الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اس سے پانچ صفحے آگے اس پیرا گراف کو بھی ملاحظہ فرمائیے اور صفحہ نمبر 448 کے آخری پیراگراف کو بھی دیکھیے گا۔ جواب دیتے وقت اول الذکر تطبیق والے پیرا گراف پر کوئی نقد نہیں کیا گیا۔
http://archive.org/stream/FATAWAMAHMOODIAHVOL06/FATAWA_MAHMOODIAH_VOL_06#page/n449/mode/1up
پھر یہ پڑھنے کے بعد اوپر...
آپ لغت کے حوالے سے بتا دیجیے کہ کون سی لغت کے کون سے معنی مراد ہیں؟ لازم سے مراد آپ کے نزدیک فرض کی طرح لازم ہے یا واجب کی طرح؟
جزاک اللہ خیرا
آپ نے میرے علم میں اضافہ فرمایا۔
طحطاویؒ نے در (الدر المختار) کا حوالہ دیا ہے۔ لیکن یہاں ذرا غلطی ہے۔ در المختار کی عبارت یہ ہے:
وكذا كل صلاة أديت مع...
صاحب کلام کی بات سے یہاں تک تو اتفاق ہے لیکن اس کے اوپر صاحب کلام نے بہت غیر صحیح بات کی بنیاد رکھی ہے اور وہ ہے اس آیت سے ایک صحابی رسول پر اعتراض کر کے تمام صحابہ کو متہم کرنا۔
میرے محترم عرض یہ ہے کہ جس قرآن کی ایک آیت کے ضمن میں موجود ایک جزئی واقعہ کو لے کر آپ اعتراض کرنا چاہ رہے ہیں...
یقینا۔ اس میں اصل وظیفہ میں ہی اختلاف کرتے ہیں کہ مقتدی کا کام ہی یہاں خاموش ہونا ہے جیسا کہ جہری نمازوں میں امام احمد فرق کرتے ہیں۔
یہ اجتہادی اختلاف ہے۔
میرا مدعا وہ ہے جو میں نے ان الفاظ میں ذکر کر دیا ہے:
میں نہیں جانتا کہ آپ کیا بات کہلوانا چاہ رہے ہیں نہ میں یہ جانتا ہوں کہ آپ کے نزدیک "لازم" کا کیا مطلب ہے۔ جو بات میں نے کہی ہے اسے اگر آپ اپنے خلاف سمجھتے ہیں تو وہ سہی اور اگر اپنے مطابق سمجھتے ہیں تو وہ سہی۔
مزید بحث نہ میں کرنا چاہتا...
احناف کے نزدیک فرض وہ ہوتا ہے جو دلیل قطعی الثبوت قطعی الدلالۃ سے ثابت ہو (جیسے قرآن کریم اور خبر متواتر کا حکم صریح)۔ اور اگر کوئی ایسی دلیل اس سے کم درجے کی آجائے جو اس ثابت شدہ فرض میں کوئی اضافہ وغیرہ کر رہی ہو تو اس سے ثابت ہونے والے فعل کو احناف عموما واجب قرار دیتے ہیں۔
عمل میں دونوں...
معذرت چاہتا ہوں۔
میں اس بحث میں شرکت کرنا نہیں چاہتا۔ لیکن اتنی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ بھٹی بھائی کی یہ بات درست ہے:
احناف کا یہی مسلک ہے۔ آپ کسی بھی معتبر حنفی دار الافتاء سے یہ معلوم کر سکتے ہیں۔ البتہ یہ فرض نہیں ہے اور احناف کے یہاں فرض اور واجب میں تھوڑا فرق ہے۔
پاکستان میں شافعی بھی ہیں اور مالکی بھی ہیں۔ مالکیہ کا ایک مدرسہ میں نے غالبا بارہ پندرہ سال پہلے کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے کسی علاقے میں دیکھا تھا۔ اس وقت بہت چھوٹا تھا اور ابو سے پوچھا تھا کہ یہ مالکیہ کون ہوتے ہیں۔
اب و اللہ اعلم ہے یا نہیں۔ بچپن کی وجہ سے صحیح جگہ کا علم نہیں۔
اور شوافع...
میں نے عرض کیا ہے:
تو جس فریق کے کام کی آپ بات کرنا چاہتے ہیں اس فریق سے پیش فرما دیجیے۔ اگر مقصود اثبات تواتر ہے تو محدثین کی شرائط ذکر فرما دیجیے۔ اور اگر مقصود استنباط فقہ ہے تو فقہاء کی شرائط ذکر فرما دیجیے۔ کوئی قید نہیں ہے۔
ایک عرض یہ ہے کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کوئی ایک شخص ایک شرط...
جزاك الله خیرا ابن داود بهائی۔
میں آپ کی پوسٹ میں سے جن چیزوں کا جواب انہیں تحریر کر رہا ہوں۔
امام نوویؒ متواتر کے متعلق فرماتے ہیں:
ومنه المتواتر المعروف في الفقه وأصوله، ولا يذكره المحدثون، وهو قليل لا يكاد يوجد في رواياتهم
"اور اس (مشہور۔۔۔۔ ناقل) میں متواتر ہے جو فقہ اور اصول فقہ میں مذکور...
ایک اضافہ:
جو فقہاء اس بات کے قائل ہیں کہ لڑکی کی شادی ولی کی اجازت کے بغیر بھی ہو جاتی ہے وہ بھی یہ کہتے ہیں کہ اگر ولی دیکھے کہ کفو نہیں ہے یا کوئی حقیقی شرعی خامی ہے تو نکاح کو فسخ کروا سکتا ہے۔
(وله) أي للولي (إذا كان عصبة) ولو غير محرم كابن عم في الأصح خانية، وخرج ذوو الأرحام والأم والقاضي...
یہ تو جب دلائل پر بحث شروع ہوگی تب معلوم ہوگا کہ کون سے اصول کیسے ہیں اور کون سے نہیں۔ اس سے قبل بطور تمہید میرا صاحب کلام سے ایک سوال ہے کیا صاحب کلام قرآن کریم کو مانتے ہیں یا نہیں؟ (اصولا تو نہیں ماننا چاہیے کیوں کہ قرآن کے ناقلین بھی وہی صحابہ ہیں جن سے صاحب کلام نالاں ہیں۔)
اگر قرآن کو نہیں...
السلام علیکم و علی کل من اتبع الہدی
اس تقریر دل پذیر کو پڑھا اور دل سر دھننے کو چاہا۔ ایک بہت محترم بھائی کی خواہش پر اس کا جواب تحریر کرنا چاہتا ہوں۔
اس مکمل تحریر میں جہاں بہت سے مغالطے ہیں وہیں بہت سی غلط فہمیاں بھی ہیں اور ان کا دور کرنا ضروری ہے۔ ہم اولا صاحب کلام کی تمہید کو دیکھتے ہیں جس...
ما شاء اللہ ابن عثمان بھائی
آپ کی ہر تحریرپڑھ کر اور کتابوں کے حوالہ جات دیکھ کر مجھے آپ کے عالم نہ ہونے والے دعوی میں شبہ ہونے لگتا ہے۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
ایک درخواست ہے۔ کتاب کے جلد نمبر اور صفحہ نمبر کے ساتھ ناشر کا نام بھی ساتھ میں لکھ دیا کریں۔
اس کا خلاصہ یہ ہے کہ مالکیہ اور حنفیہ کے نزدیک تبع تابعین تک کا ارسال مطلقا قبول ہے۔
حنابلہ کے نزدیک بھی مقبول ہے لیکن جب درمیان میں سے ایک شخص ("صرف" غالبا۔۔۔۔۔۔ناقل) غائب ہو۔
اور امام شافعیؒ کے نزدیک کچھ شرائط کے ساتھ قبول ہے۔
امام احمدؒ کی ایک روایت کے مطابق اور محدثین کرام کے نزدیک حدیث مرسل...