الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : نماز میں تشہد کا بیان۔
304: حطان بن عبد اللہ الرقاشی کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ کے ساتھ نماز پڑھ رہا تھا۔ جب ہم لوگ تشہد میں بیٹھے تھے تو پیچھے سے کسی آدمی نے کہا کہ نماز نیکی اور زکوٰۃ کے ساتھ فرض کی گئی ہے۔ سیدنا ابو موسیٰؓ نے نماز ختم ہونے کے بعد پوچھا کہ یہ بات تم میں سے کس...
باب : دونوں قدموں پر "اقعا" کرنا۔
303: طاؤس کہتے ہیں کہ ہم نے سیدنا ابن عباسؓ سے کہا کہ اقعاء کی بیٹھک کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ سنت ہے۔ ہم نے کہا کہ ہم تو اس بیٹھک کو آدمی پر (یا پاؤں پر) ستم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا (نہیں) بلکہ وہ تو تمہارے نبیﷺ کی سنت ہے۔ ("اقعاء" یہ ہے...
باب : نماز میں بیٹھنے کی کیفیت کا بیان۔
302: سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب نماز میں بیٹھتے تو بائیں پاؤں کو ران اور پنڈلی کے بیچ میں کر لیتے اور داہنا پاؤں بچھاتے اور بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر رکھتے اور داہنا ہاتھ اپنی داہنی ران پر رکھتے اور انگلی سے اشارہ کرتے۔
باب : سجدہ میں بازوؤں کو پہلوؤں سے الگ رکھنا۔
301: سیدنا عبد اللہ بن مالک ابن بحینہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب نماز پڑھتے تو دونوں ہاتھوں کو (پہلوؤں سے ) اتنا جدا رکھتے کہ میں آپﷺ کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لیتا۔
باب : سجدوں میں اعتدال اور کہنیاں اٹھا کر رکھنا۔
300: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: سجدہ میں اعضاء کو برابر رکھو اور کوئی تم میں سے اپنے بازو کتے کی طرح نہ بچھائے۔
باب : کتنے اعضاء پر سجدہ کرنا چاہیئے ؟۔
299: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مجھے سات ہڈیوں پر سجدہ کرنے کا حکم ہوا ہے۔ پیشانی پر اور آپﷺ نے اپنے ہاتھ سے ناک کی طرف اشارہ کیا اور دونوں ہاتھوں پر اور دونوں گھٹنوں پر اور دونوں قدموں کی انگلیوں پر اور کپڑے اور بال نہ سمیٹنے کا...
باب : سجدوں میں دعا کرنا۔
298: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: بندہ اپنے رب سے زیادہ قریب سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے ، اس لئے سجدہ میں بہت دعا کیا کرو۔
باب : سجدے کی فضیلت اور کثرتِ سجود کی ترغیب۔
297: معدان بن ابی طلحہ الیعمری کہتے ہیں کہ میں ثوبان صمولیٰ رسول اللہﷺ سے ملا اور میں نے کہا کہ مجھے ایسا کام بتلاؤ جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ مجھے جنت میں لے جائے ، یا یوں کہا کہ مجھے وہ کام بتاؤ جو سب کاموں سے زیادہ اللہ کو پسند ہو۔ یہ سن کر سیدنا...
باب : جب کوئی رکوع سے سر اٹھائے تو کیا کہے ؟
296: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب رکوع سے سر اٹھاتے تو فرماتے کہ "اے ہمارے رب تمام تعریفیں تیرے ہی لئے خاص ہیں، آسمانوں بھر اور زمین بھر اور پھر جو چیز تو چاہے ، اس کے بعد (اس کی بھرائی کے برابر تعریف)، تو ہی بزرگی والا اور تعریف کے...
باب : رکوع و سجود میں قرأت کرنے کی ممانعت۔
295: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے (مرض الموت میں) پردہ اٹھایا اور لوگ سیدنا ابو بکر صدیقؓ کے پیچھے صف باندھے کھڑے ہوئے تھے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اے لوگو! اب نبوت کی خوشخبری دینے والی چیزوں میں کچھ نہیں رہا (کیونکہ مجھ پر نبوت کا خاتمہ ہو گیا)...
باب : رکوع اور سجدہ میں کیا دعا کرنی چاہئیے ؟
294: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ اپنے رکوع اور سجدہ میں قرآن پر عمل کرتے ہوئے اکثر یہ دعا فرماتے تھے سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ۔
باب : دونوں ہاتھوں کا رکوع میں گھٹنوں پر رکھنا اور تطبیق کا منسوخ ہونا۔
293: مصعب بن سعد روایت کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کے بازو میں نماز پڑھی اور اپنے ہاتھ دونوں گھٹنوں کے بیچ میں رکھے تو میرے والد مجھ سے کہا کہ اپنی دونوں ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھ۔ مصعب نے کہا کہ پھر میں نے دوبارہ ویسے ہی...
باب : رکوع میں تطبیق کرنا۔
292: اسود اور علقمہ سے روایت ہے کہ ہم دونوں سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کے پاس ان کے گھر میں آئے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا ان لوگوں (یعنی اس دَور کے نوابوؑ اور امیروں) نے تمہارے پیچھے نماز پڑھ لی؟ ہم نے کہا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھو نماز پڑھ لو، کیونکہ نماز کا وقت ہو گیا...
باب : امام سے پہلے سر اٹھانے کی ممانعت۔
291: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو کوئی امام سے پہلے سجدہ سے اپنا سر اٹھاتا ہے ، اسے ڈرنا چاہئیے کہیں ایسا نہ ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کی صورت پلٹ کر گدھے کی مانند کر دے۔
باب : رکوع اور سجود میں امام سے پہل کرنے کی ممانعت۔
290: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ایک دن ہمیں رسول اللہﷺ نے نماز پڑھائی، جب نماز سے فارغ ہوئے تو ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ اے لوگو! میں تمہارا امام ہوں اس لئے مجھ سے پہلے رکوع، سجدہ، قومہ اور سلام نہ پھیرو میں آگے اور پیچھے سے تم کو دیکھتا ہوں...
باب : نمازِ عشاء میں قرأت۔
289: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ سیدنا معاذ بن جبلؓ نبیﷺ کے ساتھ نماز پڑھتے پھر اپنی قوم میں آ کر ان کی امامت کرتے۔ وہ ایک رات کو رسول اللہﷺ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھ کر آئے پھر اپنی قوم کی امامت کی اور سورۂ بقرہ شروع کر دی۔ ایک شخص نے منہ مو ڑ کر سلام پھیر دیا اور اکیلے...
باب : مغرب کی نماز میں قرأت۔
288: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ (انکی والدہ) اُمّ فضل نے انہیں (ابن عباس کو) والمرسلات عرفاً پڑھتے سنا تو کہا کہ بیٹا تو نے یہ سورت پڑھ کر مجھے یاد دلا دیا کہ سب سے آخر میں نے رسول اللہﷺ سے یہ سورت سنی تھی کہ آپﷺ نے اسے مغرب کی نماز میں پڑھا تھا۔
باب : ظہر اور عصر میں قرأت کرنے کا بیان۔
286: سیدنا ابو قتادہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھتے تھے اور کبھی ایک آدھ آیت ہمیں سنا دیتے تھے اور پچھلی دو رکعتوں میں صرف سورۂ فاتحہ پڑھتے تھے۔
287: سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت...
باب : نمازِ فجر میں قرأت کا بیان۔
285: سماک بن حرب کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر بن سمرہؓ سے نبیﷺ کی نماز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ آپﷺ ہلکی نماز پڑھا کرتے تھے ، ان لوگوں کی طرح (بڑی بڑی سورتیں) نہیں پڑھتے تھے اور فجر کی نماز میں قٓ و القرآن المجید یا اس کے برابر کی سورتیں پڑھتے تھے۔
باب : الحمد للہ پڑھنا اور آمین کہنا۔
284: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: امام جب آمین کہے تو مقتدی بھی آمین کہیں اور جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے برابر ہو جائے گی تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔ ابن شہاب رحمۃ اللہ کا بیان ہے کہ رسول اللہﷺ (وَلا الضَّآلِّیْنَ کے...