الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کبھی کچھ فرصت ملے تو اس فہرست کے ذیل میں ہندوستان کی 29 ریاستوں میں ڈائرکٹر جنرل پولیس کے اعلیٰ ترین عہدے پر برسرکار رہے مسلمانوں کے نام بھی پیش کر دوں گا۔
سید آصف ابراہیم (ہندوستان کے اہم ترین سیکوریٹی ادارہ "آئی بی" کے موجودہ ڈائرکٹر)
التمش کبیر (ہندوستان کی عدالت عظمیٰ کے 39 ویں چیف جسٹس )
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام (ہندوستان کے 11 ویں صدر جمہوریہ)
ذاکر حسین (ہندوستان کے تیسرے صدر جمہوریہ)
فخرالدین علی احمد (ہندوستان کے پانچویں صدر جمہوریہ)
شہاب...
شاہد نذیر بھائی کے تمام مراسلات جس اخبار سے مقتبس ہیں ۔۔۔ اس tabloid اخبار کی خود معتبر اور وسیع الذہن پاکستانیوں کے نزدیک کیا حیثیت ہیں ۔۔۔ یہ بتانے کی ہمیں تو کوئی ضرورت نہیں۔ سوشل میڈیا پر اس اخبار کی خبروں کا جتنا مذاق اڑایا جاتا ہے شاید ہی کسی اردو اخبار کا مضحکہ اڑایا جاتا ہو۔
میں نے اسی...
آپ بھی یوسف ہیں ، یوسفی کو پڑھا ہی ہوگا ۔۔۔ "آب گم" میں ایک مشہور تکیہ کلام ہے ۔۔۔
اس کے لیے تو پشتو میں بہت بُرا لفظ ہے
ہم "پشتو" کی جگہ حیدرآبادی اور "برا" کی جگہ مزیدار کہا کرتے ہیں ;)
شکریہ۔ ویسے ہم حیدرآبادی بہت کم کسی معاملے کو دل پہ لیتے یا سیریس ہوتے ہیں ۔۔ اچانک کوئی نئی بات کوئی بول دے تو وہاں ہم لوگ چند مزیدار حیدرآبادی جملے بولتے ہیں ۔۔۔ میں نے پہلے وہی لکھے تھے مگر بہت سوں کو شائد سمجھ میں نہ آئے سوچ کر وہ جملہ لکھ دیا جو عموما ایسے مواقع پر انڈیا بھر میں بولا سمجھا...
اب آپ احباب ہماری خوش قسمتی کی بھی داد دیجئے کہ رات میں جس وقت یہ سطور لکھ رہا تھا ٹھیک اس کے چند لمحے بعد ہماری نئی ریاست "تلنگانہ" کے اولین وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے ریاستی اسمبلی میں اعلان کیا کہ :
اردو ریاست تلنگانہ کی دوسری سرکاری زبان ہوگی !!
واضح رہے کہ جنوبی ہند کی ریاست "آندھرا...
ہمارا تو خیال ہے کہ مطالعے کا جسے شوق نہیں وہ ڈھنگ کا پیراگراف یا جملہ بمشکل تمام لکھ سکتا ہے۔ :)
آج سے تیس پینتیس سال پہلے اسکولوں میں ہفتہ میں ایک کلاس مطالعہ کی بھی ہوتی تھی جس میں گذشتہ ہفتہ لائبریری سے لی گئی کتاب کا خلاصہ سنانا ہوتا تھا۔
شکر ہے کہ آج کل چند معیاری اسکولوں میں پھر سے یہ...
پسندیدہ تو ظاہر ہے اردو ہی ہو سکتی ہے۔
اس کے بعد ہندی ہے۔ انگریزی میں تو خیر اسکول کے زمانے سے ہی مہارت ہے۔ اپنی ریاست "تلنگانہ" کی زبان اول تلگو بھی لکھنا پڑھنا آتا ہے، سمجھنا بس کام چلاؤ حد تک۔
فارسی اور عربی سے بھی مناسب واقفیت ہے۔ عربی ٹائپنگ تو یہاں سعودی عرب میں رہنے کے ناتے اچھی خاصی آتی ہے۔
جواہر لال نہرو کے متعلق بہت سی ایسی باتیں ہیں جو انھیں ایک مقبول لیڈر، ایک شوقین مزاج شخص، دوستی یاری نبھانے والا اور سائنسی نقطہ نظر کی فکر رکھنے والا شخص کے طور پر پیش کرتی ہیں۔
اپنے زمانے میں نہرو کا شمار دنیا کے پانچ بہترین انگریزی زبان میں لکھنے والوں میں ہوتا تھا۔ کسی دوسرے شخص کے لکھے کسی...
نہیں! خفگی کی بات نہیں۔ متذکرہ بالا جملہ اور اس کے بعد کی آپ کی ساری ناصحانہ باتیں ۔۔۔ میرے لیے بالکل غیرضروری ہیں ;)
اسی کے یکساں یا اس سے بہتر نقطہ نظر میں ماضی میں کئی مرتبہ پیش کر چکا ہوں۔ :)
میں نے صرف ایک اصولی بات کی ہے کہ خبریں لگانا درست امر نہیں۔ اور بس!
@یوسف ثانی بھائی سے مودبانہ گذارش ہے کہ یہاں اخبارات کی خبریں نہ لگائیں (کوئی خصوصی موضوع پر مبنی مضمون لگانا علیحدہ بات ہے) ورنہ فریق مخالف بھی ضد پر اتر آیا اور اپنی طرف کے اخبارات کے پاک مخالف تراشے لگانا شروع کر دیا تو پھر یہاں کی اچھی خاصی سنجیدہ مدبرانہ بحث کا ستیاناس ہو جائے گا۔
اگر سماجیات کے حوالے سے دیکھا جائے تو اس کے متعلق ہم بہت پہلے اپنے بلاگ پر کچھ یوں لکھ چکے ہیں ۔۔۔
آدمی کو قنوطیت پسند نہیں بلکہ رجائیت پسند ہونا چاہئے۔
ہمیشہ اچھائی کی طرف دیکھیں ، مثبت سوچوں کو پالیں ، خود بھی خوش رہیں دوسروں کو بھی خوش رکھا کریں۔
چلئے ۔۔۔ ایک عام سی نظر یہاں سعودی عرب کے...
سوال کے پہلے حصہ کا جواب تو اوپر دے چکا ہوں۔ سوال کا دوسرا حصہ کچھ سمجھ میں نہیں آیا ۔۔۔ بلکہ آج تک تو غریب کو یہ بات بھی سمجھ میں نہیں آئی کہ وہ "دین" ہے کہاں جو کتابوں میں بیان ہوتا ہے اور علمائے ربانی کے دہن مبارک سے ادا کیا جاتا ہے۔
ہر جگہ ثقافت، کلچر ، رسم و رواج ، روایات وغیرہ وغیرہ کا...
تعارف کے ذکر پر یاد آیا کہ کچھ دن قبل یہیں کہیں مجہول آئی ڈی سے متعلق بحث چھڑی تھی۔ میں نے وہاں کچھ یوں لکھا تھا کہ مجہول آئی ڈی اور قلمی نام میں فرق کرنا چاہیے۔ یوسف ثانی بھائی نے بھی کہا تھا کہ قلمی نام والا شخص مجہول نہیں ہے کیونکہ اسے سوسائٹی جانتی ہے۔
عرض ہے کہ سوسائٹی مجھے اصلی نام سے...
"مسلمانوں کی آدھی سے زیادہ آبادی کو کافر کی حکمرانی میں چھوڑ گئے"
جملہ غیرمعقول ہے یا ممکن ہے تاریخی معلومات کی کمی اس کا سبب ہو۔ یہ ناممکن تھا کہ ہند کے تمام مسلمانوں کو کسی ایک علاقے کے تحت جمع کیا جاتا ۔۔۔ یہ جغرافیائی اور anthropology اصولوں کے خلاف امر واقعہ ہے۔
جوہری پاکستان "واحد سبب" نہیں ایک سبب ممکن ہو سکتا ہے۔ مزید مظالم کے نہ ہونے کا "واحد سبب" اگر ہندوستانیوں کو کہنا ہوتا تو وہ ضرور "ملکی معشیت" کا ذکر کرتے۔