الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ سیدنا علی بن ابی طالبؓ کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۳۳)۔ سیدنا علیؓ سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہؓ کو چکی پیستے پیستے ہاتھوں میں نشان پڑ گئے تو انھوں نے اس کی شکایت کی۔ اس وقت نبیﷺ کے پاس قیدی آئے تو وہ آپﷺ کے پاس آئیں لیکن آپﷺ نہ ملے تو ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کو (ایک غلام کا) کہہ کر چلی آئیں۔ جب...
باب۔ سیدنا عثمان بن عفانؓ کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۳۲)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ ان کے پاس اہل مصر سے ایک شخص آیا اور ابن عمرؓ سے کہا کہ کیا تو جانتا ہے کہ عثمان (رضی اللہ عنہ) احد کے دن بھاگ نکلے تھے ؟ انھوں نے کہا کہ ہاں ، اس نے کہا کہ تم جانتے ہو کہ عثمان رضی اللہ عنہ بدر کی لڑائی میں غیر...
باب: سیدنا عمر بن خطابؓ کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۲۹)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' میں نے (خواب میں) دیکھا کہ میں جنت میں گیا ہوں ، کیا دیکھتا ہوں کہ وہاں ابو طلحہ کی بیوی رمیصاء (ام سلیم سیدنا انس کی والدہ) موجود ہیں میں نے پاؤں کی آہٹ سنی تو پوچھا ہے کہ کون ہے ؟ کسی نے کہا...
نبیﷺ کے صحابہ کے فضائل مناقب
(اور مسلمانوں میں سے جس نے نبیﷺ کی صحبت اٹھائی ہو یا آپ کی حالت ایمان میں دیکھا ہو وہ صحابی ہے)
(۱۵۲۰)۔ سیدنا جبیر بن مطعمؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت نبیﷺ کے پاس آئی۔ آپﷺ نے اسے (اب کی دفعہ لوٹ جانے اور) دوبارہ آنے کا حکم فرمایا :'' اس نے کہا کہ بتلائیے ! اگر میں آؤں اور...
باب۔ مشرکوں کا نبیﷺ سے (نبوت کی) نشانی (معجزہ ، آیت) چاہناپس نبی نے انھیں شق القمر (چاند کا پھٹ جانا) دکھلایا۔
(۱۵۱۸)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ چاند رسول اللہﷺ کے دور میں پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا تو نبیﷺ نے فرمایا :'' (لوگو!) گواہ رہنا۔ ''
(۱۵۱۹)۔ سیدنا عمر وہ البارقیؓ سے روایت ہے کہ...
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' (جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ تو) اسے ایسا پہچانتے ہیں جیسے کوئی اپنے بیٹوں کو پہچا نے ، ان کی ایک جماعت حق کو پہچان کر پھر چھپاتی ہے'' کا بیان۔
(۱۵۱۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ ہی سے روایت ہے کہ یہودی لوگ رسول اللہﷺ کے پاس آئے اور بیان کیا اور ان میں سے ایک مرد اور ایک عورت...
باب۔ اسلام میں نبوت (پیغمبری) کی نشانیوں کا بیان۔
(۱۵۰۰)۔ سیدنا انسؓ ہی کہتے ہیں کہ نبیﷺ مقام زوراء میں تھے کہ آپﷺ کے پاس پانی کا ایک برتن لایا گیا ، آپﷺ نے اپنا ہاتھ اس برتن میں رکھ دیا ، پھر پانی آپﷺ کی انگلیوں سے پھوٹنے لگا،سب لوگوں نے وضو کر لیا۔ سیدنا انسؓ سے کہا گیا کہ آپ کتنے آدمی تھے ؟...
باب۔ نبیﷺ کی آنکھیں ظاہر میں سوتی تھیں اور دل نہیں سوتا (غافل ہو تا) تھا۔
(۱۴۹۹)۔ سیدنا انس بن مالکؓ اس رات (شب معراج) کا ، جب رسول اللہﷺ کو مسجد کعبہ سے لے جایا گیا ،قصہ بیان کرتے ہیں کہ آپﷺ پر وحی نازل ہو نے سے پہلے تین فرشتے آئے اور آپﷺ اس وقت مسجد حرام میں (سیدنا جعفر بن ابی طالب اور سید...
باب۔ نبیﷺ کے حلیہ مبارک اور اخلاق کا بیان
(۱۴۷۹)۔ سیدنا عقبہ بن حارثؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابو بکر صدیقؓ نے عصر کی نماز پڑھائی پھر پیدل تشریف لے گئے (راستے میں) سیدنا حسنؓ کو دیکھا ، وہ بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ سیدنا ابو بکرؓ نے انھیں اپنے کاندھے پر اٹھایا اور کہا کہ میرا باپ تجھ پر تصدق ہو (تو...
باب۔ نبیﷺ کا وفات کا بیان
(۱۴۷۷)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ وفات کے وقت نبیﷺ کی عمر تریسٹھ برس تھی۔ ''
(۱۴۷۸)۔ سیدنا سائب بن یزیدؓ کہتے ہیں کہ اور اس وقت ان کی عمر چورانوے (۹۴) برس تھی مگر اچھے خاصے مضبوط تھے کہ میں جانتا ہوں کہ میرے جو حواس ، کان ، آنکھ سب اب تک کام دیتے ہیں یہ...
با ب۔ آپ کا نام '' خاتم النبیینﷺ ہونے کا بیان
(۱۴۷۵)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' میری اور دوسرے پیغمبروں کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے ایک مکمل گھر بنایا اور بہت اچھا بنایا مگر ایک اینٹ کی جگہ خالی چھوڑ دی تو لو گ اس گھر میں جانے لگے اور تعجب کرنے لگے کہ یہ اینٹ کی...
باب۔ رسول اللہﷺ کے ناموں کا بیان۔
(۱۴۷۳)۔ سیدنا جبیر بن مطعمؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' میرے پانچ نام ہیں : میں محمد ہوں اور احمد اور ماحی یعنی مٹانے والا اللہ تعالیٰ کفر کو میرے ہاتھ سے مٹوائے گا اور حاشر یعنی لوگ میرے بعد حشر کیے جائیں گے اور عاقب (یعنی خاتم النبیین میرے بعد دنیا...
باب۔ اپنے باپ دادا کو برا کہلوانا نہ چاہنا۔
(۱۴۷۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ سیدنا حسان بن ثابتؓ نے نبیﷺ سے مشرکین مکہ کی ہجو کرنے کی اجازت مانگی تو آپﷺ نے فرمایا :'' میں بھی انہی کے خاندان سے ہوں۔ '' تو سیدنا حسانؓ نے کہا کہ میں (اپنی شاعری کے کمال) سے آپﷺ کو ان مشرکوں میں سے اس طرح...
باب۔ اپنے مسلمان یا کافر باپ دادوں کی طرف نسبت دینا
(۱۴۷۱)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی کہ '' اے پیغمبر ! اپنے نزدیکی رشتہ داروں کو (اللہ کے عذاب سے) ڈرائیے۔ '' تو آپﷺ پکارنے لگے :'' اے بنی فہر کے لوگو، اے بنی عدی کے لوگو !'' یہ سب قریش کے خاندان تھے۔
باب۔ سیدنا ابو ذر غفاریؓ کے اسلام لانے کا واقعہ
(۱۴۷۰)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابو ذرؓ نے کہا کہ میں قبیلہ غفار کا ایک شخص تھا ، ہمیں یہ خبر پہنچی کہ مکہ میں ایک شخص پیدا ہوا ہے جو اپنے آپ کو پیغمبر کہتا ہے تو میں نے اپنے بھائی سے کہا کہ تم اس شخص کے پاس جاؤ اور ان سے بات کرو اور ان...
باب۔ (قبیلہ) خزاعہ کا قصہ۔
(۱۴۶۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' عمر و بن لحّی بن قمعہ بن خندف (قبیلہ) خزاعہ والوں کا باپ تھا۔ ''
(۱۴۶۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے ہی روایت ہے کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' میں نے عمر و بن عامر بن لحی خزاعی کو دیکھا کہ وہ اپنی انتڑیاں دوزخ...
باب۔ جاہلیت کی سی باتیں کرنا منع ہے۔
(۱۴۶۷)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ ہم نے نبیﷺ کے ساتھ جہاد کیا ، اس وقت آپﷺ کے پاس مہاجرین میں سے بہت لوگ جمع ہو گئے تھے۔ ان مہاجرین میں ایک آدمی بڑا دل لگی باز تھا ، اس نے ایک انصاری کے سرین پر ضرب لگائی۔ انصاری بہت سخت غصے ہو اور اس نے اپنی ذات والوں کو پکارا...
باب۔ قبیلہ قحطان کا ذکر
(۱۴۶۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' قیامت اس وقت تک نہ آئے گی جب تک قحطان کا ایک شخص بادشاہ ہو کر لوگوں کو اپنی لاٹھی سے نہ ہانکے گا۔ ''
باب۔ اسلم اور غفار اور مزینہ اور جہینہ اور اشجع قبیلوں کا بیان
(۱۴۶۳)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے منبر پر (کھڑے ہو کر) فرمایا :'' قبیلہ غفار کو اللہ نے بخش دیا اور قبیلہ اسلم کو اللہ نے بچا دیا اور قبیلہ عصیہ نے اللہ اور اس کے رسول اللہﷺ نافرمانی کی۔ ''
(۱۴۶۴)۔ سیدنا ابوبکرؓ...
باب۔ قریش کی فضیلت کا بیان
(۱۴۵۷)۔ سیدنا معاویہؓ کو یہ خبر پہنچی کہ سیدنا عبد اللہ عمرو بن عاصؓ یہ حدیث بیان کرتے ہیں کہ عنقریب عرب کا بادشاہ ایک قحطانی ہو گا۔ سیدنا معاویہ یہ سن کر غصہ میں آئے اور خطبہ سنانے کھڑے ہوئے ، پہلے اللہ کی جیسی چاہیے ویسی تعریف کی پھر کہنے لگے کہ اما بعد !مجھے یہ...