• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
تفسیر سورۃ المائدہ
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اے رسول اللہﷺ)!جو کچھ بھی آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے آگے پہنچا دیجیے۔۔۔۔ '' (المائدۃ:۱۲۷)
(۱۷۳۶)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ جو آدمی یہ کہے کہ رسول اللہﷺ نے اللہ کے احکام میں سے کچھ چھپا لیا ،وہ جھوٹ ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے :'' اے رسول ! جو کچھ بھی آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے ، اسے آگے پہنچا دیجیے۔۔۔۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اے ایمان والو ! اللہ تعالیٰ نے جو پاکیزہ چیزیں تمہارے لیے حلال کی ہیں ان کو حرام مت کرو۔۔۔۔ ''(المائدہ :۸۷)
(۱۷۳۷)۔ سیدنا عبداللہ بن مسودؓ روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ہمراہ جہاد میں شریک تھے اور ہمارے ساتھ عورتیں نہ تھیں (اور عورتوں سے جدائی برداشت نہ ہوتی تھی) تو ہم نے عرض کی کہ آیا ہم خصی ہو جائیں ؟تو آپﷺ نے منع فرمایا اور پھر یہ اجازت دی کہ ایک کپڑا دے کر بھی عورت سے نکاح یعنی متعہ کرسکتے ہیں۔ اور پھر عبداللہؓ نے یہ آیت پڑھی '' اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ نے جو پاکیزہ چیزیں تمہارے لیے حلال کی ہیں ، ان کو حرام مت کرو۔۔۔۔ ''(نکاح متعہ غزوۂ خیبر میں حرام ہو گیا دیکھے حدیث :۱۶۵۱)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول'' شراب ، جو ا، بت اور فال نکالنے کے پانسے کے تیر ، یہ سب گندی باتیں اور شیطانی کام ہیں۔۔۔۔ ''(سورۂ المائدہ :۹۰)کے بیان میں
(۱۷۳۸)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس سوائے کھجوروں کے اور کچھ نہ تھا۔ میں کھڑا ہوا ابو طلحہ اور فلاں فلاں شخص کو یہی شراب پلا رہا تھا کہ اتنے میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا کہ تمہیں کچھ خبر بھی ہے ؟ ان سب نے پوچھا کہ کیا ہے ؟ اس نے کہا شراب حرام ہو گئی ہے۔ تب انھوں نے (جو شراب پی رہے تھے) کہا شراب کے ان پیالوں کو زمین پر پھینک دو۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں اس کے بعد کسی نے شراب کی بابت کچھ دریافت نہ کیا اور نہ اس کو پیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول ''ایسی باتیں مت پوچھو کہ اگر تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں۔ ''(المائدہ :۱۰۱)
(۱۷۳۹)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ نبیﷺ نے ایسا خطبہ پڑھا کہ ویسا (عمدہ) خطبہ میں نے کبھی نہیں سنا اور خطبہ میں یہ فرمایا:''جو کچھ میں جانتا ہوں اگر اس کو تم جانتے تو ہنستے تھوڑا اور روتے زیادہ '' یہ سن کر صحابہ کرامؓ نے چہروں پر چادریں ڈال لیں اور ان کی رونے کی سی آوازیں نکلیں۔ ایک شخص نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! میرا باپ کون تھا ؟ آپﷺ نے فرمایا :'' فلاں شخص تھا تو اس وقت یہ آیت نازل ہوئی :'' اے ایمان والو! ایسی باتیں مت پوچھو کہ اگر تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں۔۔۔۔ ''

(۱۷۴۰)۔ سیدناابن عباسؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک قوم آپﷺ سے بطور ہنسی اور مسخرے پن کے سوال کیا کرتی تھی، کوئی کہتا تھا کہ میرا باپ کون ہے ؟کوئی سوال کرتا میری اونٹنی کھو گئی ہے ، وہ کہاں ہے ؟ اس وقت یہ آیت نازل ہوئی :'' اے ایمان والو! ایسی باتیں مت پوچھو کہ اگر تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں اور اگر تم نزول قرآن کے دور میں ان باتوں کو پوچھو گے تو تم پر ظاہر کر دی جائیں گی۔ سوالات گزشتہ اللہ نے معاف کر دیے اور اللہ بڑی مغفرت والا بڑے حلم والا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
تفسیر سورۃ الانعام
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' آپ کہہ دیجیے کہ اس پر بھی وہی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے۔ ''
(۱۷۴۱)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی ''آپ کہہ دیجیے کہ اس پر بھی وہی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے ''تو رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' اے اللہ !میں تیرے چہرے کی پناہ مانگتا ہوں۔ '' پھر اللہ نے کہا '' یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے۔ '' تو آپﷺ نے فرمایا :'' اے اللہ ! میں تیرے چہرے کی پناہ مانگتا ہوں۔ '' پھر اللہ نے کہا ''یا کہ تم گروہ گروہ کر کے سب کو لڑا دے اور تمہارے ایک کو دوسرے کی لڑائی چکھا دے۔ '' آپﷺ نے فرمایا :'' یہ پہلے عذابوں سے تو ہلکا یا آسان ہے۔ '' (سورۃ المائدہ :۶۵)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب:اللہ تعالیٰ کا قول ''یہی لوگ ایسے تھے کہ جن کو اللہ نے ہدایت کی تھی ،سو آپ بھی ان ہی کے طریقہ پر چلیے۔ ''
(۱۷۴۲)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے سوال کیا گیا سورۂ''ص''میں سجدہ ہے ؟تو انھوں نے کہا ہاں اور پھر یہ آیت پڑھی '' اور ہم نے ان کو اسحق دیا اور یعقوب۔۔۔ (الانعام :۸۴)سے اللہ تعالیٰ کے قول '' یہی لوگ ایسے تھے کہ جن کو االلہ نے ہدایت کی تھی ، آپ بھی ان ہی کے طریقہ پر چلیے۔ '' (الانعام:۹۰) پھر کہ تمہارے (محمدﷺ) ان میں سے ہیں جن کو انبیاء کی اقتداء کرنے کا حکم ہوا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' اور مت قریب جاؤ فحاشی کی چیزوں کے جو ظاہری ہیں (جیسے فعل ناشائستہ کرنا) اور جو باطنی ہیں (جیسے کینہ ، بغض وغیرہ) کا بیان (المائد :۱۵۱)۔
(۱۷۴۳)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ نے کہا کہ اللہ سے بڑھ کر غیرت مند کوئی نہیں ، اسی لیے اس نے ظاہری اور باطنی سب فحش باتوں کو حرام کیا اور اللہ کے نزدیک تعریف سے زیادہ کوئی چیز مرغوب نہیں ، اسی لیے اس نے اپنی تعریف خود کی (اور ہمیں اس کی تعلیم دی)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
تفسیر سورۃ الاعراف
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول'' آپ درگزر کو اختیار کریں اور نیک کام کی تعلیم دیں''(الاعراف :۱۹۹)
(۱۸۴۴)۔ سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ نے کہا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو بدا خلاقی اور بری عادات پر اپنے پیغمبر کو معاف فرمانے کا حکم دیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
تفسیر سورۃ الانفال
باب اللہ تعالیٰ کا قول '' اور تم ان سے اس حد تک لڑو کہ ان سے فتنہ نہ رہے اور دین اللہ ہی کا ہو جائے۔ ''(الانفال :۳۹)
(۱۷۴۵)۔ سیدنا ابن عمر سے ایک شخص نے پوچھا کہ یہ جو آج کل فتنہ اور لڑائی ہو رہی ہے ، اس کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ؟تو انھوں نے کہا کہ تو کیا جانے کہ فتنہ کسے کہتے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ رسول اللہﷺ مشرکوں سے لڑتے تھے اور مشرکوں کے پاس کوئی مسلمان جاتا تو فتنہ میں پڑ جاتا اور وہ تمہاری طرح ملک (بادشاہت) کے لیے نہ لڑتے تھے (بلکہ محض دین پر لڑتے تھے)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
تفسیر سورۃ برأۃ (توبہ)
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' دوسرے لوگ وہ ہیں جو اپنے قصور پر نادم ہوئے۔۔۔۔ '' (تو بہ :۱۰۲) کے بیان میں
(۱۷۴۶)۔ سیدنا سمرہ بن جندبؓ نے کہا کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' آج رات کو دو فرشتے میرے پاس آئے انھوں نے نیند سے مجھے جگایا اور ایک شہر کی طرف لے گئے جو سونے چاندی کی اینٹوں سے بنا ہوا تھا ، وہاں چند آدمی ایسے ملے کہ ان کا آدھا بدن تو ایسا خوبصورت تھا کہ تو نے کبھی دیکھا نہ ہو گا اور آدھا بدن ایسا بدصورت کہ تو نے کبھی نہ دیکھا ہو گا۔ ان دونوں (فرشتوں) نے ان لوگوں سے کہا کہ اس نہر میں گھسو تو وہ گھس گئے اور پھر ہمارے پاس آئے ان کی بد صورتی دور ہو گئی اور وہ بہت اچھی شکل و صورت کے ہو گئے۔ ان دونوں فرشتوں نے مجھ سے کہا کہ یہ جنت العدن (ہمیشگی کا باغ) ہے اور یہ آپ کی جگہ ہے اور وہ لوگ جو آدھے تو خوبصورت بدن کے تھے اور آدھے بد صورت بدن کے ، وہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اچھے عمل کوبرے عمل سے ملا دیا تھا ، اللہ نے ان سے درگزر کیا اور معاف کر دیا (تو وہ خوبصورت بدن کے ہو گئے)۔ ''
 
Top