الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
قرآن یاد کرنے اور اس کے اوامر و نواہی پر عمل کرنے والے لوگوں کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ قرآن و حدیث میں اس بارے میں جو مذکور ہے اس پر ان شاء اللہ پھر بات ہو گی۔ اس وقت میں آپ کے سامنے ایک شخص کی سچی داستان بیان کرنا چاہتا ہوں جسے اللہ تعالیٰنےقرآن کریم یاد کرنے کی سعادت کچھ یوں نصیب...
یکم محرم 1433ھ (26/نومبر 2011ء)
نئے ہجری سال 1433 کی آمد آپ سب کو مبارک ہو۔
آج بمطابق عیسوی تقویم ، 26/نومبر 2011 کو سعودی عرب میں یکم محرم الحرام قرار پائی ہے۔
ہر نیا ہجری سال ہمیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم ہجرت کی یاد دلاتا ہے!
وہ ہجرت جس کے باعث اسلام کا غلبہ اور اقتدار...
یومِ عرفہ کا روزہ
9۔ذی الحجہ کو یا وقوفِ عرفات پر ؟
بشکریہ :
روزنامہ "اردو نیوز" ، روشنی سپلیمنٹ ، مورخہ 14۔ڈسمبر 2007ء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دنیا بھر کے مسلمان ، یومِ عرفہ کا روزہ کس دن رکھیں ؟
اپنے ملک کے کیلنڈر (اسلامی/قمری) کے حساب سے 9۔ذی الحجہ کو یا حج کے دوران حجاج...
ایسے آدمی کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے جو کچھ مل جاتا ہے اور جو نعمت بھی عطا کر دی جاتی ہے ، چھوٹی ہو یا بڑی ، اسے بہت زیادہ اور بہت بڑی نعمت تصور کرتا ہے۔ اپنی ذات کو وہ اس سے کمتر سمجھتا ہے ، حقیر سے حقیر نعمت کا بھی اپنے کو مستحق نہیں سمجھتا اور اپنے آپ کو نہ صرف ہر ابتلاء و مصیبت کا اہل اور...
امام عبدالرحمٰن ابن جوزی (علیہ الرحمۃ) نے اپنی شہرہ آفاق تصنیف "منہاج القاصدین" میں امر بالمعروف و نھی عن المنکر کے موضوع کو نہایت تفصیل اور وضاحت سے سمجھایا ہے۔ یہ سارا ہی باب تفصیلی مطالعے کا متقاضی ہے۔ فی الحال ایک اقتباس ملاحظہ فرمائیں جو برائی سے روکنے کے مدارج اور درجات و آداب پر مشتمل ہے۔...
السلام علیکم ! کوئی چار سال پرانی ایک تحریر پیش خدمت ہے۔ یہ اس وقت تحریر کیا تھا جب اردوپیجز اور دیگر اردو فورمز پر راقم کا واسطہ "انکارِ حدیث" نظریے سے رغبت رکھنے والے افراد سے اکثر و بیشتر پڑا کرتا تھا۔
انکارِ حدیث پر تحریر کردہ چند کتب سے یہ مواد اخذ کیا گیا تھا اور جس کی اہمیت آج بھی اتنی...
ڈاکٹر محمد حمید اللہ (پیدائش: [حیدرآباد دکن] 9 فروری 1908ء ، انتقال : [امریکہ] 17 دسمبر 2002ء) معروف محدث، فقیہ، محقق، قانون دان اور اسلامی دانشور تھے اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ تاریخ حدیث پر اعلٰی تحقیق، فرانسیسی میں ترجمہ قرآن اور مغرب کے قلب میں ترویج اسلام کا اہم فریضہ...
ابھی کچھ دن پہلے ایمیل سے کسی کا ایک سوال یوں موصول ہوا کہ :
کیا امر بالمعروف و نھی عن المنکر کا فریضہ ہر مسلمان پر لاگو ہوتا ہے؟ اور اگر ہاں تو اس کے شرعی آداب و شرائط کیا ہیں؟
اس موضوع پر ہر چند کہ ایک طویل عرصہ سے راقم الحروف نے مراسلات تحریر کئے ہیں۔ جن میں سے چند ایک یہ ہیں :
جب...
ناصبی حضرات وہ ہیں جو بلاجواز اہل بیت (رضی اللہ عنہم) پر طعن و تشنیع کرتے ہیں۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی صحیح بخاری پر ایک اعتراض یہ کیا گیا کہ انہوں نے ایک ناصبی سے روایت لی مگر اہل بیت کے امام جعفر صادق (رحمۃ اللہ علیہ) کے حوالے سے صحیح بخاری میں ایک بھی روایت موجود نہیں۔
ایسا ہی ایک...
ائمہ سنت کے نزدیک بنیادی اصول چار ہیں۔ تمام دینی مسائل میں ان کی طرف رجوع کیا جاتا ہے :
قرآن ، سنت ، اجماع امت اور قیاس۔
اجماع اور قیاس کا ماخذ بھی قرآن و سنت ہے۔ کتاب و سنت کے خلاف نہ اجماع ہو سکتا ہے اور نہ قیاس۔ قرآن و سنت دونوں کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے لیا ہے۔
حفاظ حدیث نے سنت کے...
اقتباس : منہاج القاصدین (امام عبدالرحمٰن ابن جوزی رحمة اللہ)
اردو ترجمہ: محمد سلیمان کیلانی
علم کے فوائد
معلوم ہونا چاہیے کہ اچھے علوم دو قسم کے ہیں :
پہلا :
وہ ہے جو اپنی انتہا تک اچھا ہی اچھا ہے اور جتنا زیادہ ہو اتنا ہی اچھا ہے اور یہ علم ہے اللہ تعالیٰ کی ذات ، اس کی صفات ، اس کے...
ہادئ برحق نبئ مکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر آیت نازل ہوتی ہے
وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِين
(اے نبی!) اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیے
ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ ۔۔۔
اس آیت کے اترتے ہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قریشیوں کو بلایا اور انہیں ان سے خطاب کرتے...
نیٹ پر کسی جگہ ایک دینی علمی مضمون پڑھ رہا تھا ، اچانک خیال آیا کہ کچھ الفاظ و فقروں کے الٹ پھیر سے ایک اور نقطہ نظر کو واضح کیا جا سکتا ہے۔ اعجاز الدین عمری صاحب کے شکریے کے ساتھ راقم کی طرف سے تبدیل شدہ تحریر ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔
فکر و نظر اپنے بطن میں انمول جواہر رکھتے ہیں مگر مسئلہ یہی ہے...
"حکمت" سے دعوت دینے کے ساتھ ساتھ دعوت میں "موعظت حسنہ" (نصیحتوں) کو اختیار کرنا بھی ضروری ہے۔ دوسری شرط وعظ و نصیحت میں اندازِ بیان کا جمال اور خوبصورتی ہے۔
موقع اور مقام کی مناسبت سے داعی کو گفتگو کرنا چاہئے تاکہ دعوت پرتاثیر ہو۔
اس اعتبار سے "حکمت" اور "موعظت حسنہ" دونوں کا ذکر ایسا ہی ہے...
شیخ البانی علیہ الرحمۃ کا عربی بیان ، آڈیو لنک :
حكم خروج المرأة لممارسة نشاط إسلامي
علامہ البانی علیہ الرحمۃ کی تقریر کا متعلقہ حصہ (عورت کی طرف سے دعوتِ دین) ٹکسٹ صورت میں یہاں دیکھئے :
حكم خروج المرأة لممارسة نشاط إسلامي
اردو ترجمہ طارق علی بروہی بھائی ، پی ڈی ایف فائل :
خواتین کا...
السلام علیکم عزیز دوستو۔
ایک بار پھر حاضر خدمت ہوں دعوت دین سے متعلق کچھ مخلصانہ گذارشات کے ساتھ ۔۔۔۔
ایک نظر گذشتہ اوراق پر یہاں :
* دعوت دین کے تقاضے - 03
* دعوت دین کے تقاضے - 02
* دعوت دین کے تقاضے - 01
کسی مصنف نے ایک جگہ لکھا تھا کہ اگر تم ایک صفحہ لکھنا چاہتے تو پہلے کم سے کم دس...
السلام علیکم عزیز دوستو۔
عالم عرب کی کم ہی شخصیات ایسی ہیں جنہیں اردو دنیا میں بھی شہرت و مقبولیت حاصل ہوئی ہو۔ ان میں سے ایک نام ڈاکٹر یوسف القرضاوی کا بھی ہے۔ ان کی تصنیفات کا ایک بڑا حصہ اردو میں بھی منتقل ہو کر قبولیت عامہ حاصل کر چکا ہے۔ دعوتِ دین کے موضوع ہر ڈاکٹر قرضاوی کی ایک دلچسپ...
حضرات صحابہ کرام (رضوان اللہ عنہم اجمعین) دین کی بنیاد ہیں ، دین کے اول پھیلانے والے ہیں۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دین حاصل کیا اور ہم لوگوں تک پہنچایا۔ یہ وہ مبارک جماعت ہے کہ جس کو اللہ جل شانہ نے اپنے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وسلم) کی مصاحبت کے لیے چنا اور یہ جماعت اس بات کی...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عزیز ساتھیو !
۔۔۔ حق کو پیش کرنے کا اسلوب کیا ہے؟ وہ کون سے موضوعات ہیں کہ جن کو امت مسلمہ کو آج ضرورت ہے؟ آخر وہ کون سی چیز ہے جو امت مسلمہ کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے کے بجائے انہیں ایک دوسرے کے قریب لائے؟ اور موجودہ پرآشوب حالات میں اس قربت کی ہمیں جو سخت...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ، عزیز دوستو !
عقائد
عبادات
معاشرت
معاملات
اخلاقیات
شریعت اسلامی کے یہ وہ پانچ شعبے ہیں جو عمل کے لحاظ سے مطلوب و مقصود ہیں۔
ایک مسلمان ان پانچوں شعبوں میں اسلامی تعلیمات پر عمل کا پابند ہے۔
اسلامی شریعت کو اختیار کرنے کا آخر مطلب کیا ہے؟
صاف اور...