفراز بھائی کے خیالات سے بھی اختلاف کر چکا ہوں۔ لہذا اس موضوع پر میرا آپ سے کوئی جھگڑا ہی نہیں۔ البتہ آپ جو قیاسات بیان کر رہے ہیں کہ یوں ہوتا تو یوں ، یوں نہ ہوا اسلئے یوں ۔۔۔ تو اس پر ہی میرا اعتراض ہے بس۔