• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : امام کے پیچھے قرأت کرنا۔ 283: سیدنا عمران بن حصینؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی۔ پس آپﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کس نے میرے پیچھے سبح اسم ربک الاعلٰی پڑھی تھی؟۔ ایک شخص نے کہا کہ میں نے یہ سورۃ پڑھی تھی اور میں نے اس کے پڑھنے سے بھلائی کا ارادہ کیا تھا۔ آپﷺ نے...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : قرآن کے اس حصہ کی قرأت کرنا جو آسان ہو۔ 282: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ مسجد میں تشریف لائے کہ اتنے میں ایک آدمی آیا، اس نے نماز پڑھنے کے بعد آپﷺ کو سلام کیا تو آپﷺ نے سلام کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ جاؤ نماز پڑھو، تم نے نماز نہیں پڑھی۔ اس نے واپس ہو کر پہلے کی طرح پھر...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز میں سورۂ فاتحہ پڑھنا فرض ہے۔ 281: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: جس نے نماز میں سورۂ فاتحہ نہیں پڑھی تو اس کی نماز پوری نہیں ہوئی بلکہ اس کی نماز ناقص رہی۔ یہ جملہ آپﷺ نے تین بار ارشاد فرمایا۔ لوگوں نے پوچھا کہ اے ابو ہریرہؓ جب ہم امام کے پیچھے ہوں تو کیا...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بارے میں۔ 280: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ایک دن ہم لوگ رسول اللہﷺ کی مجلس میں بیٹھے تھے کہ آپﷺ پر ایک اونگھ سی طاری ہوئی پھر مسکراتے ہوئے آپﷺ نے سر مبارک اٹھایا جس پر ہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! آپ کس چیز پر مسکرا رہے ہیں؟ ارشاد فرمایا کہ مجھ پر ابھی ابھی قرآن...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم بلند آواز سے نہ کہنا۔ 279: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ اور سیدنا ابو بکر صدیق اور سیدنا عمر فاروق اور سیدنا عثمانؓ کے ساتھ نماز پڑھی، لیکن ان میں سے کسی ایک کو بھی نماز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم (جہر سے ) پڑھتے ہوئے نہیں سنا۔
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : تکبیر (اللہ اکبر) اور قرأت کے درمیان کیا پڑھا جائے ؟ 278: سیدنا علی بن ابی طالبؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہﷺ نماز میں کھڑے ہوتے تو فرماتے کہ "میں نے اپنا منہ اس ذات کی طرف کیا جس نے آسمان و زمین بنایا،یک سُو ہو کر اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔ بیشک میری نماز، میری قربانی،...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز میں ہاتھوں کا ایک کو دوسرے پر رکھنا۔ 277: سیدنا وائل بن حجرؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبیﷺ کو اس طور پر دیکھا کہ آپﷺ نے نماز شروع کرتے وقت اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور اللہ اکبر کہا۔ (اس حدیث کے راوی ہمام کا بیان ہے کہ رسول اللہﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھائے ) پھر چادر اوڑھ لی اس...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مقتدی کو امام کی پیروی ضروری ہے۔ 276: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ گھوڑے پر سے گرنے کی وجہ سے رسول اللہﷺ کا دائیں جانب کا بدن چھل گیا تو ہم آپﷺ کی عیادت کے لئے گئے۔ چونکہ نماز کا وقت ہو گیا تھا اس لئے آپﷺ نے بیٹھے بیٹھے نماز پڑھائی اور ہم نے بھی آپﷺ کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی۔ جب ہم سب...
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : تکبیر وغیرہ میں امام سے پہل کرنے کی ممانعت۔ 275: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ہمیں تعلیم دیتے اور فرماتے تھے کہ امام سے پہلے کوئی کام نہ کرنا، جب وہ تکبیر کہے ' اس وقت تکبیر کہنا اور جب وہ وَلاَ الضّآلِّیْنَ کہے تو تم بعد میں آمین کہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بعد میں رکوع کرو...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز میں تکبیر (اللہ اکبر) کہنا۔ 274: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے اور پھر رکوع کے وقت تکبیر کہتے اور رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے سمع الله لمن حمدہ کہتے اور پھر یونہی کھڑے کھڑے رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہتے اور پھر جب سجدہ کرتے تو تکبیر...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز کس لفظ سے شروع ہوتی ہے اور کس لفظ پر ختم ہوتی ہے۔ 273: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نماز کو اللہ اکبر کہہ کر شروع کرتے اور قرأت "الحمد للہ رب العالمین" کے ساتھ شروع کرتے (یعنی بسم اللہ الرحمن الرحیم آہستہ سے کہتے ) اور جب رکوع کرتے تو سر کو نہ اونچا...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز میں رفع الیدین کرنا۔ 272: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں کندھوں تک اٹھاتے پھر اللہ اکبر کہتے اور جب رکوع کا ارادہ فرماتے تب بھی ایسا ہی کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی ایسا ہی کرتے اور جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو ایسا نہ...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز میں داخل ہوتے وقت ذکر کی فضیلت۔ 271: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا اور نماز کی صف میں مل گیا اور اس کا سانس پھولا ہوا تھا تو اس نے کہا "سب تعریف اللہ کے لئے ہے ، بہت تعریف اور پاک با برکت" پھر جب رسول اللہﷺ نماز پڑھ چکے تو آپﷺ نے فرمایا: تم میں سے کون تھا جس نے یہ کلمات کہے ؟...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ہر نماز کے وقت مسواک کرنا۔ 270: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اگر مسلمانوں پر شاق (یعنی مشکل) نہ ہوتا اور زہیر کی روایت میں یوں ہے کہ اگر میری امت پر مشکل نہ ہوتا تو میں ان کو حکم کرتا کہ ہر نماز کے وقت مسواک کیا کریں۔
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : پہلی صف کی فضیلت۔ 268: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اگر لوگوں کو اذان اور پہلی صف (میں کھڑے ہونے کا اجر و ثواب) معلوم ہو جائے تو پھر اور کوئی چارہ نہ رہے کہ وہ قرعہ اندازی کریں تو قرعہ اندازی بھی کریں۔اور اگر اوّل وقت نماز پڑھنے کی فضیلت سے لوگ واقف ہوتے تو ایک...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : صفوں کو درست کرنے کے بیان میں۔ 267: سیدنا ابو مسعودؓ کہتے ہیں کہ نماز کے لئے رسول اللہﷺ ہمارے کندھوں پر ہاتھ پھیرتے اور فرماتے کہ برابر کھڑے رہو اور آگے پیچھے نہ ہٹو وگرنہ تمہارے دلوں میں پھوٹ پڑ جائے گی نیز میرے قریب وہ کھڑے ہوں جو کہ بہت سمجھدار اور عقلمند ہیں اور پھر جو ان سے قریب ہوں۔...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : امام کا اقامت (کہے جانے ) کے بعد غسل کے لئے (مسجد سے ) نکلنا۔ 266: سیدنا ابو سلمہ بن عبدالرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ انہوں سیدنا ابو ہریرہؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ایک دفعہ نماز کی تکبیر کہی گئی اور ہم نے رسول اللہﷺ کے نکلنے سے پہلے صفیں برابر کیں، پھر رسول اللہﷺ نکلے ، یہاں تک کہ جب اپنی...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز کے لئے اقامت اس وقت کہی جائے ، جب امام مسجد میں آ جائے۔ 265: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ سیدنا بلالؓ جب زوال کا وقت ہوتا تو اذان دیتے اور اقامت نہ کہتے یہاں تک کہ رسول اللہﷺ تشریف لاتے۔ جب آپﷺ تشریف لاتے اور سیدنا بلالؓ دیکھ لیتے ، تب تکبیر کہتے۔
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جب اقامت کہی جائے تو لوگ کس وقت کھڑے ہوں؟۔ 264: سیدنا ابو قتادہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب نماز کی تکبیر ہو تو کھڑے نہ ہو جب تک مجھے دیکھ نہ لو۔ (امام کے آنے سے پہلے کھڑے نہ ہوں)۔
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جب نماز کھڑی ہو جائے تو فرض نماز کے علاوہ کوئی نماز نہیں ہوتی۔ 263: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: جب فرض نماز کی تکبیر ہو تو کوئی نماز نہیں ہوتی، سوائے اس فرض نماز کے۔
Top