• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : عشاء اور فجر کی جماعت کی فضیلت کا بیان۔ 324: سیدنا عبدالرحمن بن ابی عمرہ کہتے ہیں کہ سیدنا عثمان بن عفانؓ مغرب کے بعد مسجد میں آئے اور اکیلے بیٹھ گئے۔ میں ان کے پاس جا بیٹھا۔ انہوں نے کہا کہ اے میرے بھتیجے ! میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ہے ، آپﷺ فرماتے تھے کہ جس نے عشاء کی نماز جماعت سے پڑھی...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز کے انتظار اور جماعت کی فضیلت کا بیان۔ 323 م: سیدنا ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: با جماعت نماز پڑھنا، گھر اور بازار میں نماز پڑھنے کی نسبت بیس سے زیادہ درجہ فضیلت رکھتا ہے کیونکہ جب تم میں سے کوئی شخص صرف نماز پڑھنے کے لئے اچھی طرح وضو کر کے...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا ، ہدایت کے طریقوں میں سے ہے۔ 323: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ ہم خیال کرتے تھے کہ (رسول اللہﷺ کے عہد میں) نمازِ با جماعت سے وہی منافق پیچھے رہتا تھا جس کا نفاق ظاہر ہو یا پھر بیمار آدمی۔ اور بیمار آدمی بھی دو آدمیوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر (آ سکتا) تو آتا...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت۔ 322: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جماعت کی نماز اکیلے شخص کی نماز سے پچیس درجے بڑھ کر ہے۔
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جو شخص اذان سنتا ہے اس پر مسجد میں آنا واجب ہے۔ 321: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس ایک نابینا شخص آیا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! مجھے کوئی پکڑ کر مسجد تک لانے والا نہیں اور اس نے آپﷺ سے گھر میں نماز پڑھنے کے لئے رخصت چاہی تو آپﷺ نے اسے اجازت دے دی۔ پھر جب لوٹ گیا تو...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جب امام پیچھے رہ جائے تو اس کے علاوہ کسی دوسرے کو (امامت کے لئے ) آگے کر لیا جائے۔ 320: سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ جنگ تبوک میں شرکت کی۔ ایک صبح قبل نمازِ فجر اسی مقامِ تبوک میں آپﷺ رفع حاجت کے لئے روانہ ہوئے اور میں پانی کا لوٹا لئے ہوئے آپﷺ کے ساتھ تھا۔...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز کے لئے امام کا اپنا جانشین مقرر کرنا اور اس کا لوگوں کو نماز پڑھانا۔ 319: عبید اللہ بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ میں اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ آپ مجھے رسول اللہﷺ کی بیماری کے واقعات بتائیے۔ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ بیمار ہوئے تو پوچھا...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اماموں کے نماز کو پورا اور ہلکا پڑھنے کا حکم۔ 318: سیدنا ابو مسعود انصاریؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ میں فلاں شخص کی وجہ سے صبح کی جماعت میں نہیں آتا کیونکہ وہ قرأت لمبی کرتا ہے تو میں نے آپﷺ کو نصیحت کرنے میں کبھی اتنے غصے میں نہیں دیکھا جتنا اس دن دیکھا۔...
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : امام کی اتباع کرنا اور ہر عمل امام کے بعد کرنا۔ 317: سیدنا براءؓ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھتے تھے ، جب آپﷺ رکوع کرتے تو (صحابہ) بھی رکوع کرتے تھے اور جب آپﷺ رکوع سے سر اٹھاتے تو سمع اللہ لمن حمدہ کہتے اور ہم کھڑے رہتے یہاں تک کہ آپﷺ کو زمین پر پیشانی رکھتے دیکھتے اس وقت...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : امامت کا حقدار کون ہے ؟ 316: سیدنا ابو مسعود انصاریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ قوم کی امامت وہ شخص کرے جو قرآن زیادہ جانتا ہو۔ اگر قرآن میں برابر ہوں تو جو سنت زیادہ جانتا ہو اگر سنت میں سب برابر ہوں تو جس نے پہلے ہجرت کی ہو۔ اگر ہجرت میں بھی سب برابر ہوں تو جو اسلام پہلے لایا ہو...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز کے بعد دائیں اور بائیں طرف پھرنا۔ 315: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ تم میں سے کوئی اپنی ذات میں سے شیطان کو حصہ نہ دے ، یہ نہ سمجھے کہ نماز کے بعد داہنی ہی طرف پھرنا مجھ پر واجب ہے۔میں نے اکثر دیکھا ہے کہ رسول اللہﷺ بائیں طرف بھی پھرتے تھے۔
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز کے بعد سبحان اللہ، الحمد للہ اور اللہ اکبر کا ورد کرنا۔ 314: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: جو شخص ہر نماز کے بعد سبحان اللہ33 بار اور الحمد للہ 33 بار اور اللہ اکبر 33 بار کہے تو یہ ننانوے کلمے ہوں گے اور پورے 100 یوں کرے کہ ایک بار یوں پڑھے "لا الٰہ الا...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز کے بعد اللہ اکبر کہنا۔ 313: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کی نماز کا اختتام پہچانتے تھے جب آپﷺ اللہ اکبر کہتے۔
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز سے سلام پھیرنے کے بعد کیا کہا جائے ؟ 312: وَرّاد ، جو سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ کے مولیٰ تھے ، کہتے ہیں کہ سیدنا مغیرہؓ نے سیدنا معاویہؓ کو لکھ کر بھیجا کہ رسول اللہﷺ جب نماز پڑھ چکتے اور سلام پھیرتے تو کہتے "کوئی سچا معبود نہیں سوائے اللہ کے ، وہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں، سلطنت...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جب نماز سے سلام پھیرے تو ہاتھ سے اشارہ کرنا مکروہ ہے۔ 311: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھتے تو نماز کے اختتام پر دائیں بائیں السلام علیکم و رحمتہ اللہ کہتے ہوئے ہاتھ سے اشارہ بھی کرتے تھے۔ تو (یہ دیکھ کر) رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم لوگ اپنے ہاتھ سے اس طرح...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز سے سلام پھیرنا۔ 310: عامر بن سعد اپنے والد سیدنا سعدؓ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہﷺ کو دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرتے دیکھا کرتا تھا یہاں تک کہ آپﷺ کے رخسار کی سفیدی مجھے دکھلائی دیتی۔
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبی کریمﷺ پر درود پڑھنے کا بیان۔ 309: سیدنا ابو مسعود انصاریؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ سیدنا سعد بن عبادہؓ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں رسول اللہﷺ تشریف لائے۔ چنانچہ سیدنا بشیر بن سعدؓ نے پوچھا کہ یا رسول اللہﷺ! اللہ نے ہمیں آپﷺ پر درود بھیجنے کا حکم دیا ہے ، اس لئے بتائیے کہ ہم آپ پر کس...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز میں شیطان پر لعنت کرنا اور اس سے پناہ مانگنے کا بیان۔ 308: سیدنا ابو الدرداءؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ (نماز کے لئے ) کھڑے ہوئے تو ہم نے سنا کہ آپﷺ کہتے تھے کہ "میں تجھ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں" پھر فرمایا کہ "میں تجھ پر لعنت کرتا ہوں جیسی اللہ نے تجھ پر لعنت کی" (تین دفعہ فرمایا) اور...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز میں دعا مانگنے کا بیان۔ 307: سیدنا ابو بکر صدیقؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! مجھے ایک دعا سکھلائیے جسے میں اپنی نماز میں پڑھا کروں تو آپﷺ نے فرمایا کہ یہ کہا کر کہ "اے اللہ! میں نے اپنے نفس پر بڑا ظلم کیا ہے یا بہت ظلم کیا ہے اور گناہوں کو سوا تیرے...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز میں کن چیزوں سے پناہ حاصل کی جائے ؟ 306: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبیﷺ نماز میں یہ دعا مانگتے کہ "اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں دجال کے فتنے سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں زندگی اور موت کے فتنے سے اور میں تیری...
Top