الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
مکالمہ کے فوائد
مکالمہ جات کے آداب او راسالیب کے بعد اس کے فوائد اخذ کرنا بہت آسان ہے ان فوائد کا خلاصۃ بیان کیا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ مکالمہ جات کی دو کیفیات ہیں مثبت اور منفی یا مذموم ۔
یعنی مکالمہ جات کی وہ تمام اشکال یا صورتیں جائز اور مثبت ہیں جو بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود اور...
۷۔ مکالمہ جات کی بنیاد علم پر ہو
مکالمہ جات میں سب سے اہم قاعدہ اور ضابطہ یہ ہے کہ اس کی اساس جہالت پر نہ ہو گی یعنی نہ تو کسی ایسے موضوع پر گفت و شنید ہو گی جس کے بارے میں مکمل علم نہ ہو اور نہ ہی مکالمہ جات کے دوران کوئی ایسی بات کی جائے گی جس کے بارے میں علم نہ ہو۔اسلام نے بغیر علم کے بات...
۶۔ دعوی پر دلیل کا طلب کیا جانا چاہیے
مکالمہ جات کے دوران کوئی بھی فریق کسی مقام پرجودعوی پیش کرتا ہے اس پر لازم ہے کہ اس کی دلیل بیان کرے ۔اسلام نے ایسی ہر بات کی مذمت کی ہے جو بغیر دلیل کے پیش کی گئی ہو۔قرآن مجید نے مختلف مقامات پر اس کی نفی کی ہے جیسا کہ درج ذیل آیات میں بیان کیا...
۵۔ سچائی و صداقت پر مبنی گفتگو ہو
صداقت اور سچائی کو اسلام نے مسلمان کی پہچان بتایا ہے کہ مسلمان وہ ہے جو سچ بات کرتا ہے اور جھوٹ نہیں بولتااس کی بنیاد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
کبرت خیانۃ ان تحدث اخاک حدیثا ھو لک بہ مصدق و انت لہ بہ کاذب (۶۱)
تم اپنے بھائی سے کوئی...
۴۔ غرور وتکبر پر مبنی رویے اختیار نہ کرنا
چونکہ مکالمہ جات بنی نوع انسان کے مسائل کے حل کے لیے وضع کیے گئے ہیں اور اس میں جہاں فریقین کے مابین احترام کی فضا کا ہونا لازم ہے وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ کوئی بھی فریق جارحیت پر مبنی رویہ اختیار نہ کرے کیوں کہ جارحانہ رویہ انسان کو غرورو تکبر کی طرف...
۳۔ تناقضات سے اجتناب لازم ہے
ایسی گفتگو جس میں تضاد داخلی یا خارجی موجود ہو وہ بات اپنا اثر کھو دیتی ہے اور شرعی ،اخلاقی بنیادوں پر بھی تضاد بیانی سے سختی کے ساتھ منع کیا گیا ہے ۔ قرآن مجید نے اہل کتاب کی تضاد بیانیوں کو بیان کرتے ہوئے مسلمانوں کو اس سے سختی سے روکا جیسا کہ سورۃ البقرۃ میں...
۲۔ اظہار حق اصل ھدف ہونا چاہیے
سیرت طیبہ کا ماحصل اظہار حق اور اس کا غلبہ ہے ۔اور مکالمہ جات کے پس منظر میں ہم اظہار حق کو ھدف اساسی کے طور پر بیان کر سکتے ہیں اور قرآن مجید نے اس حوالے سے جو ہدایات عطا کیں وہ درج ذیل ہیں :
وَإِذَا قِیْلَ لَہُمْ آمِنُواْ بِمَا أَنزَلَ اللّہُ قَالُواْ...
مکالمہ کے آداب
انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں مکالمہ جات کی بہت زیادہ اہمیت ہے کیونکہ مسائل اور اختلافات کے حل کے لیے یہ واحد طریقہ ہے اس کی بنیاد قرآن مجید کی تین آیات اور کچھ احادیث ہیں جو کہ درج ذیل ہیں ۔
فریقین کے مابین مکالمہ جات کی تحدید کچھ قواعد اور آداب سے کی جاتی ہے جو...
مکالمہ کا بنیادی فلسفہ اسوہ حسنہ کی روشنی میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ذات میں کائنات کے لیے باعث رحمت ہیںاورآپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مربی ،معلم ،قائد اورعادل حکمران تھے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام مساعی دنیا میں امن و امان کے قیام سے تعلق رکھتی ہیں اس میں عمومی طور پر فاتحین میں...
مکالمہ کی مشہور صورو اشکال
(اشارہ، گفتگو، مذاکرات ، معاہدات، رسائل و وثائق )
مکالمہ کے مکمل تعارف فوائد اور تاریخی پس منظر کے بیان سے بعد اس غلط فہمی کا ازالہ کرنا انسب معلوم ہوتا ہے کہ مکالمہ جات کا حصول صرف آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کو کہتے ہیں حقیقت تو یہ ہے تبادلہ افکار کا حصول ایک سے...
مکالمہ کی ضرورت اور اہمیت
اگر ہم تاریخ کامطالعہ کریں تو یہ حقیقت کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ دین اور مذاہب میں اختلاف کے باعث انسانی معاشرہ کبھی بھی امن وامان کو برقرار نہیں رکھ سکا کیونکہ ہر گروہ نے اپنے زعم کے مطابق اپنی سچائی اور حق کو اپنے ساتھ خاص کر لینے کی وجہ سے جارحیت پر مبنی...
اور سید نا شعیب علیہ السلام نے اپنی قوم کو توحید کی طرف دعوت دی :
إِذْ قَالَ لَہُمْ شُعَیْْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ إِنِّیْ لَکُمْ رَسُولٌ أَمِیْنٌ فَاتَّقُوا اللَّہَ وَأَطِیْعُونِ وَمَا أَسْأَلُکُمْ عَلَیْْہِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِیَ إِلَّا عَلَی رَبِّ الْعَالَمِیْنَ أَوْفُوا الْکَیْْلَ...
انبیاء کا اپنی اقوام کے ساتھ مکالمہ:
مکالمہ یعنی بات چیت کے ضمن میں سب سے زیادہ اہم مرحلہ وہ نظر آتا ہے جب قرآن مجید ان مواقع کی منظر کشی کرتا ہے جب انبیاء کرام علہیم السلام اپنی اپنی اقوام کو مخاطب کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اس مخاطبت میں ان کے مدنظر اصلاح کا پہلو تھا وہ اصلاح جس کا تعلق ان کی...
اللہ تعالی کا انسانوں کے ساتھ مکالمہ بواسطہ رسل یا ملائکہ
اللہ تعالی نے جہاں رسولوں اور انبیاء کے ساتھ مکالمہ جات کا سلسلہ جاری رکھا وہاںعام انسانوں کے ساتھ بھی مکالمہ جات کیے گو کہ ان مکالمہ جات میں براہ راست گفت وشنید کی کوئی کیفیت نہیں بلکہ بواسطہ رسول یا فرشتہ ممکن ہوئے۔جیسا کہ درج ذیل آیات...
عمومی طور پر قرآن مجید کی بے شمار آیات اس حوالے سے نقل کی جا سکتی ہیں جس میں اللہ تعالی کا انبیاء و رسل کے ساتھ مکالمہ کا ذکر ہے یہ چند آیات بطور نمونہ نقل گئی ہیں جن سے بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالی اور انبیاء کے مابین حوار اور گفت و شنید کی کیفیات موجود تھیںاگر کسی رسول یا نبی کو...
اللہ تعالی کا سید ناموسی علیہ السلام کے ساتھ مکالمہ
وَأَوْحَیْْنَا إِلَی مُوسَی وَأَخِیْہِ أَن تَبَوَّء َا لِقَوْمِکُمَا بِمِصْرَ بُیُوتاً وَاجْعَلُواْ بُیُوتَکُمْ قِبْلَۃً وَأَقِیْمُواْ الصَّلاَۃَ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَقَالَ مُوسَی رَبَّنَا إِنَّکَ آتَیْْتَ فِرْعَوْنَ وَمَلأہُ...
اللہ تعالی کا انبیاء کے ساتھ مکالمہ
مکالمہ کے مفہوم کو وضاحت کے بعد اس کے تاریخی اور اسلامی پس منظر کے حوالے سے سب سے اہم امر اللہ تعالی کا اپنے انبیاء ورسل کے ساتھ مکالمہ جات اور اس کے آداب و کیفیات کا وجود ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے :
انبیاء ورسل کے ساتھ اللہ تعالی کے مکالمے پر چند آیات درج...