• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ مسلمانوں کا بہتر ین مال بکریاں ہیں جن کو چرانے کے لیے چوٹیوں پر پھر تا رہے۔ (۱۳۹۳)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' کفر کی چوٹی پورب (مشرق) کی طرف ہے اور فخر اور بڑائی (تکبر) گھوڑے والوں ، اونٹ والو ں اور زمینداروں میں ہے ، سکون (قلب) اطمینان بکری والوں میں ہے۔ ''...
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اور اس (زمین) میں ہر قسم کے جانور پھیلائے۔ '' (۱۳۹۲)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو منبر پر خطبہ میں یہ فرماتے ہوئے سنا :'' سانپ (جہاں دیکھو) مار ڈالو اور (سفید) دھاری والے اور دم کٹے سانپ کو زندہ نہ چھوڑ و کیونکہ یہ آنکھ کی بینائی ختم کر دیتے ہیں اور پیٹ...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ ابلیس اور اس کے لشکر کا بیان۔ (۱۳۸۴)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ (ایک مرتبہ) نبیﷺ پر چار کیا گیا (اس کا اثر یہ ہوا کہ) آپﷺ کو خیال ہو تا تھا کہ ایک کام کیا ہے حالانکہ آپﷺ نے اس کو نہ کیا ہو تا۔ آخر آپﷺ نے ایک دن دعا کی اور (بہت) دعا کی۔ اس کے بعد (مجھ سے) فرمایا :'' تم کو معلوم ہے کہ...
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ دوزخ کا بیان اور یہ کہ وہ پیدا ہو چکی ہے۔ (۱۳۸۱)۔ ام المومنین عائشہؓ صدیقہؓ نبیﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا:'' بخار جہنم کے جو ش سے (پیدا ہوتا ہے) لہٰذا تم اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو۔ '' (۱۳۸۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' تمہاری آگ (کی گرمی) جہنم کی آگ...
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جنت کے بیان میں کیا وارد ہوا ہے ؟ اور یہ کہ وہ پیدا ہو چکی ہے (۱۳۷۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جب تم میں سے کوئی شخص مر جاتا ہے تو اس (ہر روز) اس کا مقام صبح و شام دکھایا جاتا ہے ، اگر وہ اہل جنت میں سے ہو تو جنت میں اسے اس کا مقام دکھایا جاتا ہے۔ اور...
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ فرشتوں کا بیان (۱۳۵۶)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ ہم سے رسول اللہﷺ نے بیان فرمایا اور وہ صادق مصدوق تھے :۔ '' تم میں سے ہر شخص کی پیدائش اس کی ماں کے پیٹ میں تمام کی جاتی ہے۔ چالیس دن تک نطفہ رہتا ہے پھر اتنے ہی عرصے تک منجمد خون رہتا ہے پھر اتنے ہی دنوں تک مضغہ گوشت (لو تھڑا) کا...
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' اور وہی ہے جس نے اپنی رحمت (بارش) سے پہلے خوشخبری دینے والی ہوائیں چلائیں۔ '' (سورۂ الا عراف :۵۷) کی تفسیر میں کیا وارد ہوا ہے ؟ (۱۳۵۵)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ جب کوئی ابر کا ٹکڑا آسمان پر دیکھتے تو کبھی آگے بڑھتے کبھی پیچھے ہٹتے ، کبھی اندر آتے کبھی...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ (سورۂ رحمن کی) آیت '' سورج اور چاند (مقررہ) حساب سے چلتے ہیں '' کی تفسیر (۱۳۵۳)۔ سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے ابو ذر (رضی اللہ عنہ) سے جبکہ آفتاب غروب ہو رہاتھا یہ فرمایا :'' کیا تم جانتے ہو کہ یہ کہاں جاتا ہے ؟میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسولﷺ خوب واقف ہے آپﷺ نے فرمایا :'' وہ جا کر...
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سات زمینوں کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے ؟ (۱۳۵۲)۔ سیدنا ابو بکرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' زمانہ گھوم پھر کر اسی حالت پر آگیا جیسے اس دن تھا کہ جس دن اللہ نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا تھا۔ سال بارہ مہینے کا ہوتا ہے ، اس میں سے چار مہینے حرام ہیں تین تو پے درپے ہیں ،ذی...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    آغاز تخلیق کا بیان باب۔ اللہ تعالیٰ کا (سورۂ روم میں) فرمانا '' وہی ہے جو پہلی بار مخلوق کو پیدا کرتا ہے پھر اسے دوبارہ پیدا کر ے گا۔ '' (۱۳۴۹)۔ سیدنا عمران بن حصینؓ کہتے ہیں کہ بنی تمیم کے کچھ لو گ نبیﷺ کے پاس آئے تو آپﷺ نے ان سے فرمایا :'' اے بنی تمیم (کے لوگو) ! خوش ہو جاؤ۔ '' انھوں نے کہا کہ...
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نیک یا گنہگار سے عہد شکنی کرنے والوں کا گناہ۔ (۱۳۴۷)۔ سیدنا عبد اللہ اور سیدنا انسؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' قیامت کے دن ہر دغا باز کے لیے ایک جھنڈا ہو گا۔ '' ایک راوی کہتے ہیں :'' وہ جھنڈا نصب کیا جائے گا اور دوسرے کہتے ہیں کہ '' وہ قیامت کے دن دکھایا جائے گا جس سے وہ...
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اس شخص کا گناہ جس نے عہد کیا پھر عہد شکنی کی۔ (۱۳۴۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے (ایک مرتبہ لوگوں سے) کہا کہ تمہارا کیا حال ہو گا جب جزیہ کی آمدنی میں سے ایک اشرفی یا ایک روپیہ بھی تم کو نہ ملے گا ؟ کسی نے پوچھا کہ اے ابو ہریرہ ! تم کیا سمجھتے ہو ، ایسا کیونکر ہو گا ؟ انھوں نے...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ دغا بازی سے باز رہنا۔ (۱۳۴۵)۔ سیدنا عوف بن مالکؓ کہتے ہیں کہ غزوۂ تبوک میں نبیﷺ کے پاس گیا اور آپﷺ (اس وقت) چمڑے کے ایک خیمے میں تھے تو آپﷺ نے فرمایا:'' چھ باتیں قیامت سے پہلے ہوں گی (ان کو)یاد کر لو۔ (۱) میری موت (۲) پھر فتح بیت المقدس (۳) پھر ایک بیماری جو تم میں اس طرح پھیلے گی جیسے...
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اگر ذمی جادو کر ے تو کیا اس کو معاف کر دیا جائے ؟ (۱۲۳۴)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ پر (ایک مرتبہ) جادو کیا گیا ، یہاں تک کہ آپﷺ کو (اس جادو کے اثر سے) یہ خیال ہوتا تھا کہ آپﷺ نے ایک کام کیا ہے ، حالانکہ وہ کام آپﷺ نے نہ کیا ہوتا۔
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ مشرکوں سے مال وغیرہ پر صلح کرنا ، لڑائی چھوڑ دینا (جائز ہے) اور اس شخص کا گناہ بہت سخت ہے جو عہد کو پورا نہ کرے۔ (۱۳۴۳)۔ سیدنا سہل بن ابی حثمہؓ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن سہل اور محیصہ بن مسعود بن زید خیبر گئے اور ان دنوں نبیﷺ سے یہودیوں کی صلح تھی۔ پھر وہ دونوں (کسی ضرورت سے) جدا ہو گئے تو پھر...
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جب مشرک لوگ مسلمانوں سے غداری کریں تو کیا (ان کی یہ خطا) ان کو معاف کر دی جائے ؟ (۱۳۴۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ جب خیبر فتح ہوا تو (یہود کی طرف سے) ایک بکری (بھنی ہوئی) جس میں زہر ملا ہوا تھا نبیﷺ کے پاس ہدیہ میں آئی تو نبیﷺ نے فرمایا :'' جس قدر یہودی یہاں ہیں ان کو جمع کرو۔ '' چنانچہ...
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ کسی ذمی کا فر کو نا حق قتل کرنے والے کا کیسا گناہ ہے ؟ (۱۳۴۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عمر وؓ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جو شخص کسی ذمی کا فر کو نا حق قتل کرے گا وہ جنت کی خوشبو تک نہ پائے گا اور بے شک جنت کی خوشبو چالیس برس کی مسافت سے معلوم ہوتی ہے۔ ''
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جب امام کسی بستی کے بادشاہ سے صلح کر لے تو کیا یہ صلح وہاں کے تمام لوگوں سے ہو ؟ (۱۳۴۰)۔ سیدنا ابو حمید ساعدیؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے ہمراہ تبوک میں جہاد کیا اور ایلہ کے بادشاہ نے نبیﷺ کو ایک سپید خچر دیا تھا اور آپﷺ نے اسے ایک چادر دی تھی اور اس کا ملک اسی کے نام لکھ دیا یعنی اسی...
Top