الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اجماع کی بنیاد:
کتاب وسنت کی کسی بنیاد پر ہی اجماع ہوسکتا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اجتہاد پر بھی اجماع ہوسکتا ہے۔ لیکن شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اپنی کتاب «معارج الوصول إلى أن أصول الدين وفروعه قد بينها الرسولﷺ» اس بات کو ممنوع قرار دیا ہے اور فرمایا ہے: کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں...
اجماع کی اقسام:
اپنے وجود کے اعتبار سے اجماع کی دو قسمیں ہیں:
۱۔ اجماع قولی یا فعلی ۲۔ اجماع سکوتی
1۔ جس مسئلہ پر اجماع ہورہا ہو اس پر اجماع کرنے والے تمام افراد اپنے قول سے اس کی صراحت کریں یا ایسا فعل کریں جو اس نوزائیدہ...
اجماع:
تعریف: لغت میں اجماع کا لفظ دو چیزوں پر بولا جاتا ہے:
۱۔ اتفاق: مثلاً: لوگ فلاں چیز پر جمع ہوگئے ، یہ اس وقت کہا جاتا ہےجب وہ اس چیز پر متفق ہوجائیں، یہ معنی ایک جماعت کے تصور سے ہی حاصل ہوسکتا ہے۔
۲۔ پختہ ارادہ: مثلاً: فلاں نے اپنی رائے کو فلاں چیز پر جمع کرلیا ہے...
احکام شریعت:
آپ جان چکے ہیں کہ شریعت کے احکام کا علم ’فقہ‘ کہلاتا ہے۔درج ذیل میں ان احکام کی مختصر وضاحت کی جاتی ہے۔
حکم کی تعریف:
لغوی طور پر حکم کا مطلب ہے: روکنا
اور اصطلاحی طور پرمکلفین کے افعال سے متعلق اللہ تعالیٰ کے خطاب کے تقاضے کو حکم کہتے ہیں۔
احکام شریعت کی اقسام:
احکام شریعت...
آحاد:
تعریف: وہ خبر ہے جس میں متواتر کی گزشتہ بیان کردہ شرطیں نہ پائی جائیں۔
جس علم کا یہ فائدہ دیتی ہے: اخبار آحاد کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔ بعض علماء کا اس بارے میں یہ کہنا ہے کہ اخبار آحاد نہ تو ذاتی طور پر یقینی علم کا فائدہ دیتی ہیں ، نہ ہی قرائن سے مل کر۔ یہ صرف ظن کا فائدہ...
اخبار:
اخبار (ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ) خبر کی جمع ہے ۔ لغت میں یہ خَبار سے ماخوذ ہے جس کا مطلب نرم زمین ہے۔خبر کو خبر اس لیے کہتےہیں کہ یہ فائدہ والی بات کو یوں پھیلاتی ہے جیسے مضبوط اور پختہ زمین کو جب ننگے پاؤں وغیرہ سے روندا جائے تو وہ غبار اُڑاتی ہے۔
خبر بات کی ایک مخصوص نوع اور کلام کی...
استثناء کے صحیح ہونے کی شرائط:
اسثناء کے ذریعے تخصیص کرنے کےلیے کچھ شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ ان میں چند مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ مستثنی لفظوں میں ہو کہ اس کو سنا جائے، صرف نیت نہ کرلی جائے۔ البتہ مالکیوں کے نزدیک جبری قسم میں اگر ایسا نہ کیا جائے تو جائز ہے۔
2۔ عرف عام...
اصول فقہ کا تعارف
جان لیجئے کہ یقیناً ”اصول فقہ“ مضاف اور مضاف الیہ سے مرکب ہے، ’اصول‘ مضاف اور ’فقہ‘ مضاف الیہ ہے ، اس مرکب کا نام مرکب اضافی رکھا گیاہے، پھر اس مرکب اضافی کو لے کر علم معہود (مقررہ ومشہور علم) پر بطور عَلَم کے رکھ دیا گیا ہے۔ پس اس کی تعریف اس کے مرکب اضافی اور عَلَم دونوں...