• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. طاہر اسلام

    عید انصاف + قربانی انصاف

    میرا کہنے کا مقصد یہ ہے کہ کسی معین شخص کو طاغوت قرار دینا دراصل اس پر ایک شرعی حکم کا انطباق ہے یعنی شریعت میں کچھ مخصوص صفات کے فرد کو طاغوت کہا گیا ہے اب اس حکم کو ایک معین شخص پر لاگو کرنا استدلال ہی تو ہے اور کیا ہے؟؟ اب فرمائیے کیا طاہرالقادری صاحب کو طاغوت کہنے پر علما کا اجماع ہو گیا...
  2. طاہر اسلام

    عید انصاف + قربانی انصاف

    بالکل درست؛اگر آپ موصوف کو طاغوت سمجھتے ہیں تو یہ ایک علمی استدلال ہے جس سے اختلاف کی گنجایش بھی موجود ہے لیکن آپ کے اس جملے سے بہ ظاہر محترم آصف بھائی کے موقف کی تائید ہوتی ہے کہ نام بگاڑنا درست ہے؛اب آپ کی وضاحت سے آپ کی مراد واضح ہو گئی؛میری بات سے اگر آپ کو تکلیف پہنچی تو معذرت خواہ...
  3. طاہر اسلام

    عید انصاف + قربانی انصاف

    محترم !اس اعتبار سے بھی ٹھیک نہیں کیوں کہ طاغوت ایک شرعی لفظ ہے جیسا کہ کافر،مشرک اور بدعتی؛ان کو دلیل بنا کر دوسروں کے نام نہیں بگاڑے جاسکتے؛اسلام حسن اخلاق کی تعلیم دیتا ہے اور مخالفین کے نام بگاڑنا ایک غیر اخلاقی اور غیر اسلامی فعل ہے جس کی کسی طور پر تائید نہیں کی جاسکتی؛اگر کسی بھی درجے میں...
  4. طاہر اسلام

    عید انصاف + قربانی انصاف

    محترم آصف بھائی کی غیرت توحید اور اخلاص پر مجھے ہر گز کوئی شبہہ نہیں لیکن خدارا وہ یہ بھی تو بتلائیں کہ کیا کبار علماے اہل حدیث میں سے کسی نے طاہرالقادری صاحب پر تنقید کرتے ہوئے یہ اسلوب اختیار کیا ہے جو جناب نے اپنا رکھا ہے؟؟
  5. طاہر اسلام

    عید انصاف + قربانی انصاف

    ربط یہ ہے کہ جب آپ طاہر القادری صاحب کا نام بگاڑیں گے تو ان کے پرستار اہل حدیث علما کا تذکرہ اسی طرح ہی کریں گے۔ باقی راجا صاحب کی آئی ڈی کے پیچھے میں تو ہر گز نہیں ہوں اور میرے کے نام کی آئی ڈی کے پیچھے وہی خاکسار ہے جس سے آپ کی چند ایک ملاقاتیں ہوئی ہیں؛اس کے ساتھ یہ بھی عرض کروں گا...
  6. طاہر اسلام

    عید انصاف + قربانی انصاف

    رہی ابو لہب مذمت کی دلیل تو پہلے یہ بھی دیکھیں کہ ان کا طرز عمل کیا تھا اور پھر یہ خدا کی جانب سے معین کیا گیا ہے جس کا علم قطعی ہے ؛ہم اپنے طور پر تمام اہل بدعت یا کفار پر اسے چسپاں نہیں کر سکتے۔ اس پر بھی غور کرنا چاہیے کہ کفار تو بہت تھے لیکن مذمت صرف ابو لہب کی کیوں کی گئی باقاعدہ نام لے کر؟...
  7. طاہر اسلام

    عید انصاف + قربانی انصاف

    راجا صاحب کی یہ دلیل بالکل درست ہے کہ جب ہمیں دوسروں کے معبودوں کو برا بھلا کہنے سے روکا گیا ہے تو ان کے پیشواؤں کو بھی برا بھلا نہیں کہنا چاہیے؛اس پر محترم آصف بھائی نے جو اعتراض کیا ہے وہ درست نہیں اور ان کی ظاہریت کا شاخسانہ ہے کیوں کہ یہاں دیکھنا یہ ہے کہ اس کی علت کیا ہے؟جو یہ ہے کہ جب...
  8. طاہر اسلام

    عید انصاف + قربانی انصاف

    لفظ طاغوت کا اطلاق ایک شرعی مسئلہ ہے اس کو نام بگاڑنے کی دلیل بنانا درست نہیں؛واللہ اعلم
  9. طاہر اسلام

    عید انصاف + قربانی انصاف

    آصف بھائی نام بگاڑنا درست نہیں؛دلیل تو آپ کو دینی چاہیے شریعت سے؛ہمیں شایستگی سے تردید کرنی چاہیے۔
  10. طاہر اسلام

    سچا واعظ

    سبحان اللہ کفیٰ بالموت واعظاً بہت ہی عمدہ،جزاکم اللہ خیراً
  11. طاہر اسلام

    اسلام اور جدید سائنس نئے تناظر میں

    بہت ہی عمدہ کتاب ہے؛ بہ دقت نظر اس کا مطالعہ کیا جائے تو بہت سی معلومات حاصل ہوں گی اور بے شمار غلط فہمیوں کا ازالہ بھی ہو گا۔
  12. طاہر اسلام

    معین فقہی مذہب کی پیروی کیوں؟امام ذہبیؒ کی راے

    ایک ہی فقہی مذہب کا پابند ہو جانا یا تو قلت علم کی وجہ سے ہوتا ہے یا تعصب کی وجہ سے قال الشيخ محيي الدين النواوي : له من التحقيق في كتبه مالا يقاربه فيه أحد وهو في نهاية من التمكن من معرفة الحديث وله اختيار فلا يتقيد في الاختيار بمذهب بعينه بل يدور مع ظهور الدليل . قلت : ما يتقيد بمذهب واحد إلا...
  13. طاہر اسلام

    جمہوریت کی تعریف

    میرا نکتہ صرف اتنا تھا کہ جمہوریت ڈیمو کریسی کا ترجمہ ہے اور پوری طرح رائج ہے؛اب آپ نے پاکستانی جمہوریت کا لفظ استعمال کیا تو میرا کہنا یہ ہے کہ جو لوگ اقتدار اعلیٰ اللہ کے لیے مانتے ہیں اور اس کے باوجود اپنے نظام کو اسلامک ڈیموکریسی یا اسلامی جمہوریت کہتے ہیں تو وہ غلطی کا شکار ہیں کیوں کہ وہ...
  14. طاہر اسلام

    جمہوریت کی تعریف

    اصطلاحوں کا معاملہ بہت ہی حساس اور نازک ہے اس لیے ہمیں درآمدشدہ اصطلاحوں کے بجاے اپنے علمی و فقہی ورثے میں موجود الفاظ ہی پر اصرار کرنا چاہیے الا یہ کہ نئی اصطلاحوں کی واقعتاً ضرورت ہو اور خاص طور ان الفاظ کو تو لازماً ترک کر دینا چاہیے جن سے غلط فہمیوں کا اندیشہ ہو اور باطل تصورات کو در آنے...
  15. طاہر اسلام

    جمہوریت کی تعریف

    مولانا امین احسن اصلاحیؒ (م ۱۹۹۸ء) کا بھی خیال تھا کہ جمہوریت اسلام کے بالکل برخلاف تصور حکومت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں: ’’تاریکی اور روشنی میں، رات اور دن میں، بدی اور نیکی میں جو فرق ہے وہی جمہوریت اور اسلام میں ہے۔ آپ فلسفہ کی رو سے بھی غور کرلیں۔ آپ جمہوریت کی تعریف کریں۔ عوام کی...
  16. طاہر اسلام

    جمہوریت کی تعریف

    اقبال نے جب یہ کہا تھا: جمہوریت اک طرزِ حکومت ہے کہ جس میں بندوں کو گنا کرتے ہیں ، تولا نہیں کرتے تو سوال یہ ہے کہ اس کے پیش نظر محض اکثریت ہی تھی یا مغرب کی ڈیمو کریسی؟ اور تو نے کیا دیکھا نہیں مغرب کا جمہوری نظام چہرہ روشن، اندرون چنگیز سے تاریک تر تو کیا یہاں وہ مغرب کا اکثریتی نظام کہنا...
  17. طاہر اسلام

    جمہوریت کی تعریف

    جمہوریت انگریزی لفظ ”ڈیموکریسی“ کا ہم معنیٰ ہے اور انگریزی کا لفظ ڈیموکریسی، یونانی لفظ ”ڈیموکریٹیا“ سے مشتق ہے جو دو لفظوں ”ڈیموس“ یعنی لوگ اور ”کریٹیا“ یعنی طاقت یا اقتدار سے مل کر بنا ہے، اس طرح جمہوریت کے معنیٰ ہوئے: لوگوں کی طاقت یا لوگوں کا اقتدار۔ یعنی ایک ایسا نظام حکومت جس میں اقتدار کی...
  18. طاہر اسلام

    جمہوریت کی تعریف

    یہاں دیکھیے ،الطاف احمد اعظمی نے بھی ڈیموکریسی ہی کو جمہوریت سمجھا ہے؛اردو زبان میں یہ بات طے شدہ ہے کہ ڈیمو کریسی کا ترجمہ جمہوریت ہی ہے اور عرف میں بھی یہی رائج ہے؛البتہ جناب علوی صاحب نے یہ نکتہ اٹھایا ہے کہ یہ ترجمہ موزوں نہیں تو اس پر بحث ہو سکتی ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ بعض اوقات غلط ترجمے...
  19. طاہر اسلام

    جمہوریت کی تعریف

    میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اردو میں ڈیموکریسی کا ترجمہ جمہوریت کیا جاتا ہے؛عرف یہی ہے؛یہ ترجمہ غلط ہے یا صحیح ،یہ ایک علاحدہ نکتہ ہے؛محترم علوی صاحب یہ فرمائیں کہ ہمارے یہاں ڈیموکریسی کا ترجمہ کیا ہے عرف میں؟؟
  20. طاہر اسلام

    جمہوریت کی تعریف

    باقی رہا یہ مسئلہ کہ اجتماعی فیصلوں کا حق کسے حاصل ہے تو اس ضمن میں علما نے یہ بحثیں کی ہیں کہ شوریٰ سے مشاورت کے بعد امیر و خلیفہ پر شوریٰ کی راے یا اکثریتی راے کی پابندی لازم ہے یا نہیں؟محترم علوی صاحب سے گزارش ہے کہ وہ اس بات پر شرعی دلائل پیش فرمائیں کہ فیصلہ پوری قوم کرے گی اور خلیفہ پر...
Top