الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
فضیلتوں کا بیان
اللہ تعالیٰ کا (سورۂ حجرات میں) ارشاد : اے لوگو ! ہم نے تم سب کو ایک ہی مرد (آدم علیہ السلام) اور ایک ہی عورت حواء سے پیدا کیا۔۔۔۔ ''
(۱۴۵۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' تم لوگوں کو کانوں کی طرح پاتے ہو ،جو لوگ جاہلیت کے دور میں کرتے ہیں کہ...
باب۔ بنی اسرائیل کے حالات کا بیان۔
(۱۴۴۱)۔ سیدنا حذیفہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' دجال جب نکلے گا تو اس کے ساتھ پانی اور آگ دونوں ہوں گے مگر جس کو لوگ آگ سمجھیں گے وہ درحقیقت ٹھنڈا پانی ہو گا اور جس کو لوگ ٹھنڈا سمجھیں گے وہ جلانے والی آگ ہو گی ، پس تم میں سے جو...
باب۔ عیسیٰ ابن مریمؑ کے آسمان سے اترنے کا بیان۔
(۱۴۴۰)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' اس وقت تمہارا کیا حال ہو گا کہ جب مریم کے بیٹے (عیسیٰ علیہ السلام) تم میں اتریں گے اور تمہارا امام تمہاری قوم میں سے ہو گا۔ ''
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اس کتاب میں مریم کا بھی واقعہ بیان کیجیے جبکہ وہ اپنے گھر کے لوگوں سے علیحدہ ہو کر۔۔۔ '' الآ یۃ۔ '' (مریم :۶۱)
(۱۴۳۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' گود میں کسی بچے نے بات نہیں کی سوائے تین بچوں کے ، ایک عیسیٰؑ ، دوسرے بنی اسرائیل میں...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اے اہل کتاب ! اپنے دین کے بارے میں حد سے نہ گزر جاؤ۔۔۔ کار ساز ہے ''(النساء:۱۷۱)
(۱۴۳۱)۔ سیدنا عبادہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جو اس بات کی گواہی دے کہ '' اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد (ﷺ) اس کے بندے اور رسول ہیں اور...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اور جب فرشتوں نے کہا کہ اے مریم ! اللہ تعالیٰ نے تجھے برگزیدہ کر لیا۔۔۔ کہ مریم کو ان میں سے کون پا لے گا ؟'' (آل عمران :۴۲۔۴۴)
(۱۴۲۹)۔ امیر المومنین سیدنا علیؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' دنیا کی بہتر عورت عمران کی بیٹی مریم (علیہ السلام) تھیں...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اور ہم نے داؤد کو سلیمان (نامی فرزند) عطا فرمایا جو بڑا اچھا بندہ تھا اور بے حد رجوع کرنے والا تھا۔ ''(ص :۳۰)
(۱۴۲۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' میری اور لوگوں کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ سلگائی ، اب پتنگے اور...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو زبور عطا فرمائی۔ '' (النساء :۱۶۳)
(۱۴۲۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' داؤد علیہ السلام پر زبور پڑھنا اتنا آسان کر دیا گیا تھا کہ وہ اپنی سواری کے جانوروں پر زین کسنے کا حکم دیتے اور زین کسے جانے سے پہلے...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اور بلا شبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے۔۔۔ اور وہ خود اپنے آپ کو ملامت کرنے لگ گئے۔ ''(الصافات :۱۳۹۔۔۔ ۱۴۲)
(۱۴۲۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' کسی آدمی کو یوں نہ کہنا چاہیے کہ میں یونس بن متی سے بہتر ہوں۔ '' اور (نبیﷺ نے) یونسؑ...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان '' اور اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں کے لیے فرعون کی بیوی۔۔۔ او روہ عبادت گزاروں میں سے تھی۔ ''(التحریم :۱۱،۱۲)
(۱۴۲۵)۔ سیدنا ابو موسیٰؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' مردوں میں تو بہت سے کامل (انسان) گزرے ہیں مگر عورتوں میں دو ہی کمال کو پہنچیں ، ایک تو فرعون کی...
((باب))
(۱۴۲۴)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ پیلو کے پھل توڑ رہے تھے کہ آپﷺ نے فرمایا :'' کا لے کالے دیکھ کر توڑ و، وہ (پختہ اور) مزیدار ہوتا ہے۔ صحابہ نے عرض کی کہ کیا آپ نے (جنگل میں) بکریاں چرائی ہیں ؟ (جو آپ کو پیلو کے پھلوں کی شناخت ہے) تو آپﷺ نے فرمایا :'' بھلا...
باب۔ خضر اور موسیٰ علیہ السلام کا قصہ
(۱۴۲۳)۔ سیدناابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' خضر علیہ السلام کا نام اس لیے (خضر) رکھا گیا کہ وہ ایک خشک (بنجر) زمین پر بیٹھے (جہاں سبزی کا نام تک نہ تھا) جب وہ وہاں سے چلے تو زمین سر سبز ہو کر لہلہانے لگی۔ ''
باب۔ '' کیا یعقوب (علیہ السلام) کی وفات کے وقت تم موجود تھے جب انھوں نے اپنے بیٹوں سے کہا ''(بقرۃ)
(۱۴۲۲)۔ سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' بڑے عزت دار، عزت دار کے بیٹے ، عزت دار کے پوتے ،عزت دار کے پڑپوتے یوسف بن یعقوب بن اسحٰق بن ابراہیم علیہ السلام ہیں۔ ''
باب: اللہ تعالیٰ کے قول '' اور (ہم نے) ثمود کی طرف انکے بھائی صالح کو بھیجا۔ '' (ھود) کا بیان
(۱۴۲۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب غزوۂ تبوک میں (مقام) حجر (جہاں قوم ثمود پر اللہ کا عذاب آیا تھا) میں اترے تو آپﷺ نے لوگوں کو حکم دیا کہ یہاں کنویں سے پانی نہ پیو اور نہ مشکوں میں...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمانٗ اس کتاب میں اسماعیل (علیہ السلام) کا واقعہ بھی بیان کیجیے وہ وعدے کے بڑے سچے تھے۔ '' (مریم)
(۱۴۲۰)۔ سیدنا سلمہ بن اکوعؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ قبیلۂ اسلم کے کچھ لوگوں پر گزرے جو تیر اندازی کر رہے تھے تو آپﷺ نے فرمایا :'' اسماعیل کے بیٹو ! تیر چلاؤ کیونکہ تمہارے دادا تیر...
باب ،اللہ تعالیٰ کا فرمان '' اور انھیں ابراہیم (علیہ السلام)کے مہمانوں کا (بھی) حال سنادو '' (حجر) اور'' جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ اے میرے پروردگار ! مجھے دکھا تو مردوں کو کس طرح زندہ کرتا ہے۔۔۔ ''(البقرۃ)
(۱۴۱۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' (ابراہیمؑ نے جو...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان '' اور اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا '' کا بیان
(۱۴۰۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ نبیﷺ سے روایت کرتے کہ آپﷺ نے فرمایا :'' تم (قیامت کے دن ننگے پاؤں ، ننگے بدن اور بغیر ختنہ اکٹھے کیے جاؤ گے۔ '' پھر انھوں نے یہ آیت پڑھی :
'' جیسے ہم نے پہلی دفعہ پیدا کیا تھا اسی طرح...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' یہ لوگ آپ سے ذوالقرنین کا واقعہ پوچھتے ہیں تو کہہ دیجیے کہ میں ان کا تھوڑا سا حال تمہیں پڑ ھ کر سناتا ہوں ، ہم نے اسے زمین میں قوت عطا فرمائی تھی اور اسے ہر چیز کے سامان بھی عنایت کیے تھے :''(کہف :۴۳،۸۴)۔
(۱۴۰۴)۔ ام المومنین زینب بنت حجشؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ گھبرائے...
انبیاء کے حالات کے بیان میں
آدم علیہ السلام اور ان کی اولاد کی پیدائش کا بیان۔
(۱۳۹۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ساٹھ ہاتھ لمبا بنایا پھر فرمایا کہ :'' جا ! ان فرشتوں کے گروہ کو سلام کر ، پھر سن کہ وہ تجھے کا جواب دیتے ہیں ،...
باب۔ جب کسی کے پانی (یا کھانے) میں مکھی گر جائے تو اس کو ڈبو دے۔ کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری ہے اور دوسرے میں شفاء۔
(۱۳۹۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جب تم میں سے کسی کے پینے کی چیز میں مکھی گر جائے تو اس کو ڈبو دے پھر نکال ڈالے اس لیے کہ اس کے ایک پر میں بیماری ہے اور...