الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
بلدِ حرام میں دلوں کے لیے اس سے زیادہ کشش ہے جتنی مقناطیس میں لوہے کے لیے! (محدث ابن قیم الجوزیہؒ)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
فجذبه للقلوب أعظم من جذب المغناطيس للحديد
.
زاد المعاد ١\٢٩.
تقوے کا وعظ کرنے والے بہت ہیں لیکن اس پر عمل پیرا ہونے والے کم ہیں! (عمر بن عبدالعزیزؒ)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تقوى الله !
قال عمر بن عبدالعزيز -رحمه الله- لرجل : " فإن الواعظين بها كثير ، والعاملين بها قليل ".[ الحلية ٢٦٧/٥ ]
جو لایعنی گفت گو کرتا ہے ، اسے سچائی سے محروم کر دیا جاتا ہے : سہل تُستریؒ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مَنْ تَكَلَّمَ فِيمَا لَا يَعْنِيهِ حُرِمَ الصِّدْقَ . غذاء الألباب (٧١/١)
لوگوں میں سب سے زیادہ خطائیں ان کی ہوتی ہیں جو لوگوں کی خطاؤں کا زیادہ ذکر کرتے ہیں ! (امام ابن سیرینؒ)
__________
عن محمد بن سيرين أنه قال : " إنَّ أكثر الناس خطايا أكثرهم ذكرًا لخطايا الناس " المجالسة وجواهر العلم
لوگوں کی خوش نودی ناقابل حصول غایت ہے ؛ پس تم اسی چیز کو لازم پکڑو جس میں تمھاری بہتری ہے ۔ (امام شافعیؒ)
_______
قال الشافعي - رحمه الله - : "رضى الناس غاية لا تدرك ، فعليك بما فيه صلاح نفسك فالزمه" . (مدارج السالكين)
جس میں دوخصلتیں موجود ہوں ، وہ نجات پا گیا : سچائی اور اصحابِ رسول اللہﷺ سے محبت ! (امام ابن المبارکؒ)
--------------------------
خصلتان من كانا فيه نجا ؛ الصِّدْق ومحبَّة أصحابُ رسول الله ﷺ. (تاريخ دمشق لابن عساكر ٣٢ / ٤٥٠)
اگر صدقہ کرنے والا جان لے کہ اس کا صدقہ فقیر کے ہات میں جانے سے پہلے دست خداوندی میں پہنچتا ہے تو دینے والے کو لینے والے سے زیادہ ملتی ! (حافظ ابن قیمؒ)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوگوں کو جب کسی کا عیب نہیں ملتا اور اس سے حسد اور عداوت کا جذبہ اُن پر غالب آتا ہے تو وہ ازخود اس کے عیوب تراش لیتے ہیں ! (امام ابن العربی المالکیؒ)
____________
والناس إذا لم يجدوا عيباً لأحد وغلبهم الحسد عليه وعداوتهم له أحدثوا له عيوباً (العواصم من القواصم 1/256)
محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ علیہ الصلاۃ و السلام کے دین کو دو محمدوں اور دو احمدوں نے بہت مستحکم کیا ہے :
احمد بن حنبل اور احمد بن عبدالحلیم ابن تیمیہ
محمد بن اسماعیل بخاری اور محمد بن عبدالوہاب رحمھم اللہ