ابو عبدالله
مشہور رکن
- شمولیت
- نومبر 28، 2011
- پیغامات
- 723
- ری ایکشن اسکور
- 448
- پوائنٹ
- 135
سورۃ الفتح 29Qari Hanif Dar
چنانچہ وہ سارے منافقین رضی اللہ تعالی عنھم ھو کر ھماری تاریخ کا حصہ بن گئے ،، کیونکہ ھمارے اکابر نے " الصحابۃُ کلھم عدول " کا امرت دھارا ایجاد کر کے خود صحابہؓ میں سے منافقین کی چھان پھٹک پر پابندی لگا دی ،،
مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ۖتَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّـهِ وَرِضْوَانًا ۖ سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ۚ ذَٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ ۚ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَىٰ عَلَىٰ سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ ۗ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا ﴿٢٩﴾
محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں کافروں پر سخت ہیں آپس میں رحمدل ہیں، تو انہیں دیکھے گا کہ رکوع اور سجدے کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل اور رضامندی کی جستجو میں ہیں، ان کا نشان ان کے چہروں پر سجدوں کے اﺛر سے ہے، ان کی یہی مثال تورات میں ہے اور ان کی مثال انجیل میں ہے، مثل اسی کھیتی کے جس نے اپنا انکھوا نکالا پھر اسے مضبوط کیا اور وه موٹا ہوگیا پھر اپنے تنے پر سیدھا کھڑا ہوگیا اور کسانوں کو خوش کرنے لگا تاکہ ان کی وجہ سے کافروں کو چڑائے، ان ایمان والوں اور نیک اعمال والوں سے اللہ نے بخشش کا اور بہت بڑے ﺛواب کا وعده کیا ہے (29)
سورۃ توبہ 100
وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴿١٠٠﴾
اور جو مہاجرین اور انصار سابق اور مقدم ہیں اور جتنے لوگ اخلاص کے ساتھ ان کے پیرو ہیں اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وه سب اس سے راضی ہوئے اور اللہ نے ان کے لیے ایسے باغ مہیا کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں ہمیشہ رہیں گے یہ بڑی کامیابی ہے (100)
مجھے سمجھ نہیں آتا کہ منکرین حدیث کی فرمائش کے مطابق اللہ تعالیٰ نے بھی قرآن کریم میں احادیث ہی کی طرح سبھی صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا تذکرہ General انداز میں کیوں کردیا اور منافقین کو اسی تذکرے میں ہائلائٹ کیوں نہیں کردیا۔۔۔۔
اور نہ ہی حنیف ڈار کی فرمائش کے مطابق اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں احادیث ہی کی طرح سبھی منافقین کے نام mention کیے ہیں۔۔۔۔۔۔
اگر حنیف ڈار جیسے منکرین حدیث کہیں کہ قرآن میں اللہ رب العزت نے الگ سے ان کو ہائلائٹ کیا ہے تو بھائی "کلھم عدول" والے کلیے سے ہٹ کر احادیث میں بھی منافقین کی مختلف خصلتیں بیان ہوئی ہیں۔۔۔۔۔
مجھے حیرت ہے کہ @یوسف ثانی صاحب نے بھی اس پوسٹ کو ایک "قابل اعتراض" عنوان دے کر اپنے "تائیدی یا تردیدی" کمنٹس کے بغیر یونہی پوسٹ کردیا، by the way میرے پاس یہ پوسٹ فیس بک پر inaccessible ہے۔
Last edited: