الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
3۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟دینی تعلیم کا سفر حفظ قرآن سے ہوا؛مڈل کے بعد قرآن شریف حفظ کیا؛حفظ میں میرے استاد والد ماجد ہیں کہ انھوں نے کافی عرصہ قرآن کی تعلیم و تدریس میں گزارا ہے۔میں نے...
2۔ آپ کی رہائش کہاں ہے ؟ وہاں کا ماحول کیسا ہے ؟
زندگی کے بیس پچیس برس تو لاہور میں گزرے؛گذشتہ تین برس سے اسلام آباد میں مقیم ہوں؛ماحول ویسا ہی ہے جیسا کہ عموماً شہروں میں ہوتا ہے کہ کوئی کسی کو جانتا تک نہیں ،پڑوسی بھی بے خبر ہے کہ بغل میں کون رہ رہا ہے؛دینی اعتبار سے بھی ماحول تسلی بخش...
حیات برزخی میں تمام انسان ،مومن ہوں یا کافر،انبیا ہوں یا شہدا،شریک ہیں ،فرق درجات اور مراتب کا ہے۔
سب سے اعلیٰ زندگی انبیاے کرام علیہم السلام کی ہے۔
ان کے بعد شہدا کا درجہ ہے۔
پھر عام مومنین(حسب اعمال) ہیں۔
پھر کفار ومنافقین ہیں۔
یہ تمام مراتب برزخ کے ہیں ،دنیا سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
شہدا کے...
اس سارے قضیے میں اصل نکتہ جو محل نزاع ہے، پہلے اسے متعین کرنا چاہیے:
انبیاے کرام علیہم السلام پر موت وارد ہوئی ،اس پر سب کا اتفاق ہے۔
(مولانا قاسم صاحب نانوتوی صاحب نے عجیب و غریب تاویل کی ہے آب حیات میں کہ روح اقدس جسد مطہر سے نکلی ہی نہیں بل کہ قلب میں سمٹ گئی!!)
برزخ میں انبیاے کرام علیہم...
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
1۔ اپنے مکمل نام ، کنیت ، لقب وغیرہ سے آگاہ کریں ۔
میرا نام طاہراسلام ہے؛یہ نام نانا مرحوم نے رکھا ؛ایک تجویز عابد محمود کی بھی تھی؛غالباً والد گرامی کی خواہش تھی اور انھوں نے کسی خطاط سے لکھوایا بھی تھا؛میں نے دیکھا تھا،بہت ہی خوبصورت لکھائی تھی؛اب خدا جانے وہ کاغذ کہاں...
یاد پڑتا ہے کہ مفتی شفیع صاحب مرحوم نے یہ تقسیم کی ہے معارف القرآن میں ؛اس وقت میرے پاس کتاب نہیں؛اسے دیکھنا چاہیے۔
معین تکفیر سے احتیاط ہی بہتر ہے؛اصولی طور پر یہ کفریہ عقیدہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ماکان و مایکون کا تفصیلی علم حاصل تھا اور اورکوئی بھی شے آں حضرت علیہ السلام سے...
اشماریہ صاحب نے فرمایا ہے کہ انھیں بنوری ٹاون والے فتوے سے اتفاق نہیں؛گزارش ہے کہ اس کی وجہ بیان فرمائیں؛کیا آپ مفتیان بنوری ٹاون سے بڑے مفتی ہیں یا کسی دوسرے مفتی کا فتویٰ ہے آپ کے پاس؟؟
یہ بھی واضح فرمائیں کہ مولانا سرفراز صاحب اور بنوری ٹاون والوں کا اختلاف ہو گیا ہے حالاں کہ دونوں مقلد ہیں...
مفتیوں کا مجھے علم نہیں لیکن اس باب میں عوامی طرز عمل بدعت ہی کے زمرے میں آتا ہے اور وہ دعاے افطار ہی کی مانند ’’دعاے نیت‘‘ کرتےہیں؛فافھم ولاتکن من المجادلین۔
برادر عزیز!افسوس ہے یا تو آپ تقلید کے معنی نہیں سمجھتے یا پھر خواہ مخواہ الزام دے رہے ہیں؛کیا یہ تقلید ہے؟اگر ایک حنفی عامی اپنے مفتی سے اپنے امام فقہ کا حکم پوچھ کر اس پر عمل کرتا ہے تو کیا وہ اس مفتی کا مقلد ہو جاتا ہے یا اپنے امام ہی کا مقلد رہتا ہے؟ظاہر آپ کے نزدیک وہ مفتی کے بجاے امام ہی کا...
یہ سب خود ساختہ قسمیں ہیں؛ماانزل اللہ بھا من سلطنٰ۔
کاش برادران احناف سیدھی طرح کتاب وسنت پر عمل پیرا ہو جائیں اور ان فقہی موشگافیوں سے نکل آئیں۔
میرا خیال ہے کہ ہمارے یہ بھائی اپنا شمار اصحاب تخریج کے بجاے اصحاب تمیز میں کریں گے!
ہم کہاں کھڑے ہیں؟
اظہار الحق
'' اسلام وہاں ہے اور مسلمان یہاں ہیں‘‘۔
یہ جملہ ہم بارہا سنتے ہیں۔ ہمارا کوئی عزیز برطانیہ ، کینیڈا، نیوزی لینڈ یا سنگاپور رہ کر آتا ہے‘ آکر حیرتوں کے جہان کھولتا ہے۔ سچائی، دیانت داری اور ایفائے عہد کے واقعات سناتا ہے، پھر اپنے ملک کے حالات کا تجزیہ کرتا ہے‘...
اللہ رب العزت تمام خواتین اسلام کو جزاے خیر دے کہ رمضان میں فرزندان اسلام کی ڈیوٹی میں تو تخفیف ہو جاتی ہے لیکن ان کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں ،یہ انھیں بہ خوبی نبھاتے ہوئے عبادات میں بھی ذوق و شوق سے شامل ہوتی ہیں۔
طرطوسی صاحب والا ترجمہ تو میں نے ہی کیا ہے جو عقیدہ طائفہ منصورہ کے نام سے شائع ہوا ہے لیکن مقدسی صاحب والا ابھی شائع نہیں ہوا میرے علم کے مطابق ؛میں نے اس کا مسودہ دیکھا ہے اس پر مترجم کا نام نہیں؛نوٹ فرمالیں۔
اسلام اور رواداری
جاوید حفیظ
اسلام اور مذہبی روا داری شروع سے مترادف ہیں۔ جب رسول کریم ؐ پر پہلی وحی نازل ہوئی تو آپ پر عجیب کیفیت طاری ہوئی۔ شدید گھبراہٹ تھی۔ جسم مبارک کانپ رہا تھا۔ خالق کائنات کے کلام کو پہلی مرتبہ وصول کرنا ایک بہت ہی نادر تجربہ تھا۔ آپ ؐغار حرا سے واپس گھر تشریف لائے اور...