الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اے ایمان والو ! اللہ تعالیٰ نے جو پاکیزہ چیزیں تمہارے لیے حلال کی ہیں ان کو حرام مت کرو۔۔۔۔ ''(المائدہ :۸۷)
(۱۷۳۷)۔ سیدنا عبداللہ بن مسودؓ روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ہمراہ جہاد میں شریک تھے اور ہمارے ساتھ عورتیں نہ تھیں (اور عورتوں سے جدائی برداشت نہ ہوتی تھی)...
تفسیر سورۃ المائدہ
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اے رسول اللہﷺ)!جو کچھ بھی آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے آگے پہنچا دیجیے۔۔۔۔ '' (المائدۃ:۱۲۷)
(۱۷۳۶)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ جو آدمی یہ کہے کہ رسول اللہﷺ نے اللہ کے احکام میں سے کچھ چھپا لیا ،وہ جھوٹ ہے اس لیے کہ اللہ...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' یقیناً ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے جیسے نوح (علیہ السلام) اور یونس ، ہارون اور سلیمان کی طرف۔۔۔ ''(سورۃ النساء :۔ ۱۶۳)
(۱۷۳۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے منقول ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جو شخص اپنے آپ کو یونس بن متی (پیغمبرؑ) سے اچھا کہے تو وہ جھوٹا ہے۔ ''
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' جو لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے ہیں ، جب فرشتے ان کی روح قبض کرتے ہیں تو پوچھتے ہیں کہ تم کس حال میں تھے۔۔۔ '' (سورۃ النساء :۹۷)
(۱۷۳۴)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ کے عہد میں چند مسلمان مشرکوں کے ساتھ ہو گئے تا کہ ان کی جماعت بڑ ھ جائے اور پھر (لڑائی...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' پس کیا حال ہو گا جس وقت کہ ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے۔ ''(النساء۔ :۴۱)
(۱۷۳۳)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے مجھ سے فرمایا :'' مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ۔ '' میں نے عرض کی بھلا میں کیا سناؤں ، قرآن تو آپ پر ہی اترا ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا :'' مجھے دوسرے...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' بیشک اللہ ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا۔ ''(النساء :۔ ۴۰)
(۱۷۳۲)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ سے چند آدمیوں نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! کیا قیامت کے دن ہم اپنے رب کو دیکھیں گے ؟۔۔۔ اور پوری حدیث بیان کی جو کہ پہلے گزر چکی ہے (دیکھیے حدیث ۴۲۳)پھر کہا :'' جب قیامت...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اللہ تعالیٰ تمہیں تمہاری اولادوں کی بابت وصیت کرتا ہے۔ ''(النساء:۱۱)
(۱۷۳۱)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ اور ابو بکر صدیقؓ پیدل چلتے ہوئے بنی سلمہ کے محلہ میں میری عیادت کے لیے تشریف لائے اور نبیﷺ نے دیکھا کہ میں بیہوش پڑا ہوں تو آپﷺ نے پانی مانگا اور وضو کیا اور پھر...
تفسیر سورۃ النساء
باب۔ اللہ کا یہ فرما ن'' اگر تمہیں ڈر ہو کہ یتیم لڑکیوں سے نکاح کر کے تم انصاف نہ رکھ سکو گے تو ''(النساء:۳)
(۱۷۳۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے عروہ بن زبیرؓ نے اللہ تعالیٰ کے اس قول '' اگر تمہیں ڈر ہو کہ یتیم لڑکیوں سے نکاح کر کے تم انصاف نہ رکھ سکوگے '' کے بار ے میں پوچھا تو...
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول'' وہ لو گ جو اپنے کرتوتوں پر خوش ہیں۔۔۔ ''(آل عمران :۱۸۸)کے بیان میں۔
(۱۷۲۸)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ کے عہد میں چند منافق تھے جو بظاہر مسلمان ہو گئے تھے۔ جب رسول اللہﷺ جہاد کو جاتے تو وہ (مدینہ میں) پیچھے رہ جاتے اور رسول اللہﷺ کی ساتھ نہ جانے پر خوش ہوتے...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اور یہ بھی یقین ہے کہ تمہیں ان لوگوں کی جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے اور مشرکوں کی بہت سے دکھ دینے والی باتیں بھی سننا پڑیں گی۔''(آل عمران :۔ ۱۸۶)
(۱۷۲۷)۔ سیدنا اسامہ بن زیدؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ایک گدھے پر سوار ہوئے جس پر (شہر) فدک کی (بنی ہوئی) چادر پڑی تھی...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' بے شک کافروں نے تمہارے مقابلے پر لشکر جمع کیے ہیں۔۔۔ (آل عمران :۱۷۷)
(۱۷۲۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ﴿حَسْبُنَا اﷲُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ﴾سیدنا ابراہیمؑ نے اس وقت کہا تھا جب وہ آگ میں ڈالے گئے تھے اور رسول اللہﷺ نے بھی یہ کلمہ اس وقت کہا تھا جب لوگوں نے ان سے کہا...
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' بے شک جو لوگ اللہ تعالیٰ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت پر فروخت کر دیتے ہیں۔۔۔ (آل عمران :۷۷)کے بیان میں۔
(۱۷۲۵)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ ان سے دو عورتوں کا جھگڑا بیان کیا گیا جو کہ ایک گھر یا کوٹھڑی میں بیٹھی موزہ سی رہی تھیں ، اتنے میں (ان دونوں میں سے)...
تفسیر سورۂ آل عمران
باب۔ اس آیت '' وہی اللہ تعالیٰ ہے جس نے تم پر کتاب اتاری جس میں واضح مضبوط آیتیں ہیں جو اصل کتاب ہیں اور بعض متشابہ آیتیں ہیں۔۔۔ ''(آل عمران :۷)کے بیان میں
(۱۷۲۴)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے یہ آیت پڑھی '' وہی اللہ تعالیٰ ہے اس نے تم پر کتاب اتاری جس...
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' اور وہ لوگوں سے چمٹ کر سوال نہیں کرتے۔ ''(سورۃ بقرہ:۲۷۳)کے بیان میں
(۱۷۲۳)۔ سیدنابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرمؓ نے فرمایا :'' مسکین وہ نہیں ہے جو ایک کھجور یا دو کھجوریا ایک لقمہ یادو لقمے لے کر چل دیتا ہو بلکہ مسکین (جس کا ذکر اس آیت میں ہے) وہ ہے جو سوال سے بچتا ہو۔...
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' اور بعض لوگ وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ! ہمیں دنیا میں نیکی عطا فرما۔۔۔ الآیۃ'' (سورۃالبقرہ:۲۰۱)کے بیان میں
(۱۷۲۲)۔ سیدنا انسؓ بن مالکؓ راوی ہیں کہ نبیﷺ اکثر یوں دعا فرمایا کرتے تھے :'' اے ہمارے رب ! ہمیں دنیا میں نیکی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا...
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' پھر تم اس جگہ سے لوٹو جہاں سے سب لوگ لوٹتے ہیں۔ '' (بقرہ:۱۹۹)کے بیان میں
(۱۷۲۱)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نے کہا کہ (دور جاہلیت میں) قریش اور جو لو گ ان کے طریقہ پر چلتے تھے ، مزدلفہ میں ٹھہرا کرتے تھے اور ان لوگوں کو حمس کہتے (اپنے آپ کو معزز سمجھتے تھے) با قی تمام...
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' اسی طرح ہم نے تمہیں عادل امت بنایا تا کہ تم قیامت کے دن دوسری امتوں پر گواہی دو اور رسول(ﷺ) تم پر گواہ ہو جائیں۔ ''(بقرۃ :۱۴۳)کا بیان
(۱۷۲۰)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' قیامت کے دن نوحؑ بلائے جائیں گے، وہ عرض کریں گے '' میں حاضر ہوں اے...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول'' کہہ دو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس چیز پر بھی جو ہماری طرف نازل کی گئی ''(البقرہ:۱۳۶)
(۱۷۱۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے منقول ہے کہ اہل کتاب یعنی یہودی توراۃ کو عبرانی زبان میں پڑھا کرتے تھے اور اس کا ترجمہ عربی زبان میں مسلمانوں کو سمجھاتے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' ان...
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' تم مقام ابراہیم کو جائے نماز بناؤ۔ ''(البقرہ:۱۲۵)کے بیان میں
(۱۷۱۸)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ سیدنا عمرؓ نے کہا کہ (میری رائے) تین باتوں میں اللہ کے حکم کے موافق ہو ئی یا یوں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تین باتوں میں میرے ساتھ اتفاق کیا۔ (پہلے یہ کہ) میں نے رسول اللہﷺ سے عرض...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی اولاد ہے (نہیں بلکہ) وہ پاک ہے۔ ''
(۱۷۰۷)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ ''بنی آدم مجھے جھٹلاتا ہے حالانکہ اس کو یہ نہ چاہیے تھا اور بنی آدم نے مجھے گالی دی اور یہ بات اس کو زیب نہ دیتی...