الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
@خضر حیات بھائی۔ یہ روایت مسند احمد میں بھی ہے اور جامع معمر بن راشد میں بھی۔ جامع کی روایت میں مجھے تو کوئی سقم نہیں ملا۔
اور اس روایت کے بارے میں تفصیل بھی اوپر دیے ہوئے لنکس میں نہیں ہے۔ تو اگر آپ ایک نظر دیکھ کر وضاحت فرما دیں تو میں مشکور ہوں گا۔
ابن داود بھائی۔ زیادت ثقہ کا مطلب ہی یہ ہوتا ہے کہ ایک روایت میں ایک بات نہ ہو اور دوسرا ثقہ راوی اس بات کا اضافہ کرے۔
چنانچہ ایک روایت میں نفی فعل نہیں ہے اور دوسرا راوی اس نفی فعل کا اضافہ کر رہا ہے۔ اگر میں غلط ہوں تو میری اصلاح فرمائیے۔
محترم بھائی! کیا عبد اللہ بن ادریس اور سفیان ثوری ایک ہی درجے کے راوی ہیں؟
بیشک دونوں ثقہ اور متفق علیہ راوی ہیں لیکن سفیان کو امیر المومنین فی الحدیث کہا گیا ہے، شعبہ نے انہیں اپنے سے زیادہ حافظہ والا کہا ہے، وہیب نے انہیں مالک بن انس رح پر ترجیح دی ہے وغیرہ۔ اس قسم کے تمام اقوال آپ تہذیب...
بھائی جان! حقیقت یہی ہے کہ میں اسے نبی کریم ﷺ کا فعل سمجھ رہا ہوں۔
میں دونوں روایات کا ترجمہ بغیر ضمیر لوٹائے کر دیتا ہوں:
علقمہ سے روایت ہے کہ فرمایا: ابن مسعود رض نے فرمایا: کیا میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی نماز پڑھ کر نہ بتاؤں؟ تو انہوں نے نماز پڑھی، اور انہوں نے ہاتھ نہیں اٹھائے مگر ایک مرتبہ۔...
محترم بھائی! آپ کی مکمل تحریر پڑھی۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دیں کہ آپ نے اتنا وقت لگایا اور اتنا لکھا۔ اللہ پاک آپ کے وقت میں برکت دیں۔
تحریر کا مجموعی تاثر یہی نکلا کہ یہ ایک قول میں امام احمدؒ کی تقلید (یا اتباع کہہ لیں) ہے اور باقی دفاع مسلک۔ ورنہ میرے سوالات بالکل درست ہی ہیں۔ میں نے ایک...
موسیؑ کا جواب فرعون کے شر سے بچنے کے لیے تھا۔ کیوں کہ دیگر انبیاء نے یہ جواب نہیں دیا بلکہ پچھلی قوموں کے عذاب سنائے ہیں۔ قرآن کریم نے بھی مشرکین کے آباء کا سختی سے رد کیا ہے۔
فتوی دیتے وقت اس طرح کا جواب کیسے مناسب ہو سکتا ہے؟ ہاں بحث میں جان چھڑانے کے لیے کیا جائے تو الگ بات ہے۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
محترم! وکالت تو ایک باقاعدہ عقد ہے اور یہاں عقد ہوتا ہی نہیں ہے پھر وہ اس کا وکیل کیسے بن سکتا ہے؟ نیز ابھی تک اس نے فقیر کو مالک نہیں بنایا جنس کا بلکہ ابھی تک جنس اس کی اپنی ملکیت میں بھی موجود نہیں ہے تو وہ کس چیز کا وکیل بن رہا ہے؟ اگر جنس بیچ کر پیسے وصول...
اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دیں۔
عجیب سی بات نہیں ہے؟ میں ذرا وضاحت کرتا ہوں۔
ایک تو جہاں اس کا امکان ہے کہ راوی سے سہو ہو گئی اور کتاب میں درست ہو وہیں اس کا بھی اتنا ہی امکان ہے کہ لکھنے والا جلدی یا کسی وجہ سے لکھنے سے رہ گیا ہو۔ کتاب میں تو تحریف (اصطلاحی) بھی بہت ہوتی ہے۔
دوسرا ایک جانب بیان...
اہل علم حضرات سے رہنمائی کی درخواست ہے۔
"بطور کرنسی" کا اس مسئلے میں کیا مطلب ہے؟ اگر کوئی شخص بجائے ایک صاع کھجور دینے کے اس کی قیمت دیدے تو کیا وہ بھی کرنسی ہونے کی وجہ سے قابل قبول ہوگی؟ میرا خیال ہے کہ یہ جمہور کے مذہب کے خلاف ہے کیوں کہ امام احمدؒ اور امام شافعیؒ تو کھجور کے ہی قائل ہیں اور...
جزاک اللہ خیرا اسحاق بھائی۔ ایک چھوٹے سے اشکال کا دفعیہ بھی فرماتے جائیے گا۔
حدیث یہ ہے:
قال عبد الله بن مسعود: «ألا أصلي بكم صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فصلى، فلم يرفع يديه إلا في أول مرة»۔ یہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رض کا فعل ہے جس میں انہوں نے نبی ﷺ کی نماز کی نقل فرمائی ہے اور لوگوں کو...
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ
بھائی میرے! کلمہ گو مسلمان کے ساتھ جب آپ شرک کا لفظ جوڑیں گے تو وہ کلمہ گو کہاں رہ جائے گا؟ بات یہ ہے کہ اگر وہ مسلمان تھا تو مسلمان کا ظلماً قتل شہادت ہوتی ہے۔ زندگی میں اس کا عمل جو بھی رہا ہو لیکن موت كے اعتبار سے وه شہید اخروی کہلائے گا۔ شہداء کی کئی قسمیں ہیں۔
اور...