الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اخلاق حسنہ اہلِ خیر کی مصاحبت سے بھی حاصل کیے جاتے ہیں کہ طبعِ انسانی چور ہے، خیر و شر چرا لیتی ہے!
ابن قدامہ رحمہ اللّٰہ
قال ابن قدامة رحمه الله:
قد تُكتسبُ الأخلاقُ الحسنةُ بمصاحبةِ أهلِ الخيرِ،
فإن الطَّبعَ لِصٌ يَسرقُ الخيرَ وَالشَّر.
مختصر منهاج القاصدين: ١٥٣.
متعصب کی بصارت تو سلامت ہوتی ہے لیکن وہ بصیرت سے اندھا ہوتا ہے اور اس کے کان سماعت حق سے بہرے ہوتے ہیں!
(امام محمد بن علی شوکانیؒ)
قال الإمام الشوكاني رحمه الله :
والمتعصّب وإن كان بصره صحيحاً ؛ فبصيرته عمياء ؛
▪️وأذنه عن سماع الحق صماء.
فتح القدير (88/3)
خدا کا مصطفیٰ ﷺ پر درود یہ ہے کہ وہ جلیل القدر ملائکہ کے سامنے اپنے حبیب کی ثنا فرماتا ہے!
امام ابو العالیہؒ
معنى الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم " هو الثناء عليه في الملأ الأعلى
جنت میں سورج اور چاند ہے نہ دن اور رات؛ صبح و شام کا امتیاز عرشِ معلیٰ کی جانب سے پھوٹنےوالے نور سے ہوتا ہے!
شیخ الاسلام ابن تیمیہ
الجنَّة ليس فيها شمسٌ ولا قمرٌ ، ولا ليلٌ ولا نهارٌ ، ولكن تُعرف البُكرة والعشيَّة بنورٍ يظهر مِن قِبل العرش. مجموع الفتاوى ٨٣/٥
خود پسندی اور نرگسیت سے بڑھ کر عمل صالح کو فاسد کرنے والی چیز اور کوئی نہیں!
حافظ ابن قیم رحمہ اللّٰہ
لا شئ أفسد للعمل الصالح من العجب ورؤية النفس.(الفوائد 1 / 152)
گناہوں پر رونا انھیں یوں مٹا دیتا ہے جیسے ہوا خشک پتوں کو جھاڑ دیتی ہے!
مالک بن دینارؒ
قال مالك بن دينار رحمه اللّٰه : البكـــــــاء على الخطيئة يحط الذنوب كما تحــط الـريح الورق اليابس. الرقة والبكاء (٢٥)
میں اپنا علم نشر کروں، یہ مجھے اس کی نسبت زیادہ پسند ہے کہ میں اسے اپنی قبر میں ساتھ لے جاؤں!
سعید بن جبير رحمہ اللّٰہ
قال سعيد بن جبير - رحمه الله :
لأن أنشر علمي أحب إليّ من أن أذهب به إلى قبري .
- سير أعلام النبلاء ( ٣٢٦/٤) -
اگر چاہتے ہو کہ تمھارا جسم صحت مند رہے اور نیند کم آئے تو کھانا کم کھایا کرو!
امام سفیان ثوری رحمہ اللّٰہ
عن عثمان بن زائدة قال :
كتب إليَّ سفيان الثوري :
إن أردتَّ أن يصحَّ جسمك ويقلَّ نومك فأقلَّ مِن الأكل .
جامع العلوم والحكم [٧٩٣].
انسان کو چاہیے کہ ایک سانس میں خدا کی حمد کرے اور دوسرے سانس میں اپنے گناہوں کی بخشش مانگے!
امام ابن تیمیہؒ
أنت بين نعمة تستحق الحمد وبين ذنب يستوجب التوبة والاستغفار:
قال ابن تيمية:
"ينبغي للعبد أن تكون أنفاسه كلها نَفَسين،
نَفَساً يحمد فيه ربه، ونَفَساً يستغفره من ذنبه".
- جامع المسائل...
لوگ جن دنیوی باتوں میں مشغول رہتے ہیں، امام احمدؒ کبھی ان میں نہیں پڑتےتھےلیکن جب علم کی بات ہوتی تو وہ کلام فرماتے۔
امام ابوداؤدؒ
عن أبي داود السجستاني قال:
لم يكُن أحمدُ بن حنبل يخوضُ فِي شيءٍ مِما يخوضُ فيهِ الناسُ مِن أمرِ الدُنيا،
فإِذا ذُكِرَ العِلمُ تكلَّم.
صفة الصفوة ٥١٩/٢.
شیخ ابن عثیمین رحمة اللہ علیہ تلقین کیا کرتے تھے کہ قرآن مجید کی یومیہ مقدار شروع دن ہی میں پڑھ لینا چاہیے کہ اس کا اثر اور برکت باقی دن بھر رہتی ہے اور یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ کیا مشغولیت آن پڑے اور انسان پڑھ ہی نہ سکے!!
كان الشيخ العثيمين رحمه الله يوصي بإنهاء الحزب اليومي من القرآن أول...
بصیرت، خوداعتمادی اور توکل
بویطیؒ کہتے ہیں: میں نے امام شافعیؒ سے عرض کیا کہ آپ کتابوں کی تصنیف و تالیف میں اتنی محنت و مشقت کرتے ہیں لیکن لوگ آپ کی کتب و تصنیفات کو باعث التفات ہی نہیں جانتے؟ امام نے فرمایا: بیٹے! یہ ذخیرہ تصنیف حق ہے اور حق کبھی ضایع نہیں ہوتا!! (تاریخ دمشق 364/51)
شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ یاحی یاقیوم کا بہت کثرت سے ورد کرتے تھے۔ایک دن فرمایاکہ ان دونو ناموں کی دل میں بڑی تاثیر ہے!
حافظ ابن قیمؒ
{ اللَّهُ لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ }
وكان شيخ الإسلام ابن تيمية شديد اللهج ب ( يا حيّ يا قيّوم ) .
وقال لي يوما :
لهذين الاسمين ( الحيّ القيّوم...
انسان کی آرزو ہی سے اس کی عالی حوصلگی یا پست ہمتی کا پتا چلتا ہے!
حافظ ابن قیم رحمہ اللّٰہ
قال الامام ابن القيم رحمه الله: أمنية الرجل تدل على علو همته ، وخستها .مدارج السالكين (٩٤/٣)
شبہات اور شہوات ہی انسان کی بدبختی اور فساد کا اصلی سبب ہیں-
محدث ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللّٰہ
قال الامام ابن القيم رحمه الله:
وهذان الأمران - أعني الشبهات والشهوات - أصل فساد العبد وشقائة .
[مفتاح دار السعادة ١٩٦/١]
فقیہ وہ ہے جو اسباب و نتائج پر نظر رکھتا اور مقاصدِ شرع میں غور و فکر کرتا ہے!
حافظ ابن قیم رحمہ اللّٰہ
في هذه الأزمة انتبه للأسباب والمقاصد الشرعية قبل ان تتكلم او تنتقد او تعلق على حكم شرعي :
قال ابن القيم – رحمه الله - :
(الفقيه من نظر في الأسباب والنتائج ، وتأمل المقاصد) .
"مدارج...
مختلف ابواب و اصناف پر مشتمل کتابوں میں محمد بن اسماعیل بخاریؒ کی صحیح سے زیادہ مفید کتاب اور کوئی نہیں!
امام ابن تیمیہؒ
قال الشيخ تقي الدين ابن تيمية الحنبلي: وما في الكتب المصنفة المبوبة كتاب أنفع من صحيح محمد بن إسماعيل البخاري.
*مجموع الفتاوى جـ١٠صـ٦٦٥
قالت الحكماء:
" اعرف الرجل من فعله لا من كلامه،
واعرف محبته من عينه لا من لسانه ".
أدب الدنيا والدين (ص 267)
آدمی کو اس کے عمل سے پہچانو نہ کہ گفت گو سے اور اس کی محبت کو اس کی آنکھوں سے سمجھو نہ کہ اس کی زبان سے!