الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
امام بخاریؒ کے شاگرد فِربری کہتے ہیں کہ میں نے خواب میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: کہاں کا اراہ ہے؟ عرض کیا: بخاریؒ کو دیکھ رہا ہوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بخاری کو میرا سلام کہنا۔۔۔! (ھدی الساری 489/1)
قال الحافظ ابن حجر في هدي الساري(١/٤٨٩): قال الفربري تلميذ البخاري:
رأيت...
معاصی سے اجتناب اور لایعنی امور کو ترک کرنا، تمھارے دل کو روشن کرتا ہے-
امام شافعی رحمہ اللّٰہ
قال الإمام الشافعي رحمه الله: (اجتناب المعاصي ، وترك ما لا يعنيك ، ينور قلبك) السير للذهبي(١٠/٩٨)
قال عمر بن الخطاب رضي الله عنه : لأن أشهد صلاة الصبح في جماعة أحب إلي من أن أقوم ليلة . "الاستذكار" (2/147)
فجرکی نمازباجماعت اداکرنامجھےرات بھرکےقیام سےزیادہ محبوب ہے:سیدناعمرؓ
متکبر لوگ عقل و فہم میں سب سے کم تر ہوتے ہیں کیوں کہ ان کے قلوب و اذہان ظن و وہم سے بھرے ہوتے ہیں ؛ اسی لیے جب حق ان کے پاس آتا ہے تو باہر چھلک جاتا ہے؛ اللہ عزوجل کا فرمان ہے : ’’ میں عن قریب ان لوگوں کو اپنی آیتوں سے پھیر دوں گا جو زمین میں ناحق غرور کرتے ہیں ۔‘‘ اس کے برخلاف تواضع کرنے...
اللہ رب العزت جب کسی بندے سے بھلائی کا ارادہ کر لیتا ہے تو اس کے دل میں ایک واعظ مقرر کر دیتا ہے جو اسے امر و نہی کرتا ہے ! ( امام ابن سیرین رحمہ اللہ )
خوشی اور غم سے تو ہر شخص دوچار ہوتا ہے؛ لیکن بات جب ہے کہ تم خوشی کو شکر بناؤ اور غم کو صبر!
تابعی عکرمہ رحمہ اللّٰہ
قال الحافظ ابن كثير رحمه الله تعالى :قَالَ عِكْرِمَةُ :لَيْسَ أَحَدٌ إِلَّا وَهُوَ يَفْرَحُ وَيَحْزَنُ ، وَلَكِنِ اجْعَلُوا الفَرَح شُكْرًا وَالْحُزْنَ صَبْرًا . (تفسير القرآن...
جو مسلمان سیدنا محمد ﷺ پر کثرت سے درود پڑھتا ہے تو اللّٰہ تعالیٰ اس کے دل کو منور کر دیتا ہے؛ اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے؛ اس کا سینہ کھول دیتا ہے اور اس کے معاملات آسان کر دیتا ہے۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ درود بھیجا کرو، کیا عجب کہ اللّٰہ تعالیٰ تمھیں آں حضرت ﷺ کی ملت میں شامل کر دے اور آپ ﷺ کی...
حسن بصریؒ سے کسی نے کہا: مجھے پتا چلا ہے کہ آپ میری غیبت کرتے ہیں؟ فرمایا: میری نظر میں ابھی تمھاری یہ حیثیت نہیں کہ تمھیں اپنی نیکیوں پر حاکم بناؤں!! (تفسیر قرطبی 3/ 336)
کرامت
امام احمد بن حنبلؒ کے فرزند جناب صالح کا گھر جل کر خاکستر ہو گیا جس میں چار ہزار دینار تھے لیکن صالح صرف یہی کہتے تھے کہ مجھے اپنے مال کا کوئی غم نہیں ہے البتہ اس میں ایک کپڑا تھا جس میں میرے والد گرامی نماز پڑھا کرتے تھے اور پھر میں بھی اسی میں پڑھتا رہا ہوں ۔ لوگ گھر میں داخل ہوئے تو...
انسان جوں جوں علم میں بڑھتا جاتا ہے اس کے جذبۂ رحمت و رافت میں بھی بڑھوتری ہوتی چلی جاتی ہے ! ( امام ابن قیم الجوزیہؓ )
________________________
وهكذا الرجلُ كلما اتَّسعَ علمُه اتَّسَعَت رحمتُه.
جس روز امام احمد بن حنبل رحمہ اللّٰہ کی وفات ہوئی، چار طرح کے گروہ ماتم کناں ہوئے اور آپ کا نوحہ پڑھا: مسلمان، یہود، نصارٰی اور مجوس۔ اس دن یہود و نصارٰی اور مجوسیوں میں بیس ہزار لوگوں نے اسلام قبول کیا۔ (مناقب الإمام أحمد لابن الجوزي، ص 565)
آل بیت کا اکرام
حضرت عمرؓ اور حضرت عثمانؓ سوار ہوتے اور جناب عباس بن عبدالمطلبؓ ان کے پاس سے گزرتے تو رسول اللہ ﷺ کی نسبت کا احترام کرتے ہوئے یہ سواری سے اتر آتے یہاں تک کہ عباس آگے چلے جاتے!
(سیر اعلام النبلاء 89/2)
زندگی میں قرآن مجید کو اپنا رفیق بنا لو، وہ تمھارا ساتھ نہیں چھوڑے گا جب تک تمھیں جنت میں نہ لے جائے!
رافق في حياتك القرآن فهو لن يتركك حتّى يُدخلك الجنّة
فکر و تدبر
میں دس برس سے ایک مسئلے پر غور و فکر کر رہا ہوں لیکن ہنوز کسی راے پر اطمینان نہیں ہوا!
امام مالکؒ
إني لأفكر في مسألة منذ بضع عشرة سنة فما اتفق لي فيها رأي إلى الآن.
(ترتيب المدارك)
خوارج کی اقتدا میں نماز اور صحابہؓ کا طرز ِعمل
شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ لکھتے ہیں : ’’ صحابہؓ نے خوارج کو کافر نہیں کہا ؛ اس امر کی ایک دلیل یہ ہے کہ وہ ان کے پیچھے نمازیں پڑھتے تھے ؛ چناں چہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ اور دیگر صحابہؓ نے نجدہ الحروری [ امام خوارج ] کی اقتدا میں نمازیں ادا کی ہیں ۔...
رحمت جس قدر تیزی سے قرآن سننے والے کی طرف جاتی ہے، کسی دوسرے کی طرف نہیں جاتی!
لیث بن سعد رحمہ اللّٰہ
قال الليث بن سعد رحمه الله: ما الرحمة إلى أحد بأسرع منها إلى مستمع القرآن. [ الجامع لأحكام القرآن ١\١٨ ]
جو اپنے خالق کے چہرے کا دیدار کرنا چاہتا ہے، وہ نیک عمل کرے اور کسی کو اس کی خبر نہ ہونے دے!
امام ابن المبارک رحمہ اللّٰہ
قال الإمام ابن المبارك رحمه الله: من أراد النَّظـر إلى وجـه خالقــــه فليعمـل عملا صالحًا ولا يُخبر به أحدا. (رواه اللّالكائي(٢٣٥/٣)
خشوعِ نماز
امام بخاریؒ ایک رات نماز پڑھ رہے تھے کہ انھیں سترہ مرتبہ بِھڑ نے ڈنک مارا؛ نماز مکمل کر کے فرمایا: دیکھو، ذرا کیا چیز مجھے تنگ کر رہی تھی! (سير أعلام النبلاء، ٤٤٢:١٢)
الخشوع في الصلاة قال بكر بن منير : كان البخاري يُصلي ذات ليلة فلسعه الزنبور سبع عشرة مرة . فلما قضى الصلاة، قال ...