الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
السلام علیکم،
مقصد یہ تھا کہ اس مسئلے میں طرفین کے اکابر علماء کا موقف بے لچک نہیں ہے۔ بات تب بگڑتی ہے جب گلی محلے کی سطح پر ’’امام اہل سنت‘‘ کہلوانے والے تیسرے درجے کے ’’دو رکعت والے امام‘‘ گروہی تعصب کا شکار ہو کر اپنے پیروکاروں کو دوسرے کے خلاف اکساتے ہیں۔ جب اکابرین شدت اختیار نہیں کرتے تو...
السلام علی من اتبع الھدیٰ!
بہرام صاحب، مسلمانوں کے پاس جو قرآن پڑھا اور پڑھایا اور حفظ کیا جاتا ہے، اس کی آیات کی ترتیب توقیفی ہے۔ یہ مسلمانوں کا معروف عقیدہ ہے۔ بھلے سے بھلے مضمون کے جملے اپنے مقام سے ہٹا دیے جائیں تو اس کا مفہوم بدل جاتا ہے۔ آپ کے نزدیک بھی یہ بات درست ہے؟ صاف الفاظ میں...
السلام علیکم،
علاوہ ازیں کسی کے دماغ کو روشن خیالی کا خمار چڑھے تو وہ علماء پر تنقید کرنا اولین فریضہ سمجھتا ہے کہ ان کی وجہ سے مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں، انہوں نے کون سی ایجادات کر کے دی ہیں وغیرہ۔ حقیقت میں ایجادات اور سائینسی علوم کا سوال علماء سے نہیں ان سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے ذمے...
اردو مجلس پر اس ترجمے کا ذکر یہاں ہوا ہے:
http://www.urduvb.com/forum/showthread.php?s=a6f658448cedb69e8e0557827f1554f8&t=25197
مترجم: عبد الباری فتح اللہ المدنی
طبع ششم 2003ء مطابق 1424ھ
باہتمام....اہل حدیث تعلیمی و رفاہی سوسائٹی، دریاباد
مطبع.....فرید بک ڈپو(پرائیویٹ) لمٹیڈ 423 مثیا محل اردو...
السلام علیکم،
امام ناصر الدین الالبانی کی نماز کے موضوع پر کتاب ’’صفۃ صلاۃ النبی من التکبیر الی التسلیم۔ ۔ ۔‘‘ کا ایک اردو ترجمہ محدث لائبریری پر موجود ہے جو صادق خلیل رحمہ اللہ نے کیا ہے۔ اسی کتاب کو انڈیا سے بھی کسی نے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ مجھے تلاش کے باوجود کہیں سے نہیں مل رہا۔ دستیاب ہو...
السلام علیکم،
مسئلہ رفع الیدین میں فقہائے کرام کا اختلاف آج کی پیداوار ہے نہ طرفین نے اپنے اپنے دلائل آج دینے شروع کیے ہیں۔ برا ہو مناظرہ بازی کا جس نے امت کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور دلوں میں ایسی نفرتیں بھر دیں کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے وہ حقوق بھی فراموش کر بیٹھتا ہے جو اُس کے اسلام و ایمان...
السلام علیکم
یہ لفظ احساس برتری کے اس ذہنی خمار کی نمائندگی کرتا ہے جس میں عرب دنیا مبتلا ہے۔ وہی ذہنیت کہ ہم آقا اور دوسرے ہمارے غلام ہیں۔
اللھم اصلح احوال المسلمین
السلام علیکم
اگر امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ مشکل کشا ہوتے تو:
1۔ کسی کو حکومت نہ چھیننے دیتے
2۔ فاطمہ رضی اللہ عنہا پر نہ دروازہ گرایا جاتا نہ حمل ضائع ہوتا نہ محسن ماں کے پیٹ میں وفات پا جاتے۔
3۔ فدک باغ غصب نہ ہوتا۔
4۔ امیر المومنین تقیہ کر کے ابوبکر و عمرو عثمان رضی اللہ عنہم کے دور میں...
السلام علیکم، اسے شرک قرار دینا محض ایک گروہ کا فہم ہے جس کی اندھی تقلید کرنے کی بجائے اسے دلائل کے ترازو میں پرکھنا چاہیے۔ مجھے تو ان کی کسی دلیل میں وزن محسوس نہیں ہوا۔ اگر یہ شرک ہے تو اس کا آغاز سعودیہ میں بھی ہو چکا ہے۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ اگر سعودیہ میں جمہوریت پنپتی ہےتو علماء حضرات بہتر...
السلام علیکم
دخل در معقولات کے لیے معذرت۔
ہمیں ضرورت ہے ایسی قیادت کی جو مشکلات کم کرنے میں دینی قوتوں کا سہارا بن سکے۔ ایک بے دین حکومت آ کر جو کام کرے گی میرے اور آپ کے بچے اس کے اثرات سے کسی طرح محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔ اس کے برعکس ایک دین دار (آپ کے بقول نام نہاد ہی سہی) حکومت زیادہ نہ سہی...
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
محترم بھائی! مسلمہ قاعدہ ہے کہ قائل کے اجمال کی تفصیل اسی سے طلب کی جائے۔ میں نے جو صفحات لگائے ہیں آپ بخوبی دیکھ سکتے ہیں مودودی صاحب رحمہ اللہ نے مبہم جملے کی جو وضاحت کی ہے اسے سامنے رکھتے ہوئے ان پر دجال کے انکار کا الزام قطعی ثابت نہیں ہوتا۔ مجھے حیرت...
السلام علیکم،
مفادات۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کچھ عرصہ قبل ایک شیخ صاحب سے یہی معاملہ سمجھنے کی کوشش کی توانہوں نے انکشاف کیا’’یہ کوئی نیا نظام نہیں ہے، عباسیوں کے دور میں بھی اس کی مثال ملتی ہے‘‘
افسوس، قرون ثلاثہ سے راہنمائی لینے والے اپنی ضرورت کے لیے عباسیوں تک جا پہنچے۔
والسلام علیکم
السلام علیکم،
برادر ارسلان نے عقیدہ توحید پر کتاب کی فرمائش کی ہے۔ اس بارے ایک عام فہم کتاب ’’توحید اور ہم‘‘ محدث لائیبریری میں پی ڈی ایف کی شکل میں موجود ہے جو یونی کوڈ میں یہاں سے ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے:
توحيد اور ہم - Download - 4shared
والسلام علیکم
السلام علیکم،
ماخذ پر واقعی یہی تعداد لکھی ہے۔ وکی پیڈیا پر بھی تین ملین لکھا گیا ہے۔ سعودی عرب خصوصًا ریاض میں اگر واقعی اتنے لوگ اکٹھے ہوئے تھے تو یہ ایک تاریخی بات ہو گی۔ کسی بھائی کے پاس یقینی معلومات ہوں تو شیئر کیجیے۔
والسلام علیکم