• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : شہروں کی فتح کے وقت مدینہ طیبہ میں رہنے کی ترغیب۔ 785: سیدنا سفیان بن ابی زہیرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ یمن فتح ہو گا تو کچھ لوگ مدینہ سے اپنے اونٹوں کو ہانکتے ہوئے اپنے گھر والوں اور خدام کے ساتھ نکلیں گے حالانکہ مدینہ ان کے لئے بہتر ہو گا، کاش وہ جانتے...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جو اہل مدینہ کی برائی کے متعلق ارادہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو گھلا دیتا ہے۔ 784: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو اس شہر (یعنی مدینہ) والوں کی بُرائی کا ارادہ کرتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اس کو ایسا گھلا دیتا ہے جیسے نمک پانی میں گھل جاتا ہے۔
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مدینہ طیبہ اپنے "میل" کو نکال دے گا۔ 782: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ایک وقت لوگوں پر ایسا آئے گا کہ آدمی اپنے بھتیجے اور اپنے قرابت والے کو پکارے گا کہ خوشحالی کے ملک میں خوشحالی کے ملک میں چلو، حالانکہ مدینہ ان کے لئے بہتر ہو گا کاش کہ وہ جانتے ہوتے۔ اور قسم ہے...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مدینہ طیبہ میں طاعون اور دجال نہیں آ سکتا۔ 781: سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مدینہ کے ناکوں پر فرشتے مقرر ہیں، اس میں طاعون اور دجال نہیں آ سکتا۔
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مدینہ طیبہ کی سکونت اور اس کی بھوک پر صبر کرنے کی ترغیب۔ 779: ابو سعید مولیٰ مہری سے روایت ہے کہ وہ سیدنا ابو سعید خدریؓ کے پاس حرہ کی راتوں میں آئے (یعنی جن دنوں مدینہ طیبہ میں ایک فتنہ مشہور ہوا تھا اور ظالموں نے مدینہ کو لوٹا تھا) اور ان سے مشورہ کیا کہ مدینہ سے کہیں اور چلے جائیں اور...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    ﷺ# یہاں "حدث" سے مراد کوئی بھی جرم ہے اور اس میں یہ (بات یعنی بدعت) بھی شامل ہے [۔ 778: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہﷺ کے پاس پہلا پھل آتا تو آپﷺ دعا کرتے کہ اے اللہ! ہمارے شہر میں اور ہمارے پھلوں میں اور ہمارے مدینہ میں اور ہمارے مد اور صاع میں برکت در برکت فرما۔ پھر وہ پھل،...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اے اللہ! مدینہ میں مکہ سے دوگنی برکت دے۔ 777: ابراہیم تیمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ہم پر سیدنا علی بن ابی طالبؓ نے خطبہ پڑھا اور کہا کہ جو کوئی دعویٰ کرے کہ ہمارے پاس (یعنی اہل بیت کے پاس) کتاب اللہ اور اس صحیفہ، راوی نے...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : حرمِ مدینہ اور اس کے شکار اور درخت کی حرمت اور اس کے لئے دعا کا بیان۔ 773: سیدنا عبد اللہ بن زید بن عاصمؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ سیدنا ابراہیمؑ نے مکہ کا حرم مقرر کیا (یعنی اس کی حرمت ظاہر کی ورنہ اُس کی حرمت آسمان و زمین کے بننے کے دن سے تھی) اور اس کے لوگوں کے لئے دعا کی،...
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کعبہ شریف کے توڑنے اور اس کی بنیاد کے بیان میں۔ 771: عطاء کہتے ہیں کہ جب یزید بن معاویہ کے دَور میں اہل شام کی لڑائی میں جب کعبہ جل گیا اور اس کا جو حال ہوا سو ہوا، تو ابن زبیرؓ نے کعبہ شریف کو ویسا ہی رہنے دیا یہاں تک کہ لوگ موسمِ حج میں جمع ہوئے اور ابن زبیرؓ کا ارادہ تھا کہ لوگوں کو...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کعبہ کی حطیم اور اس کے دروازہ کے متعلق۔ 770: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے پوچھا کہ کیا حطیم کی دیوار بیت اللہ میں داخل ہے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ ہاں (اس سے امام ابو حنیفہ کا مذہب ردّ ہوا اور حطیم کے اندر طواف ناجائز ہوا اس لئے کہ وہ بیت اللہ میں...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کا فتح مکہ کے دن بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا۔ 768: سیدنا جابر بن عبد اللہ انصاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ مکہ میں داخل ہوئے (قتیبہ نے کہا کہ فتح مکہ کے دن داخل ہوئے ) اور آپﷺ پر سیاہ عمامہ تھا (اور آپﷺ) بغیر احرام کے (داخل ہوئے تھے )۔ 769: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ جس...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مکہ شریف، اس کے شکار، اس کے درخت اور اس کی گری پڑی چیز کی حرمت کے بیان میں۔ 766: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول اللہﷺ کو مکہ پر فتح دی تو آپﷺ نے لوگوں میں کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ کی، حمد و ثناء کی پھر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اصحابِ فیل کو مکہ سے روک دیا اور اپنے...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : حج اور عمرہ سے واپسی پر ذی الحلیفہ میں رات گزارنا اور نماز پڑھنا۔ 763: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ذوالحلیفہ کی کنکریلی زمین میں اپنا اونٹ بٹھایا تھا اور وہاں نماز پڑھی تھی اور (خود سیدنا ) عبد اللہ ابن عمرؓ اسی طرح کیا کرتے تھے۔ 764: نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبد...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جب حج وغیرہ کے سفر سے لوٹے تو کیا کہے۔ 762: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب لشکروں سے یا لشکروں کی چھوٹی جماعت سے یا حج و عمرہ سے لوٹتے تو جب کسی ٹیلہ پر یا اونچی کنکریلی زمین پر پہنچ جاتے ، تو تین بار اللہ اکبر کہتے پھر کہتے کہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے سوائے اللہ تعالیٰ...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : حیض والی عورت عمرہ کی قضاء کرے۔ 761: اُمّ المؤمنین (عائشہ صدیقہ) رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! لوگ مکہ سے دو عبادتوں (یعنی حج اور عمرہ جداگانہ) کے ساتھ لوٹیں گے اور میں ایک عبادت کے ساتھ لوٹوں گی تو آپﷺ نے فرمایا کہ تم ٹھہرو جب تم پاک ہو گی تو تنعیم کو جانا اور...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ نے کتنے عمرے کئے ؟ 759: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے چار عمرے کئے اور جو حج کے ساتھ کیا تھا ، اس کے علاوہ سب ذوالقعدہ میں کئے۔ ایک عمرہ حدیبیہ سے یا حدیبیہ کے سال ذوالقعدہ میں، دوسرا اس کے بعد کے سال میں ذوالقعدہ میں، تیسرا عمرہ جو جعرانہ سے ، جہاں غزوہ حنین کا مال غنیمت...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ نے کتنے حج کئے ؟ 758: ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا زید بن ارقمؓ سے پوچھا کہ تم رسول اللہﷺ کے ساتھ کتنے غزوات میں شریک رہے ؟انہوں نے کہا کہ سترہ غزوات میں۔ اور انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے انیس غزوات کئے اور ہجرت کے بعد ایک حج کیا جسے ٍحجۃ الوداع کہتے ہیں۔ (راوی...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی فضیلت۔ 757: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے انصار میں سے ایک عورت سے ، جس کو اُمّ سنان کہا جاتا تھا، فرمایا کہ تم ہمارے ساتھ حج کو کیوں نہیں چلتی؟ تو اس نے کہا کہ ہمارے شوہر کے پاس دو ہی اونٹ تھے ایک پر وہ اور ان کا لڑکا حج کو گیا ہے اور دوسرے پر ہمارا...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : حج کے مہینوں میں عمرہ کے مباح ہونے کا بیان۔ 756: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ لوگ جاہلیت میں (یعنی اسلام سے پہلے ) حج کے دنوں میں عمرہ کرنے کو زمین پر سب سے بڑا گناہ جانتے تھے اور محرم کے مہینہ کو صفر کر دیا کرتے تھے۔اس لئے کہ تین مہینے مسلسل ماہِ حرام آتے ہیں جو ذیقعدہ، ذی الحجہ اور محرم...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : طوافِ وداع سے پہلے جو عورت حیض والی ہو گئی۔ 754: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اُمّ المؤمنین صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا طواف افاضہ کے بعد حیض سے ہو گئیں۔ تو میں نے اس کا تذکرہ رسول اللہﷺ سے کیا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ کیا وہ (اُمّ المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا) ہمیں مکہ میں...
Top