@محمد علی جواد بھائی! دراصل تھریڈ کا مقصد آپ بھی نہیں سمجھے، اہل حدیث میں بھی یزید کے متعلق دو گروہ ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کے خلاف اس معاملے میں سختی اختیار کرتے ہیں، آپ کا تعلق یزید صاحب کو اچھے سمجھنے والے گروہ میں ہے، میں یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر کوئی ان دونوں کا ساتھ نہ دے اور خاموشی اختیار کرے تو اس کا شمار کس میں ہو گا؟ اگرچہ وہ موحد بھی ہو؟ میرے خیال میں اس معاملے میں
@T.K.H صاحب کی رائے مناسب ہے۔
جہاں تک میرا معاملہ ہے میں نے کبھی بھی یزید کے معاملے کے متعلق نہ پڑھا ، نہ جاننے کی کوشش کی، نجانے میں یہ کر کے گناہ گار ہوں یا نہیں، شروع شروع میں میرا رجحان بھی ان لوگوں کی طرف تھا جو یزید کو اچھا سمجھتے ہیں، لیکن جب سے اہل حدیث علماء کے ایک گروہ کو جیسے زبیر علی زئی رحمہ اللہ اور شیخ عمر صدیق حفظہ اللہ کو اس معاملے میں مخالف رائے رکھتے ہوئے دیکھا ہے تو اب خاموشی اختیار کر لی ہے کہ نجانے کون صحیح ہے۔ واللہ اعلم
اس لئے میرا اب صرف یہ نظریہ ہے کہ اگر یزید صاحب نے کچھ غلط کیا ہے تب بھی وہ اللہ کو حساب دیں گے اور اگر انہوں نے کچھ اچھا کیا ہے تو تب بھی وہ اللہ سے اچھی جزا پا لیں گے، لیکن میں اس معاملے میں خاموشی اختیار کیے رکھوں گا۔ ان شاءاللہ
اس صورتحال پر مزید کچھ فرمائیں۔ اللہ ہمیں سیدھے راستے پر قائم رکھے آمین