• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بچے کا انکار اور "رگ" کے گھسیٹنے کے متعلق۔ 871: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ بنی فزارہ میں سے ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ میری بیوی کے ایک کالا بچہ پیدا ہوا ہے (تو وہ میرا معلوم نہیں ہوتا کیونکہ میں کالا نہیں ہوں) رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تیرے پاس اونٹ ہیں؟ اس نے کہا ہاں آپﷺ...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    کتاب: لعان کے مسائل باب : اس آدمی کے متعلق جو اپنی عورت کے پاس (غیر) مرد کو پائے۔ 865: سیدنا سہل بن ساعد یؓ سے روایت ہے کہ عویمر عجلانی ، عاصم بن عدی انصاری کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ اے عاصم! بھلا اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو دیکھے تو کیا اس کو مار ڈالے ؟ (اگر وہ مار ڈالے )تو پھر...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : عدت گزارنے والی عورت کو خوشبو اور رنگین کپڑا استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ 864: سیدہ اُمّ عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کوئی عورت کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ نہیں کر سکتی، البتہ بیوی اپنے خاوند پر چار مہینے اور دس دن سوگ کرے گی۔ اور (اس عدت کی مدت میں) رنگا ہوا...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : میت پر عدت کے دوران سوگ اور (آنکھوں میں) سرمہ نہ لگانے کے متعلق۔ 863: حمید بن نافع زینب بنت ابی سلمہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے انہیں (حمید کو) ان تین احادیث کی خبر دی۔ کہتے ہیں کہ زینب نے کہا کہ اُمّ المؤمنین اُمّ حبیبہ رضی اللہ عنہا کے باپ ابو سفیانؓ فوت ہوئے ، تو میں ان کے پاس گئی۔...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مطلقہ عورت عدت کے بعد شادی کر سکتی ہے۔ 862: سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں تین طلاق دے دیں اور رسول اللہﷺ نے نہ اسے گھر دلوایا اور نہ خرچ۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ مجھ سے رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب تمہاری عدت پوری ہو جائے تو مجھے خبر دینا۔ تو...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مطلقہ عورت اپنے اوپر کسی ڈر کی وجہ سے اپنے گھر سے جا سکتی ہے۔ 860: سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ ! میرے شوہر نے مجھے تین طلاق دے دی ہیں اور مجھے اپنے ساتھ سختی اور بد مزاجی کا خوف ہے ، تو نبیﷺ نے حکم دیا کہ وہ کسی اور گھر میں چلی جائیں۔ (راوی نے...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مطلقہ عورت اپنے باغ کی کھجوروں کو توڑنے کے لئے (باہر) جا سکتی ہے۔ 859: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ میری خالہ کو طلاق ہو گئی اور انہوں نے چاہا کہ اپنے باغ کی کھجوریں توڑ لیں، تو ایک شخص نے ان کے باہر نکلنے پر انہیں جھڑکا۔ وہ نبیﷺ کے پاس حاضر ہوئیں تو آپﷺ نے فرمایا کیوں نہیں تم جاؤ...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    کتاب: عدت کے مسائل باب : حاملہ عورت اپنے خاوند کی وفات کے (تھوڑے عرصے ) کے بعد بچہ جنے (تو اس کی عدت کا بیان)۔ 858: عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ ان کے والد نے عمر بن عبد اللہ بن ارقم الزہری کو لکھا کہ وہ سبیعہ بنت حارث اسلمیہ رضی اللہ عنہا کے پاس جائیں اور ان سے ان کی حدیث کے...
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وان تظاہرا علیہ﴾ کے متعلق۔ 857: سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ سے مروی ہے ، کہتے ہیں کہ میں ایک سال تک سیدنا عمرؓ سے اس آیت کے بارے پوچھنے کا ارادہ کرتا رہا لیکن ان کے رعب کی وجہ سے نہ پوچھ سکا، یہاں تک کہ وہ حج کو نکلے اور میں بھی ان کے ساتھ نکلا۔ پھر جب واپسی میں تھے کہ...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مرد کا اپنی بیوی کو اختیار دینا۔ 855: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابو بکرؓ آئے اور رسول اللہﷺ کے پاس حاضر ہونے کی اجازت چاہی اور لوگوں کو دیکھا کہ آپﷺ کے دروازے پر جمع ہیں اور کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوئی۔ راوی نے کہا کہ سیدنا ابو بکرؓ کو اجازت مل گئی تو اندر چلے گئے۔...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : (کسی چیز کو ) حرام کہنے اور اللہ تعالیٰ کے قول ﴿یا ایھا النبی لم تحرم ما احل الله لک﴾ (التحریم:1) کے متعلق، اور اس میں اختلاف کا بیان۔ 852: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ جب کوئی اپنی بیوی کو کہے تو مجھ پر حرام ہے ، تو یہ قسم ہے اس میں کفارہ دینا ضروری ہے اور سیدنا ابن عباسؓ نے کہا کہ بیشک...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کسی آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی، وہ عورت دوسرے سے شادی کر لیتی ہے اور اس دوسرے نے دخول نہیں کیا، تو ایسی حالت میں یہ عورت پہلے خاوند کے لئے حلال نہیں ہے۔ 851: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رفاعہ القرضی نے اپنی بیوی کو طلاق بتہ (یعنی بائنہ غیر رجعی طلاق) دے دی، تو...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کے دورِ اقدس میں تین طلاق کا بیان۔ 850: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے دَور میں اور سیدنا ابو بکر کے دَور خلافت اور سیدنا عمرؓ کے دَور خلافت میں بھی (پہلے ) دو برس تک ایسے تھا کہ جب کوئی یکبارگی تین طلاق دیتا تھا تو وہ ایک ہی شمار کی جاتی تھی۔ پھر سیدنا عمرؓ نے کہا کہ لوگوں...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    کتاب: طلاق کے مسائل باب : مرد حیض کی حالت میں اپنی عورت کو طلاق نہ دے۔ 848: نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمرؓ نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دے دی تو سیدنا عمر فاروقؓ نے نبیﷺ سے استفسار کیا۔ آپﷺ نے انہیں رجوع کرنے کا حکم دیا اور یہ کہا کہ اسے ایک حیض تک مہلت دو۔ پھر مہلت دو کہ (وہ اس حیض...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جو (لمبے ) سفر سے آئے تو گھر میں جلدی داخل ہونے کی کوشش نہ کرے تاکہ (اس کی) عورت بالوں (وغیرہ) کو سنوار لے۔ 847: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ ہم ایک جہاد میں رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے۔ پھر جب لوٹ آ رہے تھے تو میں اپنے اونٹ کو جو کہ بڑا سست تھا، جلدی جلدی چلا رہا تھا کہ ایک سوار میرے...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اگر حواء نہ ہوتی تو کوئی عورت اپنے خاوند کی (کبھی) خیانت نہ کرتی۔ 846: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اگر بنو اسرائیل نہ ہوتے تو (کبھی) کوئی کھانا اور گوشت خراب نہ ہوتا۔ اور اگر حوا نہ ہوتیں تو کوئی عورت اپنے شوہر کی کبھی خیانت نہ کرتی۔
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کوئی مومن (خاوند) کسی مومن عورت (بیوی) سے دشمنی نہ رکھے۔ 845: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسو ل اللہﷺ نے فرمایا: کوئی مومن مرد کسی مومن عورت سے سخت بغض نہ رکھے ، کہ اگر اس میں ایک عادت ناپسند ہو گی تو دوسری پسند بھی ہو گی یا" غیرہ" کا لفظ ارشاد کچھ فرمایا۔
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : عورتوں سے نرمی اور ان سے خیر خواہی کرنے کا بیان۔ 844: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا: جو کوئی اللہ تعالیٰ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کے لئے ضروری ہے کہ جب کوئی امر پیش آئے تو اچھی بات کہے یا چپ رہے اور عورتوں سے خیر خواہی کرو، اس لئے کہ وہ پسلی سے...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جو کسی عورت کو دیکھے (اور اس کا نفس اس کی طرف مائل ہو) تو وہ اپنی بیوی کے پاس آئے تو اس کی رغبت ختم ہو جائے گی۔ 843: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے کسی اجنبی عورت کو دیکھا۔ آپﷺ اُمّ المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور وہ اس وقت چمڑے کو (رنگنے کے لئے ) رگڑ رہی تھیں۔...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بعض عورتوں کے درمیان باری مقرر نہ کرنے کے متعلق۔ 842: عطاء کہتے ہیں کہ ہم سیدنا ابن عباسؓ کے ساتھ سرف میں اُمّ المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے جنازہ پر حاضر ہوئے تو سیدنا ابن عباسؓ نے کہا: خیال رکھو کہ یہ نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ ہیں۔ جب تم ان کا جنازہ مبارک اٹھانا تو ہلانا جلانا نہیں اور بہت...
Top