• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. طاہر اسلام

    علم الغیب، نکتہ اتفاق؟

    آج کسی ضرورت سے اس تھریڈ تک پہنچا تو سوچا کچھ عرض کر دیا جائے ۔ اس ضمن میں بنیادی بات یہ ہے کہ پیر کرم شاہ صاحب کی تحریر تمام بریلوی علما کی نمایندگی نہیں کرتی کیوں کہ فاضل بریلوی عالم ما کان و مایکون مانتے ہیں رسول اکرم ؑ کو ۔ اگر تمام بریلوی اس عبارت کو مان لیں تو مسئلہ کافی حد تک حل ہو سکتا...
  2. طاہر اسلام

    محدث بک

    ناقد بنیے لیکن مصلح ناقد ، نہ کہ جاسوس ناقد !
  3. طاہر اسلام

    محدث بک

    زبان و قلم مصلحتوں کا شکار ہو جائیں تو صداقتیں دفنا دی جاتی ہیں اور بہتان اچھالے جاتے ہیں !
  4. طاہر اسلام

    محدث بک

    دوسروں کے معائب پر نہیں ، زندگی اپنے محاسن پر بسر کی جاتی ہے !
  5. طاہر اسلام

    کیا یزید بن معاویہ کافر تھے؟

    ثم لما مات معاويةُ تولّى ابنُه يزيد هذا، وجرى بعد موت معاوية من الفتن والفرقة والاختلاف ما ظهر به مصداقُ ما أخبر به النبيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حيث قال: "سيكون نبوّة ورحمة، ثم يكون خلافةُ نبوةٍ ورحمة، ثم يكون ملك ورحمة، ثم يكون ملك عضوض" . فكانت نبوّةُ النبي - صَلَّى اللَّهُ...
  6. طاہر اسلام

    کیا یزید بن معاویہ کافر تھے؟

    یزید ایک ظالم انسان تھا جو اہل سنت کے یہاں ہرگز قابل تعظیم نہیں ہے !
  7. طاہر اسلام

    محدث بک

    محتویات نبوت کو قرآن میں محصور جاننا صریح ضلالت ہے !
  8. طاہر اسلام

    محدث بک

    شکریہ ، احساسِ قدردانی کا جمالیاتی اظہار ہے؛ مذہب نے اسے روحانی تجربے میں ڈھال دیا ہے!
  9. طاہر اسلام

    محدث بک

    کتاب کے انتخاب میں دو باتوں کو لازماً پیش نظر رکھنا چاہیے : ایک اس کا موضوع ، جو افادیت کے وسیع امکانات اور جامع جہات کا حامل ہو اور علم و فکر کے نئے نئے گوشوں سے آشنائی کا باعث بنے ۔ دوم ، میسر و موجود اور دست یاب سرمایے میں سے اعلیٰ تر کا انتخاب کیا جائے اور فروتر تحریروں سے کامل صرف نظر...
  10. طاہر اسلام

    محدث بک

    مقبول حج وہ ہے جو زندگی بدل دے !
  11. طاہر اسلام

    محدث بک

    ملت ابراہیم کو سمجھے بغیر سنت ابراہیمی کی ادایگی ایک بے روح رسم کے سوا کچھ نہیں : ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (النحل: 123)
  12. طاہر اسلام

    محدث بک

    ایثار و ہم دردی کی ایک اعلیٰ مثال میڈم رابعہ بصری ایک سرکاری درس گا ہ میں اسلامیات کی لکچرار ہیں اورسیکنڈ ایئر کی کلاس انچارج کی ذمہ داری بھی ان کے سپرد ہے ۔ آج کل کلاسز کا آغاز ہو رہا ہے اور طالبات سے فیسیں وصول کی جا رہی ہیں ۔ پرسوں ان کے پاس ایک طالبہ یہ درخواست لے کر آئی کہ وہ ایک غریب...
  13. طاہر اسلام

    محدث بک

    کائنات کی بے کراں وسعتیں اور ان میں کارفرما حیرت انگیز نظم و ضبط اس امر کی واضح شہادت ہے کہ کارخانہ عالم کا وجود بخت و اتفاق کی کرشمہ سازیوں کا نتیجہ نہیں بل کہ ایک علیم و خبیر ہستی کے دست قدرت کا شاہ کار ہے !
  14. طاہر اسلام

    محدث بک

    یہ زمرہ تبصروں اور جوابی تبصروں یا بحث و جدل کا متحمل نہیں ہے؛ بات علاحدہ مستقل پوسٹ کی صورت میں ہو تو بہتر ہے! Sent from my SM-E700F using Tapatalk
  15. طاہر اسلام

    محدث بک

    حکمت و بصیرت سے عاری بے مہار علمیت گفت گو کی بے لطفی اور یبوست میں اضافہ کر دیتی ہے ! Sent from my SM-E700F using Tapatalk
  16. طاہر اسلام

    محدث بک

    ابلاغ ادھورا رہ جاتا ہے ؛ کبھی متکلم کی عجز بیانی سے اور گاہے فہم مخاطب کی نارسائی سے !
  17. طاہر اسلام

    محدث بک

    استدلال کم ہے اور خطابت آرائی زیادہ !
  18. طاہر اسلام

    محدث بک

    حکمت ایمانی اور مصلحت عمرانی کے امتزاج ہی سے ایک روحانی معاشرہ وجود پذیر ہو سکتا ہے !
  19. طاہر اسلام

    محدث بک

    ذوق دلیل پر غالب آ جائے تو انتہا پسندی جنم لیتی ہے !
  20. طاہر اسلام

    محدث بک

    ہمارے یہاں ناموں کی پرستش ہوتی ہے ـ ایک بات مجھ ایسا طالب علم کہہ دے تو اسے گردن زدنی قرار دے دیا جاتا ہے اور وہی بات کسی بڑے نام سے منسوب کر دیجیے تو سب اس پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسانا شروع کر دیتے ہیں ـ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ یہ نہ دیکھو کون کہہ رہا ہے بل کہ یہ دیکھو کہ کیا...
Top