الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
میراخیال ہے کہ دونوں نقطہ ہاے نظر سامنے آچکے ہیں ؛ابوالحسن علوی صاحب نے جو مزید نکات پیش کیے ہیں ان پر بھی میرے تحفظات ہیں
اور مناسب یا ضروری ہوا تو میں انھیں بیان بھی کر دوں گا؛
اس بحث کی روشنی میں عام ناظر یا قاری خود فیصلہ کر سکتا ہے۔
فورمز کی دنیا میں اب تک مجہول آئی ڈیز کے ساتھ تبلیغ کے...
اگر یہ مراد نہیں تو پھر عنوان درست فرما دیں کہ تبلیغ کا لفظ عام ہے اور جو آپ کی مراد ہے وہ اصلاً تبلیغ کے معروف معنی میں آتا ہی نہیں؛اس کا تعلق اجتہاد ،استدلال اور فتویٰ سے ہے تو عنوان یہ ہونا چاہیے کہ مجہول آئی ڈی سے کوئی فتویٰ یا اجتہاد پیش کرنا اور اسے قبول کرنا جائز ہے یا نہیں اور پھر اس...
آج کے واقعات کے لیے راوی کا معلوم ہونا ضروری ہے یا نہیں ؟جیسا کہ علامہ صاحب کے حوالے کوئی واقعہ بیان کرنے کی بات ہے تو یہ بھی قابل غور ہے کہ اس کی روایت کو رد کرنا بھی ضروری نہیں جب کہ مجہول کی رویت حدیث ہر حال میں مردود ہوتی ہے؛دوسرے اسے ماننا یا نہ ماننا سرے سے ضروری ہی نہیں لہٰذا یہ دلیل زیر...
جہاں تک یہ سوال ہے کہ مجہول آئی ڈی بنانا جھوٹ کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں تو میری راے میں اسے جھوٹ کہنا درست نہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ عمومی طور پر یہ اصول اگرچہ درست ہے کہ جب نام پوچھا جائے تو اس حقیقی نام پوچھنا ہی مراد ہوتا ہے لیکن فورموں کی دنیا میں ایسا نہیں۔
نیٹ فورمز میں اس سے مراد یہ...
یہ بات بالکل درست ہے کہ فتویٰ وغیرہ بھی دین ہی میں شامل ہے لیکن اس میں مجہول ہونا ضررساں نہیں کیوں کہ فتوے میں دلیل مذکور ہوتی ہے جسے پرکھا جا سکتا ہے جب کہ روایت میں استدلال نہیں ہوتا جسے پرکھا جا سکے وہ تو ایک دعویٰ ہوتا ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے یہ فرمایا تو یہاں اب مدعی کا حال معلوم ہونا...
آپ یہ فرمائیں کہ اکثریتی راے کو جاننے کا پیمانہ کیا ہے؟کیا ہر مسئلے کے بارے میں ایک عام آدمی یہ معلوم کرے کہ اکثریتی راے کیا ہے؟؟؟
اگر کسی کے پاس اتنا وقت موجود ہے تو وہ یہ کیوں نہیں کرتا کہ عہد رسالت مآب ﷺ اور دور صحابہ ؓ میں فتویٰ اور دینی رہ نمائی کے حصول کے طریق کار ہی کو سمجھ لے اور یہ...
اس ضمن میں یہ سوال بھی اہم ہے کہ اکثریت سے کیا مراد ہے؟؟
کیا علما کو گنا جائے گا خواہ وہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتے ہوں یا مسالک کو شمار کیا جائے گا؟؟
اگر علما کو شمار کیا جائے تو پھر تو یہ ممکن ہے کہ کسی ایک خاص مسلک کے علما زیادہ ہو جائیں مثلاً حنفیوں کی تعداد اگر زیادہ ہے تو حنفی علما بھی...
صحیح مسلم فن روایت حدیث کی کتاب ہے ؛مذکورہ قول اسی فن کے حوالے سے ہے،اس کا تبلیغ سے کیا تعلق ہے؟؟
پھر شرعی مسئلہ کتاب و سنت اور ان سے ماخوذ دیگر شرعی دلائل سے ثابت ہوتا ہے؛اگر اس موقف پر کوئی شرعی دلیل موجود ہو تو اسے پیش فرمائیں تا کہ اس پر غور کیا جا سکے۔جزاکم اللہ خیراً
اس سلسلے میں ایک نکتہ...
برادرم حافظ زبیر صاحب نے اپنے فکری و نفسیاتی ارتقا کی جو تفصیل بیان کی ہے اسے پڑھ کر امام غزالی کی المنقذ کی یاد تازہ ہوگئی؛مجھے خود اگرچہ ان کی اس کتاب کے کئی پہلوؤں سے اختلاف ہے تا ہم ان سے متعدد اور متنوع نسبتوں پر مبنی اپنے قریبی تعلق کی بنا پر اتنی بات ریکارڈ پر لانا ضروری سمجھتا ہوں کہ ان...
جناب ساجد میر صاحب کے حالیہ بیانات اور سرگرمیوں کو بھی اسی تناظر میں دیکھنا چاہیے کہ وہ چوں کہ پاکستان میں رائج جمہوری نظام کو کفر نہیں سمجھتے بل کہ اسلامی سمجھتے ہیں اس لیے اس کا دفاع کرنا بھی ان کے نزدیک صحیح ہے،لہٰذا اس پر بحث اصولی ہونی چاہیے کہ یہاں رائج جمہوریت کی حیثیت کیا ہے؟
برادران گرامی!جہاں تک جمہوریت کی بات ہے تو وہ بے شبہہ کفریہ نظام ہے لیکن اس سے مراد وہ نظام ہے جس کا مغرب قائل ہے یا سیکولر لوگ جو مفہوم لیتے ہیں۔
محترم ساجد میر صاحب یا دیگر علما جو جمہوریت کی اسلام کاری (اسلامائزیشن ) کے قائل ہیں،یہ وہ مفہوم نہیں لیتے بل کہ یہ سمجھتے ہیں کہ اسے اسلام کے تابع...
محترم کفایت اللہ صاحب نے حدیث کی تضعیف پر جو بحث کی ہے اس کی گنجایش موجود ہے گو اس پر مزید گفت گو ہو سکتی ہے اس لیے کہ بعض علما نے اسے حسن قرار دیا ہے غالباً علامہ البانی کا بھی یہی موقف ہے لیکن جو انھوں نے یہ فرمایا ہے کہ
یہ درست نہیں کیوں کہ سوال و جواب کے وقت اسی جسم میں روح کا لوٹایا جانا...
قبر میں روح کو جسم میں لوٹایا جاتا ہے ،اس کی دلیل حضرت برا بن عازبؓ کی روایت ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ثم تعاد روحہ فی جسدہ۔لہٰذا یہ بیان متنازع نہیں ہے اور قرآن و حدیث سے مطابقت رکھتا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ یہ روح کا لوٹایا جانا ایسا نہیں جس سے دنیوی زندگی لازم...
میری راے یہ ہے کہ باربروسا اپنے مراسلے کی تدوین کریں اور شخصی تنقید کو حذف کرتے ہوئے وہ اصل نکات بیان کریں جن پر علمی بحث ہو سکتی ہے تا کہ یہ مفید اور نتیجہ خیز ثابت ہو بہ صورت دیگر یہ گفت گو لاحاصل ہے۔
عبدہ بھائی یہ الگ رسالہ ہے اور اب تک اس کے تین شمارے شائع ہوئے ہیں جو کہ رسائل و جرائد سیکشن میں موجود ہیں اس فورم پر؛افسوس ہے کہ آپ تک یہ رسالہ نہیں پہنچا سکا؛اب کوشش کروں گا؛آپ اپنا پتا مجھے میسج کر دیں۔
جماعت اسلامی ابتدا میں ایک انقلابی اسلامی تحریک تھی لیکن اب وہ محض ایک اسلام پسند سیاسی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔
مولانا وحیدالدین خان کی گم راہیوں کو جاننے کے لیے برادرم ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب کی کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے؛مولانا وحیدالدین اپنے الفاظ کے آئینے میں
کافی عرصے سے پروفیسر صاحب کی ملاقات کا اشتیاق ہے؛ان کے ایک شاگرد نے ملانے کا وعدہ بھی کر رکھا ہے؛دیکھیے کب ملاقات ہوتی ہے؛ان کے اس قول نے شوق کو مہمیز کیا ہے۔