
شرک کالی چیونٹی سے بھی زیادہ مخفی
سیدنا معقل بن یسار کہتے ہیں :
میں سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا.
آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
اے ابو بکر شرک لوگوں کے اندر کالی چیونٹی کی طرح چھپا ہوا ہے.
سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا :
کیا اللہ تعالی کے ساتھ کسی دوسرے کو الہ ماننے کے علاوہ بھی کوئی عمل شرک ہے.
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :
قسم ہے اس ذات کی جس قبضے میں میری جان ہے، شرک کالی چیونٹی سے بھی زیادہ مخفی ہے.
کیا میں تمہیں بتاؤں ایسی دعا جس کی بدولت تم چهوٹے اور بڑے ہر شرک سے محفوظ رہ سکتے ہو.
تم کہا کرو :
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لا أَعْلَمُ
اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں
کہ میں جان بوجھ کر شرک کروں.
اور تجھ سے معافی مانگتا ہوں
اس شرک سے جسے میں
انجانے میں کروں.
رواه البخاري في الأدب المفرد (739)، وصححه الألباني